Tag: ٹریننگ

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی امریکا کیخلاف میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی امریکا کیخلاف میچ سے قبل بھرپور ٹریننگ

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ سے قبل منگل کو دو حصوں میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں صبح گیارہ سے دو بجے تک انڈور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، دوپہر میں قومی کھلاڑیوں نے بھرپور طریقے سے فیلڈنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔

    ٹریننگ سیشن کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے باؤنڈریز پر اونچے کیچز کی بھی بھرپور پریکٹس کی، گرینڈ پرارئیری اسٹیڈیم پر نیدرلینڈز اور نیپال کے میچ کی وجہ سے مین اسٹیڈیم پر پریکٹس پچ تیار نہیں ہوسکی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے مگر بقیہ میچز کے لئے پر امید ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ آل راؤنڈر بدستور سائیڈ اسٹرین کی تکلیف میں مبتلا ہیں، میڈیکل پینل کامشورہ ہے آل راؤنڈر کواحتیاطاً نہ کھلایا جائے تاکہ اگلے میچز کے لئے دستیاب ہوسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر اسی تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 نہیں کھیل پائے تھے۔

    کوشش کریں گے جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں، بابر اعظم

    بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی۔

  • ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ، قومی ٹیم آج ٹریننگ کا آغاز کریگی

    ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ، قومی ٹیم آج ٹریننگ کا آغاز کریگی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج مقامی وقت کے مطابق 6 بجے ٹریننگ کا آغاز کریگی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے آخری گروپ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج شام کولکتہ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی، 3 گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔

     تمام کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن کے دوران کام کریں گے، اس کے علاوہ قومی آل راؤنڈر شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نےبھی بھرپور ٹریننگ شروع کردی۔

     شاداب خان نے گزشتہ روز آپشنل ٹریننگ سیشن کے دوران بولنگ اور بیٹنگ کی  پریکٹس کی جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی نیٹس میں بھرپور ٹریننگ کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شیڈول ہے۔

  • سعودی شہریوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اور پروگرام

    سعودی شہریوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اور پروگرام

    ریاض: سعودی عرب کے شہریوں کی مختلف شعبہ جات میں مہارت و صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مختلف پروگرامز جاری ہیں، اب حال ہی میں مقامی شہریوں کے لیے ایونٹ مینجمنٹ کا تربیتی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں کلیدی کردار ادا کرنے والی فرمز میں سے ایک کے ذریعے ہزاروں سعودی شہریوں کو ایونٹ مینجمنٹ اور حفاظتی پروٹوکول کی تربیت دی جائے گی۔

    قطر میں قائم اسٹیڈیم ایل ایل سی نے نئی اکیڈمی میں سروس فراہم کرنے کے لیے سعودی ایکسیلنس کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر اتفاق کیا ہے۔

    یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مملکت معیشت کو متنوع بنانے اور تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کے وژن 2030 انیشی ایٹو کے حصے کے طور پر اپنے تفریحی اور لائیو ایونٹس کے شعبے کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

    اسٹیڈیم ایل ایل سی نے قطر میں 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں تقریباً 8 ہزار 500 آپریٹوز کو تربیت فراہم کی جس سے ٹورنامنٹ کے دوران 8 مقامات پر مجموعی طور پر 3.4 ملین شائقین کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی۔

    اسٹیڈیم کے مالک اور بانی ڈیوڈ میکاٹمنی کا کہنا تھا کہ یہ واقعی ایک دلچسپ معاہدہ ہے جو سعودی عرب میں اسپورٹس کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی آبادی 35 ملین سے زیادہ ہے اور ان میں دو تہائی سے زیادہ کی عمریں 35 سال سے کم ہیں، ملک میں سیکیورٹی اور ایونٹس مینجمنٹ کی صنعت کی وسعت اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا اس کی اسپورٹس کی صلاحیت کو کھولنے کی کلید ہے۔

