Tag: ٹریفک قوانین

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 ہزار 7 سو موٹر سائیکلیں ضبط

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 ہزار 7 سو موٹر سائیکلیں ضبط

    سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 3 ہزار 757 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 8 جون 2025 سے 14 جون 2025 تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

    محکمہ ٹریفک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 2024 ہے۔ دوسرے نمبر پر جدہ ہے جہاں سے 577 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

    محکمہ ٹریفک کے مطابق مدینہ منورہ میں 520، مکہ مکرمہ میں 307، مشرقی ریجن میں 89، طائف میں 45 اور عسیر میں 70 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔

    محکمہ ٹریفک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔

    موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب سے 21 کمپنیوں کی گاڑیوں کی مملکت میں درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی۔

    جن گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ مملکت کے لئے مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتیں جس کی وجہ سے ان کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    اتھارٹی کے مطابق سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کی جانب پورٹ اتھارٹی کو تحریری طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ جن کمپنیوں کی گاڑیوں پرعارضی پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جو نقص پایا گیا ہے وہ سعودی فیول اسٹینڈرز کے مطابق نہیں ہے۔

    سعودی عرب: سنگین جرم میں تین غیر ملکیوں کو سزائے موت

    کوالٹی آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ 21 کمپنیوں کی کم وزن کی گاڑیاں جو 3.5 ٹن تک ہیں ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

    کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت

    کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے پورے سندھ پولیس کو سخت ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، ٹریفک قوانین کی پابندی اب صرف شہری نہیں پولیس افسران واہلکار بھی کریں گے۔

    جس میں خلاف ورزی کرنے والے افسر و اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں بات آئی ہے بہت سے پولیس افسران و اہلکار ٹریفک قوانین پرعمل نہیں کرتے، سندھ پولیس کے تمام ممبران ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں، کوئی بھی پولیس افسر،اہلکار کسی بھی قیمت پر ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی نہ کرے۔

    غلام بنی میمن کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے پولیس افسران،اہلکار ہمیشہ ہیلمٹ پہنیں ساتھ ہی تمام پولیس افسران اہلکار اپنی سرکاری اور نجی گاڑیوں پراصل نمبر پلیٹس لگائیں۔

    ہدایت نامے میں کہا ہے کہ کسی افسر اہلکار کی پرائیویٹ گاڑیوں پرٹنٹڈ شیشے، فلیش لائٹس، ہوٹر نہیں ہونا چاہیے، کوئی بھی پولیس افسریا اہلکار لین ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کرے، جس کے پاس درست لائسنس نہ ہو اسےگاڑی چلانے کی اجازت نہیں۔

    تمام سینئر کمانڈ، حتیٰ کہ ایس ایچ او کے عہدے تک کو ہدایت جاری کردی گئی، جس میں کہا کہ اپنے انڈر کمانڈ کو آئی جی پی کی اس ہدایات کے بارے میں بریف کریں۔

    ڈی آئی جی پی ٹریفک کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حکم دیا کہ پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں، بریف کرنے میں ناکامی پر سینئیر کمانڈ کے خلاف ڈسپلنری کارروائی ہوگی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرصرف ڈسپلنری ایکشن نہیں بلکہ مقدمہ بھی درج ہوگا۔

    ہدایت نامہ پورے سندھ کے ایڈیشنل آئی جیز سے لے کر ایس ایچ اوز تک کو ارسال کردیا گیا ہے۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے؟

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے؟

    متحدہ عرب امارات میں لاپرواہ ڈرائیوروں کو اب موقع پر گرفتار اور ایک لاکھ درہم جرمانہ ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سختی کردی گئی ہے اور ٹریفک سگنل توڑنے پر جرمانے کی حد ایک لاکھ درہم تک بڑھا دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اگر دبئی میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تو جرمانے کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔

    ترمیم شدہ ضابطے کے مطابق ٹریفک نافذ کرنے والے افسران کو وسیع تر اختیار فراہم کردیا گیا ہے مین سڑکوں پر تفریحی موٹر سائیکل چلانے، ریڈ سگنل توڑنے اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والی ڈرائیونگ کی گاڑی ضبط ہوگی اور انہیں حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔

    دبئی اور ابوظہبی سمیت متحدہ عرب امارات میں مارچ کے آخر سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کر دیئے گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/sukhiki-interchange-husband-wife-die-in-accident/

