Tag: ٹماٹر

  • ٹماٹر کھانے سے گردے میں پتھری کا تعلق کیا ہے؟ حقیقت عیاں ہوگئی

    ٹماٹر کھانے سے گردے میں پتھری کا تعلق کیا ہے؟ حقیقت عیاں ہوگئی

    عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ روزانہ یا زیادہ ٹماٹر کھانے سے گردے میں پتھری کی شکایت ہوجاتی ہے، اس بات میں کہاں تک حقیقت ہے؟

    کسی بھی نمکین پکوان کیلیے ٹماٹر کو لازمی جز سمجھا جاتا ہے، یہ وہ سبزی ہے جو تقریباً ہر سالن میں پیاز کی طرح زیادہ مقدار میں استعمال ہوتی ہے۔

    اس کے علاوہ اگر گھر میں سبزی نہ بھی ہو لوگ گھر میں موجود ٹماٹر کی چٹنی بنا کر کھا لیتے ہیں جو بہت آسان ہے۔

    کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ٹماٹر کے جتنے فوائد ہیں اس کے اتنے ہی نقصانات بھی ہیں، کچھ لوگوں کے مطابق روزانہ ٹماٹر کھانے سے گردے میں پتھری ہو سکتی ہے۔ کیا یہ سچ ہے؟

    مندرجہ ذیل سطور میں اس کی حقیقت سے متعلق تفصیلی بات کی گئی ہے کہ ٹماٹر کھانے سے گردے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    اگر ٹماٹر کے فوائد کی بات کی جائے تو اس حوالے سے کچھ مطالعات میں کہا گیا ہے کہ روزانہ ٹماٹر کھانے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔

    ٹماٹر میں بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔ وہ وٹامن سی اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ان میں لائکوپین نامی اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتا ہے۔ یہ سب صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔

    پوٹاشیم دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ بی پی کو کم کرنا ہو یا ہارٹ اٹیک جیسے مسائل سے بچنے کے لیے، ان مسائل میں ٹماٹر فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ یہی نہیں اس میں موجود لائکوپین جسم میں کینسر کے خلیات کو بننے سے روکتا ہے۔

    دوسری جانب ان فوائد کے ساتھ ساتھ ٹماٹر کے کچھ نقصانات بھی ہیں، یاد رکھیں !! یہ سبزی صحت کے کچھ مسائل بھی پیدا کر سکتی ہے، وہ کیا ہیں؟

    ٹماٹر میں آکسیلیٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ جسم میں کیلشیم کے ساتھ مل کر کرسٹل بناتے ہیں۔ جو پتھروں کی طرح سخت ہو جاتے ہیں۔ یہ آہستہ آہستہ گردوں میں جمع ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کو پہلے ہی گردے کے مسائل ہیں تو بہت زیادہ ٹماٹر کھانے سے یہ مسئلہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

    جیسا کہ کچھ لوگوں کو کچے ٹماٹر کھانے کی عادت ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر آپ کو پہلے سے گردے کی تکلیف ہے تو ٹماٹر کا استعمال آپ کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

    دراصل کچے ٹماٹر کے بیج پتھری کا سبب بن سکتے ہیں تاہم جن لوگوں کو گردے کے مسائل نہیں ہیں انہیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ٹماٹر کھا سکتے ہیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کا استعمال مناسب مقدار میں کیا جائے۔

    اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ ٹماٹر کے ساتھ دیگر غذائیں بھی کھائیں۔ اسے اکیلے اور زیادہ مقدار میں کھانے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

    سال 2019 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو جرنل آف نیفرولوجی اینڈ رینل ڈیزیز میں شائع ہوئی تھی میں بتایا گیا تھا کہ 12 ہفتوں تک روزانہ 100 گرام سے زیادہ ٹماٹر کھانے والے افراد میں گردے میں پتھری پائی گئی۔

    ان مریضوں کے پیشاب میں آکسالیٹ کی مقدار بڑھ گئی تھی۔ اگرچہ یہ اضافہ عام تھا لیکن ماہرین اب بھی مشورہ دیتے ہیں کہ زیادہ ٹماٹر کھانے میں احتیاط برتیں۔ بصورت دیگر گردے میں پتھری کا احتمال ہے۔

