Tag: ٹماٹو کیچپ

  • ٹماٹو کیچپ اور مایونیز تیار ہوتا دیکھ کر آپ بھی کھانے سے توبہ کرلیں گے

    ٹماٹو کیچپ اور مایونیز تیار ہوتا دیکھ کر آپ بھی کھانے سے توبہ کرلیں گے

    گزشتہ سے پیوستہ

    کارخانے میں غلیظ ترین تیل سے تیار پکوڑیوں کے معائنے کے بعد ٹیم سرعام  نے ایک اور کارخانے کا دورہ کیا جہاں ٹماٹو کیچپ اور مایونیز بھی اسی گندے طریقے سے بنائے جارہے تھے۔

    اس ٹماٹو کیچپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ٹماٹر نام کی کوئی چیز نہیں تھی، اور مایونیز کیلیے جو کمیکل استعمال کیا جارہا تھا وہ غیر قانونی اور انتہائی مضر صحت تھا۔ اس کے علاوہ ٹیم سرعام کو اس کارخانے میں مشہور برانڈز کی جعلی پیکنگز میں نظر آئیں جن کا نام استعمال کیا جارہا تھا۔

    اس حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسر نے بتایا کہ اس کارخانے میں مایونیز بنانے کیلیے جو مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے اس میں اسٹارچ کے علاوہ تمام اشیاء فوڈ گریڈ نہیں ہیں یعنی وہ ایسے کیمیکلز ہیں جو انسانی صحت کیلیے تباہ کن ہیں۔

    یاد رہے کہ بازار سے ملنے والا کیچپ اکثر اوقات ناقص، غیر معیاری اور گلے سڑے ٹماٹروں اور مضر صحت کیمیکلز سے تیار کیا جاتا ہے۔

    لہٰذا اپنے اہل خانہ کیلیے کسی مشہور برانڈ یا اپنے گھر میں تیار کردہ ٹماٹو کیچپ استعمال کریں جس کی تفصیلی ترکیب اوپر دیئے گئے لنک میں موجود ہے۔


    https://urdu.arynews.tv/dirtiest-cooking-oil-fried-pakora-ary-sar-eaam/

  • کیچپ کن بیماریوں‌ کی دوا ؟

    کیچپ کن بیماریوں‌ کی دوا ؟

    آپ کو یہ جان کر سخت حیرت ہوگی کہ کیچپ سب سے پہلے ایک دوا کے طور پر متعارف ہوا تھا۔

    یقیناً یہ خبر آپ کے لیے حیران کن ہوگی کہ کیچپ بطور دوا متعارف ہوا تھا، یہ نسخہ امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جان کک بینیٹ (John C. Bennett) نے 1830 میں دریافت کیا تھا۔

    آج کی دنیا میں خود کو صحت یاب کرنے کے لیے کیچپ کا استعمال مضحکہ خیز لگتا ہے، لیکن یہ معاملہ 1830 کی دہائی میں ایسا نہیں تھا، بلکہ جب ٹماٹو کیچپ بطور دوا متعارف ہوا تو اس نے امریکا کی ہیلتھ انڈسٹری میں ایک ہلچل مچا دی تھی۔

    ڈاکٹر بینیٹ نے اپنے تیار کردہ کیچپ کی تشہیر ایک ایسی دوا کے طور پر کی جس سے اسہال، یرقان، بدہضمی اور گٹھیا کا علاج ممکن تھا۔

    اس سے پہلے کیچپ مشروم یا مچھلی سے بنایا جاتا تھا اور ٹماٹر کو زہریلا سمجھا جاتا تھا۔ یہ 1834 کی بات ہے جب ڈاکٹر جان کوک بینیٹ نے کیچپ میں ٹماٹر بھی شامل کر دیے اور یوں یہ سترہویں صدی کی سب سے مقبول دوا بن گئی۔

    کچھ ہی عرصے بعد ڈاکٹر بینیٹ نے وسیع پیمانے پر ٹماٹو کیچپ کی ترکیبیں شائع کرنا شروع کر دیں، جنھیں گولیوں کی شکل میں بھی بنایا گیا۔

    ٹماٹر کے اضافے کا مقصد وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار کو اس میں شامل کرنا تھا۔ آج جو ہم کیچپ کو کئی ڈشز کے ساتھ لوازم کے طور پر استعمال کرتے ہیں، 19 ویں صدی کے آخر تک اس کی مقبولیت کی وجہ اس سے بالکل ہی مختلف تھی۔

    بینیٹ نے دعویٰ کیا کہ اس نے ٹماٹر پر تحقیق کی ہے اور پتا چلا ہے کہ یہ اسہال، ہیضہ، یرقان، بدہضمی اور گٹھیا سمیت کئی بیماریوں کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    بینیٹ نے لوگوں کو ترغیب دی کہ وہ ٹماٹروں کو چٹنی میں پکائیں تاکہ پھل کی شفا بخش خصوصیات سے فائدہ اٹھایا جا سکے، ان کی تحقیق کو تمام بڑے امریکی اخبارات میں بڑے پیمانے پر شائع کیا گیا تھا۔

    الیگزینڈر مائلز

    اوہائیو میں 1838 میں پیدا ہونے والے یہ حضرت ایک مشہور مؤجد اور کاروباری شخصیت تھے، انھوں نے لفٹ کا خودکار دروازہ بنایا تھا، انھوں نے ٹماٹروں پر بینیٹ کی تحقیق کو دیکھا۔

    اس وقت، مائلز ‘امریکن ہائیجین پِل’ نامی ایک پیٹنٹ دوا فروخت کر رہے تھے، جب بینیٹ اور مائلز کا آپس میں رابطہ جڑا تو انھوں نے اس گولی کو ‘ٹماٹر کے عرق’ میں تبدیل کر دیا۔

    اس نے ٹماٹر کے جنون کو اتنا بڑھا دیا کہ ملک میں ایک ہلچل مچ گئی، مائلز نے اپنے ٹماٹر کے عرق کی بہت زیادہ تشہیر کی جو مائع اور گولی دونوں شکلوں میں فروخت ہوتی تھی۔

  • گھر میں ٹماٹو کیچپ بنانے کا طریقہ سیکھیں

    گھر میں ٹماٹو کیچپ بنانے کا طریقہ سیکھیں

    ٹماٹو کیچپ بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ چیز ہے جو چٹ پٹے سموسوں، پکوڑوں اور فرائز کا لطف دوبالا کردیتی ہے۔

    بازار سے ملنے والا کیچپ بعض اوقات ناقص، غیر معیاری اور گلے سڑے ٹماٹروں سے تیار کیا جاتا ہے۔ بہترین کیچپ صرف مشہور برانڈز کا ہوتا ہے جو ذرا سا مہنگا ہوتا ہے۔

    tomato-3

    لیکن گھبرائیے مت، آج ہم آپ کو گھر میں ہی ٹماٹو کیچپ تیار کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو نہایت آسان ہے۔


    اجزا

    ٹماٹر ۔ سرخ اور پکے ہوئے: 2 کلو

    پیاز: 250 گرام

    شکر یا چینی: 4 چائے کے چمچ

    سفید سرکہ: آدھا کپ

    پسی ہوئی لال مرچ: 2 چائے کے چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    کارن فلور: 1 چائے کا چمچ

    ادرک: ایک انچ کا ٹکڑا


    ٹماٹو کیچپ بنانے کی ترکیب

    ٹماٹر دھو کر چار چار ٹکڑے کرلیں۔

    پیاز موٹی موٹی کاٹ لیں۔

    ادرک کے باریک ٹکڑے کرلیں۔

    ایک تام چینی یا نان اسٹک پتیلی لے کر ٹماٹر، پیاز، ادرک، لال مرچ اور نمک ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں۔

    tomato-2

    اب انہیں چمچے سے کچل لیں اور چھلنی سے چھان لیں۔

    اس چھنے ہوئے سوپ کو نان اسٹک پتیلی میں ڈال کر چینی شامل کر کے 10 منٹ پکائیں۔ آنچ درمیانی رکھیں۔

    اب سرکے میں کارن فلور گھول کر چمچہ چلاتے ہوئے اس سوپ میں ملالیں۔ چمچہ چلاتی رہیں، دو تین ابال آجائیں تو چولھا بند کردیں۔

    ٹھنڈا ہونے پر کانچ کی بوتلوں میں بھر لیں اور فریج میں رکھیں۔

    مزید سرخ رنگ لانے کے لیے ذرا سی مقدار میں کھانے کا سرخ رنگ بھی شامل کر سکتی ہیں۔

    کھٹائی کم کرنے کے لیے سرکے کی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔

    potato-4

    گھر کا بنایا ہوا صاف ستھرا کیچپ گلے کے لیے بھی نقصان دہ نہیں لہٰذا اسے بغیر رد و کد کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