Tag: ٹریفک پولیس

  • پشاور میں تیز آواز سے ماحول کو متاثر کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع

    پشاور میں تیز آواز سے ماحول کو متاثر کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع

    پشاور : خیبر پختونخواہ میں ٹریفک پولیس بھی کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فضائی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں سمیت تیز آواز سے ماحول کو متاثر کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس نے خوفناک ہارن کے خلاف جاری مہم تیز کردی، گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے تحت تیز ہارن اور ماحول آلودہ کرنے والی گاڑیوں کے 801 ڈرائیوروں سے پریشر ہارن،فلیش لائٹس سمیت دیگر سامان قبضے میں لے کر بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا۔

    ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 5300 افراد کو جرمانہ بھی کیا گیا۔

    وی او ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس بھی حکومت کی کلین اینڈ گرین کمپین کو مزید بہتر بنائے گی، اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کرکے13لاکھ روپے بھی قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

    ٹریفک حکام کے مطابق عام شہراہوں کے ساتھ ساتھ سکول کالجز اور ہسپتالوں کے اطراف بھی تیز ہارن سے شہریوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف خوفناک ہارن کی روک تھام مہم جاری رہے گی۔

    یاد رہے چند روز قبل پشاور پولیس نے وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے منظم کاروائی کا فیصلہ کیا تھا، اس ضمن میں پہلے مرحلے میں شہر کو فضائی آلودگی اور شور سے بچانے کی خاطر زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور پریشر ہارن کے خلاف خصوصی آگاہی مہم چلائے گی اور اس دوران ڈرائیورز کو اس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسرے مرحلے میں خصوصی مہم کے بعد ایسی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جائیں گی۔

  • انسانی ہمدردی، ٹریفک پولیس اہلکار نے بزرگ شہری کو پیٹھ پر بیٹھا کر سڑک پار کرائی، ویڈیو وائرل

    انسانی ہمدردی، ٹریفک پولیس اہلکار نے بزرگ شہری کو پیٹھ پر بیٹھا کر سڑک پار کرائی، ویڈیو وائرل

    بیجنگ: سوشل میڈیا پر انسانی ہمدردی سے متعلق ایسے دلکش واقعات کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے اسی طرح کا واقعہ چین کے جنوبی شہر کی اہم شاہراہ پر پیش آیا۔

    دنیا میں ایسے انسانیت پسند لوگ موجود ہیں جن کی اچھی عادات کو ہر کوئی پسند کرتا ہے اور انہیں اپنانے کی بھی کوشش کرتا ہے، عام طور پر والدین ، اولاد اور دوستوں کے ساتھ ایسی مثالیں قائم ہوتی ہیں۔

    مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 54 سیکنڈ ویڈیو نے لوگوں میں ایک نیا جذبہ بیدار کردیا، اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ چین کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک معمر شہری سڑک پار کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سگنل رکتے ہی شہری زیبرا کراسنگ پر پہنچا اور اُس نے سڑک پار کرنے کی کوشش کی مگر ضعیف العمری کی وجہ سے وہ تیز چلنے سے قاصر تھا۔

    اسی دوران وہاں تعینات ٹریفک پولیس اہلکار بزرگ شہری کی طرف گیا اور اُس نے مختصر بات چیت کے بعد انہیں پیٹھ (پشت) پر بیٹھا کر سڑک پار کروائی تاکہ معمر شہری کو کسی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہ آجائے۔

    پولیس اہلکار کی شناخت کوئین ویجی کے نام سے ہوئی جو سچون تھانے میں تعینات ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے اسی اشارے پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے اہلکار کے اس انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا اور اُسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصولی، ویڈیو وائرل

    کراچی: ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصولی، ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس افسر کی رشوت وصول کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسے معطل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کےنمائندے نذیر شاہ کے مطابق یہ واقعہ واٹر پمپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس کے افسر نے ایک تیزرفتار بس کو روکا جس میں مسافروں کو چھت پر بھی بٹھایا ہوا تھا۔

    بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر اترے اور افسر سے بات چیت شروع کی جب پر ٹریفک پولیس افسر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی شقیں بتانی شروع کردیں جس پر اور چالان اور جرمانے کی رقم بھی بتائی۔


    بعدازاں دونوں نے ٹریفک پولیس کے افسر کے ہاتھ پر 200 روپے رکھے تو افسر کا غصہ ایک دم ختم ہوگیا اور تمام خلاف ورزیاں جائز ہوگئیں۔
    بس میں بیٹھے ایک شہری نے بس کے ٹوٹے ہوئے شیشے سے پوری ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ افسر نے رقم وصولی کے بعد چالان بک بائیک کے ڈبے میں ڈالی اور چلا گیا۔

    ٹریفک پولیس افسر معطل

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور بعدازاں میڈیا پر آنے کے بعد ٹریفک پولیس افسر کو معطل کردیا گیا۔

  • لاہور کی سڑکوں پر خواتین ٹریفک وارڈنز

    لاہور کی سڑکوں پر خواتین ٹریفک وارڈنز

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں عید کے موقع پر پہلی بار سڑکوں پر خواتین وارڈنز مصروف عمل دکھائی دیں۔

