Tag: ٹریفک پولیس

  • کراچی میں کن مقامات پر دھرنے جاری ہیں؟

    کراچی میں کن مقامات پر دھرنے جاری ہیں؟

    کراچی : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے پارا چنار میں ہلاکتوں کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کی کال پر دھرنوں کا سلسلہ آج مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہا، کئی اہم شاہراہوں کی احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق شہر قائد کے جن مقامات پر اس وقت دھرنے جاری ہیں ان میں ایم اےجناح روڈ پر نمائش چورنگی، شارع فیصل پر ناتھا خان پل، ملیر15،گولیمار، پاور ہاؤس چورنگی پراحتجاجی دھرنا جاری ہے۔

    اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پرسفاری پارکے قریب، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد فائیواسٹار چورنگی، سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹس کے سامنےاحتجاجی دھرنے جاری ہیں۔

     احتجاجی دھرنے

    ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شارع پاکستان پر انچولی اور گلستان جوہر میں کامران چورنگی پر نیشنل ہائی وے پر ٹاؤن شپ، اسٹیل ٹاؤن موڑ پربھی احتجاج جاری ہے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال رکھنے کیلئے متبادل راستے دئیے گئے ہیں اور پولیس اہلکاروں نفری بھی عوام کی رہنمائی کیلیے سڑکوں پرموجود ہے۔

    واضح رہے کہ مذہبی سیاسی جماعت مجلس وحدت المسلمین نے پارا چنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔

    یہ مظاہرے ایک ایسے واقعے کے بعد شروع ہوئے جب کرم کے باغان کے علاقے میں پارا چنار کی طرف جاتے ہوئے دو افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں کراچی میں جاری مجلس وحدت مسلمین کے احتجاج کی وجہ سے شہری سڑکوں پر رُل گئے ہیں اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔

    شہریوں کو صحیح اور متبادل راستہ فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس 1915 ہیلپ لائن کے دفتر میں 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔

  • کراچی کی سب سے بڑی شاہراہ پر ٹریفک جام، پولیس واٹر ٹینکر کے خلاف ایف آئی آر نہ کاٹ سکی

    کراچی کی سب سے بڑی شاہراہ پر ٹریفک جام، پولیس واٹر ٹینکر کے خلاف ایف آئی آر نہ کاٹ سکی

    کراچی: شہر قائد کی سب سے بڑی شاہراہ پر ٹریفک میں زبردست خلل ڈالنے والے واٹر ٹینکر مالکان کے خلاف ٹریفک پولیس ایف آئی آر نہ کاٹ سکی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام کا سبب بننے والے واٹر ٹینکر کو بھاری جرمانہ کر کے چھوڑ دیا، ٹریفک پولیس حکام نے کہا تھا کہ وہ ٹینکر مالکان کے خلاف ایف آئی آر کاٹے گی۔

    ایس او ٹریفک پولیس نے ایف آئی آر کے بغیر واٹر ٹینکر کو چھوڑ دیا ہے، اور کہا کہ خراب واٹر ٹینکر کو 10 ہزار کا بھاری چالان کر دیا گیا ہے۔

    ایس او کا یہ بھی کہنا تھا کہ واٹر ٹینکر کو رات 2 بجے تک ہیوی مشینری سے ہٹایا گیا، تاہم اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کنٹرول اور فیلڈ افسران کی باتوں میں واضح تضاد پایا جا رہا ہے، ایک ٹینکر شاہراہ فیصل جب کہ دوسرا ماڈل کالونی قبرستان کے قریب خراب ہوا تھا، صبح 5 بجے خراب ہونے والا ٹینکر کئی گھنٹے سڑک پر کھڑا رہا تھا، اور ٹینکر کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر شہری گھنٹوں تک پھنسے رہے تھے۔

    کراچی میں سڑک پر خراب ہونے والی واٹر ٹینکر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی

    ٹریفک کنٹرول کی جانب سے ذمہ دار ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا بتایا گیا تھا، ٹریفک پولیس حکام نے کہا تھا کہ نہ صرف چالان بلکہ مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔

    لیکن اب ایس او ٹریفک کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر مکینکل خرابی کی وجہ سے خراب ہوا تھا، اگر وہ تیز رفتاری یا رش ڈرائیونگ کی وجہ سے خراب ہوتا تو مقدمہ کیا جاتا۔

  • کراچی میں سڑک پر خراب ہونے والی واٹر ٹینکر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی

    کراچی میں سڑک پر خراب ہونے والی واٹر ٹینکر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی

    کراچی: ٹریفک پولیس نے شہر میں آئے روز سڑک جام کے مسئلے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سڑک پر خراب ہونے والی واٹر ٹینکر کے خلاف اب ایف آئی آر درج ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح شارع فیصل پر ٹریفک جام کی بدترین صورت حال دیکھنے کو ملی، سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، بتایا گیا کہ واٹر ٹینکر کی خرابی کی وجہ سے ٹریفک جام ہے، اور دفاتر کی طرف جانے والے ہزاروں شہری 2 گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔

    شہریوں نے بتایا کہ انھوں نے ماڈل کالونی قبرستان سے ایئرپورٹ سگنل تک 50 منٹ کا سفر طے کیا، اور اس وقت بھی کچھ پتا نہیں کہ دفتر کب پہنچیں گے، ٹریفک پولیس کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ ایمرجنسی رسپانس کر سکے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک جام میں ایمبولینسیں بھی پھنسی ہوئی تھیں، اور 2 گھنٹے کے بعد خراب واٹر ٹینکر کو سڑک سے ہٹا کر سائیڈ پر کیا گیا، ٹینکر ہٹائے جانے کے باوجود ٹریفک کا شدید دباؤ رہا، اور کراچی کے ہزاروں شہری وقت پر اپنی منزل تک نہ پہنچ سکے۔

    ٹریفک پولیس نے صورت حال کے حوالے سے بتایا کہ صبح سویرے 2 واٹر ٹینکر سڑک پر خراب ہو گئے تھے، ایک ٹینکر صبح 5 بجے سے سڑک پر موجود تھا جسے ہیوی مشینری کے ذریعے ہٹایا گیا، دوسرا ٹینکر بھی صبح سے کالونی گیٹ پر کھڑا تھا۔

    ٹریفک پولیس حکام نے کہا کہ اب جو گاڑی سڑک پر خراب ہوگی اس کے خلاف مقدمہ ہوگا، ٹریفک پولیس روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی بنا رہی ہے، اور یہ رپورٹ بالا حکام تک ارسال کی جاتی ہے، حکام نے کہا کہ دونوں خراب ٹینکرز کے خلاف ایف آئی آر کروا رہے ہیں۔

  • کراچی کی کونسی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا

    کراچی کی کونسی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا

    کراچی: ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں عبداللہ ہارون زینب مارکیٹ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں خریداروں کی آمد بہت زیادہ ہے ، ٹریفک کو فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ کی طرف بھیج رہے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مین راشد منہاس روڈ پر سیوریج کا پانی روڈ پر جمع ہوگیا ہے، میلینیم مال جانب نیپا ٹریفک کی روانی آہستہ ہے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں کتابوں کی نمائش جاری ہے، لوگوں کی آمدورفت زیادہ ہے، گاڑیاں چیک کرکے چھوڑ رہے ہیں۔

    ادھر غریب آباد جانب نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک کی روانی آہستہ ہے۔

  • ٹریفک پولیس میں خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کا آغاز

    ٹریفک پولیس میں خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کا آغاز

    بھارت کے حیدرآباد میں چیف منسٹر کے احکامات کے بعد خواجہ سراؤں کو سماج میں شناخت اور احترام فراہم کرنے کی خاطر ایک خاص اقدام کے تحت حیدرآباد ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ میں بطور ٹریفک اسسٹنٹس بھرتیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، گوشہ محل پولیس گراؤنڈ میں سماجی بہبود کے محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ امیدواروں کی فہرست کے مطابق بھرتی کا عمل شروع کیا گیا۔

