Tag: ٹریلر ریلیز

  • سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، ہانیہ عامر کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

    سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز، ہانیہ عامر کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا

    بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، پاکستانی سپراسٹار ہانیہ عامر کے مداح فلم کا ٹریلر دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

    سردارجی 3 کے ٹریلر آج ہی ریلیز کیا گیا ہے جس نے مداحوں میں جوش و خروش بڑھادیا ہے، شائقین بڑی اسکرین پر فلم دیکھنے کےلیے بیتاب ہورہے ہیں کیوں کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ہانیہ عامر بھی فلم کا حصہ ہیں اور وہ فلم میں کافی پاورفل کردار میں نظر آرہی ہیں۔

    ہانیہ عامر نے رواں سال کے شروع میں یہ بھارتی پروجیکٹ سائن کیا تھا جس میں ان کے ساتھ بھارتی کے مشہور اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ بھی شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فلم دیکھنے کےلیے بہت زیادہ پرجوش ہیں اور امید ہے کہ یہ فلم تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

    بھارتی مداح بڑی اسکرین پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دیکھنے لیے کافی بیتاب نظرآرہے ہیں، ایک شخص نے لکھا کہ میرے ہمسفر سے کبھی میں کبھی تم اور پھر سردار جی 3 تک کا سفر ہانیہ عامر کےلیے شاندار رہا۔

    اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ سے باہر کردیا گیا ہے، تاہم ایسا نہیں ہوا اور وہ فلم میں نظرآرہی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 سیاح ہلاک ہونے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اطلاعات تھیں کہ ہانیہ عامر کو ان کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی 3‘ سے باہر کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hania-aamir-dropped-from-diljit-dosanjhs-sardaar-ji-3/

  • جنگ و جدل پر مبنی ’نپولین‘ کا ایک اور ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    جنگ و جدل پر مبنی ’نپولین‘ کا ایک اور ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ہالی وڈ فلم ’نپولین‘ جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے اس کا ایک اور دھماکے دار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

    آسٹریا، پرشیا اور دیگر فوجوں کے خلاف اہم جنگیں جیتنے والے فرانسیسی مشہور بادشاہ نپولین بوناپارٹ کی زندگی پر ہالی وڈ کی جانب سے بنائی جانے والی فلم کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جس نے فلم بینوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

    فلم میں جنگجو بادشاہ نپولین کا کردار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جوکن فینکس ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض رڈلی اسکاٹ نے انجام دیے ہیں۔

    فلم ’نپولین‘ شائقین کو اس دورا میں لے جائے گی جب پیرس میں شاہی باغیوں کو شکست دینے والے فرانسیسی انقلابی فوجیوں کی نپولین نے کمانڈ کی تھی۔ فلم میں نپولین کی زندگی کے مختلف ادوار دکھائے گئے ہیں۔

    ٹریلر کا آغاز ایک سخت منظر سے ہوتا ہے جس میں نپولین دشمن فوج کے قریب آتے ہی گولہ باری کرواتا ہے، گولہ باری سے برف ٹوٹتی ہے اور دشمن فوج سمندر برد ہوجاتی ہے۔

    فلم کو دلچسپ بنانے کے لیے اس میں نپولین اور ان کی اہلیہ ملکہ جوزفین کے تعلق کی بھی منظرکشی کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے فرانس کے ایک ادارے ’فاؤنڈیشن فار دا میموری آف سلیوری‘ سے منسلک مورخ پروفیسر میلک گھاشم کہتے ہیں کہ ‘نپولین ایک عملیت پسند فوجی تھے۔‘

