Tag: ٹریلر

  • ملزمان ڈھائی کروڑ مالیت کا 30 ٹن گھی سے لدا ٹریلر چھین کرلے گئے

    ملزمان ڈھائی کروڑ مالیت کا 30 ٹن گھی سے لدا ٹریلر چھین کرلے گئے

    جامشورو: ملزمان 30 ٹن گھی سے لدا ٹریلر چھین کرلے گئے، اسے اطمینان سے خالی کرکے ایک دن بعد راستے میں چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر گھی کمپنی کے ٹریلر کو لوٹ لیا گیا، پولیس کو ٹریلر دوسرے دن خالی حالت میں ملا، جوکھیا موڑ پر ملزمان 30 ٹن گھی سے لدا ٹریلر چھین کرلے گئے، جوکھیا موڑ پر کارسوار 4 مسلح افراد نے ٹریلر کو روکا۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان ڈرائیو اور ساتھی کو یرغمال بناکر نقدی، فون اور ٹریلر لےگئے، مدعی نے بتایا کہ ملزمان نے بعد میں ڈرائیوروں کو قریبی جھاڑیوں میں چھوڑا۔

    گھی اور تیل کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ عوام کے لئے اہم خبر

    متن میں مزید بتایا گیا کہ 6 ہزار 325 گھی کے پیکٹ کراچی سے لاہور منتقل کیے جارہے تھے، 22 ویلر ٹریلر میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا 30 ٹن گھی موجود تھا۔

    واقعے کا مقدمہ ٹرانسپورٹ کمپنی سپروائزر کی مدعیت میں نوری آباد تھانے میں درج کرایا گیا ہے، اس سلسلے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fears-of-shortage-of-ghee-and-cooking-oil/

  • کراچی میں ٹریلر نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا

    کراچی میں ٹریلر نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا

    کراچی میں ڈمپر اور ٹریلرز سڑکوں پر خونی کھیل جاری ہے رات گئے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو ٹریلر نے روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت اور متعلقہ محکموں کے اعلانات اور اقدامات کے باوجود کراچی کی سڑکوں پر ڈمپرز اور ٹریلرز کا خونی کھیل جاری ہے۔ شہر قائد میں رات گئے ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    یہ حادثہ لیاقت آباد نمبر چار میں پیش آیا۔ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ ریسکیو حکام نے لاش کو اسپتال منتقل کیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    دوسری جانب حادثے کے بعد اہل علاقہ وہاں جمع ہوگئے اور مشتعل افراد نے ٹریلر کو جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت پہنچ کر ٹریلر کو نذر آتش ہونے سے بچا کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں ڈمپرز، ٹریلرز سمیت ہیوی ٹریفک 115 سے زائد شہریوں کی جان لے چکے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    بڑھتے حادثات کے بعد سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ محکمہ پولیس نے انہیں اپنی گاڑیوں کو جدید آلات سے لیس کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم اب تک حادثات پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-thousands-water-tankers-and-dumpers-on-roads/

  • کراچی : ٹریلر سے کچل کر ایک اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی : ٹریلر سے کچل کر ایک اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک اور  شخص ٹریلر سے کچل کر جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورنگی انڈسٹڑیل ایریا گودام چورنگی پر تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آکر نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    حادثے کے بعد پولیس اور امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچے اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو قانونی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، اہل خانہ کے مطابق متوفی عرفان موٹرسائیکل پر سوار تھا۔

    متوفی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عرفان شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا جو مقامی گارمنٹ فیکٹری میں درزی کا کام کرتا تھا، متوفی شیریں جناح کالونی کا رہائشی اور کچھ روز قبل عمرہ کرکے واپس آیا تھا۔

    دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے کورنگی نمبر4 پر فائرنگ سے نوجوان کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 2 دوستوں میں مذاق کے دوران گولی چل گئی۔

    زخمی نوجوان کی شناخت 18 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی ہے جو اپنے ایک دوست کے ہمراہ گرلز کالج کے باہر بیٹھا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میں کسی بات پر مذاق چل رہا تھا کہ اس دوران اچانک فائر ہوگیا اور ایک گولی دانیال کے پاؤں میں جا لگی، فائرکرنے والا ملزم اویس گرفتاری کے خوف سے فرار ہوگیا۔

