Tag: ٹریفک پلان

  • کراچی میں کل سے 6 تاریخ تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی میں کل سے 6 تاریخ تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : محرم الحرام میں جلوسوں کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے محرم الحرام میں جلوسوں کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    کراچی میں 8 ، 9 اور 10 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سےبرآمدہوگا اور جلوس مقررہ راستوں سے ہو تاہواحسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پراختتام پذیر ہوگا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناپر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔

    ٹریفک پلان کے تحت ناظم آباد سےآنیوالے لسبیلہ سے نشتر روڈجانب گارڈن سےاپنی منزل کی جانب جاسکتےہیں جبکہ لیاقت آباد سے آنیوالے تین ہٹی سے دائیں جانب لسبیلہ اور مارٹن روڈ کی جانب جاسکتے ہیں۔

    حسن اسکوائرسے پی پی چورنگی جانیوالے جیل فلائی اوور کے نیچے سے کشمیر روڈ اور حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانیوالے جیل فلائی اوور سے تین ہٹی اور نشتر روڈ جاسکتے ہیں۔

    شاہراہ قائدین سے نمائش جانیوالے سوسائٹی لائٹ سگنل سے کشمیر روڈکی جانب اور جمشید روڈ سے ایم اےجناح جانیوالے گرومندر سے سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکتےہیں۔

    گارڈن سے ایم اے جناح جانیوالے انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ جاسکتے ہیں، گارڈن سےایم اے جناح جانیوالے کوسٹ گارڈ ہولی فیملی اسپتال سے اپنی منزل جاسکتے ہیں۔

    سپرہائی وے سے آنے والے ہیوی ٹریفک ہو لیاقت آباد 10 نمبر سے ناظم آباد موڑ دیا جائے گا جبکہ ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

  • کراچی میں یکم محرم کو مذہبی جماعت کی ریلی، کونسے راستے ٹریفک کیلیے بند ہونگے؟

    کراچی میں یکم محرم کو مذہبی جماعت کی ریلی، کونسے راستے ٹریفک کیلیے بند ہونگے؟

    کراچی میں کل یکم محرم الحرام کو مذہبی جماعت لسبیلہ چوک سے ریگل چوک تک ریلی نکالے گی، اس حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

    مذہبی جماعت کی ریلی اور اس سلسلے میں ٹریفک پلان سے آگاہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور تین ہٹی کی جانب موڑا جائےگا، یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو پیپلز چورنگی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک کو جیل چورنگی پل سے کشمیر روڈ جانے کی اجازت ہوگی، سوسائٹی سگنل سے آنے والا ٹریفک کشمیر روڈ بھیجا جائےگا۔

    یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ فریسکو سے ریگل چوک کی جانب ٹریفک جانے کی اجازت نہیں ہوگی، فریسکو چوک سے ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ تبت سینٹر سے ریگل چوک کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، تبت سینٹر سے ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/muharram-moon-sighted-ashura-july-6/

  • پی ایس ایل ٹیموں کی آمد : اسلام آباد میں ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

    پی ایس ایل ٹیموں کی آمد : اسلام آباد میں ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ ٹین (پی ایس ایل10)  کا شاندار آغاز ہوگیا، ٹیموں کی آمد و رفت کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس  نے شہریوں کیلئے متبادل راستوں کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کے روٹ پلان کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 300 سے زائد افسران  و اہلکار ڈیوٹیز پر موجود ہوں گے۔

    اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث 12 اپریل 2025، 12:30 بجے سے 01:30 بجے رات تک مختلف اوقات میں، فیض آباد ایکسپریس ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک وقتی طور پر سست روی کا شکار ہوگی، شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں، اس کیلئے بلیو ایریا، سیکٹر F-6 اور F-7 کی جانب سفر کے لیئے ایچ 8 انڈر پاس کا استعمال کیا جائے۔

    ریڈ زون اور سرینا ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کرے، بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کریں۔ سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ کا استعمال کریں۔

    PSL 10- مزید پڑھیں : پی ایس ایل  کی تمام خبریں

    ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے، مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی۔

    چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی، کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لئے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔

  • پی ایس ایل 10 کے میچز  : کراچی میں کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    پی ایس ایل 10 کے میچز : کراچی میں کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : پی ایس ایل 10 کے میجز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل 10 کےمیچز کا ٹریفک پلان جاری کردیا ، جس مین بتایا کہ سرسلیمان شاہ روڈدونوں اطراف سےٹریفک کیلئےکھلارہےگا اور شایقین3مقامات پر پارکنگ کرسکیں گے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراونڈ اور نیشنل اسٹیڈیم کے اندرپارکنگ کی جائے گی جبکہ وی آئی پی پاس کے حامل افراد نیشنل اسٹیڈیم کے اندر گاڑی کھڑی کر سکیں گے۔