  • ہالی ووڈ فلم ’’ وینم ‘‘ کا ایکشن اورسنسنی سے بھرپور ٹریلرریلیز

    ہالی ووڈ فلم ’’ وینم ‘‘ کا ایکشن اورسنسنی سے بھرپور ٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : مارولز کی نئی ہالی ووڈ فلم ۔۔ وینم ۔۔ کا ایکشن اور سنسنی سے بھرپورٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ غیر مرئی طاقتوں پر مبنی فلم اکتوبر میں بڑے پردے پر پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن ایڈونچر اورتھرل فلموں کے شوقین افراد کیلئے فلم ’’ وینم ‘‘ کا نیا ٹریلرریلیزکردیا گیا، جس نے شائقین کے دل جیت لئے۔

    ہالی ووڈ کی نئی آنے والی مارولز کی نئی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جس کی پوری زندگی ایک خلائی مخلوق سے ملنے کے بعد تبدیل ہوجاتی ہے، یہ مخلوق اس شخص کو بے پناہ طاقت سے نواز دیتی ہے۔

    اسپائیڈر مین ٹو میں مختصر کردارکرنے والا ولن زیادہ طاقتور ہوگیا، پوری فلم ہی اسی پر بن گئی، فلم کاکردار مارولز کے ہم نام کامک کیریکٹر سے لیا گیا ہے جو دوہزار چودہ کی فلم امیزنگ اسپائیڈر مین ٹو میں سامنے آیا تھا۔

    فلم کے اداکاروں میں ٹام ہارڈی، مچل ولیمز، رز احمد، جینی سلیٹ، اسکاٹ ہیز، ریڈ اسکاٹ، سام میدینا اور میک برینڈ سمیت دیگر شامل ہیں، فلم ’’ وینم ‘‘ پانچ اکتوبر کو دنیا بھر کے مختلف سنیماؤں کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلرریلیز

    ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن اورایڈونچر سے بھرپور فلم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ہالی ووڈ فلم رواں برس سولہ مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سال دوہزارتیرہ میں آنے والے ویڈیو گیم ’’ ٹومب ریڈر‘‘ کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ کھیل اب فلم کی صورت میں بڑے پردے پر سامنے آرہا ہے۔

    اس فلم کی کہانی ایک ایسی مہم جو خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے لاپتہ والد کی تلاش میں خطرات سے گزرتے ہوئے اپنا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

    بالآخر کئی پوشیدہ رزاوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے والد کے پاس پہنچ جاتی ہے، مہم جو لڑکی کو اپنے والد کے مشن کو پورا کرنا ہے اور قدیم تہذیب کے راز کو بھی فاش کرنا ہے۔

    فلم میں لارا کروفٹ کا کردار آسکرایوارڈ یافتہ ادکارہ ایلیسا وکانڈا نبھا رہی ہیں، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم رواں سال سولہ مارچ کو سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹومب ریڈر سیریز کی فلموں میں اداکارہ انجلینا جولی لارا کرافٹ کا کردار نبھا چکی ہیں جبکہ اس بار یہ کردار ایلیسا وکانڈا ادا کریں گی۔


    مزید پڑھیں: ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئر ون‘‘ کا دوسرا ٹریلرریلیز


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئر ون‘‘ کا دوسرا ٹریلرریلیز

    ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئر ون‘‘ کا دوسرا ٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : ایکشن تھرل اور گیمز سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ریڈی پلیئرون‘‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم آئندہ سال مارچ میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی نئی فلم ’’ ریڈی پلیئرون ‘‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز ہوگیا، ایکشن اور گیمز کے دیوانے تیار ہوجائیں۔

    : ٹریلر دیکھیں

    یہ کہانی سال دوہزار پچیس کی ہے، جب حقیقی دنیا کے بجائے لوگ خیالی دنیا میں خوش رہتے ہیں، ایسے میں ورچوئیل رئیلٹی گیم کا مالک مرجاتا ہے اور مرنے سے پہلے ایڈونچر سے بھرپور گیم کی شروعات کرجاتا ہے۔

    یہ ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کا شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوجاتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں ایسے مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے کہ جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے۔

