Tag: ٹریننگ سیشن

  • ملتان میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن

    ملتان میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج صبح 10 بجے سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی جبکہ ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔

    واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست دے دی تھی۔

    251 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری ٹیم 123رنز ڈھیر ہوگئی تھی، پاکستانی اسپنر ساجد خان نے شاندار بولنگ کراتے ہوئے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    اس کے علاوہ ابرار احمد نے 4، نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کے ایلک اتھانز 55 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، دوسری اننگز میں کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 84، محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، ساجد خان نے چار اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔

    بابر اعظم اور شاہد آفریدی میں زیادہ مقبول کون؟ سابق کپتان نے بتادیا

    جبکہ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کا آغاز 3 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تھا، پہلی اننگز میں پاکستان کو 93 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

  • اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن، شاداب نے بھی حصہ لیا

    اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن، شاداب نے بھی حصہ لیا

    کولکتہ: ایڈن گارڈنز میں پاکستان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے  جس میں آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی حصہ لیا۔

    پریکٹس سیشن میں ایم آر آئی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ٹریننگ میں بولنگ کی جبکہ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے فیلڈنگ میں بھرپور حصہ لیا۔

    انگلیند کے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں ابرار احمد، امام الحق اور محمد نواز  نے حصہ نہیں لیا جبکہ شاداب خان نے انجری سے ریکوری کے بعد پہلی باربولنگ کی۔

    فخر زمان کے علاوہ تمام بیٹرز نے بیٹنگ کی، پاکستانی کرکٹ ٹیم لیگ مرحلے کا اہم میچ 11 نومبر کو انگلینڈ کے خلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان تاحال گیم میں اِن اور اس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات برقرار ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، مہمان ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، مہمان ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی میں موجود ہے، آج ٹیم کی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ اسکواڈ ای کے 600 سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹیم ساوتھی کررہے ہیں۔

    کراچی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے جبکہ کوچز اور ٹیم مینجمنٹ نے پچ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج رپورٹ کرینگے، ہفتے سے پاکستان ٹیم ٹریننگ کریگی۔

    ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اتوار کو ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔

    پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