Tag: ٹرین

  • لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں بڑا اضافہ

    لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں بڑا اضافہ

    لندن میں انتظامیہ نے ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن کی انتظامیہ نے ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں کے لئے ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھا کر ان کی مشکل میں اضافہ کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ فار لندن کے روزانہ کی کرائے کی حد میں زون کے حساب سے 50 سے 70 پنس بڑھ جائیں گے۔

    بس اور ٹرام سے ایک گھنٹے کے دوران جتنی بار چاہے سفر کرنے کا کرایہ ایک پاؤنڈ 75 پنس پر برقرار رہے گا، اس کا اطلاق آئندہ سال مارچ سے ہوگا۔

    اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں

    لندن کے مئیر صادق خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرایوں میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم، ٹرانسپورٹ فار لندن کی سروسز میں انویسٹ کریں گے۔

  • ٹرین کے دروازے پر بیٹھی دلہن کی تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

    ٹرین کے دروازے پر بیٹھی دلہن کی تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

    بھارت میں ٹرین کے دروازے پر بیٹھی دلہن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہن کو ٹرین کے فرش پر بیٹھی دلہن کی تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ج میں کئی صارفین وائرل تصویر کے پیچھے کے حالات پر بحث کررہے ہیں جیسے ہی یہ تصویر وائرل ہوئی بھارتی ریلوے بھی اس پر ردعمل دیے بنا نہ رہ سکی۔

    دراصل اس تصویر کو ایکس صارف جیتیش نے شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ اس کی ’بیوی‘ ہے۔

    دلہن کی تصویر انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے کیونکہ متعدد صارفین نے اس پر اپنی رائے دینا شروع کردی اور کوئی بھی کہانی بنادی۔

    یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایکس پر پوٹیٹو کی آئی ڈی سے صارف نے تصویر شیئر کی اور والدین پر زور دیا کہ وہ معاشی استحکام کی بنیاد پر اپنی بیٹیوں کی شادی پر نظرثانی کریں۔

    پوسٹ میں لکھا گیا کہ محترم والدین، براہ کرم اپنی بیٹی کی شادی کسی ایسے شخص سے نہ کریں جو اپنے اور آپ کی بیٹی کے لیے مناسب طرز زندگی کا متحمل نہ ہو، جلد یا بدیر، معاشی بحران ان کی روزمرہ کی لڑائیوں کی وجہ بن جائے گا۔

    وائرل تصویر

    پوسٹ میں نیا موڑ اس وقت اْیا جب جیتیش نے دعویٰ کیا کہ وائرل تصویر میں نظر آنے والی دلہن اس کی بیوی ہے اور اس صورتحال کے لیے اس نے ریلوے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

    اس نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ کا شکریہ، اشونی وشنو جی، آپ کی وجہ سے میری بیوی کو آج یہ عالمی معیار کی ٹرین کی سہولت مل رہی ہے میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا۔‘

  • ریل کی پٹری پر نوجوان کو موت چھو کر گزر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ریل کی پٹری پر نوجوان کو موت چھو کر گزر گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ارجنٹائن میں ریل کی پٹری پر ایک نوجوان کو موت اس وقت چھو کر گزر گئی، جب وہ موبائل فون پر مصروف تھا اور پٹری پر اتر گیا، اس واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر موبائل فون میں مشغول نوجوان جیسے ہی پٹری عبور کرنے لگا تو عین اسی لمحے تیز رفتار ٹرین سر پر پہنچ گئی، لیکن آخری لمحے میں نوجوان خطرہ بھانپ گیا۔

    نوجوان کو جیسے ہی اندازہ ہوا کہ ٹرین آ گئی ہے، وہ تیزی سے پیچھے ہٹا لیکن اس کے باوجود تیز رفتار ٹرین اتنی سرعت سے اس کے سر پر پہنچی تھی کہ وہ پیچھے ہٹتے ہٹتے بھی اس سے ٹکرا گیا، تاہم اس کی خوش قسمتی تھی کہ اس کے دونوں ہاتھ ٹرین پر لگے اور وہ پیچھے گر پڑا۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کے مطابق یہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا جب ایک مسافر بیونس آئرس میں ریلوے کی پٹریوں کو عبور کر رہا تھا، تب وہ آنے والی ٹرین سے ٹکرانے سے بال بال بچا، اور عین آخری لمحات میں پیچھے ہٹا تاہم اس کے ہاتھ سے موبائل فون گر پڑا اور وہ خود بھی نیچے گرا۔

    انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو پر صارفین صارفین حیرت کا اظہار کیا، اور کہا کہ ٹرین کتنی قریب تھی، مسافر تو بس معجزاتی طور پر ہی بچ سکا ہے، وہ واقعی خوش قسمت تھا۔ تاہم کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی خطرناک جگہوں پر موبائل فون پر اتنے مگن ہو کر نہیں چلنا چاہیے، ورنہ کسی بھی لمحے قیمتی زندگی سے محروم ہوا جا سکتا ہے۔

  • ٹرین کی سیڑھیوں پر بیٹھے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش مناظر کی ویڈیو وائرل

    ٹرین کی سیڑھیوں پر بیٹھے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ دلخراش مناظر کی ویڈیو وائرل

    بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے دار الحکومت چنائی میں 24 سالہ شخص چلتی ٹرین میں سیڑھیوں پر بیٹھنے کے باعث نیچے گر کر جان کی بازی ہار گیا، چونکا دینے والے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، سیداپیٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بالاموروگن کے نام سے ہوئی ہے۔

    المناک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص ٹرین کے دروازے پر سیڑھیوں پر بیٹھا ہوا ہے، اس دوران اس کی ٹانگ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گئی اور ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی دور لے گئی، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    دوران خریداری نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، ویڈیو وائرل

    پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ سیداپیٹ ریلوے اسٹیشن پر دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا۔متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • نوشہروفیروز : ٹرین سے گر کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

    نوشہروفیروز : ٹرین سے گر کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

    نوشہروفیروز: ٹرین سے گر کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم اں بحق ماں باپ اوربیٹی کی لاشیں ورثاکےسپرد کردی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں اسٹیشن پر ٹرین سے گر کر بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریلوے پولیس نے بتایا کہ واقعہ محراب پوراسٹیشن پرعلی الصبح پیش آیا، جاں بحق تینوں افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور پیروسن کارہائشی تھا،

    ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ماں باپ اوربیٹی کی لاشیں ورثا کےسپرد کردی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جبکہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

  • شہری کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    شہری کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل

    بھارت کے شہر ممبئی میں پولیس اہلکار نے ہمت کا مظاہر کرتے ہوئے ایک شحص کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کا ایک اہلکار جو اپنی ڈیوٹی ختم کرچکا تھا، اس نے انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکل ٹرین کے پلیٹ فارم پر گرنے والے شخص کی زندگی بچالی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گورے گاؤں ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ایک شخص چلتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف تھا کہ اس دوران اس کا پاؤں پھسل گیا، جہاں پولیس اہلکار نے اس شخص کو بڑے حادثے سے بچالیا۔

    ممبئی پولیس کی جانب سے واقعے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کی گئی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چلتی ہوئی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں مصروف ہے، مگر پاؤں پھسلنے کے باعث ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان تنگ جگہ میں پھنس جاتا ہے۔

    پولیس اہلکار یہ منظر دیکھ کر فوراً دوڑ لگاتا ہے اور اس شخص کو کھینچ کر محفوظ مقام پر منتقل کردیتا ہے۔

  • ٹرین میں ٹکٹ چیکر پر مسافروں کا حملہ، ویڈیو وائرل

    ٹرین میں ٹکٹ چیکر پر مسافروں کا حملہ، ویڈیو وائرل

    ممبئی:لوکل ٹرین میں 2 مسافروں کی ریلوے TTE کے ساتھ کسی بات پر بحث شروع ہوئی، جس کے بعد مسافروں نے ٹکٹ چیکر پر حملہ کردیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2مسافر بوڑھے ٹکٹ چیکر کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اور اس کا راستہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس دوران وہ اسے گالیاں بھی دے رہے ہیں۔

    اس موقع پر دوسرے مسافر بھی اس معاملے میں اُکساتے اور ان کی حمایت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ ویڈیو دیگر مسافروں نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف ٹکٹ انسپکٹر ٹکٹ کو چیک کررہے تھے جب انہوں نے تین مسافروں کو لوکل ٹرین کے ٹکٹ پر فرسٹ کلاس میں سفر کرتے ہوئے پکڑا تو مسافروں سے جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔

    اس دوران ٹرین میں سوار ایک اور مسافر نے بھی ٹکٹ چیکر سے بحث شروع کر دی۔ ایسے میں صورتحال پرتشدد ہوگئی اور ایک مسافر نے ٹکٹ چیکر پر حملہ کردیا۔

    کچھ مسافروں نے ٹکٹ چیکر پر مسافروں پر پہلے حملہ کرنے کا الزام بھی لگایا،بعد میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) اور گورنمنٹ ریلوے پولیس (GRP) نے اس معاملے میں مداخلت کی، اور بدتمیزی کرنے والے مسافروں نے جانے سے پہلے معافی نامہ لکھا۔