  • ٹماٹر کی بمپر فصل کاشتکاروں کے لیے کیوں مسئلہ بن گئی؟ جانیے اس رپورٹ میں

    ٹماٹر کی بمپر فصل کاشتکاروں کے لیے کیوں مسئلہ بن گئی؟ جانیے اس رپورٹ میں

    کسی بھی فصل کی بمپر پیداوار کاشتکار کے لیے خوشی کا باعث ہوتی ہے لیکن ٹماٹر کی بمپر فصل کاشتکاروں کے لیے ہی مسئلہ بن گئی ہے۔

    کاشتکار فصل کاشت کرنے کے لیے پہلے زمین میں ہل چلاتا، بیج بوتا پھر دیکھ بھال کرتا ہے طویل اور سخت محنت کے بعد اس کو فصل حاصل ہوتی ہے جو اس کے چہروں پر خوشی بکھیر دیتی ہے۔ فصل اگر بہت اچھی ہو تو کسان نہال ہو جاتا ہے لیکن ٹماٹر کے کاشتکار تو بمپر فصل ہونے کی وجہ سے پریشان ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے اعجاز ورایو کے مطابق سندھ کے ساحلی شہر ٹھٹھہ میں ٹماٹر کی بمپر فصل ہوئی ہے اور منڈیوں میں اس وقت لال لال ٹماٹر کی بھرمار ہے، لیکن یہ بمپر فصل اس کے کاشتکاروں کے لیے ہی گلے کی ہڈی بن گئی ہے، جس کی وجہ ٹماٹروں کی قیمت کا غیر معمولی طور پر گرنا ہے۔

    ٹھٹھہ میں ٹماٹر کی فصل ہر سال لاکھوں ایکڑ پر کاشت کی جاتی ہے۔ فصل جب تیار ہوتی ہے تو اس کو کراچی سمیت ملک بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

    اس بار ٹماٹر کی بمپر فصل نے کاشتکاروں کے چہروں پر خوشی کے گلاب کھلائے لیکن جب یہ ٹماٹر منڈی میں پہنچے تو خریدار نہیں ہیں اور قیمت بھی 7 روپے کلو تک گر گئی ہے جس کے باعث کاشتکاروں کی خوشی کے گلاب مرجھا گئے ہیں۔

    منڈی میں ٹماٹر کی قیمت گر کر فی کلو 7 روپے تک جا پہنچی ہے۔ اس قدر ارزاں قیمت پر بھی اس کو کوئی خریدار نہیں مل رہا جس پر کاشتکار پریشان ہیں۔

    کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ میں 65 کلو کا گاڈر صرف 400 سے 500 روپے تک فروخت ہونے لگا جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت فی کلو 7 سے 8 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے، لیکن المیہ یہ ہے کی اس کم قیمت میں بھی ٹماٹر بیوپاری خرید کرنے کو تیار نہیں ہے۔

    مقامی کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کے اس سیزن میں پیدا ہونیوالی فصل کو عالمی منڈی تک رسائی دلائی جائے اور ٹماٹروں کی پاکستان درآمد پر پابندی عائد کی جائے تاکہ وہ نقصان سے بچ سکیں۔

  • ’’دسمبر میں ٹماٹر کی قيمت ميں 50روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے‘‘

    ’’دسمبر میں ٹماٹر کی قيمت ميں 50روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے‘‘

    ملک کے کئی شہروں میں اس وقت ٹماٹر کی قیمتیں بلندی پر ہیں تاہم پنجاب حکومت کی معاون خصوص کو توقع ہے کہ اگلے ماہ قیمتیں نیچے آجائیں گی۔

    پنجاب حکومت کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے کہا کہ دسمبرمیں ٹماٹر کی قيمت ميں 50روپے فی کلو تک کمی متوقع ہے، پنجاب میں ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر حکومت نے اقدام کیا ہے، ٹماٹر کی 29 گاڑیاں آج لاہور پہنچ جائیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں ٹماٹر کی گاڑیاں پہنچنے کے بعد اس کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

    سلمیٰ بٹ نے مزید کہا کہ ايران سے ٹماٹر کے 7، سندھ سے ایک ٹرک پہنچ چکا ہے، سوات اور بدین میں فصل خراب ہونے سے قلت ہوئی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایران سے ٹماٹر منگوانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، سندھ سے ٹماٹر کی فصل دسمبر ميں کثير تعداد ميں لاہور پہنچے گی۔

