Tag: ٹرین مارچ

  • جماعت اسلامی پاکستان کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا، آج راولپنڈی روانہ ہوگا

    جماعت اسلامی پاکستان کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا، آج راولپنڈی روانہ ہوگا

    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا، آج راولپنڈی روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بدترین مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، اور سودی معیشت کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ دوسرے روز لاہور پہنچ گیا۔

    ٹرین مارچ آج راولپنڈی روانہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق مختلف ریلوے اسٹیشنز پر عوام سے خطاب کریں گے، یہ ٹرین مارچ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں 25 جون کو رحیم یار خان سے روانہ ہوا تھا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان سے لاہور تک ہر ریلوے اسٹیشن پر عوام کی شرکت مثالی رہی، لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، اور نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے لاہور پہنچنے پر ٹرین مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مقابلہ نالائق اور سپر نالائق ہونے میں ہے، ان کے درمیان جھوٹ، نا اہلی اور نالائقی کا مقابلہ ہے۔

    انھوں نے کہا حکومت نے ٹیکس آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے لگائے، پارلیمنٹ میں بیٹھے مافیاز کے نمائندے عوام کا نہیں سوچتے، اس وقت وہاں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔

    سراج الحق نے کہا عوام پریشان ہیں مگر حکمرانوں کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، حکمران مہنگائی ختم کریں۔

  • میرا ٹرین مارچ سیاسی نہیں تھا، وفاق سندھ کے حقوق چھیننا چاہتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

    میرا ٹرین مارچ سیاسی نہیں تھا، وفاق سندھ کے حقوق چھیننا چاہتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

    لاڑکانہ: پیپلز  پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ عوام ان کی چہرے پہچانیں، جو آپ کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کےعوام کےحقوق چھیننا چاہتا ہے.

    [bs-quote quote=”خان صاحب کرپشن کے خاتمے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں.” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ وفاق سندھ کو اس کا حصہ دے، پیسہ نہیں ملے گا، تو کیسے صحت کا نظام بہتر کریں گے، ذمہ داری صوبوں پر ہے، تو وسائل بھی زیادہ ہونے چاہییں، وسائل کے بغیر تعلیم میں بہتری کیسے لائی جائے گی، سلیکٹڈ وزیر  اعظم عوام کو اہمیت نہیں دیتے، پی ٹی آئی کو عوام کے حقوق چھیننے کے لئے بٹھایا گیا ہے.

    بلاول بھٹو کو کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوعوام کے وسائل چھیننےنہیں دیں گے، خان صاحب صرف اپنی سیاست چمکاتے ہیں، خان صاحب کی حکومت کو بٹھانے میں نیب کا اہم کردار  ہے، احتساب بلاتفریق اورسب کیے لئے یکساں ہونا چاہیے، خان صاحب مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں، خان صاحب کرپشن کے خاتمے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں.

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا وفاق سے فنڈ نہ ملنے کا بیان فقط سیاسی اعتراض ہے: اسد عمر

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میں نے کوئی ملک دشمن بیان نہیں دیا تھا، صرف کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی بات کی، دنیا کو کیا پیغام جائے گا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار آج وزیر ہیں.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کا مارچ سیاسی تھا، جو مقاصد تھے، وہ حاصل کیے، میرا ٹرین مارچ سیاسی نہیں تھا، نہ کوئی ایجنڈا تھا، ہم سےاپوزیشن کرنےکا حق نہیں چھینا جا سکتا، آصف زرداری مجھ سے زیادہ سندھ کے دورے کر چکے ہیں، شہیدبھٹوکےنظریےکوساتھ لے کر چلتے رہیں گے.

    انھوں نے کہا کہ نیب میاں صاحب کو طبی بنیادوں پر6 ہفتےکی ضمانت ملی ہے، شہباز شریف کانام بھی ای سی ایل سے نکال دیا گیا، یہ نہیں کہوں گا کہ کسی پرہاتھ ہلکا اور کسی پربھاری رکھا گیا ہے، ہم پیپلزپارٹی کے لئے ریڈ لائن برداشت نہیں کرسکتے.

  • بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کا مقصد حکومت گرانا نہیں: قمر زمان کائرہ

    بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کا مقصد حکومت گرانا نہیں: قمر زمان کائرہ

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ٹرین مارچ کا مقصد حکومت گرانا نہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، ہم لڑنے کے لئے نہیں آئے.

    [bs-quote quote=”پی پی اپنی افواج کے ساتھ ہے، جودہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے.” style=”style-8″ align=”left” author_name=”قمر زمان کائرہ”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ نیب کا طریقہ کار غلط ہے، حکومت سے کوئی توقع نہیں، بیوروکریسی سے کہنا چاہتا ہوں کہ ریاست کے ملازم بنیں، پی ٹی آئی کی حکومت آج ہے، تو کل کوئی اور حکومت ہوگی، بلاول بھٹو کی نہیں، چیخیں حکومت کی نکلی ہیں، ٹرین مارچ پر تمام لوگ چیخ رہے ہیں، پہلے تو کہتے تھے کہ آؤ اسلام آباد میں دھرنا دو، کنٹینر دیں گے.

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی پی کے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، آپ ادارے ہمارے خلاف استعمال کریں اور ہم عوام میں بھی نہ جائیں، یہ کیسے ممکن ہے، اگر جلسہ کرنا دباؤ ڈالنا ہوتا ہے، تو پھر آپ سندھ میں کیا کررہے تھے.

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو اپنی منزل لاڑکانہ پہنچ گیا

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جب حملہ کیا تو اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگئی، پی پی اپنی افواج کے ساتھ ہے، جودہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی آمروں کا مقابلہ کرتی آئی ہے، اپوزیشن بیک فٹ پررہ کرنہیں کھیلے گی، اپنے مفاد کو نہیں بلکہ ملک کے مفاد کو سامنے رکھتے ہیں.

  • بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا

    بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا

    نواب شاہ: بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، ایم پی اے طارق مسعود آرائیں کی قیادت میں جیالوں نے ٹرین مارچ کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف ٹرین مارچ کے شرکا رات نواب شاہ میں قیام کے بعد صبح 10بجے براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ جائیں گے۔

    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا ریلوے اسٹیشن پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ صرف ٹرین کا سفر ہے، وزیراعظم ہاؤس سے چیخیں آرہی ہیں، 4 اپریل کو قائد عوام کا 40 واں یوم شہاد ت ہے، یہ آج بھی بھٹو شہید کی نظریات سے ڈرتے ہیں، اسمبلی میں بھٹو کا نام لینے پر وزیر جل جاتے ہیں اور چیخیں نکلتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا راستہ روکا گیا، پارٹی رہنماؤں کو نا اہل کیا گیا، الیکشن سے دور رکھا گیا، ہمارے خلاف سارے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے، لیاری میں دھاندلی کی گئی، آج بھی فارم 45 لاپتہ ہے، ہم جانتے ہیں نیب کالا قانون ہے، نیب سیاسی انتقام کے لیے مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ احتساب پر اعتراض نہیں، پر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام قبول نہیں، یہ آپ کے حقوق اور وسائل چھیننا چاہتے ہیں، یہ شہید بھٹو کے دیے ہوئے آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    شہید بے نظیر کا بیٹا کٹ سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، بلاول بھٹو زرداری

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے حقوق اور وسائل پر سمجھوتا نہیں کریں گے، کس قسم کا وزیراعظم ہے جو مودی کے خلاف کچھ نہیں کرتا، کیا ہوا 50 لاکھ گھر کے وعدے کا؟ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، ہم نہیں مانتے۔

  • بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا: چوہدری شجاعت حسین

    بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا: چوہدری شجاعت حسین

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو  ابھی بچہ ہے، ٹرین مارچ سے کچھ تبدیل نہیں ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیالکوٹ میں خصوصی پریس کانفرنس میں‌ کیا. ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیمار ہیں، علاج باہر ہو یا ملک میں، فرق نہیں پڑتا.

    [bs-quote quote=”عمران خان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے، معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اے پی سی بلائی جائے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”چوہدری شجاعت حسین”][/bs-quote]

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، بعض عناصر ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کوترجیح دے رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی صورت حال بہت خراب ہے، معیشت تباہ ہو رہی ہے، عمران خان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے، معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اے پی سی بلائی جائے.