    اس موقع پر جسمانی ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ، ہوم گارڈ کمانڈنٹ اور ایڈیشنل ڈی سی پی سی اے آر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جبکہ ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس میں بھرتی کے لئے امیدواروں کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہئے، ہندوستانی شہری ہونا ضروری ہے اور کم از کم ایس ایس سی پاس ہونا لازمی ہے۔ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ سے جاری کردہ ذاتی شناختی کارڈ ہونا چاہیے۔

    اس کے علاوہ امیدوار حیدرآباد کمشنریٹ کی حدود کا مقامی شہری ہو۔ کم از کم قد 165 سینٹی میٹر (ایس ٹی کے لیے 160 سینٹی میٹر) ہونا ضروری ہے۔ امیدواروں کے لیے 800 میٹر دوڑ، لانگ جمپ، اور شاٹ پٹ جیسے جسمانی ٹیسٹ منعقد کیے گئے۔ بھرتی کے عمل میں 58 افراد نے شرکت کی جن میں سے 44 کو منتخب کرلیا گیا۔

    ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور تقاریب میں ’بیف‘ پر پابندی عائد

    پولیس کمشنر کا اس موقع پر خواجہ سراؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو اپنی برادری کے لئے رول ماڈل بننا ہوگا اور حیدرآباد پولیس اور تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ڈپارٹمنٹ کا نام روشن کرنا ہوگا۔

  • شاہراہ فیصل آج رات ٹریفک کے لیے بند، شہری متبادل راستہ اختیار کریں

    شاہراہ فیصل آج رات ٹریفک کے لیے بند، شہری متبادل راستہ اختیار کریں

    کراچی: ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل آج رات ٹریفک کے لیے بند ہوگی شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آج رات 2 سے 5 بجے تک شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ سے کارساز دونوں اطراف بند رہے گی، سیکیورٹی وجوہات پر راستوں کو عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔

    حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، کارساز سے حسن اسکوائر تک بند رہے گی، ایئرپورٹ سے کارساز روڈ، اسٹیڈیم روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ شاہراہ فیصل سے راشد منہاس روڈ، ملینیم مال سے نیپا چورنگی کا راستہ اختیار کریں۔

    شاہراہ فیصل، ایف ٹی سی، نرسری سے کارساز، ایئرپورٹ آنے کی اجازت نہیں ہوگی، شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے نیچے سے شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

    اسی طرح جیل چورنگی سے حسن اسکوائر، نیپا سے ملینیم، راشد منہاس روڈ، ڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ جاسکتے ہیں۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ سے سر شاہ سلیمان روڈ، اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، نیو ٹاؤن یونیورسٹی روڈ سے اسٹیڈیم روڈ، کارساز اور ملینیم  جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    شہری یونیورٹی روڈ سے جیل فلائی اوور سے پی پی چورنگی یا شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں، لیاقت آباد دس نمبر سے حسن اسکوائر پل سے اسٹیڈیم روڈ جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

  • ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا

    ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا

    کراچی: کراچی کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں غلط سمت سے تیز رفتاری آنے والی سفید ریوو نے ایک شخص کو بائیک سمیت کچلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی مبینہ غفلت سے 2 بچوں کا باپ کومہ میں چلا گیا لیکن دو روز گزرنے کے بعد بھی مبینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    حادثہ یونیورسٹی روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، غلط سمت پر تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی کے باعث حادثہ ہوا اس حادثے میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا ملازم بائیک سمیت کچلا گیا تھا۔

    حادثے کا شکار شدید زخمی اطہر کے سر پر چوٹیں آئیں تھیں جس کے بعد وہ کومہ میں چلا گیا، زخمی اطہر دو روز سے سول ٹراما سینٹر میں داخل ہے۔

