Tag: ٹماٹر اور پیاز

  • ایران سے ٹماٹر اور پیاز سے لدے ٹرالرز پاک افغان سرحدی شہر تفتان پہنچ گئے

    ایران سے ٹماٹر اور پیاز سے لدے ٹرالرز پاک افغان سرحدی شہر تفتان پہنچ گئے

    اسلام آباد : ایران سے ٹماٹر اور پیاز سے لدے ٹرالرز پاک افغان سرحدی شہر تفتان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے معاملے پر ایران سے ٹماٹر اور پیاز سے لدے ٹرالرز پاک افغان سرحدی شہر تفتان پہنچ گئے۔

    ٹماٹر اور پیاز کے ٹرالرز کو کلیئرنس کے بعد اندرون ملک روانہ کر دیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے ایران سے ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی تھی، اقدام سے پیازاورٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

    خیال رہے سیلاب سے فصلوں کونقصان اور مقامی منڈیوں میں پیاز،ٹماٹرکی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد پیاز اور ٹماٹر ایران اور افغانستان سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ آئندہ 3 ماہ میں ملک کو ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا، حالیہ سیلاب نے فصلوں کو نقصان پہنچایا جس سے قیمتوں میں اضافہ اور قلت متوقع ہے، درآمد سے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی میں مدد ملے گی۔

  • کابینہ نے  ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی منظوری دے دی

    کابینہ نے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : کابینہ نے سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر، پیاز کی درآمد کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر، پیاز کی درآمد کی منظوری دے دی، کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی ہے۔

    بھارت سے درآمد کے حوالے سے نوید قمر کا کہنا تھا کہ بھارت سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

    وزیر تجارت نے کہا کہ مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے دباؤ ہے، قیمتوں میں استحکام کیلئے دو ملکوں سے درآمد کی اجازت دےدی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی، کابینہ اجلاس ہوا تو ٹیکس چھوٹ کی منظوری لی جائے گی۔

    نوید قمر نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس نہ ہوا تو سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی جائے گی۔

  • ملک میں  ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا خدشہ: حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا خدشہ: حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومت نے ملک میں طلب پوری کرنے کیلئے پیاز اور ٹماٹر افغانستان اور ایران سے درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر کی زیر صدارت ٹماٹر اور پیاز کی دستیابی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں حکومت نے پیاز ،ٹماٹر کی طلب پوری کرنے کیلئے درآمد میں سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا پیاز، ٹماٹر افغانستان  اورایران سے درآمد کئےجائیں گے۔

    دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ 3ماہ میں ملک کو ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا کرنا پڑےگا، حالیہ سیلاب نےفصلوں کو نقصان پہنچایا ،قیمتوں میں اضافہ اور قلت متوقع ہے۔

    بریفنگ میں کہنا تھا کہ ٹماٹر اور پیاز کی درآمد سے قیمتوں میں استحکام اور دستیابی میں مدد ملے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیاز اور ٹماٹر درآمد کیلئےوزارت تجارت، قومی غذائی تحفظ ،ایف بی آر ملکر کام کریں گے جبکہ ای سی سی سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹیز میں چھوٹ لی جائے گی۔

    وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ ٹماٹر اور پیاز کی صارفین کو دستیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،  ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر

    اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا اور وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید مشاورت کی ہدایت کر دی ۔

    دونوں مصنوعات کی 3ماہ کیلئے برآمد پر پابندی لگانے کی تجویز دی گئی تھی جبکہ دوسرا آپشن ان اشیاکی محدود برآمد کی اجازت دینا ہے، ٹماٹر پیاز کے حوالے سے فیصلہ 24 گھنٹوں میں کرلیا جائے گا۔

    ای سی سی نے نیشنل ریمیٹنس لائیلٹی پروگرام ، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے گندم کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی قیمتوں کی تعین کیلئے حکومت مداخلت نہیں کرے گی، کاشتکارکو حکومتی مقرر کردہ سے زائدقیمت وصول ہو رہی ہے۔

    آزاد کشمیر کیلئے گندم کی فراہمی کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی جبکہ مقامی سطح پر بننے والی کورونا تشخیص کی مشینز پر ٹیکس اور ڈیوٹی چھوٹ دینے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