Tag: ٹرین

  • جاپان کو ترقی یافتہ بنانے والے 10 حقائق

    جاپان کو ترقی یافتہ بنانے والے 10 حقائق

    جاپان دنیا کی عالمی طاقتوں میں سے ایک ملک ہے۔ ایک زمانے میں جاپانی دنیا بھر کی تجارت پر اس طرح چھا گئے تھے کہ کہا جاتا تھا کہ امریکی صدر کے الارم کلاک کے نیچے بھی ’میڈ ان جاپان‘ کی مہر لگی تھی۔

    لیکن جاپانیوں کو ترقی یافتہ ان کی کچھ عادات نے بنایا۔ جاپانی اقوام عالم میں سرفہرست کیسے بنے یہ 10 حقائق آپ کو وجہ بتائیں گے۔

    جاپان میں پہلی جماعت سے چھٹی جماعت تک بچوں کو اخلاقیات کا مضمون پڑھایا جاتا ہے جس میں انہیں روزمرہ کے معاملات اور لوگوں کے ساتھ برتاؤ کی اخلاقیات کے بارے میں سمجھایا اور بتایا جاتا ہے۔ وہاں پہلی سے تیسری جماعت تک بچوں کو فیل کرنے کا کوئی تصور نہیں ہے۔ جاپان میں تصور یہ کیا جاتا ہے کہ ان چھوٹے بچوں کی تعلیم کا مقصد ان کی تربیت اور ان کی شخصیت کی تعمیر ہے، ان کو تلقین کرنا اور روایتی تعلیم دینا نہیں۔

    جاپانی دنیا کی امیر ترین قوموں میں شمار ہوتے ہیں مگر ان کے گھر میں کام کاج کے لیے نوکروں کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا۔ گھر میں رہنے والے تمام افراد گھر کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

    جاپانی بچے روزانہ اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر اپنے اسکول کی جھاڑ پونچھ اور صفائی ستھرائی کرتے ہیں۔ اس مشق کا مقصد انہیں اخلاقی اور عملی طور پر صفائی پسند بنانا ہوتا ہے۔

    جاپان میں ہر بچہ اپنا دانت صاف کرنے والا برش بھی اسکول ساتھ لے کر جاتا ہے۔ اسکول میں کھانے پینے کے بعد ان سے دانت صاف کروائے جاتے ہیں تاکہ وہ بچپن ہی سے اپنی صحت کا خیال رکھنے والا بنیں۔ یہی نہیں دیگر ممالک میں صرف باتھ رومز میں ہاتھ دھونے کے بیسن کے برعکس جاپان کے اسکولوں میں جگہ جگہ واش بیسن لگے ہوتے ہیں تاکہ بچے کھیلنے کے بعد اپنے آپ کو فوراً صاف کرسکیں۔

    japan-2

    اسکولوں میں اساتذہ اور منتظمین کھانے کا معیار جانچنے اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے طلبا سے آدھا گھنٹہ پہلے کھانا کھاتے ہیں۔

    جاپان میں صفائی کا کام کرنے والے کو ایک خاص نام سے پکارا جاتا ہے جس کا مطلب ہیلتھ انجینیئر بنتا ہے۔ اس کی تنخواہ امریکی ڈالر میں 5000 سے 8000 کے درمیان ہوتی ہے۔ اس ملازمت کے لیے امیدوار باقاعدہ زبانی اور تحریری امتحان پاس کرتے ہیں۔

    جاپان میں گاڑیوں، ریستوران اور بند مقامات پر موبائل استعمال نہیں کیا جاتا۔ جاپان میں سائلنٹ موڈ پر لگے موبائل کو ایک خاص نام دیا جاتا ہے جس کا مطلب تمیز پر لگا ہونا (مینر موڈ) ہے۔ اگر ٹرین میں سفر کے دوران آپ کا موبائل فون بج اٹھا تو عین ممکن ہے کہ آپ کو اپنا فون ’مینر موڈ‘ پر رکھنے کا مشورہ دیا جائے۔

    japan-1

    جاپان میں اگر آپ کسی کھلی دعوت یا بوفے پر جائیں تو وہاں پر بھی یہی دیکھیں گے کہ لوگ اپنی پلیٹوں میں ضرورت کے مطابق کھانا ڈالتے ہیں۔ پلیٹوں میں کھانا بچا چھوڑنا جاپانیوں کی عادت نہیں ہے۔

