Tag: ٹم ساؤتھی

  • ٹم ساؤتھی کے 16سالوں پر محیط ٹیسٹ کیریئر کا شاندار اختتام

    ٹم ساؤتھی کے 16سالوں پر محیط ٹیسٹ کیریئر کا شاندار اختتام

    کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بنالیا، جیت کے ساتھ اختتام نے ریٹائرمنٹ کا لمحہ بہترین بنادیا۔

    ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کیریئر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے خاتمے کے ساتھ ہی اپنے اختتام کو پہنچا مگر یہ سفر ان کے لیے کافی شاندار رہا، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں 423 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر اس ٹیسٹ کو ان کے لیے یادگار بنایا۔

    انگلینڈ کی ٹیم سیریز 1-2 سے جیت گئی تاہم آخری میچ کی جیت ٹم ساؤتھی کو مطمئن کرنے کے لیے کافی تھی، کیوی بولر نے نے آخری ٹیسٹ میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور کرس گیل کا 98 چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

    2008 میں انگلینڈ کے خلاف ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، 107 ٹیسٹ میچز میں 391 وکٹیں حاصل کربت والے ساؤتھی نے انگلش تیم کے خلاف ہی اپنے کیریئر کا اختتام بھی کیا۔

    کسی بھی ٹیسٹ میچ میں اُن کی بہترین بولنگ 108رنز دے کر 10وکٹیں رہیں جبکہ اپنے 16 سالہ کیریئر میں ایک اننگز میں انھوں نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

    ٹِم ساؤتھی ٹیسٹ کرکٹ میں صرف ایک اچھے بولر نہیں تھے بلکہ انھوں 2245 رنز اسکور کرتے ہوئے بیٹ کے ساتھ بھی اپنی افادیت ثابت کی۔

  • ٹم ساؤتھی کے تابڑ توڑ چھکے، ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ برابر کردیا

    ٹم ساؤتھی کے تابڑ توڑ چھکے، ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ برابر کردیا

    کیوی بولر ٹم ساؤتھی نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بناتے ہوئے تابڑ توڑ چھکے مار کر ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    ٹم ساؤتھی نے 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرایا، اسٹار پیسر نے الوداعی ٹیسٹ میں کرکٹرز کے ایلیٹ کلب میں شمولیت اختیار کی، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

    کیوی بولر کو ان کے آخری ٹیسٹ میں انگلش پلیئرز کی جانب سے گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا، انھوں نے گراؤنڈ میں آتے ہی اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

    ساؤتھی نے اپنی اننگز کی صرف تیسری گیند پر بین اسٹوکس کو چھکا لگایا، دو گیندوں کے بعد انھوں نے یہ کارنامہ دہرایا، اس بار ڈیپ بیکورڈ اسکوائر لیگ باؤنڈری پر بال گراؤنڈ سے باہر گئی۔

    نیوزی لینڈ کے بیٹر بے اگلے اوور میں بھی جارحانہ کھیل جاری رکھا، اس بار انھوں نے گس اٹکنسن کی گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ پر زبردست چھکا لگایا۔

    اس تیسرے چھکے کے ساتھ، ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 98 چھکے مارنے کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز کرس گیل کا ٹیسٹ کرٹ میں چھکے مارنے کا ریکارڈ برابری کردیا۔

    ساؤتھی نے 10 گیندوں پر 23 رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور تین چھکے شامل تھے، انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کی۔

  • ٹم ساؤتھی کا  ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ٹم ساؤتھی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بہترین فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم گراونڈ ہملٹن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

    نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، ملک کے لئے 18سال کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

    نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ ساؤتھی کا کیریئر بہترین رہا، ان کے ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ کہہ رہے ہیں۔ ساؤتھی نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    اُنہوں نے 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں، 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تو ساؤتھی ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے۔

    ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

    ساؤتھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

  • نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصبح دبئی پہنچی، اور ای کے 600 سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے۔

    مہمان ٹیم کی آمد پر ایئرپورٹ کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ٹم ساؤتھی کی قیادت میں مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن نیوزی لینڈکی قیادت کریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔

    پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