Tag: ٹریول ایڈوائزری

  • امریکا اپنے شہریوں کے لیے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرے: گورنر سندھ

    امریکا اپنے شہریوں کے لیے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں دنیا کے دیگر شہروں کی نسبت جرائم کی شرح بہت کم ہے، امریکا اپنے شہریوں کے لیے جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں گورنر سندھ سے امریکی قونصل جنرل نے وفد کے ہم راہ ملاقات کی، وفد میں یو ایس کانگریس مین اور ممبر ہاؤس پرمیننٹ سلیکٹ کمیٹی شریک تھے۔

    ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، امریکی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب کو سراہا، وفد نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری آنا خوش آیند امر ہے۔

    تازہ ترین:  وزیر داخلہ سے برطانوی وفد کی ملاقات، پاکستان کو ویزا سہولت میں خود مختار کریں گے: وفد

    گورنر سندھ نے امریکی وفد سے کہا غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں متعدد سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، پاکستان کی مصنوعات کی امریکن مارکیٹس میں رسائی آسان بنائی جائے، پاکستانیوں کے لیے بھی بزنس ویزے کا حصول آسان بنایا جائے۔

    انھوں نے وفد کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز سے پیش کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ نے مولانا تنویر الحق تھانوی سے ملاقات میں کہا تھا کہ وزیر اعظم نے امریکا میں بیٹھ کر بھی کہا دین اسلام میرے بنی ﷺ کا ہے۔

  • وزیراعظم  کو کامیاب دورہ امریکا، پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی جلد متوقع

    وزیراعظم کو کامیاب دورہ امریکا، پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی جلد متوقع

    اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے جلد پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی متوقع ہے، نرمی سے امریکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی متوقع ہے، نرمی سےامریکی سرمایہ کار راغب ہوں گے، اپنے ہم منصب سے اس معاملے پر بات ہوئی ہے.

    مشیر تجارت کا کہنا تھا امریکی سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، ایڈوائزری میں نرمی سےکاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

    عبدالرزاق داؤد نے کہا امریکہ سے ٹیکسٹائل، چمڑے کے لئے مارکیٹ رسائی مانگی ہے، دونوں ممالک میں باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان نے ایڈ نہیں، باہمی تعلقات اورتجارت بڑھانے کا کہا ہے۔

    یاد رہے امریکا کی ڈیفینس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کے لئے تکنیکی،لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا، ایف سولہ طیاروں کےلئےایک سوپچیس ملین ڈالرکی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے امریکا کے تین روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اسپیکر کانگریس کے علاوہ اعلی حکام اور پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

    وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جس کو سب نے سراہا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کےموقف کوتسلیم کیا اور ثالثی کی پیشکش کی جبکہ افغان مسئلہ کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پرتائید کی گئی۔

    پہلی بار پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک پیج پرہونے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام گیا۔

  • امریکا کی پاکستان کے لئے سفری وارننگ جاری

    امریکا کی پاکستان کے لئے سفری وارننگ جاری

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفرسے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد امریکی شہریوں کے لئے خطرہ ہیں۔ دہشت گرد شہریوں اورغیرملکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد امریکی اور مغربی شہریوں پر حملے کرسکتے ہیں، اس لئے امریکی شہری پاکستان کا سفراختیار کرنے سے گریز کریں اور پاکستان میں رہائش پذیر امریکی بڑے مجمع سے دور رہیں۔