  • ٹماٹر کو کاٹنے پر کیا عجیب و غریب چیز برآمد ہوئی؟

    ٹماٹر کو کاٹنے پر کیا عجیب و غریب چیز برآمد ہوئی؟

    ایک گاہک کو اس وقت سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑا جب اس نے ٹماٹر کو کاٹنے کے بعد اس میں کیڑوں سے ملتی جلتی چیز کی بھرمار دیکھی۔

    تاہم، قریب سے معائنہ کرنے پر صارف نے محسوس کیا کہ سب کچھ ایسا نہیں تھا جیسا کہ وہ سمجھ رہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈاٹ پر مذکورہ شخص نے انکشاف کیا کہ انھوں نے دیکھا کہ یہ کیڑے ہل نہیں رہے ہیں تو انھیں معلوم ہوا کہ یہ ٹماٹر میں عجیب و غریب قسم کا اضافہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس حیران کن نظر آنے والے ٹماٹر کے اندر کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی، جس میں بیجوں سے کچھ ناخوشگوار سفید چیزیں نکل رہی تھیں تاہم یہ پھوٹنے والی ننھی کونپلیں تھیں۔

    صاررف نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نے اس ٹماٹر کو کاٹا اور سوچا کہ یہ کیڑے سے بھرا ہوا ہے لیکن یہ اصل میں اس کے اندر پھوٹنے والی کونپلیں تھیں!

    انھوں نے بتایا کہ جب تک مجھے یہ احساس نہیں ہوا کہ ’کیڑے‘ حرکت نہیں کر رہے تب تک میں بہت پریشان تھا، عجیب بات ہے میں نے 68 سال میں ایسا ٹماٹر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

    I cut into this tomato and thought it was full of worms. But it’s actually sprouts!
    byu/bggardner11 inWeird

    ان کی اس پوسٹ پر لوگوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا، ایک صارف نے لکھا کہ آپ جانتے ہیں، اگر آپ ان سب کو لگاتے ہیں اور ہر ایک کو ایک ڈالر میں بیچ دیتے ہیں تو آپ کروڑ پتی بن سکتے ہیں؟

    ایک اور شخص نے اتفاق کیا کہ میں نے پڑھا ہے کہ آپ کو صرف ایک آنگن اور دس لاکھ ٹماٹروں کی ضرورت ہے اور آپ کی زندگی بن جائے گی۔

  • چہرے کی جھریوں سے نجات بہت آسان

    چہرے کی جھریوں سے نجات بہت آسان

    عمر کے ساتھ چہرے پر ظاہر ہونے والی جھریوں سے ہر شخص ہی پریشانی کا اظہار کرتا ہے بعض اوقات یہ جھریاں وقت سے ذرا پہلے ہی نمودار ہوجاتی ہیں جس سے چھٹکارا پانا ممکن ہے۔

    جھریاں محض بری ہی نہیں لگتیں بلکہ انسان کو اس کی عمر سے بڑا بھی ظاہر کرتی ہیں، وہ افراد جو کم عمری میں ہی اس مسئلے سے دوچار ہیں انہیں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے جھریوں سے نجات کیلئے نہایت آسان اور سستا حل بیان کیا جس پر عمل کرکے آپ اپنے چہرے کو تروتازہ اور خوبصورت بنا سکتی ہیں۔

    ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ دو چمچ پیاز کا جوس دو چمچ ٹماٹر کا جوس اور ایک چمچ شہد لیں اور ان کو اچھی طرح مکس کرکے رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ پی لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس مکسچر کو ایک چمچ پینے کے بعد تھوڑا سا اپنے ہاتھوں اور چہرے پر بھی لگا کر سوجائیں اور صبح اٹھ کر دھولیں، اس پر عمل کرنے سے چہرے اور ہاتھوں کی جھریاں ختم ہوجائیں گی۔

    ماہرین صحت کے مطابق جن افراد کو قبل از وقت جھریوں کی شکایت ہو ان کو چاہیے کہ اسٹریس بالکل نہ لیں، نیند پوری لیا کریں، صحت مند اور متوازن غذا لیں، گاجر زیادہ کھائیں اور گاجر کا جوس پیئیں ، چقندر اور کھیرے کا استعمال بھی روز مرہ خوراک میں بڑھا دیں۔ اس کے علاوہ اوپر دیا گیا نسخہ بھی جھریوں سے نجات دلانے میں اہم اور مدد گار ثابت ہوگا۔

