Tag: ٹرین کی ٹکر

  • ویڈیو بنانے کے دوران تین طلبہ ٹرین کی زد میں آگئے

    ویڈیو بنانے کے دوران تین طلبہ ٹرین کی زد میں آگئے

    بھارت کے مرشد آباد ضلع کے سوتی تھانے کی حدود میں واقع ریلوے ٹریک پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران 3 طلبہ مال گاڑی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی ہے، جبکہ حادثے میں مرنے والے طلبہ کی شناخت سمیع الشیخ، امرال شیخ اور ریاض شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

    ریلوے پولیس کی جانب سے تینوں طلباء کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا گیا ہے، مرنے والے طلباء اورنگ آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم تھے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پانچوں طالب علم سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لئے ریلوے لائن پر کھڑے ہوکر ویڈیو بنا رہے تھے، مال گاڑی نے متعدد بار ہارن بجائے مگر بچوں نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیوی نے سوتے ہوئے شوہر کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا۔ 32 سالہ پریتی کو شواہا نے یہ عمل اس وقت انجام دیا جب اس کا شوہر خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا۔

    35 سالہ نیرج جب سورہا تھا تو اس دوران اس کی بیوی پریتی نے شوہر کے انگوٹھے سے بجلی کی ننگی تار باندھ دی اور پلک کو ساکٹ میں داخل کرکے بٹن آن کردیا۔

    اٹلی: غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنیوالے پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا

    اس دوران وہ اپنے شوہر کو تڑپتا دیکھتا اور مرتا ہوا دیکھتا رہی۔ اپنے شوہر کو مارنے کے بعد پریتی ساری رات اس کی لاش کے ساتھ موجود رہی جبکہ صبح اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

  • معروف اداکارہ نجمہ محبوب کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    معروف اداکارہ نجمہ محبوب کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نجمہ محبوب کی برسی آج منائی جارہی ہے. وہ 6 دسمبر 1983 کو ایک ٹرین حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔

    1949 میں راولپنڈی میں پیدا ہونے والی نجمہ محبوب نے اسٹیج ڈراموں سے اداکاری کا سفر شروع کیا اور 1969 میں ٹیلی ویژن کی طرف آئیں۔ ان کا پہلا ڈراما ‘‘ہاتھی دانت’’ تھا جو لاہور اسٹیشن سے نشر ہوا۔ اس کے بعد انھوں نے ٹی وی پر متعدد سیریلوں اور ڈراما سیریز میں کام کیا۔

    پاکستان ٹیلی ویژن کی اس اداکارہ نے جلد ہی فلم نگری میں قدم رکھ دیا اور بڑے پردے پر 79 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی فلم ‘‘خلش’’ تھی جب کہ ‘‘نازک رشتے’’ ان کی آخری فلم تھی۔ یہ فلم 1987 میں ریلیز ہوئی۔

    نجمہ محبوب ایک پنجابی فلم ‘‘رکشہ ڈرائیور’’ کی شوٹنگ کے دوران بچے کو بچاتے ہوئے چلتن ایکسپریس سے ٹکرا گئی تھیں۔ ان کی مشہور فلموں میں سلطانہ ڈاکو، ان داتا، ٹھگاں دے ٹھگ، غازی علم الدین شہید، سالا صاحب شامل ہیں۔