    اس کھیل میں جو جیتے گا وہی ورچوئیل رئیلٹی ورلڈ کا مالک بن جائے گا، سائنس فکشن پر مبنی ایکشن فلم اسی نام سے ماخوذ ناول پربنائی گئی ہے جس کے مصنف ارنسٹ کلائن ہیں۔

    مذکورہ فلم کے ہدایتکار اسٹیون اسپیل برگ ہیں جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فارا سمیت اسپیل برگ نے پروڈکشن کے فرائض بھی نبھائے ہیں، فلم کے اداکاروں میں ٹائی شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ شامل ہیں۔

    ڈی لائن پکچرز اور ایمبلین انٹر ٹینمنٹ کی تیارکردہ یہ فلم وانر بروس پکچرکے بینر تلے آئندہ سال 30 مارچ کو ریلیز ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اینی میٹڈ فلم دی ’’لیگو ننجا گو مووی‘‘کا ٹریلرریلیز

    اینی میٹڈ فلم دی ’’لیگو ننجا گو مووی‘‘کا ٹریلرریلیز

    لاس اینجلس : ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگو ننجا گو مووی‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم 22 ستمبر کو سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکشن اورکامیڈی سے بھرپوراینی میٹڈ فلم دی’’لیگو ننجا گو مووی ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    ninja-go-post-1

    اس فلم کی کہانی 6 ایسے ننجاز کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔ یہ فلم 22 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    ninja-go-post-2

  • کترینہ کیف نے سالگرہ کی خوشی میں فیس بک اکاونٹ بنالیا

    کترینہ کیف نے سالگرہ کی خوشی میں فیس بک اکاونٹ بنالیا

    ممبئی:بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی۔

    بالی ووڈ کی باربی ڈول آج اپنی 33 ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس کے موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر دھماکے دار انٹری دے دی ہے جہاں اداکارہ کے پیج کو محض ایک ہی دن میں 37 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کرلیا ہے۔

    سولہ جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین،جاپان،فرانس،سوئزرلینڈ،برلن،بیلجئیم اور امریکی ریاست ہوائی میں گزارا جس کے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہر ممبئی منتقل ہوگئیں۔

    Katrina-Kaif

    چودہ برس کی عمرمیں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغازکرنے والی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم سال 2003 میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تاہم قسمت کی دیوی 2007 میں اُن پر مہربان ہونا شروع ہوئی۔

    katrina-kaif (3)

    جب ان کی فلموں نمستے لندن،اپنے،پارٹنر ،ویلکم،ریس،سنگھ از کنگ ،نیویارک،عجب پریم کی گجب کہانی، راج نیتی،زندگی نہ ملے گی دوبارہ ,میرے برادر کی دلہن‘ اور ’بینگ بینگ ‘کو باکس آفس پر بے حد کامیابی حاصل ہوئی جس پراُنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    katrina-kaif11

    آئٹم نمبر شیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول کی سلمان خان کے ساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر،شاہ رخ خان کے ساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان اور عامر خان کے ساتھ دھوم تھری 100 کروڑ سے زائد کابزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

    katrina650_070114054422

    اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی شئیر کی ہے جب کہ وہ خود بھی اس وڈیو میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں، باربی ڈول کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کا حصہ بننے کا ارادہ کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی۔

  • اینی میٹڈ فلم ہینچ مین کا کامیڈی سے بھرپور ٹریلر ریلیز

    اینی میٹڈ فلم ہینچ مین کا کامیڈی سے بھرپور ٹریلر ریلیز

    لاس انجلس: احمقوں کے ہاتھ اگرطاقت آجائے تو کیسا بھونچال آجائے، ایسی ہی کچھ کہانی اینی میٹڈ فلم ہینچ مین کی ہے، جس کا کامیڈی سے بھرپور ٹریلر ہنسانے پر مجبور کردے گا۔

    فلم کی کہانی یوں ہے کہ شیطانی دنیا میں برائی کی ٹریننگ لینے ایک احمق لڑکا آگیا ہے، جس کے ذمہ شیطانی طاقتوں کے ہتھیاروں کی حفاطت کی ذمہ داری لگائی گئی ہے۔