  • سعودی عرب: سیاحت سے منسلک ایک لاکھ سے زائد افراد کی ٹریننگ

    سعودی عرب: سیاحت سے منسلک ایک لاکھ سے زائد افراد کی ٹریننگ

    ریاض: سعودی عرب میں 1 لاکھ سے زائد افراد کو سیاحت کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی ہے، ٹورسٹ گائیڈز کے لیے نئے ضوابط بھی نافذ کیے گئے ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں 1 لاکھ سے زیادہ سعودی مرد و خواتین کو ٹریننگ دی گئی ہے جس پر 400 ملین ریال خرچ کیے گئے ہیں۔

    الخطیب نے سعودی سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاروں اور مقامی شہریوں کے ساتھ ماہانہ ورچوئل مکالمے کے دوران تاکید کی کہ ہماری وزارت نئے سیاحتی نظام کے تحت جو نئے قواعد و ضوابط جاری کر رہی ہے۔

    ان کا مقصد شعبے کو ترقی دینا ہے اور سب پر ان کی پابندی کرنا لازمی ہے۔

    الخطیب نے توجہ دلائی کہ وزارت نے اصلاح حال کے حوالے سے جو مہلت دی ہے وہ ماہ رواں کی 25 تاریخ کو ختم ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت کے انسپکٹرز تفتیشی مہم چلائیں گے اور نئے ضوابط کی خلاف ورزی پر سزائیں دی جائیں گی۔

    الخطیب کا مزید کہنا تھا کہ ٹورسٹ گائیڈز پر نئے ضابطے نافذ ہوں گے، اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ سعودی تمدن کی صحیح تصویر پوری دنیا کے سامنے پہنچانا ضروری ہے۔

    الخطیب نے کہا کہ سیاحت کے شعبے نے مختلف حوالوں سے تاریخی نمبر ریکارڈ کروائے ہیں، جنوری 2023 کے دوران سیاحوں کی تعداد 24 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ فروری میں 25 لاکھ سیاح آئے۔

  • 2 سال میں ہزاروں بچوں کو آئی ٹی کی جدید ٹریننگ دیں گے: صوبائی وزیر

    2 سال میں ہزاروں بچوں کو آئی ٹی کی جدید ٹریننگ دیں گے: صوبائی وزیر

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر عاطف خان کا کہنا ہے آئندہ 2 سال میں 25 ہزار بچوں کو آئی ٹی کی جدید ٹریننگ دیں گے، وفاقی ادارے نے سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے میدان میں خواتین کو آگے لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    عاطف خان کا کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے، صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 سال میں 25 ہزار بچوں کو آئی ٹی کی جدید ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ پر 3 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں آئی ٹی زونز بنانے جا رہے ہیں۔

    عاطف خان کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتروں کو ڈیجیٹلائز کرنا ضروری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں رواں سیزن ہزاروں لوگ سیاحتی مقامات پر آئے، رواں سیزن میں 66 بلین روپے کا کاروبار ہوا۔ وفاقی ادارے نے سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

  • سندھ پولیس کو شہریوں سے اچھے برتاؤ کی ٹریننگ دی جائے گی

    سندھ پولیس کو شہریوں سے اچھے برتاؤ کی ٹریننگ دی جائے گی

    کراچی: سندھ پولیس کے تمام اہلکاروں کی خصوصی ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت انہیں اسلحے کا درست استعمال اور شہریوں سے اچھا برتاؤ کرنا سکھایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے تمام اہلکاروں کی خصوصی ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریننگ ناصر آفتاب کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا۔

    ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو اسکول اپ ٹکٹس کی مرحلہ وار ٹریننگ دی جائے گی، ریٹائرڈ اہلکاروں کو خصوصی ٹریننگ کروائیں گے۔ خصوصی ٹریننگ میں اہلکاروں کو اسلحے کا درست استعمال سکھایا جائے گا۔

    ڈی آئی جی کے مطابق پہلے مرحلے میں 1800 اہلکاروں کو ٹریننگ کروائی جائے گی۔ ٹریننگ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کا طریقہ سکھایا جائے گا۔ اسنیپ چیکنگ اور چھاپوں پر شہریوں سے اچھے برتاؤ کی ٹریننگ دی جائے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی اجازت کے بعد ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

  • دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم نے ہیمپشائر میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم نے ہیمپشائر میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    لندن: انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے ہیمپشائر کاؤنٹی میں پاک انگلینڈ مقابلوں کی تیاری کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔

    قومی کرکٹرز نے ہیمپشائر میں ڈیرے ڈالے ہیں جبکہ مصباح اینڈ کمپنی کی موسم اور پچ سے ہم آہنگ ہونے کیلئے کوشش تیز کردی ہیں، ہفتے کو انگلینڈ کی سرزمین پر قدم رکھنے کے بعد وقت ضائع کئے بغیر کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز کردیا۔

    1

    2

    انگلینڈ کے وار سے کیسے بچا جائے، کھلاڑیوں نے لہو گرمانا شروع کردیا، دس دن تک خوب مشقیں ہوں گی، ایئرپورٹ پر انگلینڈ روانگی سے قبل محمد عامر نے کہا تھا کہ کچھ نہیں بھولا سب یاد ہے، دنیا انگلینڈ میں بطور انسان اور کھلاڑی نیا عامر دیکھے گی۔

    3

    انگلینڈ میں سری لنکا کی حالت دیکھنے کے بعد کھلاڑی اور کوچز میدان میں ڈٹ گئے ہیں، لارڈز کے میدان میں چھ سال پہلے کہانی جہاں شروع ہوئی تھی، چودہ جولائی کو آغاز بھی وہیں سے ہوگا۔

     

    4

  • کاکول ملٹری اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں تیزی آگئی

    کاکول ملٹری اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں تیزی آگئی

    کاکول: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر فٹ بنانے کے لئے مشقوں میں تیزی آگئی۔

    فوجی ٹریننگ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آگیا، پلئیرز کا بڑھتا وزن سست کھلاڑیوں کی چستی میں آڑے آگیا، کوئی پش آپس میں ناکام، کوئی دوڑ میں فیل ہوگیا، شٹل رن اور ہل ٹریننگ میں کئی کھلاڑیوں کی ہمت جواب دی گئی، سینئیر بھی جونئیرز کے لئے مثال نہ بن سکے۔

    دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کی مشقوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شام کے سیشنز میں فٹبال اور والی بال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ان فٹ کرکٹرز کو فٹ کرنے کے لئے آرمی کے انسٹرکٹز نے بھی کمر کس لی ہے، کیمپ جس طرح آگے بڑھتا جائے گاکھلاڑیوں کی ٹریننگ اور بھی سخت ہوتی جائے گی۔

  • لاہور: کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی ریہرسل

    لاہور: کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی ریہرسل

    لاہور: لاہور کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ریہرسل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر کورٹ لکھپت جیل میں سیکیورٹی اور امدادی اداروں نے ٹریننگ اور ریہرسل کی ہے۔ ریہرسل میں رینجرز، پولیس، ریسکیو، ایدھی اور بی ڈی ایس نے حصہ لیا ہے۔ ان اداروں نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملی مشق کی ہے۔

  • سعید اجمل کا بولنگ ایکشن کافی حد تک تبدیل ہوگیا

    سعید اجمل کا بولنگ ایکشن کافی حد تک تبدیل ہوگیا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل بولنگ ایکشن میں کافی تیزی سے بہتری لارہے ہیں۔ دوسرا گیند کےموجد ثقلین مشتاق کی نگرانی میں سعید اجمل کی بھرپور ٹریننگ جاری ہے۔

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سعید اجمل نے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی نگرانی میں اپنا بولنگ ایکشن کافی حد تک تبدیل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے نئے بولنگ ایکشن میں انکا بازو کافی حد تک سیدھا ہے۔

    ٹریننگ کے دوران سعید اجمل کافی پرامید دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ جلد اپنا بولنگ ایکشن درست کر لیں گے۔ اجمل پچیس روز میں سات ہزار گیندیں کروا چکے ہیں اور بہت جلد وہ انگلینڈ سے اپنا بائیو مکینک ٹیسٹ دوبارہ کرائیں گے۔جس کے بعدمعلوم ہو سکے گا کہ انکے ایکشن میں کتنی درستگی ہوئی ہے۔