Tag: ٹریفک پولیس

  • ویڈیو: ڈرائیور چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک اہلکار کو 4 کلو میٹر گھسیٹ کر لے گیا

    ویڈیو: ڈرائیور چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک اہلکار کو 4 کلو میٹر گھسیٹ کر لے گیا

    اندور: بھارت میں ایک کار سوار شخص نے چلان سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے اسے 4 کلو میٹر گھسیٹ کر لےگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں پیش آیا، جہاں ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل ڈرائیور کو گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرتے دیکھ کر اسے روکنے کا اشارہ کرتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کو اہلکار  رکنے کا اشارہ کرتا ہے لیکن وہ نہ صرف گاڑی روکنے سے انکار کرتا ہے بکلہ کانسٹیبل کو 4 کلو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے جاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کانسٹیبل بونٹ کو مضبوطی سے تھامے ہوا  ہے جبکہ ایک اور شخص اہلکار کو بچانے کے لیے کار کے پیچھے پیچھے بھاگتا ہے اور ڈرائیور کو روکنے کا اشارہ کرتا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پولیس کو تیز رفتار گاڑی کو روکنے اور ڈرائیور کو پکڑنے کے لیے گھیرنے پر مجبور کیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور ایک ریوالور بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف ایف آئی درج کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • پیپلز پارٹی کا نشتر پارک میں جلسہ :  آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    پیپلز پارٹی کا نشتر پارک میں جلسہ : آج کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    کراچی : ٹریفک پولیس نے پیپلز پارٹی کے نشتر پارک میں جلسے کے پیش نظر روٹ پلان جاری کردیا، سینٹرل سے آنے والے شرکا براستہ لیاقت آباد سے آسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نشتر پارک میں جلسے کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے روٹ پلان جاری کردیا گیا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شرکا کے لیے دو پارکنگ لاٹس تیار کردی گئی جبکہ طائی کراٹے سینٹر اور جناح گراونڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

    پلان میں بتایا گیا کہ سینٹرل سے آنے والے شرکا براستہ لیاقت آباد سے آسکیں گے ، ڈاکخانہ اور گرومندر سے نمائش تک کا راستہ کھولا جائے گا، شرکا اپنی گاڑیاں پارک کر کے جلسہ کے مقام پر جا سکتے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ساؤتھ اور ویسٹ سے آنے والے شرکابراستہ ایم اے جناح سے آسکیں گے، کیپری سے ہوتے ہوئے نمائش کے قریب پارکنگ گراؤنڈ جاسکیں گے۔

    پلان کے تحت ضلع ملیر اور ایسٹ سے آنے والے شرکابراستہ شارع فیصل آسکیں گے جبکہ شارع قائدین سے سوسائٹی سگنل اور پھر نمائش چورنگی جاسکیں گے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے متبادل راستے بھی بنا دیے گئے ہیں، بس، منی بس اور دیگر ٹریفک کو نمائش جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ نمائش چورنگی کی جانب ممنوع ہوگا۔

  • کراچی: بارش میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لیے ٹریفک پولیس آگے آگئی

    کراچی: بارش میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لیے ٹریفک پولیس آگے آگئی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بارش میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لیے نمبر جاری کردیا گیا، راستے میں گاڑی یا موٹر سائیکل کا ٹائر پنکچر ہونے، خراب ہونے یا پیٹرول ختم ہونے کی صورت میں ٹریفک پولیس مدد کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے احسن قدم اٹھایا ہے۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بیچ راستے میں اگر گاڑی یا موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہوجائے تو 1915 پر کال کریں، گاڑی یا موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈالوا دیا جائے گا۔

    گاڑی یا موٹر سائیکل خراب یا پنکچر ہونے کی صورت میں 1915 پر کال کرنے کا کہا گیا ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خراب موٹر سائیکل یا گاڑی مکینک تک پہنچائی جائے گی۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی یا موٹر سائیکل کا پنکچر ٹائر تبدیل کرنے میں بھی مدد کی جائے گی۔

  • کراچی: شہریوں کی مدد کے لیے 26 پٹرولنگ کاریں سڑکوں پر آ گئیں، مفت پیٹرول بھی ملے گا

    کراچی: شہریوں کی مدد کے لیے 26 پٹرولنگ کاریں سڑکوں پر آ گئیں، مفت پیٹرول بھی ملے گا

    کراچی: شہر قائد میں سڑکوں پر شہریوں کی مدد کے لیے ٹریفک پولیس نے 26 پٹرولنگ کاریں چلا دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر اچانک کار یا موٹر سائیکل بند ہونے کی صورت میں شہریوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے شہریوں کی مدد کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

    ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر 26 خصوصی پٹرولنگ کاریں چلا دی ہیں، جن میں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے اوزار اور سامان دستیاب ہے۔

