Tag: ٹریلر ریلیز
-
ہالی وڈ کی نئ ہارر فلم کلاون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
دل دہلا دینے والے واقعات اور جسم میں خوف کی لہر پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم " کلاوٴن" کا ٹریلر ریلیز کر دیا۔
فلم کی کہانی ایسے شخص کے گِرد گھومتی ہے، جو اپنے بیٹے کی چھٹی سالگرہ پر مسخرے کا روپ دھار کر اُسے خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے لیکن صورتحال اس وقت خوفناک ہوجاتی ہے جب یہ شخص ہزار کوشش کے بعد بھی مسخرے کا لباس اپنے جسم سے الگ نہیں کرپاتا۔
اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکار پیٹر اسٹورمر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں، فلم رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
-
ہالی وڈ فلم ڈان پیوٹ کا ٹریلر ریلیز
ہالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ این ہیتھ وے اور ڈان فوگلر کی نئی کامیڈی ڈرامہ فلم "ڈان پیوٹ " کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
ہالی وڈ کی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ڈان پیوٹ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، فلم کی کہانی ایک ایسے بیروزگار اور پریشان حال شخص کے گِرد گھومتی ہے، جو ایک ڈاکیومینٹری فلم بنانے کی خواہش رکھتا ہے، ہر وقت اپنی الگ دنیا میں گم اور خیالی پلاؤ پکانے میں ماہر یہ شخص ایک روز اپنی خام خیالی کے باعث دماغی توازن کھو کر پاگل خانے پہنچ جاتا ہے۔
فلم میں این ہیتھ وے سمیت جے بروچل، جوش ڈہومل، ٹوفر ٹریس اور ڈائریکٹر ڈان فوگلر بذاتِ خود بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں، ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلم اپریل میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
-
رومینٹک کامیڈی فلم دی رائٹ کائنڈ آف رانگ کا ٹریلر ریلیز
ٹم سینڈلن کے ناول پر مبنی رومینٹک کومیڈی فلم دی رائٹ کائنڈ آف رانگ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، فلم رواں سال مارچ میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔
جیریماہ چیکا کی ہدایت کردہ ٹم سینڈلن کے ناول پر مبنی رومینٹک کامیڈی کا اسکرین پلے میگن مارٹن نے لکھا ہے، فلم کی کہانی ایک ناکام رائٹر کے گرد گھومتی ہے۔
مرکزی کردار لیو پامیلو نے اپنی زندگی ایسے کام کے لیے وقف کردی ہے جسے اس کی بیوی اور لوگ ناممکن کہتے ہیں مگرلیو کسی کی بھی باتوں پر کان نہیں دھرتا جو اسے بتائے کہ اسکے خواب نا ممکن ہیں۔
خوابوں کی دنیا میں رہنے والا ناکام رائٹر ایک ڈش واشر بن جاتا ہے، جو اپنی ناکامیوں کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہے کیونکہ اسکی سابقہ بیوی اسکی ناکامیوں سے متعلق ایک کتاب لکھ دیتی ہے۔
اب لیو اپنا بھرم کیسے بچاتا ہےاور اپنے ناممکن خوابوں کو کیسے ممکن بنتا ہے یہ سب جاننے کیلئے آپکو چودہ مارچ تک کا انتظار کرنا پڑے گا، جب فلم پڑے پردے پر جلوہ گر ہوگی۔
-
ہالی ووڈ: آسکرایوارڈ2014 کا ٹریلر ریلیز
ہالی ووڈ کی فلمی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے، آسکر ایوارڈز دوہزار چودہ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔
فلمی دنیا کے سب سے معززایوارڈ آسکر ایوارڈ کا فلمی ستاروں کو شدت سے انتظارہوتا ہے،ابھی آسکرایوارڈ میں دوماہ باقی ہیں مگر آسکرایوارڈز2014 کا شاندار ٹریلر فلمی دنیا میں کھلبلی مچا گیا۔
ٹریلر میں امریکی اداکارہ و ٹی وی میزبان ایلن ڈی جینیرس ڈھائی سو ڈانسرز کے ساتھ گانے"دی والکر" پر جلوے بکھیر رہی ہیں، ایلن آسکر 2014 کی تقریب میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیں گی، اس ٹریلر کو تین جنوری سے امریکا کے سینما گھروں میں چلایا جائے گا۔