    کارساز سے آنیوالے حبیب ابراہیم رحمتہ اللہ روڈ اور اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے پارکنگ تک جاسکیں گے جبکہ ملینیم سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے پارکنگ گراونڈ تک جا سکیں گے۔

    نیوٹاؤن سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے دونوں پارکنگ اسپاٹ تک جاسکیں گے۔

    سہراب گوٹھ سے نیپا لیاقت آباد تا حسن اسکوائر ہیوی و کمرشل ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ پیپلز سیکریٹریٹ سے یونیورسٹی روڈ اور کارساز سے اسٹیڈیم ہیوی ٹریفک بند رہے گا۔

    ٹریفک پلان کے مطابق ملینیم سے نیوٹاؤن اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی و کمرشل ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ، شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل کسی بھی مین روڈ یا سروس روڈ پر پارک نہ کریں۔

  • کراچی میں کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی میں کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کل مرکزی جلوس کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی، جس کے بعد مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیہ پر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک عام ٹریفک کےلیے بند کردی جائے گی ، جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا اور صدر ریگل سے گزرتے ہوئے تبت سینٹر پر ایک بار پھر ایم اے جناح روڈ پر آئے گا اور بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ امام بارگاہ پر اختتام کو پہنچے گا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    پلان میں بتایا گیا یے کہ ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن سے اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے جبکہ لیاقت آباد سے تین ہٹی سے لسبیلہ چوک اور بائیں جانب ٹرن کرکے سینٹرل جیل کی جانب جاسکتے ہیں۔

    حسن اسکوائر سے پی پی چورنگی جانے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل کی طرف بھیجا جائےگا، ٹریفک کو جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

    شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والے والے سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کریں گے جبکہ جمشید روڈ سے گرومندر کی جانب جانے والے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔

  • کل سے کراچی میں کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کل سے کراچی میں کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : ٹریفک پولیس نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

    کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو ہوں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔

    ٹریفک پلان کے تحت کارساز سے آنیوالےشہری نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کریں گے جبکہ کارساز سے آنیوالے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔

    پلان میں بتایا گیا ہے کہ ملینیم سے آنے والےنیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے جبکہ نیو ٹاؤن سےآنے والےبھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا شاندار افتتاح آج ہوگا

    ٹریفک پلان کے تحت ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر جاسکے گا جبکہ پیپلز چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکے گی۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تانیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائرسڑک ہیوی ٹریفک کیلئےبند ہوگی تاہم گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔

  • 13 رجب  کا جلوس: : کراچی میں آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    13 رجب کا جلوس: : کراچی میں آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : 13 رجب جلوس کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے آج راستوں کی بندش سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج 14جنوری کو بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا جلوس آج شام چار بجے غفور چیمبر صدر سے نکالا جائے گا، جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پزیر ہوگا۔

    13رجب کے جلوس کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر سے گرومندر چوک اور اطراف کی سڑکیں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بند رہیں گی تاہم بہادر یار جنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہے گی۔

    شہری گرومندر سے ٹاور جانے کیلئے سولجر بازار نمبر ایک سگنل کوسٹ گارڈ، انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کریں۔.

    شاہراہ قائدین سوسائٹی سگنل سے آگے ٹریفک کے لئے بند ہوگی اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے ٹریفک کو دائیں جانب بھیجاجائے گا جبکہ سوسائٹی لائٹ سگنل سیخداد کالونی برج والا راستہ ایمپریس مارکیٹ کی جانب کھلا رہے گا۔

    فریسکو سے نمائش جانے کیلئے عیدگاہ چوک، دلپسند مٹھائی سے ٹریفک کو ڈاکخانہ سیجوبلی سے نشتر روڈ یا تبت سینٹر سے ریگل چوک کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ فوارہ چوک عبداللہ ہارون روڈ سے ٹریفک پیراڈائز سگنل سیپاسپورٹ آفس کیلئے اورایمپریس مارکیٹ کا راستہ اختیار کریں۔

    گارڈن باغیچہ سے آغا خان سوئم روڈ کی ٹریفک کو انکل سریا سے سیگل پلازہ اور تبت چوک کی جانب موڑ دیا جائے گا،عوام سے گذارش ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے نیو ایم اے جناح روڈ صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کا راستہ اختیار کریں۔