    جاپان میں سال بھر گاڑیوں کی اوسط تاخیر 7 سیکنڈ تک ہوتی ہے۔ جاپانی وقت کے قدر دان لوگ ہیں اور منٹوں سیکنڈوں کی بھی قیمت جانتے ہیں۔

    جاپان میں کسی ٹرین یا بس میں سفر کے دوران کوئی معذور، بوڑھا یا حاملہ خاتون ٹرین میں داخل ہو تو ان کے لیے فوراً جگہ چھوڑ دی جاتی ہے۔

  • عمر کوٹ : ٹرین پٹری سے اتر گئی، بیس مسافر زخمی

    عمر کوٹ : ٹرین پٹری سے اتر گئی، بیس مسافر زخمی

    عمر کوٹ : ٹرین پٹڑی سےاترگئی،جس کےنتیجےمیں بیس مسافر زخمی ہوگئے، مسافروں کو طبی امدادکےبعدراجن پورمنتقل کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جا نے والی ٹرین عمر کوٹ کے مقام پر پٹڑی سے اتر گئی اور ٹرین کی چار بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجہ میں بیس مسافر زخمی ہو گئے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق پٹڑی کمزور ہو نے کی وجہ سے ٹرین الٹی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔

    تحقیقات کے لئے پولیس ریلوے عملے کے ساتھ موقع پر موجود ہے، مسافروں کو طبی امداد کے بعد بسوں کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ہے۔

  • فلاڈیلفیا : ٹرین پٹری سے اُتر گئی، 5 افراد ہلاک،50 زخمی

    فلاڈیلفیا : ٹرین پٹری سے اُتر گئی، 5 افراد ہلاک،50 زخمی

    فلاڈیلفیا: امریکہ کی ریاست فلاڈیلفیا میں  ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    واشنگٹن سے نیویارک جانے والی ٹرین کو یہ واقعہ فلاڈیلفیا میں پیش آیا۔

    فلاڈیلفیا کے میئر مائیکل نٹر نے پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم ازکم 49 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

    ٹرین کمپنی ایمٹریک کے مطابق ٹرین میں 240 مسافر سوار تھے، اس حادثے کے بعد فلاڈیلفیا سے نیویارک کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے جہاں ریل گاڑی کا انجن اور سات بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں۔

    اس حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں جب کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی "ایف بی آئی” کے اہلکار بھی تفتیش میں مدد دینے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔

  • میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کے دوران ٹرین اور مزدا میں تصادم، تین افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

    میاں چنوں 45 والے بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ پرشدید دھند کے باعث مزدا ٹرک جس میں تین افراد سوار تھے ملتان سے لاہورجانیوالی موسیٰ پاک ٹرین سے ٹکر ا گیا ،جس کے نتیجے میں ٹرک ٹکروں میں بٹ گیا اور ٹرک میں سوار محمد جعفر ،غلام محمد اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جنکا تعلق کمالیہ سے بتایاجاتا ہے۔

    جاعہ وقوعہ پرموجود مشتعل افراد نے پولیس کو لاشیں دینے سے انکار کردیا اوردوسرے ٹریک پر لاہور سے کراچی جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ شروع کردیا جس پر ٹرین میں سوار متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے اور ٹرین کے شیشہ بھی ٹوٹ گئے،جس کے بعد مشتعل افراد نے نیشنل ہائی وے روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیا، ریسکیو 1122کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

  • پیرس:جوہری فضلہ لے جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اترگئی

    پیرس:جوہری فضلہ لے جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اترگئی

    فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے قریب جوہری فضلہ لے جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔

    پیرس کے نواح میں واقع ریلوے اسٹیشن میں جوہری فضلے سے لیس ٹرین پٹڑی سے اترنے کے واقعے میں تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا ہے، ماحولیات کے تحفظ کےلئے قائم تنظیم نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری فضلے کی غیر محفوظ نقل و حمل پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