Tag: ٹریفک پولیس افسر

  • ٹریفک پولیس افسر پر احاطہ عدالت میں وکلا کے تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی

    ٹریفک پولیس افسر پر احاطہ عدالت میں وکلا کے تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: ٹریفک پولیس افسر پر احاطہ عدالت میں وکلا کے تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکشن افسر پی آئی بی پر احاطہ عدالت میں تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، ویڈیو میں ایس او پر تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں ٹریفک پولیس افسر اور وکیل سمیت 4 افراد کو دیکھا جا سکتا ہے، محمد یوسف اپنے موبائل میں کچھ دیکھ رہا تھا، ساتھ کھڑے وکیل نے اچانک چہرے پر زوردار تھپڑ مار دیا۔

    ویڈیو کے مطابق دوسرے زوردار تھپڑ میں یوسف کی ٹوپی پیچھے جا گری، ٹریفک افسر یوسف نے ہاتھ سے تھپڑ روکنے کی کوشش کی، وکیل نے ٹریفک افسر کے پیٹ میں لات دے ماری، درد کی شدت سے ٹریفک پولیس افسر زمین پر بیٹھ گیا۔

    ’’بچے مرتے ہیں تو مریں، ہم چالان نہیں کریں گے‘‘ وکلا کے ہاتھوں مبینہ پٹنے والے ٹریفک افسر کا بیان

    اس دوران ایک شخص مسلسل وکیل کو روکنے کی کوشش کرتا رہا، دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں وکلا اور دیگر جمع ہو گئے، ایک پولیس اہلکار وکیل کو بیچ بچاؤ کے بعد لے جانے لگا۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاتے جاتے بھی اہلکار کو پیچھے سے تھپڑ مارے گئے۔ دوسری طرف محمد یوسف نے سٹی کورٹ تھانے میں واقعے سے متعلق مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

  • ٹریفک پولیس افسر نے جدید ٹیکنالوجی کو بھی ماموں بنا دیا

    کراچی : ٹریفک پولیس افسر نے لائیو مناظر اور اصل حقائق دکھانے کے لیے دیے گئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین باڈی کیم کو ماموں بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح اسپتال کے قریب ٹریفک پولیس افسر روٹین چیکنگ پر تھا ، افسر نے باڈی کیم سینے پر لگانے کے بجائے کمر کے ساتھ لگا دیا۔

    اہلکار کی جانب سے کئی روز سے کیمرے کی پوزیشن یہی ہے، لائیو مانیٹرنگ کے باوجود اہلکار کا کیمرہ درست نہ کروایا جاسکا۔

    خیال رہے فوری مناظر ریکارڈ کرنے کے لیے بھاری بجٹ سے کیمرے خریدے گئے ، سینے پر مخصوص جگہ باڈی کیم لگانے کے احکامات جاری ہوئے تھے، جس کا مقصد اصل حقائق اور لائیومناظر آواز کے ساتھ ریکارڈ کرنا تھا۔

    خیال رہے سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک پولیس کو کراچی بھر میں گاڑیوں میں رنگ برنگے شیشوں، سائرن، گھومنے والی لائٹس، ہوٹرز اور غیر مجاز نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی ، جس کے بعد اب ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی۔ ہے۔