    ان کاروں میں فرسٹ ایڈ باکس اور پیٹرول کی بوتل بھی موجود ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک پر اچانک پیٹرول ختم ہو جائے تو شہریوں کو اتنا پیٹرول فراہم کریں گے کہ مسافر گھر یا پیٹرول پمپ تک جا سکے۔

    پیٹرولنگ کاروں میں جو سامان موجود ہے اس میں ٹو چین، جمپر، ٹارچ، جیک، پانے اور ایمرجنسی کونز شامل ہیں، ٹریفک پولیس کے مطابق ان کاروں کا مقصد مصیبت میں پھنسے شہری کی فوری مدد کرنا ہے۔

    ان کاروں اور ان میں موجود اوزاروں کی مدد سے بند گاڑی کو اسٹارٹ کرنے میں معاونت دی جائے گی، جب کہ خراب گاڑی کو ٹو چین کیا جا سکے گا، اور کسی بھی حادثے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد بھی دی جائے گی۔

    کراچی کی مختلف سڑکوں پر اگر شہریوں کو کار یا موٹر سائیکل کے ٹائر پنکچر کا سامنا ہو تو، اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، ٹریفک پولیس کی گاڑی کچھ ہی دیر میں ٹائر تبدیل کرنے یا درکار فوری مدد کے لیے پہنچ جائے گی۔

  • کویت: ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا طریقہ کار جاری

    کویت: ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا طریقہ کار جاری

    کویت سٹی: کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی نے ٹریفک قانون کی کچھ شقوں میں ترمیم کرتے ہوئے ایک فیصلہ جاری کیا ہے۔

    جو ترامیم کی گئی ہیں وہ یہ ہیں۔

    ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی درخواست ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے 30 دنوں کے اندر ایک فارم پر جمع کروائی جائے گی۔

    شناخت کا ثبوت (سول شناختی کارڈ)، رہائش کا پتہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سرٹیفکیٹ منسلک کیا جائے جبکہ غیر ملکیوں کو رہائش کا ثبوت (سول شناختی کارڈ) فراہم کرنا ضروری ہے۔

    لائسنس کی تجدید مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد کی جائے گی۔

    وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ 4 لاکھ 21 ہزار 131 ڈرائیونگ لائسنسز کی تجدید کی گئی ہے اور 23 ہزار 754 کو ضبط یا تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک جرمانے کی مد میں 13 لاکھ 20 ہزار 26 دینار وصول کیے گئے ہیں۔

  • لاہور: 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی دھر لی گئی

    لاہور: 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی دھر لی گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی کو ضبط کر کے تھانہ سول لائنز لے جایا گیا، گاڑی کے مالک پر 32 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے 66 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی کو دھر لیا۔

    چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور نے 57 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی، 7 مرتبہ اوور اسپیڈنگ اور 2 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

    سی ٹی او کے مطابق ڈرائیور کو 32 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    مذکورہ شخص کی گاڑی کو ضبط کر کے تھانہ سول لائنز لے جایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے واجبات جمع کروانے پر گاڑی اس کے حوالے کردی جائے گی۔

  • ٹریفک پولیس کا چالان فیسوں میں اضافے کا اعلان، ٹریفک سگنل توڑنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    ٹریفک پولیس کا چالان فیسوں میں اضافے کا اعلان، ٹریفک سگنل توڑنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

    پشاور : خیبرپختونخوا کی ٹریفک پولیس نے بڑھتے حادثات کم کرنے کیلئے چالان فیسوں میں اضافہ کردیا، اوور سپیڈنگ اورٹریفک سگنل توڑنے پر 1 ہزار تک جرمانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں ٹریفک کےبڑھتےحادثات کم کرنے کے لئے نیا فارمولا تیار کرلیا ، کے پی کے کابینہ سے منظوری کے بعد ٹریفک پولیس نے چالان فیسوں میں اضافہ کردیا۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوور سپیڈنگ اورٹریفک سگنل توڑنے پر 1 ہزار تک جرمانہ ، لائٹس نہ ہونے پر موٹر سائیکل پر 500 ، اور موٹرکار کا 1ہزار روپےجرمانہ ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق رانگ سائیڈ سفر پر موٹر سائیکل کو 600 ، چھوٹی گاڑی 2ہزارجرمانہ ہوگا جبکہ بغیرڈرائیونگ لائسنس سفر کرنے والوں پر 1500 روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    محکمہ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو سفر پر 5 ہزار تک جرمانہ اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنےپر1ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

  • کویت: ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائیاں، ایک غیر ملکی ملک بدر

    کویت: ٹریفک خلاف ورزیوں پر کارروائیاں، ایک غیر ملکی ملک بدر

    کویت سٹی: کویت کے محکمہ ٹریفک نے 17 کمسن ڈرائیورز کو ٹریفک کورٹ بھیج دیا جبکہ ایک تارکین وطن کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر ملک بدر کر دیا گیا۔