  • آج سے چاند رات تک ……. کراچی والوں کی بڑا ریلیف مل گیا

    آج سے چاند رات تک ……. کراچی والوں کی بڑا ریلیف مل گیا

    کراچی : ڈی آئی جی ٹریفک نے آج سے چاند رات تک ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزیوں پر چالان نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے اعلان کیا بدھ 26 مارچ سے عید کی چاند رات تک ٹریفک پولیس کہی کسی چوک پر چالان نہیں کرے گی۔

    پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ بدھ سے عید کی رات شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار کوئی گاڑی اور موٹرسائیکل کی لفٹنگ نہیں کریں گے او سگنکز پر ٹریفک چالان اور گاڑی موٹر سائیکل کی لفٹنگ عارضی طور پر معطل رہے گی لیکن عملہ اسٹینڈ بائی رہے گا۔

    آل صدر الائنس آف مارکیٹ کے صدر فہیم نوری کو یقین دہانی کرائی گئی کہ عید تک کوئی گاڑی کسی بھی جگہ سے لفٹ نہیں ہوگی۔

    فہیم نوری نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کے اعلانات کا کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، شاپنگ سینٹرز اور بازاروں میں آنے والی عوام گاڑیاں اور موٹرسائکلیں پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں۔

  • لاہوریوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    لاہوریوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    لاہور : ٹریفک پولیس نے لاہور میں تاریخ میں پہلی بار تین ارب کے چالان کر ڈالے، سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں میں موٹر سائیکل سوار ہمیشہ کی طرح سرفہرست ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہوریوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ٹریفک پولیس نے تاریخ میں پہلی بار تین ارب کے چالان کر ڈالے۔

    ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال 56 لاکھ سے ذائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کیے، سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والوں میں موٹر سائیکل سوار ہمیشہ کی طرح سرفہرست ہیں۔

    اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے ٹریفک آگاہی مہم سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئی ہے تاہم موٹر سائیکل اور چنگ چی والوں کو بھی قانون کی پاسداری کرنا ہو گی۔

    ٹریفک پولیس نے 34 لاکھ سے ذائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے۔ چنگ چی رکشہ کے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چالان ہوئے تعداد 11 لاکھ رہی۔

    لین لائن کی خلاف ورزی پر لاہوریوں کے 17 لاکھ سے ذائد چالان ہوئے جبکہ ہیلمنٹ کا استعمال نہ کرنے پر لاہوریوں کے چھ لاکھ سے ذائد چالان ہوئے تاہم حادثات میں بھی کمی آئی۔

    عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں ٹریفک پولیس بھرپور کردار ادا کررہی ہے تاہم بیشتر رش والے ایریاز میں ٹریفک رواں دواں رکھنے میں پولیس ناکام نظر آتی ہے اس حوالے سے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، موٹر سائیکل سوار پر 1 لاکھ 54ہزار روپے جرمانہ عائد

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، موٹر سائیکل سوار پر 1 لاکھ 54ہزار روپے جرمانہ عائد

    لاہور: مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار کی مسلسل لاپرواہی پر 1 لاکھ 54ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا، جو کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو ہونے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونیوالے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

    مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار کی مسلسل لاپرواہی پر ایک لاکھ چوؤن ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، موٹر سائیکل سوار کو 86 مرتبہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ چوؤن ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    موٹر سائیکل سوار نے مسلسل تہتر بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ نو بار ٹریفک سگنل، تین بار ون وے اور ایک بار لین لائن کیخلاف ورزی کی، جس پر موٹر سائیکل کو تھانے بند کروا دیا گیا ہے۔

    عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ چالان جمع کرانے کے بعد موٹر سائیکل حوالے کی جائے گی، کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو ہونے والا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی انیس خلاف ورزیوں پر ای چالان کا سلسلہ جاری ہے، آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

  • کویت میں مقیم غیر ملکیوں پر بڑی پابندی عائد

    کویت میں مقیم غیر ملکیوں پر بڑی پابندی عائد

    کویتی حکام  نے نئے ٹریفک قوانین کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تارکینِ وطن کو اب صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

    کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نئے ٹریفک قوانین میں مختلف خلاف ورزیوں کے مرتکب شہریوں کے لیے جرمانوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ بھی شامل ہے۔

