Tag: ٹریفک پولیس اہلکار

  • ٹریفک پولیس کو باراتیوں کی گاڑی روکنا مہنگا پڑ گیا

    ٹریفک پولیس کو باراتیوں کی گاڑی روکنا مہنگا پڑ گیا

    کمالیہ : ٹریفک پولیس اہلکار کو گاڑی روکنے پر باراتیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تاہم پولیس نے اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے متعدد مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں ٹریفک پولیس کو باراتیوں کی گاڑی روکنا مہنگا پڑ گیا، گاڑی میں سوار خواتین نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی دھلائی کرڈالی جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

    ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پاکپتن جاتی گاڑی کو دھواں چھوڑنے پر روکا اور ڈرائیور کے ساتھ بحث وتکرار شدت اختیار کرگئی، جس پر گاڑی میں سوار مرد و خواتین نے ڈی ایس پی آفس اور سٹی تھانہ کمالیہ کے گیٹ پر تلخ کلامی کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کی خوب پٹائی کر ڈالی۔

    خواتین کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے دوران چیکنگ بحث کرتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کی، جس پر غصہ آگیا اور ٹریفک پولیس اہلکار کو پیٹ ڈالا۔

    دوسری جانب سٹی پولیس نے اہلکار پر تشدد کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرتے ہوئے متعدد مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    یاد رہےکہ کمالیہ میں پولیس کے نازیبا رویہ کی وجہ سے ایک ماہ میں تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے، عوامی حلقوں نے ٹریفک اہلکاروں کے بڑھتے ہوئے نازیبا رویہ کے باعث مقامی اہلکاروں کو ضلع بدر کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ آئے روز پیش آنے والے ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔

  • کراچی : ٹریفک پولیس اہلکار وارث خان کی شہادت کا مقدمہ درج

    کراچی : ٹریفک پولیس اہلکار وارث خان کی شہادت کا مقدمہ درج

    کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار وارث خان کی شہادت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،مدعی مقدمے نے بتایا کہ ہمیں باوردی آتا دیکھ کر 2ملزمان نے براہ راست فائرنگ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار وارث خان کی شہادت کا مقدمہ تھانہ بلوچ کالونی میں درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ ساتھی اہلکار اے ایس آئی محمود رشید کی مدعیت میں درج ہوا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میں اسماعیل،وارث اور ظفر علی ڈیوٹی پرموجود تھے کہ 7بجکر 10 منٹ پر ڈیفنس ویو فیز ون کے ہوٹل پر پہنچے تو 3 لوگ لوٹ مارکر رہے تھے۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ ہمیں باوردی آتا دیکھ کر 2ملزمان نے براہ راست فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں وارث خان کو دو گولیاں لگیں۔

    ملزمان وارث کے پاس موجود میرا سرکاری اسلحہ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب شہید ٹریفک پولیس اہلکاروارث خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ، نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ٹریفک،ڈی آئی جی ایسٹ ، ڈی آئی جی ساؤتھ ،ایس ایس پی سٹی عارف عزیز سمیت رینجرز اہلکار وافسران ، ٹریفک پولیس کےدیگراہلکار شریک ہوئے۔

    نماز جنازہ کے بعد شہید کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، شہید کی میت نماز جنازہ کے بعد حیدرآباد کے لئے روانہ کی جارہی ہے۔

  • کراچی، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا

    کراچی، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا

    کراچی: شہر قائد میں ڈیوٹی انجام دینے والے 2 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد دونوں اہلکاروں کو آئسولیشن منتقل کردیا گیا۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں، ٹریفک اہلکار دن رات مختلف شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔

    ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق چیکنگ پوائنٹس اور روٹین کی نفری الگ ہے، اہلکار براہ راست شہریوں سے رابطے میں ہوتے ہیں، سڑک پر فرائض انجام دینے والے اہلکار کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں 6 ڈاکٹرز اور 7 پیرا میڈیکس بھی کرونا سے متاثر

    واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے 6 ہزار 272 مریض زیر علاج ہیں، کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 ہزار 418 ہے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 176 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد ایک ہزار 970 ہے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 873 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

  • ٹریفک پولیس اہلکارسے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    ٹریفک پولیس اہلکارسے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون معمر خاتون سے بدتمیزی کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکارسے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں خاتون عوامی مقام پر معمر خاتون سے بدتمیزی کرتے دیکھی جا سکتی ہے۔

    ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون معمر خاتون سے بدتمیزی اور ہراساں کر رہی ہے۔

    کراچی میں خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی، مقدمہ درج

    خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی میں خاتون نے خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑا، ٹریفک پولیس نے بدر کمرشل پر گاڑی روک لی۔

    ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر خاتون شرمندہ ہونے اور اہلکار سے تعاون کرنے کے بجائے کسی سے فون پر بات کررہی تھی اور مسلسل اہلکار پر بااثر ہونے کا رعب جھاڑ رہی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر پر خیابان شہباز پر پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، مقدمہ تھانہ درخشاں میں کار سرکار میں مداخلت پر درج کیا گیا تھا۔

  • کراچی، کار سوار کی ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر، اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا

    کراچی، کار سوار کی ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر، اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا

    کراچی: شہر قائد میں کار سوار نے ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پوسٹ آفس کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار نے کار سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکار گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔

    کار سوار نے جب یہ دیکھا کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکتا تو اس نے گاڑی سائیڈ میں لگادی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک اہلکار کی جان خطرے میں رہی اور شہری کی جانب سے انتہائی سنگین عمل کیا گیا سارے واقعے کو شہریوں نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار بونٹ پر چڑھا ہوا ہے لیکن مذکورہ کار سوار گاڑی چلاتا رہا اور مجبوراً اسے گاڑی روکنی پڑی۔

    ٹریفک پولیس نے مذکورہ کار سوار کا چالان کردیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ایس ایس پی سے مشاورت جاری ہے۔

  • چالان کیوں کیا؟ گاڑی میں سوار فیملی آپے سے باہر، پولیس اہلکار سے بدتمیزی

    چالان کیوں کیا؟ گاڑی میں سوار فیملی آپے سے باہر، پولیس اہلکار سے بدتمیزی

    کراچی: سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان کرنے والے اہلکار سے کار سوار فیملی نے بدتمیزی کی اور اُسے مغلظات بکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب کھڑے سخت گرمی میں اپنے فرائض انجام دینے والے ٹریفک پولیس اہلکار نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ڈرائیور نے گاڑی روکی تو ٹریفک پولیس اہلکار نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ پوچھی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کاٹنے کا کہا۔

    گاڑی میں سوار فیملی نے چالان کا سُنا تو انہوں نے اہلاکر سے بدتمیزی بھی کی، خاتون نے کار سے باہر آکر ٹریفک پولیس اہلکار پر غصہ نکالا اور اُسے نماز روزہ ادا کرنے کا مشورہ دیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تین ماہ میں 8 لاکھ 39 ہزار چالان

    کار سوار فیملی کے مطابق اہلکار نے گاڑی روکتے ہی انہیں مغلظات بکیں جس کے باعث اندر بیٹھی خواتین اور ڈرائیور کو غصہ آگیا۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اُس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر صرف چالان کاٹا تھا۔

    گرومندر کے قریب سے گزرنے یا وہاں کھڑے لوگ معاملہ دیکھ کر جمع ہوگئے اور انہوں نے حسبِ توفیق پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی۔ یاد رہے کہ گاڑی چلانے کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنا قانون کی خلاف ورزی میں آتا ہے جس پر ٹریفک پولیس کو چالان کا اختیار  ہے۔

  • کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کےالزام میں 4 افراد گرفتار

    کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کےالزام میں 4 افراد گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے گاڑدن میں گزشتہ روز ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتول اہلکاراحتشام کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، حراست میں لی گئی خاتون احتشام کی رشتے دارہے۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ احتشام کو 30 بور پستول کی 4 گولیاں ماری گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول اہلکار مزار قائد ٹریفک پولیس سیکشن پرتعینات تھا۔

    کراچی میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

    شہید اہلکار احتشام کے چچا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتشام نے 3 دن قبل دوستوں کے ساتھ لسبیلہ میں کرائے پرمکان لیا، ڈیڑھ سال سے احتشام گارڈن کے قریب ہمارے ساتھ رہتا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سولجربازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

  • کراچی میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی : شہر قائد کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، مقتول اہلکار مزار قائد ٹریفک پولیس سیکشن پرتعینات تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت احتشام ولد محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے، مقتول ٹریفک پولیس کا اہلکار اور مزار قائد ٹریفک پولیس سیکشن پرتعینات تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول واقعے کے وقت وردی میں تھا، جسے سینے اور بازو پرگولیاں لگیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر کے مطابق اہلکار کو 30 بور پستول کی 3 گولیاں لگیں جبکہ جائے وقوع سے ملنے والے خول فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے۔


