Tag: ٹرینٹ بولٹ

  • بولٹ ہوں بیٹا! سیمی فائنل سے قبل کیوی پیسر کی اردو میں دھمکی کی ویڈیو

    بولٹ ہوں بیٹا! سیمی فائنل سے قبل کیوی پیسر کی اردو میں دھمکی کی ویڈیو

    بھارت کے خلاف سیمی فائنل سے قبل ٹرینٹ بولٹ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اردو زبان میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ میں ’بولٹ ہوں بیٹا‘۔

    شیئر کی گئی ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ایک کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’نہ ڈرے، نہ جم کرے ٹرینٹ بولڈ ہو بیٹا!‘ اس کے بعد انھوں نے ایک اور دلچسپ جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ میں فٹبال کھلا دوں جب من کرے‘۔

    ٹرینٹ بولٹ ورلڈ کپ کے عظیم کرکٹرز میں شامل ہیں جنھوں نے ہر ورلڈکپ منیں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ تاہم یہ ایونٹ ان کے لیے بہت زیادہ اچھا نہیں رہا۔

    کیوی پیسر نے 2015 اور 2019 کے ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 19 گیمز میں 21.79 کی اوسط اور 4.61 کی اکانومی ریٹ سے 39 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ان کے اعداد وشمار اتنے خاص نہیں رہے، بولٹ نے 38.10 کی اوسط اور 5.36 کے اکانومی ریٹ سے ایونٹ کے 8 میچوں میں 10 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

    ان اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ جس طرح کے وہ بولر ہیں ویسی کاکردگی اب تک انھوں نے اس ورلڈکپ میں نہیں دکھائی لیکن وہ کیریئر کے اس مرحلے پر اپنی شاندار بولنگ سے میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ نے 30 ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے صرف 11 میں ٹرینٹ بولٹ نے حصہ لیا جبکہ ایشیا میں کھیلے جانے والے 14 ون ڈے میں سے انھوں نے صرف تین میچز کھیلے تھے۔

  • ویڈیو: ٹرینٹ بولٹ کی میچ پریکٹس کی محنت کام آ گئی، کمنٹیٹرز بھی حیران

    ویڈیو: ٹرینٹ بولٹ کی میچ پریکٹس کی محنت کام آ گئی، کمنٹیٹرز بھی حیران

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ اننگز کے دوران نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی شاٹ پریکٹس کام آگئی۔

    گزشتہ روز ورلڈکپ کے 32ویں میچ میں جنوبی افریقا نے فیورٹ نیوزی لینڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 190 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

    پونے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کو باآسانی دبوچ لیا۔ کیوی بلے باز پروٹیز کے 358 کے پہاڑ جیسے ہدف تلے دب گئے اور پوری ٹیم صرف 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

    سنسنی خیز مقابلے کے درمیان گراؤنڈ پر ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے تماشائیوں اور کمنٹیٹرز دونوں کی دلچسپی کو اپنی جانب کرلیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں نیوزی لینڈ کے پیسر ٹرینٹ بولٹ کو جنوبی افریقہ کی بیٹنگ اننگز میں وقفے کے دوران مخصوص شاٹ کی مشق کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جنوبی افریقہ کے خلاف اس مشق کا بھرپور استعمال کیا اور ویسا ہی شاٹ لگایا جسے دیکھ کو سب دنگ رہ گئے۔

  • ورلڈ کپ فائنل : ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارچ توجہ کا مرکز ہوں گے

    ورلڈ کپ فائنل : ٹرینٹ بولٹ اور مچل اسٹارچ توجہ کا مرکز ہوں گے

    میلبورن : ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دو فاسٹ بولرز سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا مقابلہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارچ سے ہوگا۔

    ایک سیر تو دوسرا سوا سیرہے،ورلڈ کپ فائنل میں دونوں بولرز کا کردار سب سے اہم ہوگا۔ آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر بولٹ کے نشانے پر ہوگا۔

    جبکہ بولٹ چل گئے تو آسٹریلیا کے نٹ بولٹ ڈھیلے ہوجائیں گے، بولٹ اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ اکیس کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگاچکے ہیں اور دو مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی بولٹ نے اپنے نام کیا ہے۔

    ادھر آسٹریلیا کے مچل اسٹارچ اپنا چکر چلا سکتے ہیں۔ اسٹارچ کے تیر نشانے پر لگے تو کیویز کو بہت بھاری پڑجائیں گے۔ کرکٹ کے میگا ایونٹ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