  • کراچی میں آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی میں آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے آج دوپہر 12 بجے سے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابقک ٹریفک پولیس کی جانب سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا گیا،جس کے تحت راستے دوپہر 12 سے شام 6 بجے تک بند رہیں گے۔

    جس میں بتایا کہ نے ایوان صدر روڈ فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف آج بند رہیں گے ، سیکیورٹی وجوہات پر دوپہر12 سے شام 6 بجے تک سڑک بند رہے گی۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگرروڈ جانے والے دین محمدوفائی روڈاستعمال کرسکتےہیں جبکہ ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کا راستہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    پلان کے مطابق شاہین چوک سےایم آرکیانی چوک استعمال کرسکتےہیں جبکہ فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کرکے لکی اسٹار جاسکتےہیں۔

    ٹریفک پولیس نے کہا کہ ایم آرکیانی چوک سے ایوان صدر روڈ کسی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • سال نو کے موقع پر ٹریفک پلان کیا ہوگا؟ کراچی کے شہریوں کیلئے اہم خبر

    سال نو کے موقع پر ٹریفک پلان کیا ہوگا؟ کراچی کے شہریوں کیلئے اہم خبر

    کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ڈیفنس کے رہائشی افراد اور دیگر کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال نو پر اقدامات کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر شہری بڑی تعداد میں کلفٹن، باغ ابن قاسم اور سی ویو کا رخ کریں گے، ڈیفنس کے رہائشی متبادل راستوں سے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس کے رہائشی اپنے پاس اصل شناختی کارڈ رکھیں جسے دکھا کرآگے جانے کی اجازت ہوگی، کورنگی سے خیابان اتحاد سی ویو کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    کورنگی روڈ، گزری برج، سعودیہ سگنل، خیابان شمشیر سے سی ویو روڈ جاسکیں گے، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال سے ڈیفنس آنے والے تین تلوار خیابان شمشیر سے سی ویوجاسکیں گے۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی سے ڈیفنس آنے والے شارع فیصل، تین تلوار اور خیابان شمشیر سے سی ویو جاسکیں گے، سی ویو سے واپس جانے والے حضرات کلاک ٹاور سے خیابان اتحاد روڈ اور اختر کالونی سے واپس جاسکیں گے۔

    شہری دودریا سے گلف کلب کا راستہ اختیار کرکے واپس اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے، ماڑی پور روڈ سے جناح برج مائی کولاچی کی جانب ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہری جناح برج سے حب ریور روڈ یا شارع پاکستان سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے، ہیوی ٹریفک کو شام 7 بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • کراچی میں  19 نومبر سے 22 نومبر تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی میں 19 نومبر سے 22 نومبر تک کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لئے راستوں کی بندش کا ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی نمائش کے لیے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ، 19 نومبر سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش ہونے جارہی ہے۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ صبح 7 سے شام 7بجے تک ایکسپوسینٹر سے منسلک سڑکیں بند رہیں گی جبکہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم سڑک بند اور اسٹیڈیم فلائی اوور سے دونوں فلائی اوورز ٹریفک کیلئے بند ہوں گے۔

    ٹریفک پولیس نے کہا کہ ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائر جانے والا روڈ بند ہوگا اور یونیورسٹی روڈ نیپا سے آتے ہوئے ایکسپو سینٹر سے بائیں جانے والی سڑک بند ہوگی۔

    پلان میں بتایا گیا کہ شارع فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیاں، واٹر ٹینکر کا کارساز روڈ پر داخلہ بند ہوگا،تمام ہیوی اور کمرشل گاڑیاں ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

    ٹریفک پلان کے مطابق راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی اور ہیوی اور کمرشل گاڑیوں کو نیپا، عسکری 4 سے شارع فیصل اورنیپا چورنگی بھیجا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ نیپا سےحسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہیوی اور کمرشل گاڑیاں نیپا، گلشن چورنگی سےسہراب گوٹھ یا ڈرگ روڈ کاراستہ اختیارکریں۔

    جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، کمرشل گاڑیاں شہید ملت روڈ یا تین ہٹی روڈ کا استعمال کریں۔

    یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی اورکمرشل ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی تو اس ٹریفک کو پی پی چورنگی ، شہید ملت روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔

    لیاقت آباد نمبر 10سے حسن اسکوائر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہیوی اور کمرشل ٹریفک لیاقت آباد نمبر 10 سے تین ہٹی کی جانب جاسکیں گے جبکہ سر شاہ سلیمان روڈ کے لئے غریب آباد سے شارع فیصل، حسن اسکوائراور نیپا کاراستہ اختیارکریں گے۔