Tag: ٹریول ایجنٹ

  • ٹریول ایجنٹ عمرہ عازمین  کو کروڑوں روپے  کا چونا لگا کر عائب

    ٹریول ایجنٹ عمرہ عازمین کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر عائب

    لاہور : ٹریول ایجنٹ عمرہ عازمین کو کروڑوں چونا لگا کر فرار ہوگیا، متاثرہ افراد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو تحریری درخواست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ٹریول ایجنٹ 35 سے زائد عمرہ عازمین سے کروڑوں روپے بٹورکرغائب ہوگیا ، فراڈ کرنے والے مبینہ 3 ملزمان روپوش ہیں۔

    ملزمان دھرم پورہ مصطفی آباد کے قریب دفتر میں تالا لگا کر فرارہوئے، متاثرہ افراد نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو تحریری درخواست دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ عمرے پر جانے والے خواہش مند افراد سے فراڈ کا یہ پہلا واقعہ نہیں، پہلے بھی درجنوں واقعات ہو چکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی اس معاملے میں لمحہ فکریہ ہے۔

    یاد رہے 2017 میں کراچی میں عازمین حج کے ساتھ فراڈ کا ایک اور واقعہ منظرعام پر آیا تھا ، جہاں گلشن اقبال میں ٹریول ایجنسی کا مالک 150 سے زائد عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگیا تھا۔

  • کراچی: ایک اور ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار

    کراچی: ایک اور ٹریول ایجنٹ عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار

    کراچی: شہر قائد میں عازمین حج کے ساتھ فراڈ کا ایک اور واقعہ منظرعام پر آگیا، گلشن اقبال میں ٹریول ایجنسی کا مالک 150 سے زائد عازمین حج کے کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔

    ٹریول ایجنٹ کے متاثرین نے ایف آئی اے دفتر کے سامنے احتجاج کیا، متاثرین میں 9 سرکاری ملازمین بحی شامل ہیں۔

    متاثرین نے میڈیا کو بتایا کہ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر واقع ٹریول ایجنسی کا ما لک حج پر جانے والے خواہشمند افراد کے کروڑوں روپے لے کر فرار ہو گیا ہے، مفرور ایجنٹ کو گرفتار کر ان کے پاسپورٹ واپس دلوائے جائیں اوروزارت حج ان کے حج پر جانے کے فوری اقدامات کرے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں حج پر جانے والے خواہش مند افراد سے فراڈ کا یہ پہلا واقعہ نہیں، پہلے بھی درجنوں واقعات ہو چکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی اس معاملے میں لمحہ فکریہ ہے۔

    متاثرین کا کہنا تھا کہ وزارت حج اور وزارت داخلہ ایسے تمام ٹریول ایجنٹ جن کے اپنے لائسنس نہیں ہیں ان کے خلاف قانون یا اسمبلی سے بل پاس کروا کر ان کا صفایا کرے تاکہ آنے والے وقت میں عمرہ یا حج کی سعادت حاصل کرنے والے لوگوں سے دھوکہ یا فراڈ نہ ہو سکے۔

  • ایران میں محصور پاکستانی زائرین چند روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے، دفتر خارجہ

    ایران میں محصور پاکستانی زائرین چند روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ ایران عراق کے بارڈر پر پھنسے زائرین اب ایران کے شہر قم میں موجود ہیں، اس وقت 480 زائرین محصور ہیں جن کو پاکستان کاسفارت خانہ ہر طرح کی سہو لیات مہیا کر رہا ہے ۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کی ٹکٹیں کنفرم ہو چکی ہیں اور ان کی جلد پاکستان روانگی شروع ہو جائے گی اور یہ عمل چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ600 زائرین میں سے 120 مسافر پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کے سفارت خانے نے زائرین سے رابطہ کر کے ہر ممکن مدد کر نے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد ان کی واپسی کو آسان بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے تھے۔

  • ٹریول ایجنٹ ایران میں650 زائرین کو دھوکا دیکر فرار

    ٹریول ایجنٹ ایران میں650 زائرین کو دھوکا دیکر فرار

    کراچی: ایران جانےوالےساڑھے چھ سوزائرین ایجنٹ کی دھوکے بازی کاشکار زائرین کو ایران عراق بارڈرپربے یارومددگارچھوڑکرایجنٹ بھاگ نکلا۔

    کراچی میں زیارتوں کے لئے جانے والے چھ سو سے زائد زائرین کو ٹریول ایجنٹس نے ایران میں بے آسرا چھوڑدیا، ملک بھر سے زیارتوں کے لئے جانے والے شہریوں سے فی کس ساٹھ سے ایک لاکھ بیس ہزار تک وصول کئے گئے تھے۔

    گلستان جوہر میں واقع ٹریول ایجنسی نے مجموعی طور پر بارہ سو سے زائد افراد سے رقم وصول کی گئی جن میں چھ سو سے زائد زائرین کو ایران بھیجا گیا تاہم تمام افراد کو عراق کا ویزا فراہم نہیں کیا گیا جس کے باعث تمام افراد ایران عراق سرحد پر پھنس گئے۔

    زائرین کی روانگی کے بعد سے ٹریول ایجنٹس رقم اور پاسپورٹس لے کر دفاتر بند کرکے فرار ہوگئے ہیں۔زائرین کے ہمراہ جانے والا عملہ بھی ایران سے فرار ہوکر ملک واپس لوٹ چکا ہے۔