  • ٹرین کی زد میں آکر باپ دو کمسن بچیوں سمیت جاں بحق

    ٹرین کی زد میں آکر باپ دو کمسن بچیوں سمیت جاں بحق

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں باپ اپنی دو کمسن بیٹیوں کو بچانے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگیا، جس کے باعث تینوں موت کی آغوش میں چلے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی شام حیدرآباد کے مضافات میں واقع گوڑاویلی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا۔

    ریلوے ٹریک مین کرشنا اپنی فیملی کے ہمراہ راگھویندرا نگر کالونی میں رہائش پذیر تھا، کرشنا ڈیوٹی پر جاتے وقت اپنی دونوں بیٹیوں 11 سالہ ورشیتا اور پانچ سالہ ورینی کو ساتھ لے گیا، دونوں بچیاں ٹریک کے نزیک کھیل میں مصروف تھیں۔

    دبئی سے جوتوں میں چھپا کر لایا گیا ڈیڑھ کلو سونا ایئرپورٹ پر پکڑا گیا

    اسی اثناء میں ٹرین کو آتا ہوا دیکھ کر کرشنا نے اپنی بچیوں کو بچانے کی کوشش کی اور ٹریک پر پہنچ گیا، مگر بدقسمتی سے باپ دونوں بچیوں کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا اور تینوں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

  • ٹرین گزرنے سے چند سیکنڈ پہلے ٹریک پر گرنیوالے بچے کو کس طرح بچایا گیا؟

    ٹرین گزرنے سے چند سیکنڈ پہلے ٹریک پر گرنیوالے بچے کو کس طرح بچایا گیا؟

    ریلوے ٹریک پر گرنے والے بچے کو اجنبی شخص نے اپنی جان پر کھیل کر بچالیا، بچے کے پٹریوں پر گرنے کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    لندن کے نارتھ ایسٹرن ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے گزرنے سے چند سیکنڈ پہلے ایک بہادر نے مسافر پٹری پر گرنے والے بچے کو بچایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، بچہ پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا تھا جبکہ ایک خاتون بھی اس کے پیچھے دوڑتی ہوئی آرہی تھی۔

    عورت کے پیچھے ایک اور بچہ بھی دوڑ رہا تھا تاہم وہ اس دوران رک گیا جبکہ پٹریوں کی طرف بھاگتا ہوا بچہ ٹریک پر پلیٹ فارم سے نیچے گریا۔

    اس دوران وہاں موجود لوگ کافی حیران و پریشان ہوگئے اور مڑمڑ کر اس طرف دیکھنے لگے، ایسے میں کئی لوگ جائے وقوعہ کی طرف بھاگے، ایک اجنبی شخص نے ہمت دکھاتے ہوئے نیچے پٹریوں پر چھلانگ لگادی۔

    اس سے قبل کہ ٹرین پلیٹ فارم سے گزرتی، محض چند سیکنڈ پہلے مذکورہ شخص نے بچے کو خطرے سے بچالیا اور چھلانگ لگا کر پٹریوں سے اوپر پلیٹ فارم پر چلا گیا۔

    اس واقعے کی ویڈیو ٹرین کمپنی لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے نے ریل سیفٹی ویک پر جاری کی ہے، اس کے ساتھ دو دیگر ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جس میں مسافروں کو ٹرینوں کے ارد گرد حفاظتی نقطہ نگاہ کے تحت خبردار کیا گیا ہے۔

    ایکس پر جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’شکر ہے، اس واقعے کے نتیجے میں بچے کو صرف معمولی جسمانی چوٹیں آئیں، تاہم اس کا نتیجہ بہت زیادہ سنگین ہو سکتا تھا۔‘

  • ٹرین کی چھت پر سیلفی کا جنون، نوجوان بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

    ٹرین کی چھت پر سیلفی کا جنون، نوجوان بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: برق رفتار ٹرین کی چھت پر چڑھ کر سیلفی لینے کے جنون میں ایک نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک 16 سالہ لڑکا اس وقت کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جب وہ ٹرین کے انجن کے اوپر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران ہائی ٹینشن بجلی کی تار سے ٹکرا گیا۔

    ریلوے اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جبکہ لڑکے کی شناخت سہیل منصوری کے نام سے ہوئی ہے۔

    مرنے والے نوجوان کے دوست اشرف نے بتایا کہ منصوری صبح ریلوے اسٹیشن گیا، جہاں اس نے اپنا موبائل فون نکالا اور سیلفی لینے کے لئے ریلوے انجن پر چڑھ گیا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔

    افسوس ناک واقعے پر مشتعل چند نوجوانوں نے سٹیشن ماسٹر کے دفتر کے دروازے پر پتھراؤ کیا، مشتعل نوجوانوں نے مبینہ طور پر اسٹیشن ماسٹر کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس کا بیگ اور گھڑی چھین لی۔

    لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے سلسلے میں سول لائنز پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