    مزید پڑھیں : واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

    اس سے قبل مانسہرہ کالونی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی، ٹریفک حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی لاش بہت دیر تک واٹر ٹینکر کے نیچے پھنسی رہی۔

  • کرینہ کو ارجن سے بچانے کیلئے پولیس اکھٹا ہوگئی، سنگھم اگین کا طویل ترین ٹریلر جاری

    کرینہ کو ارجن سے بچانے کیلئے پولیس اکھٹا ہوگئی، سنگھم اگین کا طویل ترین ٹریلر جاری

    بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی طویل ترین ٹریلر کو جاری کردیا گیا جس میں بالی ووڈ کے کئی اداکار و دیپیکا پولیس ایکشنز میں نظر آئیں۔

    بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی نے اداکار اجے دیوگن، کرینہ کپور خان اور ’سنگھم اگین‘ کے دیگر کاسٹ ممبران کے ساتھ پیر کو ستاروں سے بھرے ایونٹ میں ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔

    ایکش سے بھر پور فلم میں اداکار ارجن کپور اور جیکی شروف نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، اکشے کمار، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف پولیس کے اوتار میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

    ٹریلر کا آغاز اجے دیوگن (باجی راؤ سنگھم) اور کرینہ کپور (اونی) کے کرداروں کے ساتھ ہوا جب وہ اپنے بیٹے سے بات کرتے ہوئے کہ بھگوان رام دیوی سیتا کو بچانے کے لیے کس حد تک گئے تھے۔

    کہانی پھر ویسا ہی موڑ لیتی ہے جیسے کرینہ کپور کے کردار کو اغوا کر لیا جاتا ہے، جس سے باجی راؤ سنگھم اسے پورے ملک میں اور پھر سری لنکا میں تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔

    ٹریلر میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالترتیب شکتی شیٹی اور انسپکٹر سنگرام بھلیراؤ عرف سمبا کے طور پر ایکشن موڈ میں آتے ہیں، ٹریلر میں دونوں کے کچھ مضحکہ خیز اور دلچسپ مکالمے ہیں۔

    ٹائیگر شروف کا کردار بھی ولن سے لڑتا نظر آتا ہے، اکشے کمار نے بھی اپنے انداز میں انٹری دی، شائقین فلم نے گھروں کو جلانے، کاروں کو گرانے اور بہت سے لڑائی کے مناظر کی وجہ سے روہت شیٹی کی فلم کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 1 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے اور فلمی حلقوں کے مطابق اس ٹریلر نے ہی ناظرین کے دل موہ لیے ہیں۔

  • پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر  نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا

    پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا

    کراچی: پورٹ قاسم کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ظہور اور فہد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کشمور میں پولیس چوکی گنڈیر پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے بڈانی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، اس دوران ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ : پکنک پوائنٹ سے 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا

    زخمیوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج ایک اہلکار غلام مصطفیٰ راجپر دم توڑ گیا جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ’آنکھ کے بدلے آنکھ، خون کے بدلے خون‘

    ’آنکھ کے بدلے آنکھ، خون کے بدلے خون‘

    ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن کی نئی ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دھوم مچانے کے لیے بالکل تیار ہے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    کے جی ایف 2 میں اپنی زبردست اداکاری سے ہوش اڑانے والی روینہ ٹنڈن نے اپنی آنے والی سیریز کا اعلان کردیا، جسکا ٹریلر جاری کردیا گیا، سیریز میں دکھایا جائے گا  کہ کس طرح کرما ان کا پیچھا کرتی ہے۔

    ویب سیریز کرما کالنگ روچی نارائن کی ہدایت کاری میں بنی یہ ویب سیریز امریکا کی سیریز ’ریونج‘ پر مبنی ہے، اس سیریز میں روینہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں،  وہ اس سیریز میں امیر اندرانی کوٹھاری کے کردار میں نظر آئیں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Disney+ Hotstar (@disneyplushotstar)

    ویب سیریز کرما کالنگ کی دنیا کی اصلیت بتاتی ہے، سیریز میں دیکھایا جائے گا کہ اندارنی کوٹھاری کی گلیمر اور چمک سے بھری دنیا کس طرح دھوکے سے بھری ہوئی ہے۔

    ویب سیریز کرما کالنگ کے شاندار ٹریلر میں روینہ ٹنڈن کے کردار نے تہلکہ مچادیا ہے، یہ سیریز ان تمام چیزوں کے گرد گھومتی ہے جو کوٹھاری کی دنیا میں ان کے گرد سازشیں کرتے ہیں۔

    ٹریلر میں روینہ ٹنڈن کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’’اپنے اصول، آدرش اور یہاں تک اپنے خاندان، سب بھاڑ میں جائے  لوگ کہتے ہیں، جیسا کریں گے ویسا بھرو گے، لیکن میں کہتی ہوں، دنیا آپ کے قدموں پر ہو تو کارما بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Disney+ Hotstar (@disneyplushotstar)

    کرما کلنگ کے ٹریلر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ نہ پاور۔ نہ پیسہ، نہ رول، اندارنی کے سامنے کوئی نہیں کرپایا، کیا ہوگا جب اندرانی کا سامنا ہوگا اس کے کرما سے‘۔

    واضح رہے کہ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ویب سیریز کرما کالنگ 26 جنوری 2024 کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔

  • دی کنگ آف دی مونسٹرز ’’گوڈزیلا مائنس ون‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری

    دی کنگ آف دی مونسٹرز ’’گوڈزیلا مائنس ون‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری

    کنگ آف دی مونسٹرز ہولی وڈ کی ڈائنوسارز پر مبنی ایکشن اور تھرلر سے پھر پور فلم گوڈزیلا مائنس ون کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    2016 کے بعد یہ جاپانی فلم پروڈیکشن کی جانب سے پروڈیوس کردہ دوسری فلم ہے، اس سے قبل شن گوڈزیلا کو جاپانی میکر ’ٹوہو فلم ‘ نے پروڈیوس کیا تھا تاہم اب فلم گوڈزیلا مائنس ون کا نیا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

    گوڈزیلا مائنس ون کو 3 نومبر 2023 کو جاپان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ دیگر ممالک میں یہ فلم 1 دسمبر 2023 کو سینیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    گوڈزیلا مائنس ون کے آفیشل ٹریلر میں دیکھا گیا کہ ڈائنوسارز تباہی مچانے پر مرکوز ہے، کنگ آف دی مونسٹرز جاپان کو تباہ کرنے کے لیے ایٹمی جنگ کرتا ہے جس سے چاپان پورا تباہ ہوجاتا ہے۔

    ٹریلر میں یہ بھی بولتے ہوئے سنا گیا کہ ’صفر سے مائنس تک زندہ رہو اور لڑو‘، ٹریلر میں دیکھا گیا کہ جنگ کے بعد جاپان میں ایک نئی دہشت گردی عروج پر ہے۔

    کنگ آف دی مونسٹرز ڈائنوسارز پر مبنی فلم گوڈ زلا مائنس ون میں کیا تباہ شدہ لوگ زندہ رہ پائیں گے یہ دیکھنے کے لیے 1 دسمبر کا انتظار کریں۔

  • خلا میں شوٹ کی گئی دنیا کی پہلی فلم کا ٹریلر ریلیز

    روسی ڈائریکٹر نے خلا میں دنیا کی پہلی فلم تیار کرلی جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، ٹام کروز اپنی فلم خلا میں شوٹ کرنے کے اعلان کے بعد پیچھے رہ گئے۔

    سنہ 2020 میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز امریکی خلائی ادارے ناسا اور اسپیس ایکس کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں دنیا کی پہلی فلم کی شوٹنگ کریں گے۔

    اس کے چند ماہ بعد روس کی جانب سے بھی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ایک فلم کی شوٹنگ کا اعلان کیا گیا تھا، اب روسی ڈائریکٹر نے خلا میں دنیا کی پہلی فلم کی تیاری کے حوالے سے ٹام کروز کے پراجیکٹ کو واضح شکست دے دی ہے۔

