Tag: ٹنڈو جام

  • حیدرآباد  : مسافر کوسٹر اور ٹرک میں خوفناک  تصادم، 20 افراد زخمی

    حیدرآباد : مسافر کوسٹر اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 20 افراد زخمی

    حیدرآباد : ٹنڈو جام میں مسافر کوسٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے، جس میں چار کی حالت تشویشناک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈو جام میں مسافر کوسٹر اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا۔

    جس کے کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    مسافر کوسٹر ٹنڈو الہ یار سے حیدرآباد آ رہی تھی۔۔ حادثہ اوورٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے پل پر ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں ٹریلر اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔

    حادثے کے نتیجے میں کار سوار خاتون جاں بحق اور تین خواتین سمیت چارافراد زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر سے جا ٹکرائی۔

  • حکومت کو مینڈیٹ ملا ہے کہ آخری دن تک کام کیا جائے: وزیر اعظم

    حکومت کو مینڈیٹ ملا ہے کہ آخری دن تک کام کیا جائے: وزیر اعظم

    حیدر آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ لوگ باتیں کرتے تھے ہم نےعوام دوست بجٹ میں کر دکھایا۔ تنقید ہوئی کہ حکومت کو یہ بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ حکومت کو مینڈیٹ ملا ہے کہ آخری دن تک کام کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صوبہ سندھ کے شہر ٹنڈو جام میں گیس پروسیسنگ کی فیسیلٹی کا افتتاح کیا۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اہم قومی منصوبوں کی تکمیل اور افتتاح کی خوشی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے ثابت کیا کہ اپنا کام مقرررہ وقت پر کر سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نہ صرف پرانے منصوبے مکمل کیے بلکہ نئے منصوبے بھی شروع کیے۔ ’ساڑھے 300 ٹن ایل پی جی یہاں سے نکل رہی ہے۔ ملک میں گیس کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی گئی تھی‘۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سے گیس، سڑکوں اور تعمیرات کے منصوبوں پر بحث کرلیں۔ 65 سال سے جو کام نہیں ہوئے وہ مسلم لیگ ن نے مکمل کیے۔ اداروں میں کام کرنے والے گواہ ہیں ہمیشہ کام کرنے کی بات کی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں لوگ گھروں سے نکلنے سے گھبراتے تھے۔ آج دیہی اور شہری سندھ کی صورتحال آپ دیکھ لیں۔ لوگوں نے پیش گوئیاں کیں یہ حکومت نہیں چلے گی۔ حکومت نے اپنی مدت پوری کی اور منصوبے بھی مکمل کیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا۔ تنقید ہوئی کہ حکومت کو یہ بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ حکومت کو مینڈیٹ ملا ہے کہ آخری دن تک کام کیا جائے۔ ’ بجٹ ہم نے پیش کیا، اگلی حکومت اس میں تبدیلی کر سکتی ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام پر جو ٹیکس 35 فیصد تک جاتا ہے وہ 15 فیصد پر ختم کردیا۔ ٹیکس ریفارمز پر تنقید کرنے والے پہلے اپنا ٹیکس ریکارڈ پیش کریں۔ ٹیکس ادا کرنا یا نہ کرنا آپ کی مرضی نہیں، ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ہمیشہ سنتے آئے تھے تھر میں بہت کوئلہ ہے۔ حکومت محنت نہ کرتی تو تھر کا کوئلہ زمین میں ہی رہتا۔ کوشش ہے کہ ریکوڈک کے وسائل بھی ملک کے کام آئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حیدرآباد:خیبر ایکسپریس کی ٹکر سے آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم

    حیدرآباد:خیبر ایکسپریس کی ٹکر سے آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم

    حیدرآباد میں ٹنڈو جام کے قریب خیبرایکسپریس کی ٹکر سے آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، تاہم معجزانہ طور پرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی سے پشاور جانے والی خیبر ایکسپریس حیدرآباد میں ٹنڈو جام کے قریب خیبر ایکسپریس آل ٹینکر سے ٹکرا گئی، تاہم حادثے میں ٹرین کے مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ آئل ٹینکر 2ٹکڑوں میں ہوگیا۔

    حادثے کے بعد ریلوے ٹریک بند کردیا گیا، ذرائع کے مطابق شدید سردی کے باعث امدادی کاموں میں تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