Tag: ٹرین

  • دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح، صدر پاکستان اور وزیر ریلوے کا خطاب

    دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح، صدر پاکستان اور وزیر ریلوے کا خطاب

    کراچی: صدر عارف علوی نے دھابیجی ایکسپریس کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انھوں نے وزیر ریلوے کو مبارک باد پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں ریلوے نظام بالکل  تباہ ہوگیا، آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائیں.

    [bs-quote quote=” ایک سازش کےتحت ریلوےکے نظام کو تباہ کیا گیا، امید ہے موجودہ ریلوے انتظامیہ ادارے کو درست کرے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”صدر عارف علوی”][/bs-quote]

    صدر عارف علوی نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر وزیر ریلوے شیخ  رشید کو مبارک باد دیتا ہوں، کراچی میں ٹرانسپورٹ بھی ایک بڑا  مسئلہ ہے.

    انھوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ریلوےکے نظام کو تباہ وبرباد کیا گیا، امید ہے کہ موجودہ ریلوے انتظامیہ ادارے کو درست کرے گی، ٹرین وقت کی پابندی کے بغیر نہیں چل سکتی، امیدکرتاہوں تمام ٹرینیں وقت پرچلیں گی.

    انھوں نے کہا کہ وزیرریلوے دورہ چین سے واپس آکر ہمیں مزید خوشخبریاں دیں، پرائیویٹ سیکٹر مختلف اداروں میں سرمایہ کاری کے لئے تیار بیٹھا ہے.

    اس موقع  وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجودعوام کی خدمت میں مصروف ہیں، موجود وسائل میں عوام کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ کراچی سے حیدرآباد ٹرین شروع کریں، دھابیجی ایکسپریس کے افتتاح سے بہت خوشی ہوئی، مستقبل میں مزید ٹرینیں بھی چلائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں ریلوے بھی بہترین کردار ادا کرے گا، ایک سال میں محکمہ ریلوے کو خسارے میں سے نکال کر دکھائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ صدرکی آمدکی خوشی میں دھابیجی ایکسپریس پہلا سفر مفت کرے گی، مستقبل میں  ایسے اقدامات کریں گے، جو ریلوےکے وسائل میں اضافہ کرےگا.

    کرایہ کتنا ہوگا؟

    دھابیجی ایکسپریس کراچی کینٹ اور دھابیجی کے درمیان چلے گی، ٹرین کاکرایہ 40 سے 80 روپے تک ہوگا، ٹرین کے لئے ماہانہ بنیادپر ٹکٹ بھی خریدا جاسکے گا.

  • وزیر ریلوے نےلاہورسے فیصل آباد تک نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا

    وزیر ریلوے نےلاہورسے فیصل آباد تک نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا

    لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کوشکست دینی ہے تو پاکستان ریلوے کو مضبوط کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے لاہورسے فیصل آباد تک نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کردیا۔

    ٹرین 5 اکانومی کلاس کوچز، پارلر، پاور جنریشن اور اے سی ڈبے پرمشتمل ہے، ٹرین لاہور سے صبح 8 بجے جبکہ فیصل آباد سے دن ڈھائی بجے چلا کرے گی۔

    وفاقی وزیرریلوے نے ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے افسران اورعملے کومبارکباد دیتا ہوں، 100 دنوں کے ٹارگٹ میں 10 ٹرینیں چلائیں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ 5 کروڑمسافروں کو7کروڑتک لے جانے کا مشن ہے جبکہ فریٹ ویگنز کو 12 سے 15 تک لے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیراعظم عمران خان کوریلوے پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

    وزیرریلوے نے کہا کہ کسی افسراوروزیرکے آنے جانے سے ریلوے کوفرق نہیں پڑتا، قوم وقت دے، لوگوں کے معیارپرپورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کوشکست دینی ہے تو پاکستان ریلوے کومضبوط کرنا ہوگا، ٹرینوں کے لیے دھند سے نمٹنے کے آلات بھی منگوائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کی مضبوطی کے لیے ٹرینوں کو گوادراورکاشغرتک لے جانا ہے۔

    وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کربھی ریل گاڑیوں کوچیک کروں گا‘ شیخ رشید

    یاد رہے کہ 13 ستمبر کو وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کوایک سال کے اندرخسارے سے نکالیں گے اور ایک مرتبہ پھر ریلوے کواپنے پاؤں پرکھڑا کر کے دکھائیں گے۔

  • ہائیڈروجن گیس سے چلنے والی ماحول دوست ٹرین کا افتتاح

    ہائیڈروجن گیس سے چلنے والی ماحول دوست ٹرین کا افتتاح

    برلن: جرمنی میں عصر حاضر کی جدید ترین ٹرین متعارف کرادی گئی، ہائیڈروجن گیس کی مدد سے چلنے والی ریل گاڑی کو انسان دوست قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  فرانسیسی کمپنی آلسٹوم نے ہائیڈرل نامی ٹرین تیار کی جس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہائیڈروجن گیس سے چلتی ہے جس کی بنیاد پر ماہرین نے اسے دنیا کی پہلی ماحول دوست قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماحول دوست ٹرین کا افتتاح کردیا گیا، ہائیڈروجن سے چلنے والی فی الحال دو ٹرینیں تیار کی گئیں جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کریں گی، پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد ان کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: دنیا کی پہلی ماحول دوست ہائیڈروجن ٹرین

    ہائیڈروجن ٹرین کی رفتار ایک سو چالیس گھنٹہ فی کلومیٹر تک ہے جوابتداء میں جرمنی کے جنوبی صوبے  میں تقریباً باسٹھ میل کے علاقے میں سروس فراہم کرے گی۔

    train-2

    ہائیڈریل عام ٹرینوں کی طرح ہی کام کرتی ہے مگر اس کو منفرد اور ماحول دوست بنانے کے لیے ایک ایسا سسٹم نصب کیا گیا جو ہائیڈروجن اور آکسیجن کو ملا کر بجلی پیدا کرے گا، ٹرین اسی کی مدد سے چلے گی۔

    ٹرین میں ہائیڈروجن گیس سے بھرا ہوا کا ایک ٹینک نصب کیا گیا  جس میں 300 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے،  ماحول دوست ، بہت خاموش اور پرسکون ٹرین صرف بھاپ اور پانی کے بخارات ہی فضا میں خارج کرے گی اور یہ ماحول کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: دنیا کے ماحول دوست ممالک

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرین سے زہریلی گیس کا اخراج نہیں ہوتا جو مستقبل میں ماحول کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا کیونکہ ڈیزل اور دوسرے ایندھن سے نکلنے والے اخراج ہمارے ماحول میں خطرناک آلودگی پھیلا رہے ہیں۔