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ شریف برادران کا ماڈل ٹاؤن کیس سے بچنا مشکل ہے، مسلم لیگز کے اتحاد سے متعلق سوچیں گے، موجودہ حالات میں سب کو ساتھ لے کر چلنےکی ضرورت ہے.

    مزید پڑھیں: ذوالفقاربھٹو نے جان دیدی لیکن نظریے سے یوٹرن نہیں لیا ، بلاول بھٹو

    خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے خلاف آج کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کیا ہے.

    یاد رہے کہ آج مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے چھ ہفتے کی ضمانت پررہا کیا گیا ہے.

  • پیپلزپارٹی کا حکومت مخالف ٹرین مارچ آج کراچی کینٹ سے شروع ہوگا

    پیپلزپارٹی کا حکومت مخالف ٹرین مارچ آج کراچی کینٹ سے شروع ہوگا

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر قیادت حکومت مخالف ٹرین مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا، شرکاء صبح دس بجے کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کشیدگی کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلیں، حکومت مخالف ٹرین مارچ آج سے شروع ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قافلہ صبح دس بجے کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی سے اندرون سندھ روانہ ہوگا، جیالوں نے کمر کس لی، تمام بڑے اسٹیشنوں پر دما دم مست قلندر ہوگا، جہاں کاروانِ بھٹو کا شاندار استقبال ہوگا۔

    بلاول بھٹو جیالوں کا لہو گرمائیں گے، ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنوں پر بڑے اجتماعات ہوں گے، رات آٹھ بجے قافلہ نواب شاہ پہنچے گا جہاں خطاب کے بعد قافلہ قیام کرے گا۔

    اس حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور عوام کی زندگی اجیرن بنانے والی مہنگائی کے خلاف ہے۔

    بدھ کی صبح دس بجے ٹرین مارچ کے شرکا براستہ سکھر اسٹیشن لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے اور رات آٹھ بجے سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن لاڑکانہ میں بلاول بھٹو اختتامی تقریر کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹوکی قیادت میں حکومت مخالف ٹرین مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا

    پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاجی ٹرین دو دن میں کراچی سے لاڑکانہ پہنچے گی، پی پی کی تمام اضلاع میں ٹرین مارچ کے لئے رہنماؤں اور کارکنان کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

  • آج کا ہر بچہ ایک لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے، خورشید شاہ

    آج کا ہر بچہ ایک لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے، خورشید شاہ

    سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ روہڑی سےشروع ہوگا اورراولپنڈی تک جائےگا، حکومت کومہنگائی کے خاتمے اور ایک کروڑ افراد کونوکریاں دینےکا وعدہ پورا کرنے پر مجبورکریں گے، آج کا ہربچہ ایک لاکھ 80ہزار کا مقروض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فواد چوہدری ایسےشخص کانام ہے جس کا ذکر کتابوں میں ہے،ہماری حکومت تھی تو گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کرملتےتھے، میں ہر شخص کی عزت کرتاہوں ، میں اس ریاست کےچپے چپے کا ذمےدارہوں، قبضہ مافیا سے بھی لڑتاہوں۔

    صحافی نے سوال کیا شیخ رشید نے کہا ملک میں چور یا چوکیدار بچے گا؟ جس کے جواب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا یہ وہ ہیں جو دوسروں کی زبان بولتے ہیں، سیاست دان عوام سےوعدہ کرتے ہیں پھر اس سے پھر جائے۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے کہا آج کا ہربچہ ایک لاکھ 80ہزار کا مقروض ہے، دعوے کیوں کرتے تھے کہ نواز شریف نے مہنگائی کردی، دعویٰ کیا تھا ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، ہم نے 60 لاکھ بیوہ خواتین کو بی آئی ایس پی سے سپورٹ کیا۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹوکی قیادت میں حکومت مخالف ٹرین مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا

    ان کا کہنا تھا ٹرین مارچ روہڑی سےشروع ہوگا اورراولپنڈی تک جائےگا، حکومت کومہنگائی کے خاتمےاورایک کروڑافراد کونوکریاں دینےکا وعدہ پورا کرنے پر مجبور کریں گے۔