    روسی اداکارہ یولیا پیری سلڈ کو فلم دی چیلنج کے اہم کردار کے لیے 3 ہزار امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا تھا، اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون سرجن کے گرد گھومتی ہے جو ایک خلاباز کو بچانے کے لیے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر جاتی ہے۔

    اس فلم کے لیے ڈائریکٹر کلم شیپینکو، یولیا پیری سلڈ اور ایک خلاباز اکتوبر 2021 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچے تھے اور وہاں 12 دن تک فلم کی عکسبندی کی۔

    جہاں تک ٹام کروز کی بات ہے تو اب بھی وہ خلا میں بنائی جانے والی پہلی ہالی وڈ فلم کا اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔

    یونیورسل اسٹوڈیو نے اکتوبر 2022 میں تصدیق کی تھی کہ ٹام کروز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کرنے والے پہلے عام شہری ہوں گے۔

    یہ وہ کام ہے جس کے لیے ناسا کی جانب سے کئی ماہ کی تربیت دی جاتی ہے، مگر یہ واضح نہیں کہ ٹام کروز اس تربیتی پروگرام کا حصہ بنیں گے یا نہیں۔

  • بستر مرگ پر آخری سانسیں لیتا نوجوان بیٹا اور ہمت کی تصویر بنی ماں: سلام وینکی کا ٹریلر ریلیز

    بستر مرگ پر آخری سانسیں لیتا نوجوان بیٹا اور ہمت کی تصویر بنی ماں: سلام وینکی کا ٹریلر ریلیز

    معروف اداکارہ کاجول کی نئی فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں کاجول ایک بیمار بچے کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    بھارتی ڈائریکٹر ریواٹھی مینن کی ہدایت کاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم سلام وینکی کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    فلم میں کاجول ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نوجوان بیٹا کسی لاعلاج موذی بیماری کا شکار اور وہیل چیئر پر ہے۔

    ٹریلر میں دونوں ماں بیٹوں کے کئی جذباتی لمحات دکھائے گئے ہیں۔

    ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بیمار نوجوان اپنی آخری خواہش کی تکمیل چاہتا ہے لیکن اس کی ماں سجاتا (کاجول) اسے پورا کرنے سے انکاری ہے، وہ بیٹے کی بیماری کے دوران اس کی ہمت بندھانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

    ٹریلر کے آخر میں معروف اداکار عامر خان کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔ فلم کو رواں برس 9 دسمبر کو تھیٹرز میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

  • کاجول نے بچے کی بیماری پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    کاجول نے بچے کی بیماری پر بننے والی فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا؟

    معروف اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ بچے کی بیماری پر بننے والی بالی ووڈ فلم سلام وینکی میں کام کرنے کے لیے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جانے والی سلام وینکی جب کاجول کو آفر کی گئی تو اس کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد انہوں نے اس کے لیے انکار کردیا۔

    کاجول کا کہنا تھا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ فلم میں ان کا بیٹا بیمار ہوگا تو انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے سے منع کردیا، ’میں نہیں چاہتی کہ حقیقی یا فلمی زندگی میں میرے بچوں کو کچھ ہو‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ بات ہر والدین کے لیے ایک بھیانک خواب ہوگی، آپ اپنے دشمن کے لیے بھی نہیں چاہ سکتے کہ اس کے بچوں کو کچھ ہو۔

    کاجول کے مطابق وہ 3 دن تک اس فلم کے لیے انکار کرتی رہیں، پھر آخر کار فلم کی ڈائریکٹر ریواٹھی مینن ان سے ملنے آئیں، اور انہوں نے کاجول سے کہا کہ وہ انہیں فلم کی کہانی پڑھ کر سناتی ہیں۔

    تب بھی کاجول نے کہا کہ چونکہ آپ خود آئی ہیں اس لیے میں فلم کا اسکرپٹ ایک بار پھر سن لوں گی، لیکن میں یہ فلم کروں گی نہیں۔

    تاہم ڈائریکٹر نے انہیں منا ہی لیا اور کاجول نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھر لی۔

    فلم سلام وینکی میں ایک ماں کی جدوجہد دکھائی گئی ہے جو اپنے بیمار بیٹے کے علاج کے لیے بے تحاشا مشکلات سے گزرتی ہے۔