Tag: ٹریفک میں پھنسی خاتون

  • ٹریفک میں پھنسی خاتون نے اپنے وقت کو قیمتی کس طرح بنایا؟ ویڈیو وائرل

    ٹریفک میں پھنسی خاتون نے اپنے وقت کو قیمتی کس طرح بنایا؟ ویڈیو وائرل

    بنگلورو کو بھارت کا آئی ٹی حب بھی کہا جاتا ہے اور ٹیکنالوجی سے شغف رکھنے والے افراد یہاں جاب کرنے کے کافی خواہشمند ہوتے ہیں۔

    بھاتی شہر بنگلورو اپنے خوشگوار موسم کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے لیکن یہ شہر سب سے زیادہ اپنے بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے بدنام ہے۔ بنگلورو سے طویل ٹریفک جام کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر اکثر وائرل ہوتی ہیں، جس میں لوگ اس ٹریفک جام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے نظرآتے ہیں۔

    ایک خاتون کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بنگلورو کے ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے اور اپنے اسکوٹر پر بیٹھی ہے۔

    خاتون نے عقلمندی کا مظاہر کرتے ہوئے اس لمحے کو ضائع کرنے کے بجائے اسکوٹر پر بیٹھے بیٹھے ہی زوم کے ذریعے اپنے آفس کی آن لائن میٹنگ میں شرکت کی

     

    شیئر کی گئی کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون بنگلورو میں ٹریفک کے کلیئر ہونے کا انتظار کرتے ہوئے اپنے اسمارٹ فون پر زوم کال پر میٹنگ میں شریک ہیں۔

    آفس میں کام کرنے والی خاتون کی ویڈیو مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر تامل کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ اس میں لکھا ہے ’’سڑک پر بھی کام کریں، اور کیا کرنا ہے؟ سگنل کو دیکھنے کے بجائے وہ سب میری طرف دیکھ رہے ہیں۔‘‘

    واضح رہے کہ بنگلورو شہر میں اکثر لوگ ٹریفک جام میں پھنسے مٹر چھیلتے بھی یکھے گئے ہیں یا ٹریفک میں پھنسے ہوئے فون کالز اٹینڈ کرتے ہیں یہ شہر میں ایک عام سی بات ہے۔

  • مذہبی جماعت کا احتجاج ، ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی

    مذہبی جماعت کا احتجاج ، ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی

    لاہور : مذہبی جماعت کے احتجاج کےنام پر سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین سے راستہ کھولنے کا کہا تو مظاہرین نے مشورہ دیا کہ آپ رنگ روڈ سے چلی جائیں تو خاتون نے جواب دیا کہ پیٹرول کے پیسے دے دو تو میں رنگ روڈ سے چلی جاؤں گی۔

    مذہبی جماعت کے کارکنوں نے کینال روڈ پر ٹریفک روک دی جبکہ گاڑیاں نہ روکنے والوں پر پتھراؤ  کیااور متعدد گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کر دیئے۔

    دوسری جانب لاہور میں مظاہرین نے جنرل اسپتال کی ایمرجنسی کے گیٹ پردھاوا بول دیا ، کارکنان ڈنڈے مار کر ایمرجنسی کا گیٹ نمبر 3 توڑ رہے ہیں

    جنرل اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس پر بھی پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اور اسپتال سیکیورٹی گارڈز حملہ آور کارکنان کے سامنے بے بس نظر آئے۔