    خورشید شاہ نے کہا 2010میں سارا ملک پانی پانی ہوگیا ہم نے مکانات دیے، کے پی کو ہم نے صوبہ بنایا، ہم نے 18ویں ترمیم کی ، ہم کسی صورت خوردبرد کو سپورٹ نہیں کرتے، کوئی بتائے اگر میں نے کرپشن کی ہو۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہورہی، بل بڑھ گئے، نوجوانوں کو روزگار کا دھوکہ دیا گیا، ایم ایس سی کا بچہ میرے پاس آیا بے بس تھا، حکومت کا تعاون عوام کے ساتھ ہونا چاہیے، 60 فیصد لوگ مشرف کے ساتھی حکومت کے ساتھ ہیں۔

  • بلاول بھٹوکی قیادت میں حکومت مخالف ٹرین مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا

    بلاول بھٹوکی قیادت میں حکومت مخالف ٹرین مارچ 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا

    کراچی: حکومت مخالف ٹرین مارچ بلاول بھٹوکی قیادت میں 26 مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا.

    یہ فیصلہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت کراچی میں‌ ہونے والے اہم اجلاس کیا گیا، اجلاس میں ٹرین مارچ کی تیاریوں اور دیگرامور کاجائزہ لیا گیا.

    پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کےخلاف احتجاجی ٹرین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لیں، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے اور اختتام سرشاہنواز بھٹو ریلوے اسٹیشن پرہوگا.

    وزارت ریلوے نے بھی بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ کے لئے چار ٹرین کی منظوری دی ہے، ٹرین مارچ 26مارچ کو کراچی سے شروع ہوگا.

    پارٹی فیصلوں کے مطابق احتجاجی ٹرین 2 دن میں کراچی سے لاڑکانہ پہنچےگی، پی پی کی تمام اضلاع میں ٹرین مارچ کے لئے رہنماؤں اور کارکنان کوہدایات جاری کردیں.؎

    مزید پڑھیں: میں حیران ہوں بلاول بھٹو نے بھارتی مؤقف بیان کیا: شیریں مزاری

    بلاول بھٹو کی احتجاجی ٹرین مختلف اسٹیشنز پر مختصر قیام کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو مختلف اسٹیشنز پر کارکنان سےخطاب کریں گے.

    خیال رہے کہ اس وقت پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی حکومت میں تعلقات سخت کشیدہ ہیں۔ ایک جانب جہاں بلاول حکومت کوآڑے ہاتھ لینے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے، وہیں پی ٹی آئی وزرا نے بھی بلاول بھٹو کو نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

  • پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، آیندہ ماہ ٹرین مارچ کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ، آیندہ ماہ ٹرین مارچ کا اعلان

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آیندہ ماہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا ہے، یہ مارچ آیندہ ماہ اپریل میں ہوگا، مارچ کی قیادت پی پی چیئرمین خود کریں گے۔

    ٹرین مارچ کراچی براستہ حیدر آباد، نواب شاہ، محراب پور، خیرپور سکھر جائے گا، بلاول بھٹو ٹرین مارچ کی قیادت کرتے ہوئے چار اپریل کی صبح لاڑکانہ پہنچیں گے۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مختلف اسٹیشنز پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گے، انھوں نے کراچی تا لاڑکانہ ٹرین چارٹرڈ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو بار لوگوں کے بیچ بچاؤ کی وجہ سے انھیں چھوڑ دیا، تیسری مرتبہ کے بعد گنجائش نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  دو بار  بلاول بھٹو کی بات نظر انداز کی، تیسری بار معافی نہیں، 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے: شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی پی سندھ میں اور ن لیگ اپنے کیسز صرف لاہور میں چلوانا چاہتی ہے، مقصد دونوں کا ایک ہے، ضمانت دے دو۔

    انھوں نے کہا کہ یہ لیڈر نہیں گیدڑ ہیں جیل نہیں کاٹ سکتے، شہباز شریف کو خود این آر او مانگتے دیکھا اور سنا ہے۔