Tag: ٹرین پٹری

  • جرمنی: مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 ہلاک متعدد افراد شدید زخمی

    جرمنی: مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 ہلاک متعدد افراد شدید زخمی

    برلین(28 جولائی 2025): جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 3 مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، حادثے میں تین افراد ہلاک اور متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    جرمن حکام کا کہنا ہے کہ  ٹرین میں 100 کے قریب مسافر سوار تھے، ہلاک افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے اس حادثے میں کئی افراد کے زخمی ہوئے ہیں۔

    جرمن حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اسٹرٹگارٹ کے قریب پیش آیا، ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم حادثے سے قبل متعلقہ علاقے میں علاقے میں طوفان آیا تھا، جائے حادثہ پر درخت بھی گرے ہوئے ہیں پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب جرمن چانسلر فیڈرک میرز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہلاکتوں پر صدمہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ وزرائے داخلہ اور ٹرانسپورٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے اور تمام درکار تعاون کی ہدایت کی ہے۔

  • نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

    نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

    نیدرلینڈز میں مسافر ٹرین پٹری سے اُتر گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے نیدرلینڈز کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیگ اور ایمسٹرڈیم کے درمیان ووورسشوٹن گاؤں کے قریب مسافع ٹرین کرین سے ٹکرانے کے بعد پٹری سے اتر گئی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ درجنوں زخمی افراد کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ضرورت محسوس ہونے پر اسپتال لے جایا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصادم کے بعد مسافر ٹرین کی پچھلی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی جس میں کم از کم 50 افراد سوار تھے۔

    ایمرجنسی سروسز کے مطابق ماہرین ٹرین کو محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