Tag: ٹریلرریلیز

  • فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کا پہلا دھماکے دارٹریلرریلیز

    فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کا پہلا دھماکے دارٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور شہرہ آفاق فلم مشن امپاسبل کا چھٹا حصہ ’’ مشن امپاسبل فال آؤٹ ‘‘ کا پہلا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کردیا گیا، یہ فلم رواں سال 27 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکن ٹام کروز کی نئی فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کا ٹریلرجاری کردیا گیا، فلم کی کہانی اس ناممکن مشن کو ممکن بنانے کے گرد گھومتی ہے جسے ممکن کرنا ناممکن ہونے لگا۔

    کوئی اپنا ہی دشمن ہے جو راہ کی رکاوٹ بنا ہوا ہے، اسی جان لیوا حقیقت کا سامنا ایف بی آئی کی ٹیم کو ہے، خطروں کے کھلاڑی کا نیا مشن کہیں ناکام تو نہیں ہوجائے گا؟

    یہ سب دیکھنے کیلئے خطرناک اسٹنٹس ،ہوش اڑانے والے ایکشن اور حیرت انگیز کمالات سے بھرپور فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کی جھلیکیاں سامنے آگئیں۔

    اس فلم کے خطرناک اسٹنٹ سیکھنے کے لئے ٹام کروز نے دو سال کا عرصہ لگایا، سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’ مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ رواں سال ستائیس جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ ٹام کروز لندن میں ہونے والی ’’ مشن امپوسیبل سکس‘‘ کی شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوگئے تھے، ٹام کروز ایک عمارت سے دوسری عمارت کی جانب چھلانگ لگا رہے تھے کہ ذرا سے اندازے کی غلطی سے ان کا پاؤں دیوار سے جا ٹکرایا جس کے سبب ان کے ٹخنے میں شدید چوٹ آئی تھی۔

     


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انتظار ختم،  فلم ’پرچی‘ کا ٹریلر جاری

    انتظار ختم، فلم ’پرچی‘ کا ٹریلر جاری

    کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینرز تلے بننے والی نئی فلم ’پرچی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم کی کہانی پاکستان میں موجود غنڈہ عناصر کے پرچی سسٹم کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ کاروباری شخصیات اور تاجروں سے بھتے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی آر، اے آر وائی فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کی مشترکہ کاوشوں سے بننے والی فلم ایکشن ، تھرل، اور مزاح سے بھرپور ہے جس کا ناظرین کو شدت سے انتظار تھا۔

    ٹریلر کا دورانیہ 2 منٹ 57 سیکنڈ پر مبنی ہے، فلم کے اداکاروں میں حریم فاروق، علی رحمان خان، احمد علی اکبر، عثمان مختار، شفقت چیمہ ہیں جب کہ اس کے مصنف شفقت خان ہیں۔

    ٹریلر دیکھیں

    فلم کی کہانی پاکستان میں موجود بھتہ خوروں کی جانب سے تقسیم کی جانے والی پرچیوں کے گرد گھومتی ہے، ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ غنڈہ عناصر کاروباری لوگوں اور تاجروں سے کس طرح رقم طلب کرتے ہیں۔

    حساس موضوع کو مزاح اور ایکشن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تا کہ شائقین فلم کو دیکھتے ہوئے اس معاملے کو آسانی کے ساتھ سمجھ سکیں۔

     اداکارہ حریم ٹریلر کے تقریباً تمام ہی مناظر میں موجود ہیں اور وہ اس فلم میں ’میڈم صاحب‘ کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم کے دیگر اداکاروں میں علی رحمان خان، عثمان مختار، احمد علی اکبر اور شفقت خان اور شفقت چیمہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، مذکورہ فلم پانچ جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    اٖظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرل، ڈرامہ، ایکشن سے بھرپور فلم آئندہ برس سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جو ایک اچھا سنگِ میل ثابت ہوسکتی ہے۔

    پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کا کہنا ہے کہ فلم میں مزاح، ایکشن موسیقی اور ہلکا سا رومانوی رنگ بھی موجود ہے،جس کی وجہ سے اسے ایک مکمل فلم کہا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر اداکارہ حریم فاروق کا کہنا تھا کہ ’ٹریلر ریلیز کے بعد بہت اچھا رسپونس ملا جس کو دیکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ ناظرین کو اس فلم کا شدت سے انتظار ہے‘۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او جرجیس سیجا کا کہنا تھا کہ ’اے آر وائی فلمز کے بینرز تلے بنائی جانے والی فلم کی کہانی ، کاسٹ،  اور ہدایت کاری بہترین ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ہالی فلم دی لاسٹ اسکاؤٹ کا  ٹریلر جاری

    ہالی فلم دی لاسٹ اسکاؤٹ کا ٹریلر جاری

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم دی لاس اسکاؤٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم 17 جولائی کو سینماؤں کی زینت بنے گی 

    تفصیلات کے مطابق سنسنی سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’دی لاسٹ اسکاؤٹ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

     

    اس فلم کی کہانی 2065 میں جنگوں کے باعث زمین کی تباہی کے گرد گھوم رہی ہے، یہ فلم 17جولائی کوسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    film-post-02

    علاوہ ازیں جانی ڈیپ ایک بارپھر کیپٹن جیک اسپیرو بن گئے، گہرا سمندر، بڑا خزانہ، لمبی جنگ، ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور ’پائریٹس آف دی کیریبین 5‘کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

     

    اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے۔ یہ فلم 2 ماہ بعد ریلیز کی جائے گی۔

    film-post-2

  • ایکشن، ڈرامہ، مستی سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز

    ایکشن، ڈرامہ، مستی سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز

    کراچی : اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن، ڈرامہ، مستی اور رومانس کا تڑکا لئے مووی لورز کے لئے آرہی ہے، اے آر وائی اور سکس سگما کی پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلرریلیز کردیاگیاہے۔

    فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی، فلم میں ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری،جاوید شیخ ،عائشہ خان اور مہوش حیات سمیت کئی جانے مانےچہرے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔

    ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کے پروڈیوسرز میں سلمان اقبال، جرجیس سیجا ، شہزاد ناسب اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔

    فلم اے آر وآئی میڈ ان پاکستان کمپین کے تحت عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت امریکا، انگلینڈ، انڈیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں ریلیز کی جائیگی۔