Tag: ٹرین حادثے

  • یونانی وزیر ٹرانسپورٹ ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی

    یونانی وزیر ٹرانسپورٹ ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی

    ایتھنز : یونانی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہو گئے جبکہ وزیر اعظم تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یونان میں ٹرین حادثے کے مزید پانچ زخمی دم تور گئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تینتالیس تک جا پہنچی۔

    وزیرِ ٹرانسپورٹ حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

    وزیرِ اعظم نے تین روزہ سوگ اور پرچم سِرنگوں رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

    اینتھنز میں ہزاروں افراد نے ریلوے اسٹیشنز کے باہرٹرین آپریٹرز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

    گزشتہ روز یونان میں ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھبیس افراد ہلاک اور پچاسی زخمی ہوگئے تھے جبکہ مسافر ٹرین میں تین سو پچاس افراد سوار تھے۔

  • سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا پاکستان میں ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس

    سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا پاکستان میں ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس

    اسلام آباد : سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرین حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی رابطہ کیا ، رابطے میں دونوں نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔

    شاہ سلمان نے صدر عارف علوی کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے میں لوگوں کی اموات اور زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ، ہم جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور پاکستان کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

    اسی پیغام میں شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز ملت ایکسپریس اور سر سید احمد ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک حادثہ ہوا ، جس میں اب تک 62 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہے۔

  • ٹرین حادثات اورحکومت کارویہ انتہائی شرمناک ہے، عمران خان

    ٹرین حادثات اورحکومت کارویہ انتہائی شرمناک ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پہ درپہ ٹرین حادثات حکومتی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، یوں لگتا ہے کہ جیسے ریلوے کے وزیرکا وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین حادثات اورحکومت کارویہ انتہائی شرمناک ہے، یوں لگتا ہے کہ جیسے ریلوے کے وزیرکا وزارت کے معاملات سےکوئی لینا دینا نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ریلوے وزیر کبھی ببرشیر سے دھمکاتا ہے اور کبھی ججوں کی تضحیک کرتا ہے، ریلوے کے وزیر کو اپنے محکمے کی حالت دیکھ کرحیا آنی چاہیے،  جب وزیراعظم ہی ہٹ دھرمی سے کام لیں گے تو وزیروں کواخلاقیات کون سکھائے گا ؟

    انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت ریلوے کراسنگ پوائنٹس محفوظ نہیں بنا سکتی تو اس سے مزید کس قسم کی کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے، حادثے کی ذمہ داری چھوٹے ملازم پر ڈال کر بڑے مجرموں کو بچانے کی کوئی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔

    شیخورہ پورہ: ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم‘ 2افراد جاں‌ بحق‘ 10زخمی

    یاد رہے کہ شیخوپورہ کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس رات گئے ریلوے پھاٹک پر کھڑے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی، جس کے باعث انجن اور بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں ٹرین ڈرائیورعبداللطیف اور اسسٹنٹ ڈرائیور عبدالحمید جاں بحق جبکہ 10مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ کئی مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق آئل ٹینکر کے ڈرائیوراور پھاٹک عملےکو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے،حادثے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