صدام حسین کی روپوشی پر بنائی جانے والی فلم ’ہائیدنگ صدام حسین‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔
سعودی عرب میں بحیرہ احمر فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے بنائی گئی دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح عراقی کسان علا نامق نے صدام حسین کو 235 دنوں تک امریکی فوجیوں سے چھپا رکھا تھا۔
فلم ’ہائیڈنگ صدام حسین‘ کے ڈائریکٹر ہلکاوت مصطفیٰ نے اپنے اس پروجیکٹ کو 14 سال تک خفیہ رکھا، اب انھوں نے اپنی فلم کے ٹریلر کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد صدام حسین اقتدار سے بے دخل ہوگئے تھے، اس کے بعد وہ روپوش ہو گئے۔
حیرت انگیز طور پر صدام حسین تقریباً آٹھ مہینوں تک گرفتاری سے بچتے رہے، تاہم انھیں تکریت قصبے کے قریب ایک سرنگ سے پکڑا گیا تھا۔
اس دوران وہ کافی پراگندہ حالت میں تھے اور ان کی داڑھی بڑھی ہوئی تھی۔ بعد ازاں ان پر مقدمہ چلایا گیا اور تین سال بعد انھیں پھانسی دے دی گئی تھی۔
آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ایک اور ہندی ریمیک ’کلاس‘ سیریز 3 فروری کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔
منگل کے روز نیٹ فلکس انڈیا پر نئی ویب سیریز ’کلاس‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جو کہ 2018 میں ریلیز ہونے والی اسپینش سیریز ’ایلیٹ‘ کا ریمیک ہے۔
کلاس کے ٹریلر کے مطابق اس سیریز کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کے گرد گھومتی ہے جو ایک پوش اسکول میں داخلہ حاصل کرتے ہیں جہاں ان کے امیر طلبا کے ساتھ تنازعات شروع ہو جاتے ہیں جو کہ سنگین صورتحال یعنی قتل تک پہنچ جاتے ہیں۔
اس سیریز کی مرکزی کاسٹ میں گرفتح پیرزادہ، پیوش کھاٹی اور انجلی شیوارامن شامل ہیں۔
یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ کسی سپینش مواد کا ہندی میں ریمیک کیا گیا ہو، اس سے پہلے 2004 میں امیتابھ بچن کی ریلیز ہونے والی فلم ’ہم کون ہیں‘ 2001 میں ریلیز ہونے والی سپینش فلم ’دی ادرز‘ کا ریمیک تھی۔
اس کے علاوہ 2019 میں ریلیز ہونے والی بالی وُڈ فلم ’بدلہ‘ بھی 2016 میں ریلیز ہونے والی ہسپانوی فلم ’دی انویزیبل گیسٹ‘ کا ہندی ریمیک تھی۔
کراچی : شائقین فلم کے لئے ایک اور خوشخبری آگئی، اے آر وائی کی فلم ’’شیردل‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، پاک فضائیہ کی وطن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی فلم شیر دل بائیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق وطن کے دفاع کرتے پاک فضایہ کی جوانوں، ان کی خدمات، جذبے اور قربانیوں پر مشتمل اے آر وائی کی فلم شیردل ریلیز ہونے کو تیار ہے۔
کراچی کے نجی ہوٹل میں شیر دل کے ٹریلر ریلیز ہونے کی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر فلم شیردل کے پروڈیوسر اور رائٹر نعمان خان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو بنانے میں بہت محنت کی ہے، یقیناً شیر دل شائقین کو بہت پسند آئے گی۔
فلم شیر دل کے ڈائِریکٹر اظفر جعفری اور کو پروڈیوسرنوشیں خان ہیں جبکہ مرکزی کردار میکال ذوالفقار نے ادا کیا ہے، دیگر فنکاروں میں ارمینہ رانا خان، حسن نیازی اور سبیکا امام اور دیگر شامل ہیں۔
تقریباً تین سال کے عرصے میں بننے والی اے آر وائی کی فلم شیر دل کے ٹریلر نے حاضرین کو بہت متاثر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیس مارچ کے دن کا بے چینی سے انتظار ہے جب شائقین شیردل کو سینما گھروں میں جا کر دیکھ سکیں گے۔