    گزشتہ روز وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیدار میجر جنرل یوسف الخداح نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی نافذ ہونے والے نئے ٹریفک قوانین کے تحت تارکین وطن کو ایک سے زیادہ گاڑیاں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایک مقامی چینل کو جمعرات کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک اس قانون کا مقصد حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنا ہے، کویت میں اس وقت 25 ملین گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

    Traffic Laws In Kuwait

    انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدالتی کونسل سے منظوری کے بعد عائد کیے گئے جرمانوں کے کچھ معاملات میں رقم 750 فیصد تک بڑھائی جا رہی ہے۔

    نئے قوانین میں عائد جرمانوں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

    ممنوعہ علاقوں میں گاڑی پارک کرنے پر کم سے کم جرمانہ 15 دینار ہوگا، جو کہ پہلے 5 دینار تھا۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانہ 5 دینار سے بڑھا کر 75 دینار کر دیا جائے گا۔

    سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ 10 دینار سے بڑھا کر 30 دینار کر دیا جائے گا۔ لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ 30 دینار سے 150 دینار تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سگنل توڑنے اور سڑک پر ریسنگ کرنے پر 50 دینار کی بجائے 150 دینار جرمانہ ہوگا۔ نقصان دہ گیسوں، شور، یا نقصان دہ مواد کے اخراج پر جرمانہ 10 دینار سے بڑھا کر 75 دینار کر دیا جائے گا۔

    معذور افراد کے مخصوص مقامات پر پارکنگ کرنے پر 10 دینار کے بجائے 150 دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    تیز رفتاری کے لیے جرمانے 20 سے 50 دینار سے بڑھا کر 70 سے 150 دینار تک کر دیے گئے ہیں۔

    شراب یا منشیات کے زیر اثر ڈرائیونگ کرنے والوں پر 1000 سے 3000 دینار تک جرمانہ اور 1 سے 2 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

    اگر کسی عوامی یا نجی املاک کو نقصان پہنچایا جائے تو جرمانہ 2000 سے 3000 دینار تک اور قید کی مدت 1 سے 3 سال تک ہوگی۔

    اگر ڈرائیونگ کے دوران کسی کی موت یا چوٹ کا باعث بنیں تو جرمانہ کم از کم 2000 دینار اور زیادہ سے زیادہ 5 ہزار دینار ہوگا، اور قید کی مدت 2 سے 5 سال تک ہو سکتی ہے۔

  • دبئی میں مقیم غیر ملکی خبردار : نئے قوانین نافذ

    دبئی میں مقیم غیر ملکی خبردار : نئے قوانین نافذ

    دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے سخت ترین قوانین متعارف کرائے ہیں جس کا ،مقصد حادثات کی کمی اور جرمانوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدت کی بنیاد پر گاڑیوں کو ضبط کرنے کے نئے قوانین کا اعلان کیا ہے۔

    ان ترامیم کا مقصد جرمانے کے نفاذ کو بڑھانا، حادثات کو کم کرنا اور ٹریفک کے لیے محفوظ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف نے 2015ء کے فرمان نمبر 29 اور اس کی ترامیم کا جائزہ لینے کے بعد درج ذیل ترامیم متعارف کرائی ہیں۔

    دبئی ٹریفک پولیس

    1: سڑک پر اچانک گاڑی کو اس طرح سے روکنا جس سے جان، املاک یا ٹریفک کی حفاظت کو خطرہ ہو، اس پر 30 دن کیلئے گاڑی بند کی جائے گی۔

    2: سامنے والی گاڑی کے درمیان خاطر خواہ حفاظتی فاصلہ نہ چھوڑنے پر گاڑی کی 30 دن کی بندش۔

    3: سڑک کے صاف ہونے کو یقینی بنائے بغیر داخل ہونے پر گاڑی 14 دن کیلئے ضبط کی جائے گی۔

    4: فون یا دیگر آلات استعمال کرتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران سڑک سے توجہ ہٹانے پر 30 دن کی بندش۔

    5: گاڑی کو اس طریقے سے ریورس کرنے پر 14 دن کی ضبطگی ہوگی جس سے جان، املاک یا ٹریفک کی حفاظت کو خطرہ ہو۔