  • وزیر اعظم نے راولپنڈی میانوالی ٹرین کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم نے راولپنڈی میانوالی ٹرین کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میانوالی ٹرین کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ساری سہولتیں امیروں کے لیے ہوتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی میانوالی ٹرین کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انگریزوں سے آزادی حاصل کرلی لیکن مائنڈ سیٹ کو نہیں چھوڑا، حکمرانوں نے صرف اپنا اور خاندان کے بارے میں سوچا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی گئی، اسپتال میں غریب علاج کے لیے ترس گئے۔ ریلوے غریبوں کی سواری ہے۔ انگریز 11 ہزار کلو میٹر ریل ٹریک چھوڑ کر گئے تھے۔ ہمارے حکمرانوں نے اب تک صرف 600 کلو میٹر ٹریک بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہوگی جو نیچے سے لوگوں کو اوپر اٹھائے گی۔ ریلوے کی سرگرمیوں میں واضح اضافہ نظر آرہا ہے۔ ساری سہولتیں امیروں کے لیے ہوتی ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے ہر قدم اٹھا رہی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون کی تعمیر پر خوشی ہے، ضعیف افراد کے لیے سفری سہولت سے بھی متاثر ہوا ہے، ہم اپنے بچوں کا مستقبل اپنے ہاتھوں سے تباہ کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔ اسلام آباد میں اب تک 100 ارب کی زمین واگزار کروا لی ہے۔ ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے بڑے قبضہ گروپس پر ہاتھ ڈالنا ہے، بڑے بڑے قبضہ گروپس سے زمین لے کر پروڈکٹ کریں گے۔ سرکاری زمین پر غریب رہائش پذیر لوگوں کو کچھ نہیں کہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مری کے گورنر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر گزشتہ سال 60 کروڑ خرچ ہوا۔ وزیر اعظم ہاؤس کو بہترین یونیورسٹی بنائیں گے۔ کراچی میں زمین واگزار کروا لیں تو ریلوے کا قرضہ اتر جائے گا۔ عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کریں گے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہیں پاکستان کے چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، نومبر میں چین جا رہا ہوں، شیخ رشید کو بھی ساتھ لے جاؤں گا۔ ’چین کی ٹرینیں دنیا بھر میں چل رہی ہیں‘۔

    تقریب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی ریلوے لائن کے دونوں اطراف آباد ہے، ایک سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے۔ گوادر کو ریلوے ڈویژن بنا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈز کے لیے ریلوے کے کرائے میں ایک سے 10 روپے تک اضافہ کیا، وزیر اعظم کی تقریب میں شرکت سے غریب کی سواری کو عزت ملی۔ فریٹ ٹرین اور برانچ لائنوں میں اضافہ کریں گے۔ ٹرینوں میں فری وائی فائی اور جدید ٹرانسمیشن سسٹم لا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 65 سال کے افراد کے لیے ٹکٹ آدھا، 75 سال والوں کا مفت کر دیا ہے، پہلے 100 دنوں میں سندھ کی عوام کو 2 نئی ٹرینوں کا تحفہ دیں گے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ٹرینوں میں فری وائی فائی اور جدید مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں، ایران تک 7 ٹرینیں چلائیں گے۔ ریلوے کے اربوں روپے کے پلانٹس استعمال میں لائیں گے۔

  • ترکی: ٹرین حادثے کا شکار، 24 افراد ہلاک،73 زخمی

    ترکی: ٹرین حادثے کا شکار، 24 افراد ہلاک،73 زخمی

    انقرہ : ترکی کے شمال مغربی صوبے میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 73 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صوبے تیکرداگ میں گذشتہ روز ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرین کو تیز بارش کے باعث حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد ریل گاڑی کی 5 مسافر بردار بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

    ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرین ترکی کے شہر ایدرین سے محکمہ ریلوے کے 6 افراد سمیت 362 شہریوں کو لے کر استنبول کی جانب گامزن تھی۔

    ٹرین حادثے کی متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں بھی حادثے کا شکار ہونے والے بوگیوں میں موجود تھی لیکن خوش قسمتی سے بچ گئی، خوفناک حادثے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہیں، جن میں کئی کی ٹانگیں کٹ چکی ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صوبے تیکرداگ گورنر کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں تیز بارش کے باعث راستے خراب تھے اس لیے حادثہ پیش آیا، تاہم حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھی جس میں فوج اور ہیلی کاپٹر ایمبولینس نے بھی حصّہ لیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ المناک حادثے میں متاثر ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردوگان نے حکومت اراکین کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ 2008 جنوری میں بھی ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 9 شہریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا، جبکہ سنہ 2004 میں ترک ریک پٹری سے اترنے کے باعث 41 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • محراب پور: مہمان نوازعلاقوں‌ مکینوں‌ نے ویرانے میں‌ پھنسے مسافروں‌ کی مشکل آسان کر دی

    محراب پور: مہمان نوازعلاقوں‌ مکینوں‌ نے ویرانے میں‌ پھنسے مسافروں‌ کی مشکل آسان کر دی