    لاہور میں پہلی بار تعینات کی گئی خواتین ٹریفک وارڈنز نے عید کے دن سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کیا جنہیں دیکھ کر شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    ان خواتین کو لاہور کے مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ اور فیروز پور روڈ پر تعینات کیا گیا۔

    خواتین وارڈنز کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ان کا زیادہ تر واسطہ ون وہیلنگ کرتے نوجوانوں سے پڑ رہا ہے۔

    یہ وارڈنز شہر بھر میں پیٹرولنگ بھی کرتی دکھائی دیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹریفک پولیس کا شہری پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

    ٹریفک پولیس کا شہری پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

    اسلام آباد: ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک شہری پر تشدد کیا گیا، شہری کو لاتوں اور گھونسوں سے مارا گیا،حکام نے فوٹیج کا نوٹس لے لیا۔

    اطلاعات ہیں کہ یہ ویڈیو ایک راہ گیر کی جانب سے بنائی گئی ہے جسے خود بھی نہیں پتا تھا کہ شہری پر تشدد کیوں کیا گیا؟ بعدازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور میڈیا کو بھی موصول ہوئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین اہل کاروں نے ایک شہری کو سڑک پر لٹایا ہوا ہے، قبل ازیں اسے کتنا مارا گیا یہ نہیں معلوم تاہم ویڈیو میں دیکھیں تو شہری کو اہلکار نے بھرپور لات کمر پر ماری۔

    اس ضمن میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ وہ تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ شہری کون ہے جس پر تشدد کیا گیا جب کہ پولیس اہل کاروں کی شناخت کرلی گئی ہے، تاہم شہری نے کسی بھی تھانے میں تشدد کے خلا ف کوئی درخواست جمع نہیں کرائی۔

  • کراچی: پرانی بسوں  کے خلاف قانون سازی کی جائے، ڈی آئی جی ٹریفک

    کراچی: پرانی بسوں کے خلاف قانون سازی کی جائے، ڈی آئی جی ٹریفک

    کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پولیس آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ پرانی بسوں کی روک تھام کے لیے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام قانون سازی کریں جس پر آئی جی سندھ سے عمل درآمد کرانے کی بھی استدعا ہے۔

    ڈی جی ٹریفک پولیس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کراچی میں 50سال پرانی بسیں سٹرکوں پرچل رہی ہیں جن کی فٹنس انتہائی خراب ہے اس لیے کی پرانی بسوں کی روک تھام کے لیےقانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔

    انہوں نے اپنے خط میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اورمتعلقہ حکام سے قانون سازی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ بسوں کی خراب حالت کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور جان لیوا حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔


    *کراچی: یونیورسٹی روڈ پر بس لوگوں پر چڑھ دوڑی، 4 افراد جاں بحق


    ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ پرانی بسوں پر موٹروہیکل قانون کےتحت سڑکوں پر لانے کی پابندی عائد کی جائے تا کہ کراچی کے شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات میئسر آسکیں۔

    قبل ازیں کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ دو روز میں 126 ڈرائیورز کوقانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا جب کہ غیر معیاری حالت میں ہونے پر 324 بسوں کوضبط کرلیا گیا ہے۔


    *یہاں پڑھیں:کراچی : پٹیل پاڑہ میں مسافر بس نے طالبعلم کو کچل دیا


    ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائیاں غیر ذمہ درانہ ڈرائیونگ کرنے اور خستہ حال بسوں کے خلاف کی گئیں اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


    *کراچی: ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن،64 بس ڈرائیورز گرفتار


    واضح رہے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر نو کے دوران بسوں کے حادثوں میں اضافہ دیکھنا میں آیا ہے اور گزشتہ تین روز میں ہونے والے تین واقعات میں 5 طالبات جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے ہیں جس پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

  • کراچی، ایم اے جناح روڈ کے لیے متبادل ٹریفک پلان

    کراچی، ایم اے جناح روڈ کے لیے متبادل ٹریفک پلان

    کراچی : تبت سینٹر پر پاک سرزمین پارٹی کے جلسے کے باعث ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان تیار کرلیا ہے اور شہریوں سے متبادل گذرگاہیں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی مشکل یا پریشانی میں پھنس جانے پر ہیلپ لائن 1915 پر معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔

    کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق تبت سینٹر پر ایم کیو ایم پاکستان کے ہونے والے جلسے عام کی وجہ سے نمائش سے تبت سینٹر کی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جائے اس لیے ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے والے متبادل روڈ استعمال کریں۔

    ٹریفک پولیس کے متبادل ٹریفک پلان کے تحت ناظم آبادسےٹاورجانیوالےگرومندرسےکوریڈورتھری استعمال کریں جب کہ قائدین سےآنیوالےسوسائٹی لائٹ سگنل سےکوریڈورتھری پرآئیں۔