    6: لازمی لین ڈسپلن پر عمل کرنے میں گاڑی کی ناکامی پر 14 دن کیلئے گاڑی بند ہوگی۔

    7: بغیر جواز سڑک کے بیچ میں رکنے پر 14 دن کیلئے گاڑی بند کردی جائے گی۔

    8: خطرناک اوور ٹیکنگ پر گاڑی 14 دن کیلئے ضبط کی جائے گی۔

    9: گاڑی میں ضروری حفاظتی آلات نہ ہونے پر14 دن کیلئے گاڑی بند ہوگی۔

    10: ہیوی گاڑی کی لازمی لین ڈسپلن پر عمل نہ کرنے پر 30 دن کیلئے گاڑی بند کی جائے گی۔

    11: غیر ہنگامی حالات میں سڑک پر گاڑی کو پارک کرنے یا ہارڈ شولڈر کا استعمال کرتے ہوئے دوسری گاڑیوں کو اوور ٹیک کرنے پر گاڑی کی 14 دن کیلئے بندش۔

    12: لائسنس نمبر پلیٹ کے بغیر یا صرف ایک نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانے پر 14 دن کیلئے ضبطگی۔
    13: ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والے طریقے سے گاڑی چلانے پر 14 دن کیلئے گاڑی بند ہوگی۔

    14: بغیر اجازت گاڑی کا رنگ تبدیل کرنے پر 14 دن کیلئے گاڑی ضبط کی جائے گی۔

  • بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے ہوشیار ہوجائیں‌!

    بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے ہوشیار ہوجائیں‌!

    لاہور: سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے سے رعایت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

    عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ بغیر لائسنس گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والے سے رعایت نہیں ہوگی اور کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، آج سے بغیر ہیلمٹ، ون وے ،لین لائن پر خصوصی کریک ڈاؤن ہوگا۔

    سی ٹی او لاہور نے کہا کہ رواں ماہ بغیرہیلمٹ16 ہزار سے زائد موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کارروائی ہوئی جبکہ کم عمر ڈرائیونگ پر 264 ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی۔

    انھوں نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے پر1635 گاڑیاں بند کی گئی اور لین لائن خلاف ورزی پر57 ہزار چالان کئے گئے جبکہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 3ہزار 455 وہیکلز کو بند کروایا گیا۔

  • عرب امارات: نئے ٹریفک قوانین کا اضافہ، خلاف ورزی پر ہزاروں درہم جرمانہ

    عرب امارات: نئے ٹریفک قوانین کا اضافہ، خلاف ورزی پر ہزاروں درہم جرمانہ

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین میں 3 نئی شقوں کا اضافہ کردیا گیا، ان کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ٹریفک کونسل نے 3 نئی ٹریفک خلاف ورزیوں کا اضافہ کردیا۔

    ٹریفک کاؤنسل کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران ڈیمز، سیلاب کے مقامات اور وادیوں کے قریب اکھٹا ہونا خلاف قانون ہے، اس پر 1 ہزار درہم جرمانہ اور 6 ٹریفک پوائنٹ کاٹ لیے جائیں گے۔

    ٹریفک کاؤنسل نے دوسری خلاف ورزی کے حوالے سے بتایا کہ بارش کے دوران وادیوں میں میں جانے پر 2 ہزار درہم جرمانہ ہوگا اور 23 پوائنٹس کاٹے جائیں گے، جبکہ 60 دن تک گاڑی محکمہ ٹریفک کے قبضے میں ہوگی۔

    ٹریفک کاؤنسل کے مطابق تیسری خلاف ورزی وادیوں میں برسات کا پانی بھر جانے، بارش ہونے اور قدرتی آفات و بحرانوں کے دوران امدادی کارروائی اور ٹریفک کو منظم کرنے کے سلسلے میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

    اس پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہے اور 4 ٹریفک پوائنٹس کاٹے جائیں گے، جبکہ دو مہینے تک گاڑی محکمے کے قبضے میں رہے گی۔

    کاؤنسل کا کہنا ہے کہ 3 نئی خلاف ورزیوں کا اضافہ بارش اور سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل، قدررتی آفات، بحرانوں اور ہنگامی حالات میں حفاظتی تدابیر کو قانونی شکل دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ متعلقہ حکام اپنی ذمہ داری پرسکون انداز میں انجام دے سکیں۔