    کویتی میڈیا کے مطابق ٹریفک سیکٹر نے ٹریفک کنٹرول اور رابطے کے حصول کے لیے اپنی ٹریفک مہمات جاری رکھی ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں 24 سے 30 اکتوبر کے درمیان 25 ہزار 309 خلاف ورزیوں کے واقعات اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 17 نابالغ نوجوانوں کو ٹریفک کورٹ کے حوالے کردیا گیا۔

    اس دوران ایک غیر ملکی کو بھی ملک بدر کیا گیا ہے جبکہ مزید 83 افراد کو خلاف ورزیاں کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، 9 مطلوبہ گاڑیاں ضبط کرنے کے علاوہ 15 سول اور مجرمانہ مطلوب افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 23 گاڑیوں کو ضبط کر کے گیراج میں بھیج دیا گیا ہے۔

    آپریشنز اور ٹریفک سیکٹر کے سیکریٹری اطلاعات میجر جنرل جمال السائغ کی نگرانی میں اس ٹریفک مہم کی مکمل تفصیلات کے بارے میں ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک آپریشن نے 4 ہزار 791 خلاف ورزیاں جاری کیں۔

    13 گاڑیوں کو ریزرویشن گیراج کے حوالے کیا گیا جبکہ 22 قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ 2 مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مطلوب افراد بھی موقع پر گرفتار کیے گئے۔

    مبارک الکبیر ٹریفک محکمے نے کل 13 سو 71 خلاف ورزیوں کے کیس درج کیے جن میں سے خلاف ورزی کرنے والوں کو تھانے منتقل کیا گیا اور مطلوبہ گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔

    مبارک الکبیر ٹریفک افسران نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے ایک غیر ملکی کو روکا اور اسے جلا وطن کردیا، ٹاسک فورس کے اہلکار 184 خلاف ورزیاں جاری کرنے اور ایک مطلوبہ شخص گرفتار کرنے میں کامیاب رہے۔

  • کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں سے متعلق ٹریفک پلان جاری

    کراچی میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں سے متعلق ٹریفک پلان جاری

    کراچی: شہر قائد میں 12 ربیع الاول سے کے جلوسوں سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول کے جلوسوں سے متعلق ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لی مارکیٹ، کرین چورنگی، مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دعوت اسلامی کا جلوس سہ پہر ڈھائی بجے محمد مسجد کھارادر سے روانہ ہوگا، جلوس لائٹ ہاؤس، جامع کلاتھ سے ہوتا ہوا مسجد گلزار حبیب پہنچے گا، دوسراجلوس میمن مسجد کھارادر سے برآمد ہوگا، آرام باغ پر اختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس کی مناسبت سے کیماڑی سے جناح برج آنے والے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا، لی مارکیٹ، کرین چورنگی، مائی کولاچی سے ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔

    محکمہ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو جیل روڈ فلائی اوور نیچے سے ایم اے جناح روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، پیپلزچورنگی، عائشہ منزل جانیوالے ٹریفک شارع قائدین کی جانب موڑا جائیگا، پیپلزچورنگی، عائشہ منزل جانے والے ٹریفک کو صدرکو ریڈور 3 پرموڑا جائے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو بنوریہ ٹاؤن سے سینٹرل جیل کی طرف موڑا جائے گا، ٹریفک کو لسبیلہ، برنس روڈ سے ایم اے جناح روڈ آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ٹریفک کو شارع قائدین سے سوسائٹی سگنل آنےکی اجازت نہیں ہوگی، نشتر روڈ سے براستہ رنچھوڑ لائن کھارادر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

  • سعودی عرب میں خود کار چالان سسٹم نصب، آج سے کام کرے گا

    سعودی عرب میں خود کار چالان سسٹم نصب، آج سے کام کرے گا

    ریاض: سعودی عرب کے الجوف ریجن میں آج اتوار سے خود کار چالان سسٹم کام کرے گا جو سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر خود کار چالان کرے گا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے الجوف ریجن میں ٹریفک پولیس اتوار سے سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر خود کار طریقے سے چالان کرنے کا آغاز کرے گی۔

    ٹریفک پولیس کے ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق الجوف کے علاقے کی متعدد شاہراہوں پر خود کار چالان سسٹم کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سسٹم کو ادارے کے مرکزی نیٹ ورک سے جوڑنے کے بعد تجرباتی مراحل بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    خود کار چالان کا آغاز اتوار سے کیا جا رہا ہے، ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کار طریقے سے کیے جانے والے چالان میں سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 150 ریال جرمانہ مقرر ہے۔

    30 دن کے اندر دوبارہ خلاف ورزی ریکارڈ ہونے کی صورت میں چالان کی رقم دو گنا کر کے 300 ریال کردی جائے گی۔

    ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال بھی انتہائی سنگین خلاف ورزی شمار کیا جاتا ہے جس پر 500 سے 900 ریال کا چالان کیا جاتا ہے۔