    احمق لڑکا پہلے تو حیران پریشان ہو کر شیطانی عجائب گھر میں جائے اور پھر کچھ انوکھا ہتھیار اس کے ہاتھ لگ جاتا ہے ۔

    شیطانی لباس پہن کر لڑکا خود کو ہیرو سمجھنے لگتا ہے مگر یہ طاقت اس کے قابو میں نہ آتی ہے اور شدید نقصان ہونے لگتا ہے ۔

    کامیڈی سے بھرپور اینی میٹد فلم ہینچ مین کا ٹریلر سب کو کھلکھلانے پر مجبورکرگیا۔

  • نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    نئی بھارتی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ممبئی: بھارتی فلموں  کے سپر اسٹار سیف علی خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم فینٹوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، مذکورہ فلم میں سیف علی خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ دیگر کرداروں میں سبھاشی چکرورتی اور محمد زیشان ایوب شامل ہیں۔

    مذکورہ فلم کی کہانی 2008 میں ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعے پر مبنی ہے، اس سے قبل فلم فینٹوم کا پوسٹر چند روز پہلے جاری کیا گیا تھا، اور آج اس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

    ٹریلر کے اجرا کے موقع پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام کرنا بہت اچھا لگا اور میری خواہش ہے کہ میں اس طرح کی مزید فلموں میں بھی کام کروں۔

    مذکورہ فلم کے پروڈیوسرساجد ناڈیاڈ والا ہیں، ساجد ناڈیاڈ والا نے اس سے پہلے ایک سپرہٹ فلم بے بی بھی بنائی تھی جسے عوام میں بے حد پذیرائی ملی۔

    فلم فینٹوم آئندہ ماہ 28 اگست کو بھارت کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ میں ملالہ یوسف زئی پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز

    ہالی ووڈ میں ملالہ یوسف زئی پر بننے والی فلم کا ٹریلر ریلیز

    لاس اینجلس : پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پر بننے والی ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم۔ ہی نیمڈ می ملالہ۔ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شان سوات کی پہچان ملالہ یوسف زئی کی زندگی کے گرد گھومتی ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔

    فلم کی کہانی تعلیم کیلئے جدوجہد کرنے والی ملالہ کی حقیقی زندگی کے گرد گھومتی ہے ۔ جو ہر خطرات کا سامنا ڈٹ کے کرتی ہے۔اور تعلیم عام کرنے کیلئے اپنی زندگی داؤ پر لگا دیتی ہے۔

    دستاویزی فلم کے ہدایت کار آسکر ایوارڈ یافتہ ڈیوس گوگنھم ہیں۔ فلم دو اکتوبرکو ریلیز کی جائیگی، یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی بارہ جنوری 1997 کو سوات میں پیدا ہوئی۔

    پاکستان میں پیدا ہونے والی خواتین کی تعلیم کی سرگرم رکن ہے اور اسے کسی بھی شعبے میں نوبل انعام وصول کرنے والے سب سے کم سن فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

    اس کی وجہ شہرت اپنے آبائی علاقے سوات اور خیبر پختونخواہ میں انسانی حقوق، تعلیم اور حقوق نسواں کے حق میں کام کرنا ہے جب مقامی طالبان کے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روک دیا تھا۔

    اب ملالہ کی تحریک بین الاقوامی درجہ اختیار کر چکی ہے۔10اکتوبر 2014 کو ملالہ کو بچوں اور کم عمر افراد کی آزادی اور تمام بچوں کو تعلیم کے حق کے بارے جدوجہد کرنے پر 2014 کے نوبل امن انعام دیا گیا جس میں ان کے ساتھ انڈیا کے کیلاش ستیارتھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹر عبدالسلام کو 1979 میں طبعیات کے نوبل انعام کے بعد ملالہ نوبل انعام پانے والی دوسری پاکستانی بن گئی ہے۔