Tag: ٹرین حادثہ

  • اسپین میں ٹرین حادثہ،کم از کم 4افراد ہلاک

    اسپین میں ٹرین حادثہ،کم از کم 4افراد ہلاک

    بارسلونا : اسپین کے جنوب مغربی علاقےمیں او پورینو کے قریب ٹرین پٹری سے اتر جانے سے کم از کم چارافرادجان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پرتگالی ٹرین میں 60 مسافر سوار تھے جب وہ جمعے کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجےمقامی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔

    حادثے میں ایک بوگی پٹری سے مکمل طور پر اتر گئی جبکہ دو جزوی طور پر اتریں۔حادثے کی بعد علاقے میں امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا گیا۔

    خیال رہے کہ جولائی 2013 میں سپین کے اسی علاقے میں ٹرین کا بدترین حادثہ پیش آیا تھا جب تیز رفتار ٹرین سان تیاگو ڈی کومپوستیلا کے قریب پٹری سے اتر گئی تھی۔

    اس حادثے میں 79 افراد ہلاک اور 170 کے قریب زخمی ہوئے تھے اور حادثے کی وجہ ایک موڑ سے قبل ڈرائیور کی جانب سے بریک لگانے میں ناکامی بتائی گئی تھی۔

    جمعے کو ہونے والے حادثہ بظاہر ایک موڑ کے دوران ٹرین کے ایک پل کے حصے سے ٹکرانے کے دوران پیش آیا۔ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کا پرتگالی ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: اٹلی میں دو مسافر ٹرینیں ٹکرانے سے 23افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں اٹلی کے جنوبی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں میں ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے،حادثہ کوراٹو اور اینڈریا کے علاقوں کے درمیان پیش آیا تھا۔

    واضح رہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد تاحال واضح نہیں ہے تاہم بہت سارے افراد حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

  • گوجرانوالہ ٹرین حادثہ ٹریک خراب ہونےسےہوا، تحقیقاتی رپورٹ

    گوجرانوالہ ٹرین حادثہ ٹریک خراب ہونےسےہوا، تحقیقاتی رپورٹ

    گوجرانوالہ : ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹریک خراب ہونے کے باعث پیش آیا۔

    گوجرانوالہ میں ٹرین ریلوے ٹریک خراب ہونے کی وجہ سے نہر میں گری۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی ۔

    سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹرین پل ٹوٹنے سے نہیں بلکہ ریلوے ٹریک خراب ہونے کے باعث پیش آیا ۔

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹریک پر ستر میٹر تک انجن اور بوگیوں کی رگڑ کے نشانات پائے گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر پاک فوج کاریسکیو آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

    حادثے میں جاں بحق تمام اٹھارہ افرادکی لاشیں نہرسےنکال لی گئی ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کوپنوعاقل سےکھاریاں جانے والی ٹرین گوجرانوالہ کےقریب حادثےکاشکارہوگئی تھی۔ٹرین میں پاک فوج کےدوسوجوان سوارتھے۔

  • ٹرین حادثہ، شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ  ادا کردی گئی

    ٹرین حادثہ، شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

    گوجرانوالہ : ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ گوجرانوالہ کینٹ میں ادا کردی گئی، آرمی چیف سمیت دیگر عسکری حکام شریک تھے۔

    ٹرین حادثے میں جاں بحق لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون اور ان کے اہلخانہ سمیت دیگر فوجی جوانوں کی نماز جنازہ گوجرانولہ کینٹ میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی  چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر گوجرانوالہ سمیت دیگر عسکری حکام اور فوجی جوانوں نے شریک تھے۔

    نمازِ جنازہ کے بعد تمام شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ گوجرانولہ کا دورہ کیا اور حادثے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ ریل حادثہ میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون ان کی اہلیہ اور دوبچے بھی شہید ہو گئے، شہید لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون سمیت چار شہداء کی نماز جنازہ آج ایف ایف گراؤنڈ ایبٹ آباد میں صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

    لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون شہید نے انیس سواٹھانوے میں پنجاب رجمنٹ سے کمیشن حا صل کیا، شہید نے سوگوران میں تین بھائی اور ایک بہن چھوڑی ہے، شہید کے دو بھائی میجرعادل، میجر عمران بری فوج جبکہ اسکواڈن لیڈر عدنان پاک فضائیہ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    شہید کے والد کرنل صابر جدون بھی پاک فوج سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، شہادت کی خبر کے بعد اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئی، شہداء کاجسدخاکی صبح گوجرانوالہ سےایبٹ آباد پہنچے گا۔

  • وہاڑی: ٹرین وین سے ٹکرا گئی، 3 خواتین جاں بحق

    وہاڑی: ٹرین وین سے ٹکرا گئی، 3 خواتین جاں بحق

    وہاڑی میں اسکول وین فرید ایکسپریس کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین ٹیچرز جاں بحق اور ڈرائیور سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    وہاڑی کے قریب بغیر پھاٹک دانیوال ریلوے کراسنگ پر اسکول وین فرید ایکسپریس کی زد میں آ گئی،جس کے نتیجے میں دو خواتین ٹیچرز جاں بحق اور ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔

    حادثےکا شکار ہونے والی وین میں وہاڑی شہر کی رہائشی خواتین ٹیچرز خانیوال روڈ کے مختلف دیہات میں واقع اسکولز میں اپنی ڈیوٹی ختم کر کے واپس جا رہی تھیں۔

    ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک اور ٹیچر جاں بحق ہوگئی جبکہ دو زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیا گیا ہے ۔