  • ٹماٹروں پر نظر رکھنے کے لیے بھارتی کسان کا انوکھا اقدام

    ٹماٹروں پر نظر رکھنے کے لیے بھارتی کسان کا انوکھا اقدام

    بھارتی کسان نے ٹماٹروں پر نظر رکھنے۔ انھیں چوری سے بچانے کے لیے انوکھا اقدام کرتے ہوئے اپنے کھیت میں سی سی ٹی وی کیمرہ انسٹال کرلیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ان دنوں ٹماٹروں کو آگ لگی ہوئی ہے اور وہ اتنے مہنگے ہو گئے ہیں کہ عام آدمی اسے خریدتے ہوئے کئی بار سوچتا ہے، یہ لال سبزی بھارت میں 100 سے 200 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

    مذکورہ کسان کا کہنا تھا کہ اس نے ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے اپنے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں، کسان کا کھیت ریاست ماہراشٹرا کے اورنگ آباد سے 20 کلو میٹر دور شاہ پور بنجر میں واقع ہے۔

    کھیت سے ٹماٹر چوری ہونے کے بعد کسان یہ اقدام کرنے پر مجبور ہوا ہے، اس نے مقامی اخبار کو بتایا کہ وہ مزید ٹماٹروں کا نقصان برداشت نہیں کرسکتا اس لیے کیمرے نصب کیے۔

    کسان کا کہنا تھا کہ 22 سے 25 کلو کا ٹماٹر کا کریٹ تین ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے، وہ ڈیڑھ ایکڑ پر ٹماٹروں کی کاشتکاری کرتا ہے اور یہ فصل آرام سے چھ سے سات لاکھ بھارتی روپے کے درمیان بنتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کچھ دنوں قبل فارم سے 20 سے 25 کلو ٹماٹر چوری ہونے کے بعد کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • خلا میں اگائے گئے ٹماٹر زمین پر لائے جائیں گے

    خلا میں اگائے گئے ٹماٹر زمین پر لائے جائیں گے

    ایک طویل عرصے سے خلا میں مختلف تجربات جاری ہیں اور ایسے ہی ایک تجربے کے تحت خلا میں اگائے گئے ٹماٹر آج زمین پر لائے جارہے ہیں۔

    خلا میں اگائے گئے ٹماٹروں کو زمین پر لانے کا سفر شروع ہوگیا ہے جو آج زمین پر پہنچ جائیں گے۔

    امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلا کے اندر لیب میں بنائے گئے ٹماٹروں کو زمین پر لایا جارہا ہے۔

    ناسا کے اعلان کے مطابق خلائی جہاز سائنسی تجربات اور دیگر سامان لے کر آج زمین پر پہنچے گا۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا نے گزشتہ برس انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ٹماٹر اگانے کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔

  • آلو اور ٹماٹر کینسر کا علاج کرسکتے ہیں؟

    آلو اور ٹماٹر کینسر کا علاج کرسکتے ہیں؟

    آلو اور ٹماٹر ہمارے روزمرہ کھانوں کا حصہ ہے، حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا کہ ان میں شامل ایک جز کینسر کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

    طبی جریدے فرنٹیئرز ان فارماکولوجی میں شائع تحقیق کے مطابق پولینڈ اور برطانیہ کے ماہرین نے مختلف تحقیقات کا جائزہ لیا، جن سے یہ دریافت ہوا کہ آلو اور ٹماٹر سمیت مختلف سبزیوں اور پودوں میں پائے جانے والے گلائیکول کلوئیڈز اجزا کینسر کے علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    گلائیکول کلوئیڈز دراصل نائٹروجن اور مختلف کیمیکلز کا ایک گروہ ہے جو کہ سبزیوں، پودوں اور جڑی بوٹیوں میں پائے جاتے ہیں۔

    گلائیکول کلوئیڈز عام طور پر پانچ مختلف کیمیکل کا گروپ ہوتا ہے، جن میں سولانائن، چاکونین، سولاسونین، سولا مارگین اور ٹماٹین شامل ہیں۔

    یہ اجزا عام طور پر ٹماٹر، آلو، بینگن اور کالی مرچوں میں پائے جاتے ہیں، تاہم یہ اجزا مختلف جڑی بوٹیوں اور پودوں میں بھی ہوتے ہیں۔

