Tag: ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال

  • جرمنی کے ٹرین ڈرائیوروں نے سفر اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا

    جرمنی کے ٹرین ڈرائیوروں نے سفر اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا

    برلن: جرمن ٹرین ڈرائیوروں نے 6 روزہ ہڑتال شروع کر دی ہے، جس سے سفر اور معیشت کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں بدھ سے ٹرین ڈرائیوروں نے اب تک کی طویل ترین ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے، اس ہڑتال کے سبب ملکی معیشت کو ایک ارب یورو کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، اور ہڑتال کو جرمن معیشت کے خلاف ہڑتال بھی قرار دی جا رہی ہے۔

    یہ ہڑتال جرمنی کی سب سے بڑی ریل کمپنی ڈوئچے بان (ڈی بی) کی جانب سے کی جانے والی اب تک کی سب سے طویل ہڑتال ہوگی، ٹرینوں کی آمد و رفت کی بندش کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہو رہے ہیں، اس احتجاج کا اعلان پیر کے روز جرمن ٹرین ڈرائیورز یونین (جی ڈی ایل) کی جانب سے کیا گیا تھا، مال بردار ٹرینوں کی ہڑتال ایک دن پہلے سے ہی شروع ہو چکی تھی۔

    جی ڈی ایل کی جانب سے شروع کی جانے والی یہ تازہ ترین ہڑتال ان کی پہلے کی جانے والی ہڑتالوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے، تاہم اس مرتبہ اس ہڑتال کا دورانیہ پہلے کی ہڑتالوں کے مقابلے میں طویل ہوگا۔ جرمن ریل آپریٹر نے جمعہ کے روز تنخواہوں میں اضافے کی ایک نئی پیشکش کے ساتھ یونین کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی تھی، جسے جی ڈی ایل نے مسترد کر دیا تھا۔

    ایفل ٹاور میں لگنے والی ہوشربا آگ کی حقیقت کیا ہے؟

    گزشتہ سال نومبر کے بعد سے یہ جی ڈی ایل کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور کام کے اوقات کار میں کمی کے تنازعہ پر شروع کی گئی چوتھی ہڑتال ہے۔ جی ڈی ایل تنخواہوں میں کمی کے بغیر ٹرین ڈرائیورز کے ہفتہ وار کام کے اوقات کو 38 سے 35 گھنٹے تک کم کرانے کا خواں ہے۔

    ڈوئچے بان کی ترجمان آنیا بروئکر نے کہا ہے کہ یہ طویل ہڑتال دراصل جرمن معیشت کے خلاف ہڑتال ہے، کیوں کہ ڈوئچے بان کی جانب سے چلائی جانے والی مال بردار گاڑیوں میں پاور پلانٹس اور ریفائنریز کے لیے خام مال کی ترسیل کی جاتی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اس ہڑتال کو ’تباہ کن‘ قرار دے دیا ہے۔

  • ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث لندن کی سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہو گیا

    ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث لندن کی سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہو گیا

    لندن: ٹرین ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث لندن کی سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارلاحکومت لندن میں ڈرائیورز کی ہڑتال کی وجہ سے انڈر گراؤنڈ ٹرین سروس بند ہو گئی۔

    لندن میں ٹرین ڈرائیورز، اساتذہ، ڈاکٹرز، صحافی اور سول سرونٹس تنخواہوں اور مراعات میں بہتری کے لیے ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

    ٹرین سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسٹیشنز پر رش لگ گیا ہے، ٹرین سروس بند ہونے سے سڑکوں پر موجود ٹرانسپورٹ پر بھی دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا۔

    برطانیہ: معمر افراد کو کام پر واپس لانے کے لیے نئے منصوبے کا اعلان

    ٹریفک پر بے پناہ دباؤ کی وجہ سے ٹریفک سسٹم بھی درہم برہم ہو گیا، ٹریفک جام ہونے سے سڑکوں پر شہری طویل قطاروں میں پھنس کر رہ گئے۔

  • ریلوےآپریشن پوری طرح بحال ہو چکا‘ خواجہ سعدرفیق

    ریلوےآپریشن پوری طرح بحال ہو چکا‘ خواجہ سعدرفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہےکہ ریلوےکاپہیہ جام کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ جائزمطالبات تسلیم کرنےکاعندیہ پہلےدےچکے تھے،ٹرین ڈرائیورزکی ہڑتال کااقدام بلا جوازاوربلیک میلنگ تھی۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوےکاپہیہ جام کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے اور ریلوےآپریشن پوری طرح بحال ہو چکا ہے۔

    وزیرریلوے کا کہنا ہےکہ حادثات کےذمہ دار ڈرائیورزکوقانون کے شکنجے سے نہیں نکال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہڑتال پر نہ جانےوالے ڈرائیوروں،مینجمنٹ،پولیس کا شکر گزار ہوں۔


    ریلوے ڈرائیورز کا آج رات سے ہڑتال پر جانے کا اعلان


    واضح رہےکہ ریلوے ڈرائیورز نے گزشتہ رات 12 بجے سے ریل گاڑی کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