Tag: ٹریلر جاری

  • ہنگامہ تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلم اسپائی کا ٹریلر جاری

    ہنگامہ تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلم اسپائی کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اسپائی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ہنگامہ ، تھرل اور کامیڈی سے بھر پور فلم اسپائی جلد ہی شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے آرہی ہے ، فلم کی کہانی سیکرٹ ایجنٹ کے مشن پر ہے، جو اسلحہ ڈیلرز کے گروہوں کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم کی مرکزی کردار میلیسیا مک کارتھے نے نبھایا ہے، جو اپنے مشن کو پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لئے اسلحہ گروہوں میں شامل ہو جاتی ہیں تاکہ انکے بارے میں مکمل معلومات حاصل کرتے ہوئے دنیا کو بڑی تباہی سے بچائے۔ اس دوران حماقتوں اور ہنسی کا نہ رکنے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

    مزاح سے بھرپور فلم پانچ جون کو سینماگھروں کی زینت بن جا ئے گی۔

  • خوف و دہشت سے بھرپور فلم دی لازارس ایفکیٹ کا ٹریلر جاری

    خوف و دہشت سے بھرپور فلم دی لازارس ایفکیٹ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: خوف اوردہشت سے بھرپور فلموں کے شائقین تیار ہو جائیں،  ہالی وڈ کی نئی فلم دی لازارز ایفیکٹ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    فلم ساز ڈیوڈ گلب کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی نوجوان ڈاکٹروں کے گرد گھومتی ہے، جو موت کا علاج تو تلاش کر لیتے ہیں لیکن زندہ ہونے والے انسانوں میں کچھ بری طاقتیں بھی آ جاتی ہیں۔

    تمام ڈاکٹرز موت کو شکست دینا تو سیکھ لیتے ہیں لیکن ایک حادثے میں مر جانے والی ساتھی ڈاکٹر کو زندہ کر کے مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔

    ڈاکٹرز ایک ساتھی کو زندہ کرتے ہیں تاہم اس میں کچھ غیر فطری طاقتیں بھی آ جاتی ہیں، جو لوگوں کے لئے مشکل کا سبب بن جاتی ہیں۔

    دہشت انگیز مناظر سے بھرپور فلم یکم مارچ سے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • ہالی ووڈ ہارر فلم کرمسن پیک کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ ہارر فلم کرمسن پیک کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم کرمسن پیک کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    گلیرموڈیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کرمسن پیک کی کہانی انیسوں صدی میں شمالی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک مصنفہ ایڈیتھ کشنگ کی ہے، جسے اچانک پتہ چلتا ہے کہ اسکا شوہر سر تھامس شارپ انسان نہیں بلکہ کسی اور دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔

    خوف اور دہشت کے مناظر سے بھرپور یہ فلم کرمسن پیک سولہ اکتوبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • سائنس فکشن فلم ایکس ماکینا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    سائنس فکشن فلم ایکس ماکینا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

    ہالی ووڈ: سائنس فکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ایکس ماکینا کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے.

    ہالی ووڈ فلم ایکس ماکینا کا فکشن اور ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، فلم کے ہدایتکار ایلکس گارلینڈ نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے۔

    فلم کی کہانی ایک ایسے پروگرامر کے گرد گھومتی ہے، جو روبوٹ کی صلاحیت اور ذہانت بڑھانے کے لئے انوکھے مشن پر جاتے ہیں، فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ڈامہنال گلیسن،آسکر ایساک اور ایلیشیا وکاندر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

    اس میں انھیں کتنی کامیابی ملتی ہے یہ جاننے کے لئے شائقین کو اکیس جنوری تک انتظار کرنا پڑے گا۔

  • سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری

    سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ :سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ذہین سائنسدان کے غیر معمولی کارنامے لیے ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم آنٹ مین کا پہلا ٹریلر جاری ہوگیا ہے، ہدایت کار پیٹون ریڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک نہایت ذہین سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے۔ جوایسا مادہ تیار کرتا ہے، جس کے استعمال کے بعد نہایت آسانی سے جسمانی حجم میں تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔

    اسی مادے کی بدولت غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک آنٹ مین دشمنوں سے مقابلے کیلئے میدان میں آتا ہے اور ایک ایک کرتے ہوئے اپنے تمام دشمنوں کو کچل ڈالتا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردارہالی وڈ اداکارپال روڈ نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایوینجلین لِلی، مائیکل ڈوگلس، جورڈی مولا، مائیکل پینا، وڈ ہیرس، ہیلے ایٹ ویل اورجوڈی گریئر شامل ہیں۔

    امید کی جا رہی ہے کہ نت نئے کارنامے انجام دینے والے کرداروں کے ساتھ بنی یہ فلم سائنس فکشن کے شوقین شائقین کی بھر پور توجہ کا مرکز ہوگی ، یہ فلم سترہ جولائی کو ریلیز کر دی جائے گی۔

  • ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی گن مین کا ٹریلر جاری

    ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی گن مین کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: مشہور فرانسیسی ناول نگار جین پیٹرک کے شہرۂ آفاق بیسٹ سیلر ناول پر مبنی ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم دی گن مین کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    پیرے موریل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دی پرون گن مین نامی ناول پر مبنی ہے، جو ایک ایسے جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جو جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ دیتا ہے لیکن بعد میں اسے اس دلدل میں دوبارہ دھکیل دیا جاتا ہے۔

    فلم میں مرکزی کردار دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار سین پین نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ایڈریس ایلبا، پیٹر فرانزین، مارک شارڈین، جیویئر بارڈیم اور جیسمین ٹرینکا شامل ہیں۔

    یہ فلم آئندہ برس بیس مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: سائنس فکشن فلم میڈ میکس فیوری روڈ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    تخیلاتی سیارے پر دو قبیلے بقاء کی جنگ لڑیں گے، میڈ میکس سیریز کی فلم فیوری روڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایسی دنیا پر ہے، جہاں لاقانیونت کا راج ہے، انسان زندہ ہیں لیکن انسانیت مرچکی ہے، دو قبیلے سیارے پر حکومت کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں۔

      فلم میں چارلیز تھیرون، ٹام ہارڈی، اور نکولس ہولٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، بقاء کی جنگ پر مبنی سائنس فکشن فلم آئندہ سال پندرہ مئی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • فلم ’’نائٹ ایٹ دی میوزیم ‘‘کے نئے سیکوئیل کا ٹریلر جاری

    فلم ’’نائٹ ایٹ دی میوزیم ‘‘کے نئے سیکوئیل کا ٹریلر جاری

    فلم ’نائٹ ایٹ دی میوزیم ‘کے نئے سیکوئیل کا ٹریلر جاری کردیاگیا،شان لیوی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکار ولیم اوبن سٹیلر نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

    طنز ومزاح سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’نائٹ ایٹ دی میوزیم ‘کے نئے سیکوئل ’سیکرٹ آف دی ٹومب ‘ کا ٹریلر انٹرنیٹ پرریلیز کردیاگیا ہے، نامور امریکی فنکار ولیم اور بن سٹیلر کی خوبصورت اداکاری سے سجی سائنس فکشن فلم ’نائٹ ایٹ دی میوزیم، سیکرٹ آف دی ٹومب ‘ کی کہانی لندن کے ایک میوزیم میں غلطی سے بند ہوجانے والے شخص کے گرد گھومتی ہے ۔ میوزیم میں موجود ہر چیز حرکت میں آجاتی ہے اورمیوزیم میں رہ جانے والا شخص عجیب اور پراسرار دنیا کی سیر کرتا ہے ۔ شان لیوی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم رواں سال 19 دسمبر کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

  • ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا ٹریلر جاری

    ہالی وڈ : رمانوی فلم ففٹی شیڈز آف گرے کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    محبت کے نازک احساسات پر مبنی فلم ففٹی شیڈز آف گرے میں بزنس ٹائیکون اور کالج کی اسٹوڈنٹ کی محبت کی داستان پیش کی گئی ہے، فلم کی کہانی معروف برطانوی مصنف ایل جیمز کے ناول سے ماخوذ ہے۔

    سیم ٹیلر ووڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ڈکوٹا جونسن اورجیمی ڈارنن اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، رومانوی فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