لاس اینجلس : ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’ ڈریگن ماؤنٹین ‘‘ کا سنسنی خیز ٹریلر منظرعام پر آگیا، فلم 8اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایکشن اور خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم ڈریگن ماؤنٹین کی کہانی چار ایسے بونوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو خطرناک ڈریگن کے قبضے میں موجود دیوہیکل پہاڑ کی کھدائی کا ذمہ لیتے ہیں۔
ان چار بونوں کو مہم جوئی مہنگی پڑگئی، خوفناک جانور کے قبضے میں موجود پہاڑ سے ان کا زندہ نکلنا امتحان بن گیا، کھدائی کے دوران بھوک کی شدت اورآکسیجن کی کمی کے باعث ان کا زندہ رہنا بھی محال ہوجاتا ہے۔
اس دوران قدیم سرنگ کی دریافت ہوتی ہے، فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار رابرٹ مورگن ،برینٹ بیٹ مین،جان ہٹن ، گائیس ڈی ویلیئر اورسارا ہینیسی سمیت کئی فنکارشامل ہیں۔
پہاڑ کی تہہ سے بچ نکلنے کی جدوجہد کیا رنگ لاتی ہے؟ اس کے لئے شائقین کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا۔مذکورہ فلم 8اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ ایکولائزرٹو ‘‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا، ہدایت کار انٹوئن فوکا کی یہ فلم دوہزار چودہ کی بلاک بسٹر مووی کا سیکوئل ہے۔
جس کی کہانی ایک سابق انٹیلی جنس آپریشنل کمانڈو کے گرد گھوم رہی ہے،جو جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے۔
فلم میں مرکزی کردار ایک بارپھر ڈینزل واشنگٹن نبھارہے ہیں، قدم قدم پر لرزہ خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم بیس جولائی کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنے گی۔
لاس اینجلس : ڈرگ مافیا کے گرد گھومتی برٹش کرائم ڈرامہ فلم یارڈی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم یارڈی وکٹر ہیڈلے کے ناول سے ماخوذ ہے جو انیس سو اسی کی دہائی کے لندن کے ڈرگ مافیا کےگرد گھومتی ہے۔
ادریس ایلبا کی ہدایت کاری میں بننے والی برٹش ڈرامہ فلم میں امل امین، اسٹیفن گراہم، اکین غزی، مارک رہینو، فریسر جیمز اور نوامی ایکی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، میری برک اور گیناکارٹر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم چوبیس اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی فلم’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘کا سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم نو مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ ‘‘ کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔
فلم کے اداکاروں میں میگی گریس، ٹوبے کیبل، ریان وانٹن، میلیسا بلونا، بین کروس، مارک اسمتھ، جیمی اینڈریو اور دیگر شامل ہیں، فلم کی کہانی خطرناک سمندری طوفان میں چوری کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے گرد گھومتی ہے۔
خطرناک سمندری طوفان میں دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور سنسنی خیز فلم دی ہری کین ہیسٹ رواں سال نو مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کہانی ٹیک ہیکرز کی چھ سو ملین ڈالر کی چوری کی ہے مگراسی وقت طاقتور ترین سمندری طوفان ساحل سے ٹکراتا ہے، فلم میں خوفناک طوفان کے باوجود حاضر سروس میرینز کے ساتھ ساتھ سابق میرینز اور میٹرولوجسٹ بھی چوری کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئےمشن پر نکلتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔
ممبئی : تنازعات میں گھری فلم پدماوت جو 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے کا ٹریل جاری کردیا گیا ٹریلر کا سب اہم حصہ اس کا انتباہ ہے جس میں تنازعے کو اثر کو زائل کرنے کے لیے راجپوت برادری کی قابل احترام شخصیت رانی اور راجا کے اعلیٰ اوصاف کو اجاگر کیا گیا ہے۔
جاری کیے گئے ٹریلر کے انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ ’ پدماوت‘ صوفی شاعر ملک محمد جائسی کی شہرہ آفاق فکشن نظم پر بنائی گئی ہے جس میں راجا رتن سین اور رانی پدمنی کے درمیان پروان چڑھنے والی محبت کی دلچسپ داستان کو موضوع بنایا گیا ہے اور اس فلم کی کہانی میں علاؤ الدین خلجی اور رانی پدماوتی کے درمیان خوابی اور خیالی روابط کا کوئی زکر نہیں ہے۔
فلم کے ٹریلر میں دیئے گئے انتباہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلم پدماوت میں راجپوت برادری کی بہادری اور خواتین کی اپنی عصمت کی خاطر جان تک دینے سے گریز نہ کرنے کی دلیرانہ سوچ کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس فلم میں رانی پدوماتی کے اعلی کرادر اور اوصاف کی عکاسی کی گئی ہے اور ان کی حرمت و تکریم میں زرا برابر بھی کمی نہیں لائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ فلم پدوماتی کو ریلیز سے پہلے ہی راجپوت برادری کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا رہا ہے جس کے باعث بھارت کی کئی ریاستوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور کئی راجپوت رہنماؤں نے فلمساز اور ہیروئن دپیکا کے خلاف انتقامی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے دپیکا کی ناک کاٹنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی ۔
تاہم گزشتہ دنوں بھارت کے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نے ’پدماوتی‘ کا نام تبدیل کرکے ’پدماوت‘ رکھنے کا حکم جاری کیا تھا اور ساتھ ہی فلم کو یو اے سرٹیفیکٹ سے بھی کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد فلم کو 25 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب بھی بھارت کی کئی ریاستوں میں اس فلم کی نمائش پر پابندی ہے۔
راجا رتن سین اور رانی پدمنی کی محبت کے درمیان علاؤ الدین خلجی کی رقابت کا تاریخی پس منظر
پدماوت کے لغوی معنی دیوناگری ہے اور یہ ہندوستان کی ایک علاقائی زبان اودھی کا لفظ ہے اور یہ نام خاص راجپوت برادری کی تاریخی شخصیت اور ہر دلعزیز رانی کے لیے مخصوص ہے جسے شہرہ آفاق نظم میں 1540 میں صوفی شاعر ملک محمد جائسی نے تحریر کیا۔
اس نظم میں شاعر ملک محمد جائسی نے چتوڑ کے راجپوت راجا رتن سین اور رانی پدمنی کی دلچسپ محبت کا قصہ بیان کیا ہے جو کہ بلآخر شادی میں تبدیل ہوئی تاہم نظم کا کلائمکس مسلمان حکمران اور جنگجو علاؤ الدین خلجی کی چتوڑ آمد اور رانی کے عشق میں مبتلا ہونا ہے۔
علاؤ الدین خلجی رانی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے چھ ماہ تک چتوڑ قلعے کا محاصرہ کیے رکھتا ہے جس پر رانی راجا اور دیگر اکابرین کو مشورہ دیتی ہے کہ علاؤالدین سے محاصرہ ختم کرنے کی بات کی جائے مگر اس شرط پر کہ رانی اپنی ایک جھلک تالاب کے شفاف پانی میں دکھائے گی تاہم براہ راست چہرے پر نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