    شہید اہلکار احتشام کے چچا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ احتشام نے 3 دن قبل دوستوں کے ساتھ لسبیلہ میں کرائے پرمکان لیا، ڈیڑھ سال سے احتشام گارڈن کے قریب ہمارے ساتھ رہتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ رات کو بارش کے وقت احتشام کوکال کی مگربات نہ ہوسکی، حیدرآباد میں مقتول احتشام کے والدین کواطلاع کردی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے سولجربازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

  • لاہور: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی گاڑی پرلاتوں کی بارش

    لاہور: ٹریفک پولیس اہلکاروں کی گاڑی پرلاتوں کی بارش

    لاہور: ڈولفن فورس اور ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کے نہ نکلنے پر گاڑی کے اوپر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، اعلی حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر اہلکار کو معطل کردیا، اے آر وائی کو واقعے کی فوٹیج مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے اپنا غصہ گاڑیوں پر نکالنا شروع کردیا، ٹریفک وارڈن کنگ فو ماسٹر بن گیا، لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ پر پولیس نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نہیں رکا۔

    بعد ازاں گاڑی کا تعاقب کیا گیا اور یتیم خانہ چوک پر ٹریفک پولیس اورڈولفن فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کو روک لیا، اہلکاروں نے ڈرائیور کو گاڑی سے اترنے کو کہا لیکن وہ گاڑی سے اترنے کو تیار نہیں تھا، جس پر اہلکاروں نے غصے میں آکر گاڑی پر لاتیں اور گھونسے مارے۔

    وردی میں ملبوس وارڈن نےگاڑی پرفلائنگ ککس ماریں، پولیس کے مطابق مظہر نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی نان کسٹم پیڈ ہے، بعد ازاں گاڑی کسٹم حکام کےحوالے کردی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوارافراد نےفائرنگ بھی کی۔

    لاتیں مارنے والا ٹریفک وارڈن معطل

    لاہور ٹریفک پولیس حکام نے اے آر وائی نیوزکی خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے شہری کی گاڑی کو لاتیں مارنے والےٹریفک وارڈن حیدرکو معطل کردیا۔

    اس حوالے سے سی ٹی او رائےاعجاز کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو شہریوں سے ایسا سلوک کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گاڑی سوار فرار ہورہا تھا لہٰذا اسے روکنا ضروری تھا لیکن پولیس اہلکار کے ایسے رویے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔ یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نےٹریفک وارڈن کے رویے کی فوٹیج بریک کی تھی۔


    مزید پڑھیں : لاہور: ٹریفک وارڈنز کا بزرگ شہری پر تشدد


     واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹریفک وارڈنز کی جانب سے شہریوں کے ساتھ نازیبا رویے کی کبریں منظر عام پر آچکی ہیں، جس میں صرف کاغذٓت دیر سے دکھانے پر وارڈن نے ایک بزرگ شہری اور اس کے بیٹے کو تشددد کا نشانہ بنایا تھا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں بھی ٹریفک وارڈن کے تشدد سے ایک ٹرک ڈرائیور جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔


    مزید پڑھیں : فیصل آباد : ٹریفک وارڈن کے تشدد سے ڈرائیور جاں بحق


  • کراچی : ٹریفک پولیس افسر کی لاش کا معمہ حل ہوگیا

    کراچی : ٹریفک پولیس افسر کی لاش کا معمہ حل ہوگیا

    کراچی: ٹریفک پولیس کے افسر کی ملنے والی پرتشدد لاش کا معمہ حل ہوگیا،مقتول کو تیسری اہلیہ نے اپنےدوست کے ساتھ مل کر ہتھوڑوں کے وار سے قتل کیاتھا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گذشتہ روز ناگن فلائی اوور کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ سے ملنے والی ٹریفک پولیس کے افسر سلیم کی پرتشد لاش کا معمہ حل ہوگیا.مقتول پولیس افسر ناظم آباد میں واقع ڈرائیونگ لائنسس برانچ میں تعینات تھا.

    ایس پی ثاقب ابراہیم نے بتایا کہ مقتول افسر کو اس کی تیسری اہلیہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا تھا.

    ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو مقتول کی تیسری اہلیہ پر شک گزرا تو اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تو ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا.

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ سندھ سسہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے.