Tag: ٹریوس ہیڈ

  • ہیڈ نے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری بنانے کےلیے دو درجن کے قریب چوکے چھکے جڑدیے

    ہیڈ نے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری بنانے کےلیے دو درجن کے قریب چوکے چھکے جڑدیے

    ٹریوس ہیڈ اپنے ون ڈے کیریئر میں جنونی طور پر چوکے چھکے لگاتے رہے، شاندار اننگز میں انھوں نے دو درجن کے قریب باؤنڈریز لگائیں۔

    کینگرو بیٹر ٹریوس ہیڈ نے تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقی بولرز کو مار مار کر ان کا بھرکس نکال دیا، انھوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی ساتویں سنچری بنانے کےلیے دو درجن کے قریب چوکے اور چھکے لگاتے ہوئے پروٹیز بولرز کو بے بس کردیا۔

    ٹریوس ہیڈ نے اپنی شاندار اننگز میں 17 چوکے لگائے جبکہ انھوں نے 5 بار ہوائی راستے سے 5 بار گیند کو باؤنڈری کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلوی بیٹر نے 173.86 کی اوسط سے جارحانہ بیٹنگ کی، ہیڈ نے 103 گیندوں پر 142 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کے بھی حقدار ٹھہرے۔

    خیال رہے کہ تیسرے ون ڈے میں کینگروز کے 431 رنز کے سامنے پروٹیز بری طرح ڈھیر ہوئےاور انھیں 276 رنز کے بہت بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کا آخری میچ میکے میں کھیلا گیا۔ میزبان آسٹریلیا نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ون ڈے میں اپنا دوسرا سب سے بڑا اسکور 431 رنز بنایا۔

    آسٹریلوی بلے بازوں کی جانب سے تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری بنائی گئی، ٹریوس ہیڈ (142)، کپتان مچل مارش (100) اور کیمرون گرین نے نا قابل شکست (118) کی شاندار اننگز کھیلیں۔

    ون ڈے سیریز کے دونوں ابتدائی میچز جنوبی افریقہ نے بالترتیب 98 اور 84 رنز سے جیت کر سیریز میں نا قابل شکست برتری حاصل کی تھی اور سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/australia-beat-south-africa-in-3rd-odi/

  • ٹریوس ہیڈ نے جشن منانے کیلئے ایسا اشارہ کیوں کیا؟ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتادیا

    ٹریوس ہیڈ نے جشن منانے کیلئے ایسا اشارہ کیوں کیا؟ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتادیا

    بھارتی بیٹر رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے ایسا جشن کیوں منایا، اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے لب کشائی کردی۔

    میلبرن ٹیسٹ کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے ٹریوس ہیڈ کے متنازع جشن منانے کے انداز کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر کینگرو کپتان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ سمجھتا ہوں کہ ان کی انگلی کافی گرم ہوگئی تھی جسے وہ ٹھنڈا کررہے تھے۔

    پیٹ کمنز نے کہا کہ انھوں نے اپنی انگلی کو برف کے کپ میں ڈبونے کا اشارہ کیا تھا اور یہ مذاق آج کل چل رہا ہے اسی وجہ سے ٹریوس ہیڈ نے ایسا اشارہ کیا۔

    جب صحافی نے نیوز کانفرنس کے دوران آسٹریلوی کپتان سے سوال کیا تو وہ پہلے اس سے لاعلم تھے، پیـٹ کمنز نے پہلے تو کہا کہ میں نے ٹریوس ہیڈ کے جشن منانے کا انداز نہیں دیکھا۔

    اس دوران انھوں نے میڈیا منیجر سے پوچھا کہ وہ کیا انداز تھا، جس پر اس شخص نے کہا کہ میں آپ کو وہ نہیں دکھا سکتا جس پر سب ہنسنے لگے۔

    کمنز نے سوال کیا کہ کیا وہ درست نہیں تھا جس پر میڈیا منیجر نے کہا کہ نہیں وہ انداز ٹھیک تھا، اس کے بعد منیجر نے انھیں ساری تفصیل بتادی جس کے بعد کمنز نے ان کے اشارے کی وضاحت کی کہ وہ مذاق میں کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل کمنٹیٹر جیمز بریشا نے اس اشارے کی حقیقت بیان کی تھی، انھوں نے بتایا تھا کہ جب 2022 میں سری لنکا کے خلاف ٹریوس ہیڈ نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں تو انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب انھیں اپنی انگلیوں کو برف میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

    یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ان کی انگلیوں نے کافی محنت کی ہے، اس لیے تھکن کی وجہ سے انگلی کو برف کی سیکائی کی ضروت ہے، اس بار بھی ہیڈ کے جشن منانے کا انداز کچھ اسی طرح کا تھا، جس پر بھارتی حلقوں نے اعتراض کیا۔

  • ٹریوس ہیڈ نے اپنے متنازع اشارے کے حوالے سے نئی پوسٹ شیئر کردی

    ٹریوس ہیڈ نے اپنے متنازع اشارے کے حوالے سے نئی پوسٹ شیئر کردی

    آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ میں بھارتت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں متنازع اشارے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی پوسٹ شیئر کردی ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹریوس ہیڈ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں ایک پلاسٹک کا گلاس ہے جو آئس کیوبز سے بھرا ہوا ہے، ٹریوس نے برف سے بھرے کپ میں اپنی انگلی ڈالی ہوئی ہے۔

    اس انسٹا اسٹوری کے ساتھ انھوں نے انگلش میں کیپشن لکھا ’سم کین‘، آسٹریلوی پلیئر کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹریوس ہیڈ نے رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن نہایت انوکھے انداز میں منایا تھا، انھوں نے اپنے الٹے ہاتھ کی انگلیوں کو دائرے کی شکل دی اور پھر اس میں اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی ڈبو دی۔

    پہلے لوگوں نے اس اشارے کو غلط معنوں میں لیا تاہم یہ کسی خاص مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کیا جانے والا اشارہ تھا کیوں کہ وہ ٹریوس اپنے کپتان کی حکمت عملی کے تحت یشسوی اور اور پنت کی پارنٹر شپ توڑنے میں کامیاب رہے تھے۔

    کمنٹیٹر جیمز بریشا نے اس اشارے کی حقیقت بیان کی ہے، انھوں نے بتایا کہ جب 2022 میں سری لنکا کے خلاف ہیڈ نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں تو انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب انھیں اپنی انگلیوں کو برف میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

    یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ان کی انگلیوں نے کافی محنت کی ہے، اس لیے تھکن کی وجہ سے انگلی کو برف کی سیکائی کی ضروت ہے، اس بار بھی ہیڈ کے جشن منانے کا انداز کچھ اسی طرح کا تھا، جس پر بھارتی حلقوں نے اعتراض کیا۔

  • ٹریوس ہیڈ نے ایسا اشارہ کیوں کیا؟ بھارتی تلملا اٹھے مگر…

    ٹریوس ہیڈ نے ایسا اشارہ کیوں کیا؟ بھارتی تلملا اٹھے مگر…

    بھارتی بیٹر رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے انگلی سے ایسا اشارہ کیا کہ بھارتی تلملا اٹھے، مگر اب اسکی وضاحت سامنے آگئی ہے۔

    میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اور اختتامی اننگز میں بھارتی ٹیم کافی مشکلات کا شکار تھی، ایسے میں جلد تین وکٹیں گرنے کے بعد کریز پر یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت جمے ہوئے اور آسٹریلین بولرز ان کی پارٹنرشپ سے کافی پریشان لگ رہے تھے۔

    تاہم رشبھ پنت اس قدر محتاط بیٹنگ کررہے تھے کہ انھوں نے 104 بالز پر صرف 30 رنز بنائے تھے، تاہم پارٹ ٹائم بولر ٹریوس ہیڈ کی ایک بال پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    ٹریوس ہیڈ نے اس وکٹ کا جشن نہایت انوکھے انداز میں منایا، انھوں نے اپنے الٹے ہاتھ کی انگلیوں کو دائرے کی شکل دی اور پھر اس میں اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی ڈبو دی۔

    پہلے لوگوں نے اس اشارے کو غلط معنوں میں لیا تاہم یہ کسی خاص مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کیا جانے والا اشارہ تھا کیوں کہ وہ ٹریوس اپنے کپتان کی حکمت عملی کے تحت یشسوی اور اور پنت کی پارنٹر شپ توڑنے میں کامیاب رہے تھے۔

    کمنٹیٹر جیمز بریشا نے اس اشارے کی حقیقت بیان کی ہے، انھوں نے بتایا کہ جب 2022 میں سری لنکا کے خلاف ہیڈ نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں تو انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب انھیں اپنی انگلیوں کو برف میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

    یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ان کی انگلیوں نے کافی محنت کی ہے، اس لیے تھکن کی وجہ سے انگلی کو برف کی سیکائی کی ضروت ہے، اس بار بھی ہیڈ کے جشن منانے کا انداز کچھ اسی طرح کا تھا، جس پر بھارتی حلقوں نے اعتراض کیا۔

  • ٹریوس ہیڈ کو گلے لگانا بھی سراج کے کام نہ آیا، گابا کے شائقین نے جملے کس دیے

    ٹریوس ہیڈ کو گلے لگانا بھی سراج کے کام نہ آیا، گابا کے شائقین نے جملے کس دیے

    بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے پرتھ ٹیسٹ میں لڑائی کے بعد ٹریوس ہیڈ کو گلے لگایا لیکن پھر بھی گابا کے شائقین کرکٹ نے ان پر جملے کس دیے۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان گابا میں تیسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹریوس ہیڈ اور محمد سراج میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے سراج کو جرمانہ اور ٹریوس ہیڈ کی سرزنش کی تھی، میچ کے بعد سراج نے آسٹریلوی بیٹر کو گلے لگا کر گلے شکوے دور کرلیے تھے۔

    دونوں کرکٹر کے درمیان یہ معاملہ ختم ہوگیا تھا لیکن گابا کے کراؤڈ نے محمد سراج کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    محمد سراج باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے جب شائقین کرکٹ نے ان پر جملے کسے اور تنقید کی۔

    علاوہ ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنالیے ہیں جبکہ پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    بھارت کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر ہرشیت رانا کی جگہ آکاش ڈیپ کو شامل کیا گای ہے جبکہ روی چندرن ایشون کی جگہ آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کی واپسی ہوئی ہے۔

    بھارت نے پہلے میچ میں واشنگٹن سندر کو شامل کیا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں سندر کی جگہ ایشون کی واپسی ہوئی تھی اور اب جڈیجا کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسکاٹ بولینڈ کی جگہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

  • آئی سی سی نے محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ کو سزا دے دی

    آئی سی سی نے محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ کو سزا دے دی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ٹریوس ہیڈ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں فاسٹ بولر محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کرکے جملے کسے تھے جس پر ٹریوس ہیڈ نے بھی ان کو جواب دیا تھا، دونوں کھلاڑی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

    محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ کو ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

    دونوں کھلاڑیوں نے میچ ریفری سے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اتوار کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے جیت کے لیے مطلوبہ 19 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا تھا، بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انڈین کرکٹ ٹیم 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    تاہم دوران میچ آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو 140 رنزپرآؤٹ کرنےکے بعد محمد سراج نے اشتعال انگیز انداز میں جشن منایا اور نامناسب اندازمیں ڈریسنگ روم جانے کا اشارہ کیا تھا۔

    جس کے جواب میں ٹریوس ہیڈ نے بھی نامناسب رویہ اختیار کیا تھا اور  دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

    دوران میچ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد آسٹریلوی سابق کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کی جانب سے بھی محمد سراج پر تنقیدکی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارت نے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو ایک، ایک سے برابر کردیا۔

  • سراج اور ٹریوس ہیڈ نے گراؤنڈ میں لڑائی کے بعد  ایک دوسرے کو گلے لگالیا

    سراج اور ٹریوس ہیڈ نے گراؤنڈ میں لڑائی کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگالیا

    بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج اور کینگرو بیٹر ٹریوس ہیڈ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران ہونے والی لڑائی کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگالیا۔

    بھارت کی شکست کے بعد جب فیلڈ میں کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے لیے آئے تو سراج اور ہیڈ نے گلے شکوے دور کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کو گلے لگا لیا اور ہاتھ بھی ملایا، جس کے بعد ان کے درمیان گراؤنڈ میں ہونے والی تلخی بھی دور ہوگئی۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی بلے ٹریوس ہیڈ اور بھارتی فاسٹ محمد سراج کے درمیان ہونے والی گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے آسٹریلوی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد غصے میں آکر انھیں گراؤنڈ سے باہر جانے کے اشارے کئے۔

    ٹریوس ہیڈ نے بھارت کےخلاف پنک بال ٹیسٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا رویہ دیکھ کر آسٹریلوی باز ٹریوس ہیڈ سے بھی رہا نہ گیا اور تلخ جملے ادا کرتے ہوئے پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔

    سراج کے اس عمل کو کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، سابق کرکٹر نے کہا تھا کہ کپتان یا سینئر کرکٹرز کو سراج کو سمجھانا چاہیے تھا کہ کسی بھی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد ان کا یہ رویہ درست نہیں۔

    دوسرے ٹیسٹ میں میزبانی آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو دن میں تارے دکھاتے ہوئے 10 وکٹوں سے عبترناک شکست دی تھی اور پہلے ٹیسٹ میں شکست کا بدلہ لے لیا تھا۔

  • ٹریوس ہیڈ نے بھارت کےخلاف پنک بال ٹیسٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    ٹریوس ہیڈ نے بھارت کےخلاف پنک بال ٹیسٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ٹریوس ہیڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی بولرز کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے نیا ورلڈک ریکارڈ قائم کردیا۔

    بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ کی بہترین بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا کی میچ میں پوزین کافی مضبوط ہوگئی ہے، ڈے اینڈ نائٹ پنک بال ٹیسٹ میں کینگرو بیٹر نے تیز ترین سنچری بنانے کا اپنا ہی پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑا۔

    انھوں نے بارڈر گواسکر ٹرافی میں ہونے والے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن 111 بالز پر تیز ترین سنچری اسکور کی۔

    بھارت کے خلاف ٹریوس ہیڈ نے گراؤنڈ کے چاروں جانب جارحانہ اسٹروکس کھیلے، انھوں نے 141 بالز پر 140 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی دلکش اننگز میں 4 چھکے اور 17 چوکے شامل تھی، ان کی اننگزکا خاتمہ محمد سراج نے کیا۔

    ٹریوس نے اس سے قبل پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ہوبارٹ میں انگلینڈ کے خلاف 2022 میں تیزترین سنچری اسکور کی تھی، جس میں انھوں نے تھری فیگرز تک پہنچے کے لیے 112 بالز کھیلی تھی۔

    خیال رہے کہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلیا کمانڈنگ پوزیشن میں آگیا ہے، بھارت کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے اب بھی 29 رنز کی ضروت ہے اور 5 وکٹیں باقی ہیں۔

  • محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ کا میچ کے دوران جھگڑا، ویڈیو وائرل

    محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ کا میچ کے دوران جھگڑا، ویڈیو وائرل

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی بلے ٹریوس ہیڈ اور بھارتی فاسٹ محمد سراج کے درمیان ہونے والی گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے آسٹریلوی بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد غصے میں آکر گراؤنڈ سے باہر جانے کے اشارے کئے۔

    بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا رویہ دیکھ کر آسٹریلوی باز ٹریوس ہیڈ سے بھی رہا نہ گیا اور تلخ جملے ادا کرتے ہوئے پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں جاری ہے، میچ سے قبل بھارت کپتان روہت شرما نے اہم فیصلہ کیا تھا۔

    بھارتی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی تصدیق تھی، انہوں نے کہا تھا کہ میچ میں کے ایل راہول اوپننگ کریں گے جب کہ وہ خود مڈل آرڈر پر بیٹنگ کے لئے آئیں گے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے آسان نہیں لیکن یہ ٹیم کے لیے بہترین فیصلہ ہے۔

    بھارتی کپتان تمام فارمیٹس میں اوپننگ کرتے رہے ہیں تاہم کچھ عرصہ سے ان کی ٹیسٹ میں کارکردگی میں تنزلی دکھائی دے رہی ہے اور بڑا اسکور کرنے میں مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔

    محسن نقوی کے بجائے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت شمی سلوا کو مل گئی

    واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو آسٹریلیا پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل میں ٹریوس ہیڈ کا آؤٹ نہ ہونا قسمت کا کھیل قرار دیدیا

    راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل میں ٹریوس ہیڈ کا آؤٹ نہ ہونا قسمت کا کھیل قرار دیدیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچ کے نتائج کو قسمت پر منحصر قرار دیدیا۔

    روہت شرما کی قیادت میں پچھلے سال ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں بھارتی ٹیم کو فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میزبان ٹیم ورلڈکپ میں لگاتار 10 میچز جیتنے کے بعد کینگروز کے ہاتھوں بری طرح فائنل ہار گئی تھی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے اس میچ میں سنچری بنائی تھی۔

    راہول ڈریوڈ نے ورلڈکپ فائنل 2023 کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ وہ جو کچھ بھی تھا، ہم نے ٹریوس ہیڈ کو کم از کم 15 بار بیٹ کیا تھا، تاہم اس دوران ایک بھی گیند نے ان کے بلے کو نہیں چھوا۔

    انھوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں، چیزیں کبھی کبھی ہی ایسی ہوتی ہیں جیسی آپ چاہتے ہیں لیکن آپ کو پراسس پر قائم رہنا پڑتا ہے، میں نے اس حوالے سے بہت ساری چیزوں پر غور کیا ہے، آپ کو بہت کچھ کرنا پڑتا ہے اور بہت سی چیزوں کو ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔

    راہول ڈریوڈ نے کہا کہ بعض اوقات دن کے اختتام پر، آپ کو تھوڑی سی قسمت کی ضرورت ہوتی ہے، بعض اوقات نتائج آپ کی مہارت پر بھی منحصر ہوتے ہیں۔