Tag: ٹرینوں کے کرایوں

  • عید الاضحیٰ : ریلوے مسافروں  کیلئے کرایوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری

    عید الاضحیٰ : ریلوے مسافروں کیلئے کرایوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے عید کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوےاعظم خان سواتی نےسرسیدایکسرپس ٹرین کاافتتاح کردیا ، سرسیدایکسرپس ٹرین پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کےتحت چلائی جائے گئی۔

    سر سید ایکسرپس ٹرین راولپنڈی سے کراچی براستہ فیصل آباد روانہ ہو گی ، سر سید ایکسرپس ٹرین میں اکانومی،اے سی بزنس سمیت 8 کوچز لگائی گئی ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 230 کے قریب نئی کوچز لارہے ہیں، ایم ایل ون سے اپنی فریٹ کو دنیا کا بہترین فریٹ بنائیں گے، سرسید ایکسپریس کوپرائیویٹ پارٹی نے لیا ہے۔

    اعظم خان سواتی کا کہنا تھا کہ عید پر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد رعایت دے رہے ہیں، پاکستان ریلوے کی اتنی استعداد ہی نہیں کہ اتنی بہترسروس دے سکے، ہماری ریلوے 21 صدی میں داخل نہیں ہوئی۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے میں چند مفاد پرست ہیں، ان لوگوں نے ریلوے کو اپنے چنگل میں رکھاہے، اسکریپ، ٹکٹ،پانی چوری ہوتا ہے، ہماری 20 فیصد زمین پر ریلوے ملازمین قابض ہیں۔

    میرےدور میں 2ٹرین حادثےہوئےہیں، حادثے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچاؤں گا، وزیراعظم جلد ازبکستان جارہے ہیں، ساری ٹرین آؤٹ سورس کروں گا، ایک بھی ٹرین ریلوے افسران کونہیں دوں گا، 31جولائی تک ہم سارے ویئر ہاؤس بیچ دیں گے۔

  • ٹرینوں کے کرایوں میں 5سے 10فیصد کمی کا فیصلہ

    ٹرینوں کے کرایوں میں 5سے 10فیصد کمی کا فیصلہ

    لاہور : پشاور اور لاہور میں پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    زرائع کے مطابق ریلوے حکام نے کرایوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، لاہور میں ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ سے دس فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیرِ ریلوے کی ملک آمد پر سمری حتمی منظوری کے لیے وزارت کو بھجوائی جائے گی۔

    پشاور میں صوبائی حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کمی کے باعث کرایوں میں آٹھ فیصد تک کمی اعلان کردیا ہے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹ اتحاد کو کرایوں میں کمی پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