Tag: ٹریژری بلز

  • اسٹیٹ بینک نے 400 ارب سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے

    اسٹیٹ بینک نے 400 ارب سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 400 ارب روپے سے زائد کے ٹریژری بلز فروخت کردیے، 3، 6 اور 12 ماہ کے بلز فروخت کیے گئے۔

    پاکستان کے مرکزی بینک نے تین، چھ اور بارہ ماہ کے ٹریژری بلزفروخت کردیے ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 434 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے ہیں، ٹریژری بلز کے لیے بینکوں سے 1 ہزار 701 ارب روپے کی پیشکش ملی تھی۔

    ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 21 سے 50 بیسز پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، سہ ماہی ٹریژری بل کا شرح منافع 11.78 فیصد ہوگیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے فروخت کردہ ششماہی ٹی بلز کا شرح منافع 11.79 فیصد ہے جبکہ 12 ماہ کے ٹریژری بلز پر شرح منافع 11.8 فیصد ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/prize-bond-state-bank-statement/

     

  • 12 روز میں ملک میں ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

    12 روز میں ملک میں ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

    کراچی: پاکستان میں ماہ نومبر کے ابتدائی 12 روز میں برطانیہ سے 16 کروڑ 95 لاکھ ڈالر جبکہ امریکا سے 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ٹریژری بلز سرمایہ کاری ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹریژری بلز (غیر ملکی سرمایہ کاری) نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرف یکم سے 12 نومبر تک ٹریژری بلز میں سرمایہ کاری 26 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹریژری بلز میں برطانیہ سے 16 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نومبر کے 12 روز میں ٹریژری بلز میں امریکا سے 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

    متحدہ عرب امارات سے ٹریژری بلز میں 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ یکم جولائی سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کاری 71 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

    اس عرصے کے دوران ٹریژری بلز اور پاکستان انوسیمنٹ بانڈز کی مد میں امریکا سے 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جبکہ برطانیہ سے ٹریژری بلز میں 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری ہوئی۔

    خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اپنی ایک رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد کافی حد تک بحال ہوا ہے، آئندہ مالی سال پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پروگرام سے ملٹی، بائی لیٹرل ذرائع سے فنانسنگ کا حصول بہتر ہوگا۔ یہ اقدام پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔

  • ٹریژری بلز رواں ماہ اسٹاک مارکیٹ میں پیش کردیئے جائینگے

    ٹریژری بلز رواں ماہ اسٹاک مارکیٹ میں پیش کردیئے جائینگے

    ٹریژری بلز رواں ماہ کے آخر تک کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے پیش کردیئے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج اور اسٹیٹ بینک کی نامزد کمیٹی اس حوالے سے فریم ورک اور انتطامات مکمل کرنے کے قریب ہے۔

    رواں ماہ کے آخر تک اسلامی ٹی بلز سکوک سمیت تمام اقسام کے گورنمنٹ سیکیورٹی پیپرزسرمایہ کاری کیلئےاسٹاک مارکیٹس میں متعارف کرادیئےجائیں گے۔

    اسٹاک مارکیٹس میں لسٹنگ کے بعد عام اورانفرادی سرمایہ کار بھی ٹی بلز میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔اس سے قبل سرمایہ کاری کے یہ مواقع صرف بینکوں اور مالیاتی اداروں کو حاصل تھے۔