    سفید گاڑی میں سوار ڈرائیور یونیورسٹی روڈ سے رانگ وے آرہا تھا، زخمی کے بھائی نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد جمع کیے، ابتدائی بیان لینے کے لیے آنے والا پولیس اہلکار کاشف بھی دوبارہ واپس نہ آیا۔

    زخمی شخص کے بھائی نے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔

  • گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر

    گاڑی مالکان کے لئے اہم خبر

    لاہور : گاڑی مالکان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، پہلے مرحلہ میں مالکان کونوٹسسزجاری کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے 100 سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔

    ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر ای چالان نادہندگان مالکان اورگاڑیوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، پہلے مرحلہ میں 100 سے زائد ای چالان گاڑی مالکان کونوٹسسزجاری کئے جائیں گے۔

    گزشتہ روزاے ایچ الیکٹرنکس کو نوٹس جاری کئے گئے، اے ایچ الیکٹرانکس کی رجسٹرڈمتعددگاڑیوں نے1319بارای چالان کیخلاف ورزیاں کیں۔

    ترجمان نے خبردار کیا اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی،، ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے۔

    ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ،ویری فیکشن و دیگر 14سہولیات میسر نہ ہوگی سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا ہے۔

    منظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا، کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہاہے اور بہترین ٹریفک مینجمنٹ کیلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کیا جارہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • سعودی عرب: ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

    سعودی عرب: ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

    سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرم موسم میں ڈرائیونگ کے محفوظ طریقوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔

    بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کے دوران کوشش کریں کہ گاڑی کو پارک کرتے وقت شیشے تھوڑے تھوڑے کھولے رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ہوسکے۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ان دنوں مملکت میں گرمی عروج پر ہے اس موسم میں محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ضروری ہے کہ رہنما اصولوں کی پابندی کی جائے۔

    موسم گرما کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے محفوظ ڈرائیونگ کے لیے 4 نکاتی ہدایات جاری کی ہیں جن پرعمل کرنا ہر گاڑی چلانے والے کیلیے بے حد ضروری ہے۔

    شدید گرم موسم کے دوران گاڑی چلانے سے قبل ریڈی ایٹر کے پانی (کولنٹ) کو ضرور چیک کیا جائے پانی کی سطح مقررہ سے کم ہو تو اس صورت میں پانی پورا کیا جائے تاکہ گرمی میں انجن کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکے۔

    گاڑی کو زیادہ دیر کے لیے براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھا جائے کوشش کریں کہ گاڑی کسی حد تک سائے والی جگہ کھڑی کریں، تاکہ گاڑی گرمی سے زیادہ متاثر نہ ہو۔

    گاڑی میں گیس لائٹر یا کوئی اور ایسی چیز نہ رکھیں جس سے آگ لگنے کا اندیشہ ہو، کیونکہ دھوپ کی تپش سے یہ مائع والے گیس لائٹر پھٹ سکتے ہیں۔

    سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی

    جاری کی گئی ہدایات کے مطابق دن کے وقت گاڑی پارک کرنے کی صورت میں گاڑی کے شیشے کو کھولے رکھیں تاکہ گاڑی کے اندرونی کیبن میں ہوا کا گزر ممکن ہوسکے۔

  • 12 محرم الحرام کا جلوس: کراچی میں آج شام کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    12 محرم الحرام کا جلوس: کراچی میں آج شام کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : ٹریفک پولیس  نے شہریوں کی سہولت کے لئے 12 محرم الحرام کے جلوس کے پیش نظر راستوں کی بندش سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 12محرم الحرام کے جلوس کے پیش نظر ٹریفک کا پلان جاری کردیا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ جلوس گلستان جوہربلاک 14سے برآمد ہوگا۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ جوہر موڑ سے کامران چورنگی تک دونوں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، دونوں ٹریکس کو شام 5 سے صبح 4بجے تک بندرکھا جائے گا۔

    حکام کا مزید کہنا تھا کہ الہ دین اے جوہر چورنگی جانیوالی ٹریفک کوجوہر موڑ سے واپس نیپا موڑ دیا جائے گا۔