    اسی طرح ٹاور سے آنیوالے برنس روڈ سے صدر اور کوریڈور تھری کا استعمال کریں جب کہ ٹاورسےاولڈسٹی ایریاجانے والے سعید منزل سے جوبلی اور نشتر روڈ استعمال کریں۔

    کراچی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کسی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے عوام سے متبادل ٹریفک روٹس استعمال کرنے کی اپیل کی ہے جب کہ کسی بھی پریشانی یا ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر کال کرکے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • بہاولپور: ٹریفک پولیس نے دوبھائیوں کے لائسنس پرایک ہی تصویرلگادی

    بہاولپور: ٹریفک پولیس نے دوبھائیوں کے لائسنس پرایک ہی تصویرلگادی

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں ٹریفک پولیس نے دوسگے بھائیوں کے ڈارئیونگ لائسنس پر ایک ہی بھائی کی تصویر لگادی۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہر بہاولپورمیں ٹریفک پولیس کا انوکھاسامنے آیا ہے،جہاں دوسگےبھائیوں کےڈرائیونگ لائسنس پر ایک ہی بھائی کی تصویر لگادی۔

    بہاولپور کے رہائشی دونوں بھائیوں نےڈرائیونگ لائسنس کی درستگی کے لیے ٹریفک پولیس کےدفتر رابطہ گیا تو عملے نے اپنی غلطی ماننے سے ہی انکار کر دیا۔

    عرفان خان اور فرقان خان نے اپریل 2016 میں اپنے ڈرائیونگ لائسنس تجدید کے لئے ٹریفک پولیس آفس میں جمع کروائے تھے،ٹریفک پولیس کا کہناہےکہ دوبارہ سے فیس جمع کروا کر اپنے لائسنس بنوائیں اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

    بہاولپورکے دونوں بھائیوں کا کہناہےکہ غلطی ٹریفک پولیس کے عملے سے ہوئی ہے تو ہم دوبارہ سے کس بات کی فیس ادا کریں،انہوں نےکہاکہ اگر ہمارے لائسنس کی تصیح نہ کی گئی تو وہ ٹریفک پولیس دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

  • کراچی: ٹریفک پولیس کا شہریوں‌ سے مک مکا جاری

    کراچی: ٹریفک پولیس کا شہریوں‌ سے مک مکا جاری

    کراچی: ٹریفک پولیس نے نجی افراد سے مل کر شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ نکال لیا، صدر میں نو پارکنگ سے موٹر سائیکلیں اٹھانے کے بعد چالان کاٹنے کے بجائے وہیں کھڑے ہوکرآدھے پیسوں میں بائیک چھوڑ دی جاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر سلمان لودھی کے مطابق ٹریفک پولیس نے نجی افراد سے نو پارکنگ پرکھڑی گاڑیاں اٹھوانی شروع کردی ہیں، صدر کے علاقے پریڈی اسٹریٹ اور اس کے اطراف سے نو پارکنگ سے اٹھائی جانے والی موٹر سائیکلیں پریڈی تھانے کے پاس قائم ٹریفک چوکی پر لائی جاتی ہیں۔

    جب موٹر سائیکل مالکان اپنی بائیک لینے آتے ہیں تو راستے میں کھڑے اہلکار دوسو روپے قانونی جرمانے کے بجائے ان سے بھاؤ تاؤ کرکے سو روپے کی رشوت کے عوض وہیں پر موٹر سائیکل اتار کر ان کے حوالے کر دیتے ہیں۔

    قانون کے مطابق موٹر سائیکل کی نو پارکنگ پر 200 روپے کا چالان کاٹا جاتا ہے جس کو جمع کرانے کی رسید دینے کے بعد موٹر سائیکل حوالے کی جاتی ہے تاہم اہل کاروں کی جانب سے مک مکا کے بعد قومی خزانے کے بجائے رقم اہلکاروں کی جیب میں جارہی ہے۔

  • کراچی: ڈی ایس پی کے قتل کی تحقیقات جاری، 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: ڈی ایس پی کے قتل کی تحقیقات جاری، 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کراچی میں گذشتہ روز قتل ہونے والے ڈی ایس پی فیض شگری کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ حساس اداروں نے منگھوپیر سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ شہید ڈی ایس پی فیض شگری کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 3 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نشانہ بنانے کے بعد رانگ سائیڈ واپس آئے۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 17 اور ہوٹل سے 2 خول ملے۔

    شہید ڈی ایس پی نے پہلوان گوٹھ، اور پھر ہارون رائل سٹی کا روٹ استعمال کیا۔ 3 ماہ کی پوسٹنگ کے دوران شہید ڈی ایس پی ایک ہی راستہ استعمال کرتے رہے۔ روٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے، نجی کیمروں کی فوٹیجز کی تلاش جاری ہے۔

    حکام کے مطابق گاڑی پر 14 گولیوں کے نشانات ہیں اور دو سے تین پستول استعمال ہونے کا شبہ ہے۔

    دوسری جانب منگھو پیرمیں حساس اداروں کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق رحیم سواتی گروپ سے ہے۔ ملزمان کو نامعلوم مقام پرمنتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان سے حالیہ پولیس ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی جاں بحق جبکہ ان کے ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے تھے۔