Tag: ٹریفک پلان جاری

  • 23 سے 27 فروری تک کون کون سے راستے بند ہوں گے ؟

    23 سے 27 فروری تک کون کون سے راستے بند ہوں گے ؟

    راولپنڈی : سٹی ٹریفک پولیس نے چیمپنئز ٹرافی کے میچز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیمپنئز ٹرافی میچز کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ، جس میں بتایا کہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد اور روانگی پرمری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل بند رہے گا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے بھیجی جائے گی اور راولپنڈی، اسلام آباد جانے والوں کو چاندنی چوک اور رحمان آباد سے بھیجا جائے گا۔

    ترجمان نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے آنے والوں کو فاروق اعظم روڈ اور کری روڈ بھیجاجائےگا جبکہ دوران میچ اسٹیڈیم روڈنائنتھ ایونیوچوک سے ڈبل روڈ ٹرن تک بند رہے گا۔

    نائنتھ ایونیوسےآنےوالاٹریفک فیض آباد،ایکسپریس وے،آئی جےپی روڈسےبھیجاجائےگا جبکہ پنڈورہ چونگی، کٹاریاں ، پیرود ہائی موڑ، اور چک مدد سے ٹریفک راولپنڈی میں داخل ہوگا اور راولپنڈی سےنائنتھ ایونیوجانےوالی ٹریفک مری روڈفیض آبادسےداخل ہوگی۔

    سی ٹی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ 23 سے 27 فروری تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچزہوں گے ، 5مختلف جگہوں پرپارکنگ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ، پارکنگ ایریاسےاسٹیڈیم تک شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائےگی۔

  • کراچی: 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی: 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

    کراچی: ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاوّل کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا، اور اس سلسلے میں نکالنے جانے والے جلوسوں کے حوالے سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺ آج مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اس موقع پر ملک بھر میں مساجد، اہم عمارتوں اور گلیوں بازاروں میں چراغاں کرنے کے ساتھ ساتھ اہم مقامات کو بھی سجایا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت جلوس کی نگرانی و سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 4 ہزار 332 پولیس افسران و جوان کو تعینات کیا گیا ہے۔

    پولیس اہلکار راستوں، گزر گاہوں سمیت مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر تعینات ہونگے، سیکیورٹی ڈویژن  اہلکاروں سمیت ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ایس ایس یو کے ماہر اسنائپرز مرکزی جلوس کے اطراف، گزر گاہوں پر تعینات ہونگے۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق نشتر پارک کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر449 اہلکار فرائض سر انجام دیں گے، ٹریفک کے متبادل روٹس پر ٹریفک پولیس کے افسران و جوان تعینات ہیں۔

    دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایک جلوس شہید مسجد اور دوسرا جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگا، ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق کیماڑی سے جناح برج ٹاور کی جانب ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے راستے اور اس سے منسلک گلیاں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، یونیورسٹی روڈ سے نیو ایم اے جناح روڈ کیلئے جیل فلائی اوور کے نیچے سے جانے کی اجازت نہ ہوگی، ٹریفک کو جیل فلائی اوور، کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک کو گرو مندر سے ایم اے جناح روڈ آنا چاہیے، ٹریفک کو بنوری ٹاؤن سے سینٹرل جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا، ٹریفک کو لسبیلہ پرنس ریکارڈر روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، بنوری لائٹ سگنل سے نیو ایم اے جناح یا جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گلیاں، بہادر یار جنگ، گرو مندر مکمل طور پر تمام ٹریفک کےلئے بند رہیں گی، شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو سوسائی سگنل سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کو کورٹ روڈ چورنگی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو پریس کلب سےعبداللہ ہارون روڈ کی جانب بھیجا جائے گا، نشترروڈ، رنچھوڑ لائن سے کھارادر آنے والی ٹریفک کو لی مارکیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو موسیٰ لین، کھڈہ مارکیٹ کی جانب بھیجا جائے گا، تمام ایس پی ٹریفک اپنے اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں کی خودنگرانی کریں گے۔

  • کراچی میں یومِ علی ؓ  کا جلوس : ٹریفک  پلان جاری

    کراچی میں یومِ علی ؓ کا جلوس : ٹریفک پلان جاری

    کراچی : یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس سے متعلق ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق نشر پارک سے جلوس برآمدہوتےہی ٹریفک کو سولجر بازار موڑ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یومِ علی ؓ کا مرکزی جلوس آج دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔۔ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیہ پر اختتام پذیر ہوگا،اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

    یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس سے متعلق ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق نشر پارک سے جلوس برآمد ہوتے ہی ٹریفک کو سولجر بازار موڑ دیا جائے گا۔

    ٹریفک کوسٹ گارڈ اور انکل سریاچوک سے نشتر روڈ کی طرف موڑاجائےگا جبکہ ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والی ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشترروڈموڑاجائے گا۔

    پلان کے مطابق لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کا ٹریفک تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ اور جیل روڈ موڑاجائےگا جبکہ اسٹیڈیم روڈسےایم اےجناح روڈ آنےوالاٹریفک نیوایم اے جناح روڈموڑاجائے گا۔

    ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ سپر ہائی وے،گلبرگ سےآنےوالوں کولیاقت آباد10نمبر،ناظم آباد2نمبرموڑاجائےگا جبکہ گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پرٹریفک کو جانےکی اجازت نہیں ہوگی ، گرومندر چوک سے آگے ٹریفک بہادر یار جنگ روڈ پر موڑ دیا جائے گا۔

    دوسری جانب کراچی میں یوم علی پر سیکورٹی کے جامع انتظامات ہیں، ڈھائی ہزار سے زائد اضافی پولیس اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کے اہلکار بھی سیکورٹی میں معاونت کریں گے۔

    کراچی میں یوم علی پرشہربھرمیں سیکورٹی الرٹ ہوگی، جلوس یوم علی کے روایتی رستوں میں آنے والی 20 عمارات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ماہرنشانہ باز بھی تعینات ہوں گے۔

  • یومِ پاکستان پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری

    یومِ پاکستان پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا، پریڈ کے دوران فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان پریڈ اور فل ریہرسل ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا، ہیوی ٹریفک کی اسلام آباد انٹری سترہ، انیس، اکیس اورتئیس مارچ کو رات بارہ سے دن دو بجے تک بند رہے گی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ لاہورسے آنے والی گاڑیاں پنڈی صدر روڈ سے پشاورجی ٹی روڈ اورموٹر وے پرجاسکیں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کرال چوک اورپنڈی سے آنے والی گاڑیاں کھنہ پل، پارک روڈ سے ہوتی ہوئی اسلام آباد میں داخل ہوں گی، چھوٹی گاڑیاں کشمیر چوک سے مڑتے ہوئے بہارہ کہو اور مری بھی جا سکتی ہیں۔

    پریڈ کے دوران فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، ٹریفک پلان جاری

    پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، ٹریفک پلان جاری

    کراچی : پی ایس ایل فائنل کی طرح پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے بھی ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، شائقین کےلیے7مقامات پرپارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

    تفصییلات کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹی20سیریز  یکم سے3اپریل تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم جانے والوں شائقین کے لئے ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔

    جس کے مطابق شائقین کےلیے7مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، یونیورسٹی روڈ، ڈالمیا روڈ اور کشمیر روڈ پر تین تین پارکنگ لاٹس ہوں گے، یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید، اردو یونیورسٹی اور اتوار بازار گراؤنڈ شامل ہیں۔

    پلان کے مطابق ڈالمیا روڈ پر غریب نوازفٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ ہوگی، کشمیرروڈ پر کے ایم سی، کے ڈی اے ،چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام ہوگا۔

    ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی نیپا اور لیاقت آباد سے اسٹیڈیم پہنچیں گےجبکہ شرقی، ملیر کے رہائشی ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ سے ڈالمیا کا روٹ استعمال کریں اور جنوبی،غربی کےرہائشی شارع قائدین سوسائٹی سگنل سے پارکنگ تک پہنچیں گے۔

    ٹریفک پلان کے مطابق سات سے زائد مقامات پرٹریفک کا داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا، شارع فیصل حبیب ابراہیم روڈ سے سرشاہ سلیمان روڈ عام شہریوں کیلئے بند ہوگا، نیپا سے پی پی چورنگی بھی عام شہریوں کیلئے بند ہوگی، کشمیرروڈسےجیل چورنگی فلائی اوورتک عام عوام کاداخلہ ممنوع ہوگا۔

    سرشاہ سلیمان روڈ پرلیاقت آباد نمبر10سےاسٹیڈیم جانےکی اجازت نہیں ہوگی، سہراب گوٹھ سےنیپا،لیاقت آبادنمبر10حسن اسکوائر تک ہیوی ٹریفک بندہو ہوگی، شہری اپنی گاڑیاں سروس یامین روڈپرکھڑی نہ کریں، تمام پارکنگ مقامات سے شہریوں کو بذریعہ شٹل ایکسپو سینٹر تک لایا جائے گا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ روزہ سیریزکےدوران شہری متبادل راستہ اختیارکریں، سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یومِ پاکستان پریڈ، یوم پاکستان کیلئے راولپنڈی، اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

    یومِ پاکستان پریڈ، یوم پاکستان کیلئے راولپنڈی، اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

    اسلام آباد: یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیا ٹریفک پلان جاری کردیا، اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

    یومِ پاکستان منانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں، اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگرام تیار کئے گئے ہیں، سیکورٹی کے پیشِ نظر راولپنڈی اور اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیا ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

    بائیس اور تئیس مارچ کی درمیانی شب سے دن ایک بجے تک فیض آباد، اسلام آباد ایکسپریس وے اور کھنہ پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیئے جائیں گے۔

    ٹی چوک اور چھبیس نمبر چنگی کے راستے بڑی گاڑیاں داخل نہیں ہوسکیں گی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں آنے والے شمس آباد ڈبل روڈ، آئی جے پرنسپل روڈ اور نائنتھ ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔

    داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات ہے، ٹریفک پلان کی مشق بیس اور اکیس مارچ کی درمیانی شب سے اکیس مارچ دن ایک بجے تک کی جائے گی۔