    ماہرین نے ان ہی اجزا کا کینسر کے علاج اور مرض پر اثر دیکھنے کے لیے تحقیق کی، جس سے معلوم ہوا کہ یہ اجزا موذی مرض کے علاج کے دوران فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ گلائیکول کلوئیڈز پر مبنی پانچوں اجزا کینسر کے مریض کو کیمو تھراپی کے دوران فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق یہ اجزا صرف کینسر کے سیلز کو نشانہ بناتے ہیں، تاہم یہ صحت مند سیلز کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے جبکہ کیمو تھراپی کے دوران دوا کینسر کے سیلز سمیت صحت مند سیلز کو بھی نشانہ بناتی ہے، جس کی وجہ سے مریض کمزور پڑ جاتا ہے۔

    ابھی مذکورہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے، جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ اجزا کینسر کے علاج میں مدد گار ہو سکتے ہیں۔ اس بات پر ابھی تحقیق ہونا باقی ہے کہ مذکورہ اجزا کو کس طرح استعمال کرنے سے کینسر کے علاج فائدہ ہو سکتا ہے۔

  • روزانہ ایک ٹماٹر کھانے کے حیران کن فائدے

    روزانہ ایک ٹماٹر کھانے کے حیران کن فائدے

    ٹماٹر ایک فائدہ مند پھل ہے جس کا باقاعدہ استعمال بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔

    ٹماٹر کو اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر استعمال کر کے بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے، ٹماٹر میں وٹامن سی، وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیئم اور دیگر متعدد اجزا موجود ہوتے ہیں۔

    اس میں موجود لائیکو پین جلد کو سرخ و سفید رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتا بلکہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی، بینائی میں بہتری اور جلد کو صحت مند بناتا ہے۔

    روزانہ کی غذا میں ٹماٹر شامل کر کے ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچا جاسکتا ہے جس کی وجہ اس میں موجود پوٹاشیئم ہے، غذا میں مناسب مقدار میں پوٹاشیئم چہرے کو سوجن سے بھی بچاتی ہے۔

    اس کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔

    ٹماٹر کو جلد، چہرے اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں کیروٹین، لیوٹین اور لائیکو پین جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں، لائیکو پین سورج کی مضر شعاعوں سے جلد کو بچانے میں مدد دیتا ہے۔

    ٹماٹر کے ٹکڑے چہرے پر رگڑنے سے جلد کے ان حصوں کو صاف کیا جاسکتا ہے جہاں سیاہ رنگ کے نشانات نمایاں ہوتے ہیں۔

    علاوہ ازیں اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ میٹا بولزم کو بھی بہتر بناتا ہے۔

  • خلا میں ٹماٹر اگانے کے لیے سائنس دانوں کا بڑا قدم

    خلا میں ٹماٹر اگانے کے لیے سائنس دانوں کا بڑا قدم

    فلوریڈا: خلا میں ٹماٹر اگانے کے لیے سائنس دانوں نے بڑا قدم اٹھا لیا، ٹماٹر کے بیج لے کر خلائی جہاز خلائی اسٹیشن پہنچ گیا۔

    ناسا کے مطابق خلا میں تجرباتی طور پر ٹماٹر کی فصل لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے اسپیس ایکس کے ایک کارگو خلائی جہاز کے ذریعے دیگر سامان کے علاوہ ٹماٹر کا بیج بھی روانہ کیا گیا۔

    اس سلسلے میں ڈریگن کارگو خلائی جہاز 7,700 پاؤنڈ سے زیادہ ریسرچ، ہارڈ ویئر اور دیگر سامان کے علاوہ ٹماٹر کے بیج بھی لے کر گیا۔

    منگل کو اسپیس ایکس کے کارگو خلائی جہاز کی روانگی کو خراب موسم کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، ناسا کے فلوریڈا میں قائم کینیڈی اسپیس سینٹر سے گزشتہ روانہ ہونے والا کارگو خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے خلابازوں کے لیے غذائی سامان بھی لے کر گیا ہے، جس میں آئس کریم بھی شامل ہے۔

    امریکی خلائی ایجنسی کے مطابق محققین خلائی اسٹیشن پر ’ویجی‘ کے نام سے مشہور، پودوں کی نشوونما کے یونٹ کی جانچ کر رہے ہیں، جہاں مختلف اقسام کی سبزیاں اُگائی گئی ہیں، اس بار ٹماٹر بھی اُگائے جائیں گے۔

    ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹماٹروں کی جانچ کر رہے ہیں، اور یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس فصل پر خلا کی روشنی کے اسپیکٹرم کے کیا اثرات مرتب ہوں گے، اور یہ کہ ٹماٹر کتنے لذیذ اور غذائیت بخش ہوں گے۔