    محراب پور: گاؤں کے باسیوں نے اپنی مہمان نوازی سے ویرانے میں‌ پھنسے پریشان حال ٹرین مسافروں‌ کی مشکل آسان کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہورجانے والی شالیمار ایکسپریس محراب پورکے قریب حادثے سے بال بال بچی، ٹرین کی خرابی کے باعث چھ گھنٹے ٹریک بند رہا۔

    جلد ہی سخت گرمی سے پریشان مسافروں کے کھانے پینے کی تمام اشیا ختم ہوگئیں اور انھیں‌ پریشانی اور اندیشوں نے آن گھیرا.

    ایسے میں‌ قریبی دیہات کے باسیوں نے پریشان حال مسافروں کی مدد کر کے انسانی خدمت کی انوکھی مثال قائم کی.

    مسافروں کے لیے گھڑے اور کولروں میں پانی لایا گیا، کچھ لوگ برتن میں‌ دودھ لے آئے، کچھ نوجوان بوریاں برف لیے پہنچے، تھوڑی دیرمیں چنا پلاؤ کی دیگ بھی آگئی۔

    غریب گاؤں والوں نے چاول کھلانے اور پانی پلانے کے لیے مٹی کے برتن استعمال کیے اور اپنے خلوص سے مصبیت زدہ مسافروں کے دل جیت لیے.

    اسی دوران ریلوے کی امدادی کاروائیاں مکمل ہوئیں تو ٹرین کو واپس محراب پور لانے کا فیصلہ کیا گیا.

    گوٹھ نوّں پوترا کے مکینوں کے اس دل پذیر اقدام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنھیں بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا.


    سمر اسپیشل ووکیشن ٹرینیں اب 10 جولائی تک چلیں گی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی سے پشاورجانےوالی ٹرین کا انجن پٹری سےاترگیا

    کراچی سے پشاورجانےوالی ٹرین کا انجن پٹری سےاترگیا

    کراچی : کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترگیا تاہم ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سے اترگیا تاہم ڈرائیور کی حاضری دماغی کے باعث ٹرین کو بروقت روک لیا گیا۔

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثہ انجن کا شاک ٹوٹنے کے باعث پیش آیا تاہم ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

    خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹری سےاترنے کےباعث دیگر ٹرینوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ انجن کو پٹری پرواپس لانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں برس 23 اگست کوپولیس لائنز کا رہائشی 17 سالہ نوجوان ساحل عمرسرگودھا کے قریب ٹرین کے نیچے آکر جان کی بازی ہار گیا تھا۔


    لودھراں حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 6 بچوں‌ کی تدفین


    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا کو ہزارہ ایکسپریس نے روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟

    میؤنگ ٹرین میں بلیوں کے ساتھ سفر کرنا چاہیں گے؟

    جانوروں اور خصوصاً بلیوں سے محبت کرنے والے افراد کو دوران سفر بھی جانوروں کو ساتھ رکھنا بے حد پسند ہوتا ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے لیے جاپان میں ایک ٹرین میں بلیوں کے لیے کیٹ کیفے بنایا گیا ہے۔

    جاپانی شہر اوگاکی میں اندرون شہر سفر کرنے والی اس منفرد ٹرین کا نام میؤنگ ٹرین رکھا گیا ہے۔ پوری ٹرین میں مختلف رنگ و جسامت کی بلیاں آزادنہ گھوم پھر سکتی ہیں جن کی تعداد تقریباً 30 ہے۔

    خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام بلیاں گلیوں میں پھرنے والی آوارہ بلیاں ہیں اور جانوروں کی ایک فلاحی تنظیم نے حفاظت اور دیکھ بھال کی غرض سے ان کے لیے ٹرین میں کیٹ کیفے قائم کیا ہے۔

