Tag: ٹرین حملہ

  • سوئٹزرلینڈ کے شہر سینٹ گیلن میں ٹرین مسافروں پر چاقوسے حملہ

    سوئٹزرلینڈ کے شہر سینٹ گیلن میں ٹرین مسافروں پر چاقوسے حملہ

    برن :مشرقی سوئٹزرلینڈ میں ریل گاڑی کے مسافروں پرحملہ آور نے چاقو کے وارکرکے متعدد مسافروں کوزخمی کردیا جس کے بعد ٹرین میں آگ لگادی.

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سوئٹزرلینڈ کے شہر سینٹ گیلن کینٹن کے علاقے سالیز میں پیش آیا جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    مشتبہ حملہ آور کی عمر 27 برس بتائی گئی ہے اور اسے بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حملے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی.

    گرینج کے مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ساڑھے 12 بجے اس وقت پیش آیا جب ریل گاڑی سالیز اسٹیشن کے قریب پہنچی.یہ اسٹیشن پچز اور سینوالڈ کے دیہات کے درمیان واقع ہے.

    ٹرین حملےکے زخمیوں میں ایک بچے کے علاوہ ایک لڑکی، لڑکا جن کی عمریں 17 برس بتائی گئی ہیں، 34 اور 43 سال کی دو خواتین اور ایک 50 سالہ شخض شامل ہیں.

    خیال رہے کہ اس قسم کے حملوں سے خبردار رہنے کے لیے یورپی ریاستوں میں پہلے ہی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے جس کی وجہ حالیہ عرصے میں کسی اکیلے مسلح شخص کی جانب سے کیے جانے والے متعدد حملے ہیں.

    *برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ایک افغان پناہ گزین نے جنوبی جرمنی میں کلہاڑی کے وار کر کے چار افراد کو زخمی کیا تھا.

    واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی.

  • برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    برلن : جرمنی کے شہرورزبرگ میں ایک شخص نے ٹرین میں گھس کر کلہاڑی اور چھری سےحملہ کرکے متعدد افرادکوزخمی کردیا،زخمیوں میں سے چارکی حالت تشویش ناک ہے.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے قریب سترہ افغان مہاجر نے ٹرین میں گھس کر کلہاڑی اور چھری سے حملہ کر کے متعدد افراد زخمی کردیے،واقعےمیں زخمی ہونے والے چار افراد کی حالت افراد تشویش ناک ہے،جبکہ چودہ افراد اس واقعے کی وجہ سے صدمے میں ہے.

    جرمن پولیس کے ترجمان کے مطابق سترہ سالہ حملہ آور افغان مہاجر نے حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جسے گولی مار کر ہلاک کردیاگیا،واقعے کے بعدورزبرگ میں ریل سروس بند کردی گئی.