Tag: ٹرینڈ

  • ایوشمان بھی موئے موئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے، کنسرٹ کی ویڈیو وائرل

    ایوشمان بھی موئے موئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے، کنسرٹ کی ویڈیو وائرل

    دہلی: بالی وڈ اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانہ بھی سوشل میڈیا موئے موئے ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔

    سوشل میڈیا پر کوئی چیز وائرل ہوتی ہیں تو صارفین اس پر دلچسپ ریلز بنانا شروع کردیتے ہیں اور اس وائرل ٹرینڈ کو فنکاروں سمیت ہر کوئی فالو بھی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ’لوکنگ لائک آ واؤ‘ وائرل ہوا جسے دیکھ کر شوبز شخصیات نے بھی اس پر ریلیز بنائیں اب یہ ٹرینڈ پرانا ہوا تو اس کی جگہ ’موئے موئے‘ نے لے لی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ ریلز بناکر شیئر کررہے ہیں۔

    ’موئے موئے کیا ہے‘ سوشل میڈیا پر کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

    اب بھارت کے گلوکار ایوشمان کھرانہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں لائیو کنسرٹ پر’موئے موئے‘ پرفارم کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اسٹیج پر لائیو پرفارم  کررہے ہیں تاہم اس دوران ایک دلچسپ موڑ آیا اور  ایوشمان کھرانہ نے ’’موئے موئے‘‘ گانا گانا شروع کردیا۔

    اس وائرل ٹرینڈ گانے پر اداکار و گلوکار  کے جوش و خروش ویڈیو پر صارفین نے اپنے ردعمل اظہار کیا ہے، ایک صارف نے لکھا ’’ایوشمان کے لیے موئے موئے کا اپنا ورژن ریلیز کرنے کی درخواست سرکاری طور پر کی جاتی ہے‘‘۔

    ایک اور پرستار نے تبصرہ کیا ’’گوزبمپس ہو گئے، کنسرٹ میں موئے موئے غیر متوقع تھا، ایک اور صارف نے لکھا ’’یہ جادوئی تھا‘‘۔

  • خطرناک ٹرینڈ نے بچوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

    خطرناک ٹرینڈ نے بچوں کی جانیں خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

    سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر اکثر اوقات مختلف چیلنجز اور ٹرینڈز جاری رہتے ہیں جس کے مطابق نوجوان ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتے ہیں، تاہم اب چین میں ایک خطرناک ٹرینڈ نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    چین میں مشہور ہونے والے اس ٹرینڈ کو بچے تیزی سے فالو کر رہے ہیں اور اس کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

    اس کے لیے بچے کسی مین ہول میں پٹاخہ پھینک دیتے ہیں، اگلے ہی لمحے مین ہول میں زور دار دھماکہ ہوتا ہے اور مین ہول کا ڈھکن اور قریب کھڑا بچہ دھماکے سے فضا میں اڑتے ہیں۔

    اس شرارت میں بچے کو شدید جسمانی نقصان کا خطرہ رہتا ہے جبکہ آس پاس کھڑے دیگر افراد بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

    اس ٹرینڈ کے تحت بنائی جانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو میں 3 بچے مین ہول میں پٹاخہ پھینکتے ہیں، دھماکہ ہونے پر ایک بچہ فضا میں اڑ کر کر نیچے گرتا ہے جبکہ دوسرا بچہ بھی زمین پر گر جاتا ہے۔

    ایک اور ویڈیو میں کچھ بچے مین ہول میں پٹاخہ پھینکتے ہیں جس کے بعد 3 مین ہولز میں دھماکہ ہوتا ہے۔

    حکام کے مطابق اب تک اس نوعیت کی 5 ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں، خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کا واقعہ سامنے نہیں آیا۔

    ان کے مطابق سیوریج میں موجود میتھین گیس پٹاخے کی چنگاری سے آگ پکڑ لیتی ہے اور اس کا دھماکہ خطرناک ہوسکتا ہے۔

    ان ویڈیوز نے جہاں ایک طرف تو والدین کو پریشان کردیا ہے، تو دوسری جانب دیگر افراد نے بھی اس رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • ’سنہ 2020 ٹرمپ کے لیے بہت برا ثابت ہوا‘

    ’سنہ 2020 ٹرمپ کے لیے بہت برا ثابت ہوا‘

    امریکا میں 3 دن بعد صدارتی انتخابات کا حتمی نتیجہ آنے کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پھر سے سوشل میڈیا صارفین کے طنز کی زد میں آگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بائے بائے ٹرمپ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔

    امریکا میں صدارتی انتخاب کے 3 دن بعد حتمی نتائج جاری کردیے گئے، ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکی عوام نے اپنا نیا صدر چن لیا جبکہ نائب صدارتی امیدوار کمالہ ہیرس بھی پہلی خاتون نائب صدر بننے جارہی ہیں۔

    اس دوران دنیا بھر کے لوگ بے یقینی کی کیفیت میں رہے اور سوشل میڈیا پر بھی مختلف ٹرینڈز چلتے رہے، تاہم جو بائیڈن کی فتح کا اعلان ہوتے ہی ٹویٹر پر الوداع ٹرمپ (بائے بائے ٹرمپ) کا ٹرینڈ چلنے لگا۔

    لوگوں نے میمز کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں جو بائیڈن کی فتح سے زیادہ ٹرمپ کی شکست کی خوشی ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ سنہ 2020 صدر ٹرمپ کے لیے کچھ زیادہ ہی برا ثابت ہوا۔ انہیں کوویڈ 19 ہوا، اس کے بعد ان کی ملازمت (صدارت) چلی گئی اور اب انہیں بے دخل بھی ہونا پڑے گا۔

    جو بائیڈن کو ایک معتدل شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فتح کو دنیا بھر میں خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔ دنیا بھر سے لوگ جو بائیڈن کے امریکا کے نئے صدر چنے جانے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • ٹک ٹاک پر جان لیوا چیلنج ٹرینڈ بن گیا، والدین پریشان

    ٹک ٹاک پر جان لیوا چیلنج ٹرینڈ بن گیا، والدین پریشان

    دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی مختصر ویڈیو کی ایپلکیشن ٹک ٹاک پر ایک اور جان لیوا چیلنج ٹرینڈ بن گیا، جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر آئے روز نئے چیلنجز متعارف کرائے جاتے ہیں جو کئی بار نوجوانوں کی موت کا سبب بھی بنتے ہیں، حالیہ دنوں میں بھی ایسا چیلنج ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس سے جان بھی جاسکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ چیلنج بڑی مقدار میں نمک کو پھانکنا ہے۔ ڈاکٹر اور ماہرین نے خبردار کیا ہے یہ حرکت ناصرف معدے کو نقصان پہنچا سکتی ہے بلکہ جسم کی برداشت ہار مان جائے تو موت بھی موقع ہوسکتی ہے۔

    خبردار! ٹک ٹاک چیلنج خوفناک آگ بھڑکا سکتا ہے، ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک پر اس چیلنج پر سیکڑوں صارفین ویڈیوز بناچکے ہیں۔ وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں منچلوں کی حالت غیر بھی ہوئی۔ اس کی وجہ نمک کی بڑی تعداد کا پیٹ میں محلول نہ ہونا ہے۔

    خیال رہے کہ کئی صارفین نے اس ٹرینڈ اور چیلنج کو گھٹا ترین قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ اس قسم کا ٹرینڈ نقصان دہ اور کئی بیماریوں کو سبب بھی بن سکتا ہے۔