    سفر کے دوران مسافر ان بلیوں سے کھیل سکتے ہیں، انہیں گود میں اٹھا کر پیار بھی کرسکتے ہیں کیونکہ یہ بہت صاف ستھری حالت میں ہیں، علاوہ ازیں انہیں ان کی پسندیدہ چیزیں بھی کھلا سکتے ہیں۔

    اس کیٹ کیفے کو قائم کرنے کا اصل مقصد عوام میں جانوروں سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ کئی مسافر صرف کیٹ کیفے کو دیکھنے کے لیے ہی اس ٹرین میں سفر کرنے لگے ہیں۔

    کیا آپ اس ٹرین میں بلیوں کے ساتھ ایک خوشگوار سفر کرنا چاہیں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت کی پہلی شمسی توانائی کی حامل مسافر ٹرین

    بھارت کی پہلی شمسی توانائی کی حامل مسافر ٹرین

    نئی دہلی: بھارت میں پہلی دفعہ شمسی توانائی سے چلنے والی مسافر ٹرین کا افتتاح کردیا گیا۔

    اندرون ملک سفر کرنے والی یہ ٹرین بھارت کی پہلی ٹرین ہے جو مکمل طور شمسی توانائی پر منحصر ہے۔

    ٹرین میں نصب کی گئی روشنیاں، پنکھے اور انفارمیشن ڈسپلے سسٹم بھی شمسی توانائی سے چلے گا۔ ٹرین کی چھت پر لگائے گئے سولر پاور پینلز سورج کی روشنی کو ذخیرہ کر کے رات کے وقت بھی توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    افتتاح کے موقع پر بھارتی وزیر ریل سوریش پربھو کا کہنا تھا کہ وہ مزید اس قسم کی ماحول دوست ٹرینوں کی تیاری پر بھی کام کروا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی ٹرینیں نہ صرف شمسی تونائی سے چلیں گی بلکہ ان میں دیگر ماحول دوست اقدامات جیسے بائیو ٹوائلٹس، پانی کی ری سائیکلنگ اور کچرے کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کا نظام بھی وضع کیا جائے گا۔

    بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والی ٹرین سالانہ 21 ہزار لیٹر ڈیزل اور 12 لاکھ روپے کی بچت کرسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چین میں بغیر ٹریک کےچلنے والی ٹرین

    چین میں بغیر ٹریک کےچلنے والی ٹرین

    بیجنگ: چین نے ٹریک کے بغیر چلنے والی ٹرین متعارف کرا دی۔ ٹرین 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    تفصیلات کےمطابق لگتا ہےمواصلات کے شعبہ میں جلد بڑی تبدیلی آنے والی ہے کیونکہ چین نے اب ایسی ٹرین تیارکرلی ہےجوٹریک کے بغیر چلتی ہے۔

    چینی حکام کے مطابق ٹرین اب پٹری کے بجائےسڑک پرچلےگی جو سڑک پر لگے سنسرکے ذریعے کنٹرول کی جائے گی۔

    حکام کا کہناہے اس سلسلے میں چین کے وسطی صوبے ہنان میں جدید سوفٹ لمبی ٹرین کے لیے سنسرٹریک تیارکرلیا گیا ہے۔

    ٹرین کےپہیوں میں الیکٹرک سنسر ٹیکلنالوجی کا استعمال کیا گیا ہےجو ٹرین کو ٹریک پررکھتی ہےاور ٹرین بس کی طرح پہیوں کی مدد سے سڑک پر چلے گی جسے سینکڑوں سنسر کنٹرول کریں گے۔


    ٹی وی اب وال پیپر کی طرح دیوار پر چسپاں ہوجائے گا


    چینی حکام کےمطابق یہ جدید تخلیق ایندھن کے بجائے بجلی کی مدد سے چلے گی جس سے آلودگی میں بھی کمی واقع ہوگی ۔

    واضح رہےکہ ٹرین کی تیاری پر پچاس سے اسی کروڑ روپے لاگت آئے گی اور آئندہ سال سے اس ٹرین سروس کا کا آغاز کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں