Tag: ٹریفک کیلئے بند

  • کراچی کی اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

    کراچی کی اہم شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

    کراچی: شہر کی اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو متبادل روٹ سے گزارنے کے انتظامات کیے ہیں۔

    یونیورسٹی روڈ کو سفاری پارک سے بیت المکرم مسجد تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ بند ہونے کے بعد ہیوی ٹریفک کو سماما چوک سے جوہر چورنگی بھیجا جارہا ہے۔

    ٹریفک پولیس نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں کو سروس روڈ سے گزارا جارہا ہے، جلوس کی وجہ سے اطراف کی شاہراہوں پرٹریفک کا دباؤ ہے۔

    خیال رہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاوّل کے سلسلے میں بھی ٹریفک پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا۔

    امکان ہے کہ ٹریفک پولیس شہر کی اہم شاہراوں پر افسران اور اہلکار تعینات کرے گی، کراچی کے شہری ہنگامی صورتحال یا مدد کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن1915پر کال کرسکتے ہیں۔

  • پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشن ٹریفک کیلئے بند

    پنجاب میں دھند کا راج، موٹر وے کے مختلف سیکشن ٹریفک کیلئے بند

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی ہونے پر موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث حد نگاہ کم رہ گئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ دھند کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشنز بند کر دیئے گئے ہیں، ایم فور موٹر وے عبدالحکیم انٹر چینج سے ملتان تک بند ہے جبکہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو، لاہور سیالکوٹ موٹروےایم الیون بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹروےایم ٹولاہورسےکوٹ مومن تک ، موٹروےایم فور شیرشاہ سے پنڈی بھٹیاں تک ، موٹروےایم تھری فیض پورسےرجانہ تک ، موٹروےایم فائیو شیرشاہ سےاوچ شریف تک اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔

    موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔

    سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو داخلی و خارجی راستوں کے دورے کا حکم دیا ہے۔

  • مذہبی جماعت کا احتجاج ، ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی

    مذہبی جماعت کا احتجاج ، ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی

    لاہور : مذہبی جماعت کے احتجاج کےنام پر سڑکوں کی بندش کے باعث ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنسی خاتون نے مظاہرین سے راستہ کھولنے کا کہا تو مظاہرین نے مشورہ دیا کہ آپ رنگ روڈ سے چلی جائیں تو خاتون نے جواب دیا کہ پیٹرول کے پیسے دے دو تو میں رنگ روڈ سے چلی جاؤں گی۔

    مذہبی جماعت کے کارکنوں نے کینال روڈ پر ٹریفک روک دی جبکہ گاڑیاں نہ روکنے والوں پر پتھراؤ  کیااور متعدد گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کر دیئے۔

    دوسری جانب لاہور میں مظاہرین نے جنرل اسپتال کی ایمرجنسی کے گیٹ پردھاوا بول دیا ، کارکنان ڈنڈے مار کر ایمرجنسی کا گیٹ نمبر 3 توڑ رہے ہیں

    جنرل اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس پر بھی پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اور اسپتال سیکیورٹی گارڈز حملہ آور کارکنان کے سامنے بے بس نظر آئے۔