رانی کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب علاؤ الدین خلجی اس شرط پر راضی ہوتا ہے بعد ازاں خلجی کو مدعو کیا جا تا ہے اور طعام کے بعد رانی بالکونی میں اس طرح کھڑی ہوتی ہیں کہ ان کا عکس تالاب میں نظر آتا ہے عکس دیکھتے ہی خلجی اوپر نگاہ کرتا ہے لیکن تب ایک پردہ گرا دیا جاتا ہے جسے خلجی اپنی توہین سمجھتے ہوئے چتوڑ کے راجا رتن سین کو گرفتار کرکے اہنے ہمراہ لے جاتا ہے۔
راجا کے فراق میں پریشان رانی ایک چال چلتے ہوئے علاؤ الدین کو ملاقات کا جھانسہ دینے کی منصوبہ بندی کرتی ہے اور ایک خط کے ذریعے خلجی کے حرم میں آنے پر ہامی بھرلیتی ہے، روایت کے مطابق پالکیوں کا انتظام کیا جاتا ہے جس میں سپاہی بیٹھے ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ان پالکیوں کو اٹھانے کے لیے مضبوط اور طاقتور سپاہیوں کو ساتھ بھیجا گیا۔
طے شدہ منصوبے کے تحت جیسے ہی یہ پالکیاں خلجی کے حرم میں پہنچیں تو اس میں سے رانی کے بجائے اسلحے سے لیس سپاہی برآمد ہوئے جنہوں نے پالکیاں اُٹھانے والے سپاہیوں کے ساتھ مل کر جنگ لڑی اور راجا کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوگئے اور فتح مند ہو کر رانی کے پاس پہنچے۔
علاؤ الدین خلجی اس دھوکے اور شکست سے پر سخت سیخ پا ہوتا ہے اور پورے لاؤ لشکر کے ساتھ راجا اور رانی کے قلعے پر دھاوا بول دیتا ہے، گھمسان کی جنگ میں راجا سمیت راجپوت برادری کے تمام مرد ہلاک ہوجاتے ہیں۔رانی نے راجا کی موت اور شکست کو دیکھا تو دیگر راجپوت خواتین کے ساتھ ایک آگ میں کود کر اپنی زندگیاں تمام کردیں لیکن خود کو علاؤالدین کے حوالے نہیں کیا، یہاں سے اپنی عصمت کو بچانے کے لیے آگ یا کنوئیں میں کودنے کی رسم کا آغاز ہوا جسے راجپوت برادری میں جوھر کا نام دیا جاتا ہے۔
کہا جاتا ہے اس کے واقعہ کے بعد راجپوت برادری پر بیرونی حملہ آور آٹھ مرتبہ قابض ہونے آئے اور ہر بار راجپوت مردوں کی ہلاکت کے بعد راجپوت خواتین نے جوہر کی رسم ادا کرتے ہوئے خود کو آگ لگا لی۔ گو کہ یہ کہانی راجپوت برادری کے لیے مقدس ترین ہے لیکن اس کے تاریخی حقائق نظر نہیں آتے ہیں جس پر اسے محض ایک شاعر کا تخیل بھی کہا گیا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔
اب جاسوسی دلچسپ انداز میں ہوگی، ہالی ووڈ کی نئی فلم اسپائی میں ایکشن اور کامیڈی کا ایک ساتھ تڑکا لگے گا، جس میں جاسوس انوکھے انداز میں نظر آئینگے ۔
فلم کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو حادثاتی طور پر ایجنٹ بن جاتی ہے اور جرائم کی دنیا کو کھوجنے نکل پڑتی ہے۔
فلم میں جاسوس خاتون کا مرکزی کردار میلیسا میک کارتھی نبھارہی ہیں، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم بائیس مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی، فلم 22مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
لاس اینجلس : ہالی وڈ بلاک بسٹرفلم انسیڈیئس چیپٹرتھری کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہاررفلم کے شائقین تیار ہوجا ئیں ہالی ووڈ کی خوف اوردہشت سے بھرپورلرفلم انسیڈیئس چیپٹرکا نیا پارٹ تہلکہ مچانے آرہا ہے۔
رونگٹے کھڑے کر دینے والے مناظر سے بھرپورفلم کی کہانی ہے اس بارایسے خاندان کی جہاں گھرپر موجود پراسرارمخلوق گھروالوں کے لئےوبالِ جان بن جاتی ہے۔
پراسرارقوتیں اس خاندان کی لڑکی کومسلسل تنگ کرتی ہیں اورپھرخوف ودہشت کے واقعات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ، ناقابل یقین مناظرسے بھرپور فلم پانچ جون کو نمائش کے لئے پیش کی جا ئے گی۔