Tag: ٹنڈوالہٰیار

  • آوارہ کتے نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کاٹ لیا

    آوارہ کتے نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کاٹ لیا

    ٹنڈوالہٰیار: سندھ کے شہر میں آوارہ کتے نے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو کاٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہٰیار کے بہار خان میرجت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد پر کتے نے حملہ کردیا، متاثرہ افراد میں 2 خواتین، 3 مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔

    کتے کے کاٹنے کے بعد متاثرین کو ٹنڈوالہٰیار کے سول اسپتال منتقل کیا گیا، ویکسین نہ ہونے پر انہیں ڈاکٹر نے حیدرآباد ریفر کیا۔

    متاثرین نے بتایا کہ سول اسپتال آنے والے مریضوں کیلئے ویکسین کیساتھ ایمبولینس بھی ناپید ہے، ایمبولینس نہ ملنے پر متاثرہ افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں میں حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

  • 12 سالہ بچے کے قتل کا  معمہ حل ، قاتل کون نکلا؟

    12 سالہ بچے کے قتل کا معمہ حل ، قاتل کون نکلا؟

    ٹنڈوالہٰیار : 12 سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے قاتلوں سے متعلق اہم انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہٰیار میں تھانہ ڈاسوڑی کی حدود میں 12 سالہ بچے کےقتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    ایس ایس پی ابریزعباسی نے انکشاف کیا چچاؤں نے بھتیجے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا، ایس ایس ٹنڈوالہٰیار کی کرائم سین ٹیم نے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

    ابریزعباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں مقتول کے چچا اور گاؤں کا ایک رہائشی شامل ہے، ملزمان نے ملکر بچے سے مبینہ زیادتی کی، تیز دھارآلے سے قتل کیا۔

    ملزما ن نے بچے کو قتل کرکے گنے کی فصل میں دفن کیا تاہم مزید تحقیقات کیلئے میڈیکل ٹیموں نے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

    ایس ایس پی ٹنڈوالہٰیار کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے اندر قاتلوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