Tag: ٹریکٹر ٹرالی

  • لاہور: ٹریکٹرٹرالی گھرمیں گھس گئی، 2بچے جاں بحق

    لاہور: ٹریکٹرٹرالی گھرمیں گھس گئی، 2بچے جاں بحق

    لاہور: ٹریکٹر ٹرالی نے ہنستے بستے گھر کو ماتم کدہ بنا دیا، ٹریکٹر نے گھر میں کھیلتے دو بچوں کوکچل کرہلاک کردیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے مالی پورہ میں  پیش آیا، جہاں تین بچے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک اینٹوں سے بھری ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر دیوار توڑتے ہوئے مکان کے اندر گھس گئی، جس کے نتیجے میں معصوم بھائیوں حسن اور محمد علی ہلاک جبکہ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    واقعے کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور بندروڈ پر احتجاج شروع کر دیا، مظاہرین نے بتایا کہ  وزیرِاعظم کا حلقہ ہونے کے باوجود علاقے میں ترقیاتی کام نہیں ہوا، جس کے باعث آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔

    پولیس نے کمسن بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ ٹریکٹر ٹرالی کے مالک محمد منشا اور نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا ہے، جاں بحق ہونیوالے بچوں کو آج مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

    احتجاج ختم کرانے کیلئے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین موقع پر پہنچے اور ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • لاہور:موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 2افراد جاں بحق

    لاہور:موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 2افراد جاں بحق

    لاہور ميں موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتيجہ ميں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پوليس کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ روڈ ارئياں اسٹاپ کے قريب لاہور کی طرف آتے ہوئے ايک موٹرسائيکل پر سوار دو افراد ايک سڑک کنارے کھڑي ٹريکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے۔

    عينی شاہدين کے مطابق موٹرسائيکل سوار دونوں افراد ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد بری طرح زخمی ہوئے، جنکے سر پر گہري چوٹ لگی تھی، ریسکیو 1122 کی گاڑی دیر سے پہنچنے تک دونوں افراد نعیم مسیح اور دانش مسیح جاں بحق ہوگئے، پوليس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالی کو قبضہ ميں لے ليا۔