Tag: ٹریلر

  • بچوں کے اغوا پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘ کا ٹریلر جاری

    بچوں کے اغوا پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘ کا ٹریلر جاری

    بچوں کے اغوا پر مبنی ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم لوئیس پریٹو کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔

    فلم کی کہانی ایک پریشان ماں کارلا کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بیٹے کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہی ہوتی ہے۔ ایک دن اچانک پارک میں کھیلتے ہوئے اس کا بیٹا فرینکی غائب ہوجاتا ہے۔

    t4

    کارلا ایک اجنبی شخص کو دیکھتی ہے جو فرینکی کو اپنے ساتھ زبردستی لے کر جارہا ہوتا ہے۔

    کارلا پولیس اسٹیشن میں اغوا کی رپورٹ درج کروانے جاتی ہے جہاں وہ دیکھتی ہے کہ پہلے ہی سے کئی لاپتہ بچوں کے کیسز حل طلب ہیں اور اس کے بعد کارلا اپنے طور پر اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

    وہ اغوا کار کا پیچھا کرتی ہے اور اپنے بیٹے کو بچانے کی سر توڑ کوشش کرتی ہے۔

    t-5

    ٹریلر سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم میں بچوں کے اغوا کے سنگین مسئلہ کو موضوع بنایا گیا ہے۔ بچوں کا اغوا ایک خطرناک عمل ہے جس میں بچوں کو اغوا کر کے انہیں مختلف منفی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    ایک رپورٹ میں دنیا بھر میں سالانہ 8 لاکھ بچے لاپتہ ہوجاتے ہیں۔

    اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں *

    اقوام متحدہ کے مطابق رواں برس کے صرف 7 ماہ میں جنوبی سوڈان میں دہشت گرد گروہوں نے 16 ہزار بچوں کو اغوا کیا۔ ان بچوں کو جبراً دہشت گرد گروہوں میں بھرتی کرکے ان سے مختلف مجرمانہ کارروائیاں کروائی گئیں۔

    سنہ 2015 میں نائجیریا کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے اسکول کی 300 لڑکیوں کو اغوا کر کے یرغمال بنالیا۔ یہ لڑکیاں تاحال بوکو حرام کی قید میں ہیں اور ان کے لیے جنسی غلام کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہی ہیں۔

    حال ہی پاکستان کے شہر لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا اور رواں برس کے صرف 6 ماہ میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے 652 بچوں کے اغوا ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی۔

    فلم ’کڈنیپ‘ میں مرکزی کردار ہیلے بیری نے جبکہ بچے کا کردار ساگا کوریئا نے ادا کیا ہے۔ فلم ہسپانوی ڈائریکٹر لوئیس پریٹو کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔

    t2

    t-1

    ہالی ووڈ تھرلنگ فلم 2 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم ’جیسن بورن‘ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم ’جیسن بورن‘ کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ ایکشن فلم جیسن بورن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ یہ فلم بورن سیریز کی پانچویں فلم ہے۔

    فلم جیسن بورن کی کہانی ایک سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گرد گھومتی ہے جو اس بار خود اپنی تلاش میں ہے۔ وہ ماضی سے جڑی سچائیاں تلاش کر رہا ہے۔

    پچھلی چاروں فلموں کی طرح اس بار بھی میٹ ڈیمن جیسن بورن کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر نمایاں کرداروں میں ٹومی لی جونز، الیشیا ویکنڈر، جولیا اسٹائلز اور وِنسینٹ کاسل شامل ہیں۔

    فلم کے ڈائریکٹر پال گرین گراس ہیں۔

    فلم 29 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

  • لڑنا میں نے سلمان خان اور اکشے کمار سے سیکھا،سوناکشی سنہا

    لڑنا میں نے سلمان خان اور اکشے کمار سے سیکھا،سوناکشی سنہا

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم ’اکیرہ‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے،جس میں اداکارہ منفرد انداز میں ایکشن سینزکیے ہیں.

    تفصیلات کےمطابق سوناکشی سنہا کی نئی فلم ’اکیرہ‘ کے ٹریلر کا ریلیز کردیا گیا، جس میں اداکارہ ایکشن سینز کرتی ہوئی نظر آئیں،فلم کے ٹریلر کی تقریب میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کا پسندیدہ ایکشن دکھانے والا اداکار کون سا ہے جس پر اداکارہ کا کہنا تھا ’دبنگ سلمان خان، اور اکشے کمار ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور مار پیٹ بھی انہوں نے ان دونوں اداکاروں سے سیکھا.

    سوناکشی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ایکشن فلمیں بے حد پسند ہیں اور وہ خوش ہیں کہ انہیں اپنی فلم میں ایکشن دکھانے کا موقع ملا.

    فلم ’اکیرہ‘ میں سوناکشی کے ہمراہ انوراگ کشیپ اور کونکنا سین اہم کردار کرتے نظر آئیں گی.

    سوناکشی سنہا کی فلم رواں سال 2 ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی.

  • فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘ کے نئے ٹریلرنے دھوم مچادی۔

    خلائی مخلوق اور انسانوں کے درمیان چھڑنے والی جنگ جو سب کو دنگ کردے گی، سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے،ریسرجنس‘‘ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنے والی خطرناک خلائی مخلوق کی ہے جو دنیا پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ آور ہوتی ہے لیکن اسپیشل ٹاسک فورس اس کے مدمقابل آجاتی ہے۔

    دو سو ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم میں اسپیشل افیکٹس اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، انیس سو چھیانوے میں بننے والی فلم انڈیپنڈنس ڈے کا یہ سیکوئل چوبیس جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گا۔

  • ہالی ووڈ کی نئی فلم دی فائنل گرلز کے ٹریلر نےدھوم مچادی

    ہالی ووڈ کی نئی فلم دی فائنل گرلز کے ٹریلر نےدھوم مچادی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ فلم دی فائنل گرلز کے دہشت سے بھرپور ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ ہارر فلموں کے شوقین افراد کیلئے دہشت اور خوف سے بھرپور فلم دی فائنل گرلز کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ماں کے انتقال کے صدمے سے گزر رہی ہوتی ہے۔ لڑکی خود کو اپنی ماں کی مشہور زمانہ فلم میں پاتی ہے جس میں اس کی ماں کو جنونی قاتل قتل کر دیتا ہے۔

    خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس خونی قاتل سے مقابلہ کرتی ہے۔ سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم نو اکتوبر سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔


    Final Girl Official Trailer (2015) – Abigail… by

  • ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور خوف سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ بڑے پردے پر  تہلکہ مچے گا جب دیوہیکل ڈائنا سارز ایک بار پھر حملہ کرینگے۔

    ڈائناسارزسے بھرے جراسک پارک میں جنگ چھڑے گی ، جب انسانوں کا سامنا خطرناک ڈائناسارز سے ہوگا۔ ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے سنسنی پھیلادی۔

    جراسک ورلڈ ہالی ووڈ کی تہلکہ خیز اور خوف سے بھرپور فلم جراسک پارک سیریز کا چوتھا پارٹ ہے۔ فلم میں اسپیشل افیکٹس کے ساتھ ساتھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

    فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے، تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

    تہلکہ خیز مناطر سے بھرپور فلم بارہ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • آرنلڈ شوارزنیگر کی فلم میگی کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا

    آرنلڈ شوارزنیگر کی فلم میگی کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا

    لاس اینجلس : خوف اوردہشت انگیزمناظرسےبھرپورہالی ووڈ فلم میگی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیاہے ۔ ہارر فلموں کے شائقین کے لئے خوفنا ک مناظرسے بھرپورفلم میگی کا نیا ٹریلرمنظرعام پرآگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کےمشہورایکشن ہیروآرنلڈ شوارزنیگراپنی نئی آنتے والی فلم میگی میں ایک نئےروپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

    فلم کی کہانی میگی نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک موذی مرض میں مبتلا ہو کرایک خوفنا ک بلا کا روپ دھار لیتی ہے،اس پورے سفرمیں میگی کے والد بیٹی کا سہارا بنتے ہیں۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں ایبی گیل بریسلن، جوئیلی رچرڈسن، ایڈن فلاورزاوردیگرشامل ہیں،ہالی ووڈ فلم میگی آٹھ مئی کو سینما گھروں میں خوف اور دہشت کے سائے پھیلائے گی۔

  • ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کا پہلا ٹریلر منظرعام پرآگیا

    ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کا پہلا ٹریلر منظرعام پرآگیا

    نیویارک: سولہ سالہ حسینہ کے گرد گھومتی ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کے پہلے ٹریلر نے شائقین کی بھرپورپسندیدگی حاصل کرلی۔

    ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم بیرلی لیتھل کے ٹریلر نے شائقین کا دل جیت لیا، فلم کی کہانی ایک سولہ سالہ قاتل حسینہ کے گرد گھومتی ہے جو جرم کی دنیا سے بچنے کیلئے روپوش ہوجاتی ہے اور ہائی اسکول میں داخلہ لے لیتی ہے ۔

    جہاں وہ عام لوگوں کی طرح زندگی گزارنے کی کوشش کرتی ہے جو اسے مہنگی پڑجاتی ہے، ایکشن اور کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور فلم اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

  • ہالی وڈ کی نئی فلم اسپائی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    ہالی وڈ کی نئی فلم اسپائی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

    واشنگٹن: ہالی ووڈ کی سسپنس اور کامیڈی سے بھرپور فلم مزاح ’اسپائی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    ہالی ووڈ کی نئی فلم اسپائی کا کامیڈی سے بھرپور ٹریلر ریلیز کردیا گیا، جاسوس  اب الگ انداز میں نظر آئینگے،ایجنٹ جاسوسی کرتے کرتے کامیڈین بن جاتا ہے۔

     فلم کی کہانی ایک ایسی سیکریٹ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے۔جس کو غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے بھیس بدلنے پڑتے ہیں۔

    ایجنٹ بھیس بدل کر اسلحہ ڈیلروں کے گروہ میں شامل ہو جاتا ہے، اس دوران حماقتوں اور ہنسی کا نہ رکنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

     فلم میں مرکزی کردار ملیسا میکارتھی نے نبھایا ہے، سسپینس اور کامیڈی سے بھرپور فلم بائیس مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

  • ہاررفلم "چارلیز فارم” کا نیا ٹریلرجاری

    ہاررفلم "چارلیز فارم” کا نیا ٹریلرجاری

    نیو یارک : دل دہلادینے والے مناظر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ ہارر فلم چارلیز فارم کے نئے ٹریلر نے شائقین کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔

    اندھیری رات میں سن سناتی ہوائیں،گھنا جنگل جہاں انسانوں اور آدم خورو کے درمیان جنگ  ہوگی جو سب کو دنگ کردے گی۔

    ہالی ووڈ کی دل دہلادینے والے مناظر سے بھر پور فلم چارلیز فارم سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے ۔فلم کی کہانی ایڈونچر کے شوقین چار ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو آسٹریلیا کے ویران علاقے میں ایک خطرناک فارم ہاؤس پر جانے کی ٹھان لیتے ہیں ۔

    جہاں ان کا سامنا خوفناک آدم خورو سے ہوتا ہے۔اب یہ دوست اپنی جان کیسے بچا پاتے ہیں  یہ جاننے کیلئے آپ کو آئندہ سال جون تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