Tag: ٹنڈو محمد خان

  • سندھ حکومت کا آئینی حق ہے جہاں اور جب چاہے رینجرز کو اختیار دے،خورشید شاہ

    سندھ حکومت کا آئینی حق ہے جہاں اور جب چاہے رینجرز کو اختیار دے،خورشید شاہ

    ٹنڈو محمد خان : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ جہاں بہتر سمجھے رینجرز کو اختیارات دے اور ایسا کرنے پر کوئی آئینی انحراف نہ ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے‌حوالے سے سندھ حکومت جو بھی اقدام کرے گی وہ آئین میں رہتے ہوئے کرے گی،سندھ حکومت کا آئینی حق ہے کہ جہاں بہتر جانے رینجرز کو اختیار دے،صوبائی حکومت کی کال پر رینجرز اس جگہ امن عامہ کے قیام کے لیے کارروائی کر سکتی ہے۔

    انہوں نے وضاحت دی کہ حکومت مخالف تحریکوں کا متحدہ اپوزیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے،اگر کوئی حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنا چاہتا ہے تو وہ اُس کی اپنی انفرادی سیاسی حکمت عملی ہو گی،متحدہ اپوزیشن کا اس تحریک سے کوئی تعلق نہیں تا ہم اگر حکومت نے ہٹ دھرمی کی ریت جاری رکھی تو متحدہ اپوزیشن کے پاس بھی کئی آپشن ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس معاملے پر اب تک تین ممالک کے وزیر اعظم مستعفی ہو چکے ہیں،دنیا بھر میں پانامہ لیکس میں نام آنے والوں کے خلاف عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی پاناما لیکس معاملے کا حل نکالا جائے ،اس کاحل نکالنا حکومت کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر 8میٹنگز ہوچکی ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،حالیہ میٹنگ میں نئی قانون سازی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے حکومت کی سست روی سے یہ معاملہ گھمبیر صورت اختیار کرتا جارہا ہے جس کے سدباب کے لیے فوری اور دیرپا اقدام اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

    آخر میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے آزاکشمیر انتخابات میں اُن کی جماعت کی ناکامی پر موقف اپنایا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ہمیشہ وہی جماعت کامیاب ہوتی ہے جو اسلام آباد کی بھی حکمران جماعت ہو۔

  • ابراہیم ابڑو ایڈوکیٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین

    ابراہیم ابڑو ایڈوکیٹ اغواء کیس کا ڈراپ سین

    کراچی : ابراہیم ابڑوایڈوکیٹ کے اغواء کیس کا ڈارپ سین ہو گیا ہے،آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے بتایا ہے کہ ابراہیم ابڑو ایڈوکیٹ کو ڈکیتی کے الزام میں ٹنڈو محمد خان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد تصدیق ہو گئی ہے کہ ابراہیم ابڑو ایڈوکیٹ ڈکیت گینگ کا رکن ہے،ابراہیم ابڑو کی بینک سے رقم نکلوانے والوں سے رقم چھینا کرتا تھا،اسے ٹنڈو محمد خان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ ملزم بینک ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہے جس کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ بھی موجود ہے جس میں ابراہیم ابڑو کو ڈکیتیاں مارتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

    آخر میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے وکلاء برادری سے گزارش ہے کہ ابرہیم ابڑو ایڈوکیٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سرپرستی سے گریزکریں،ایسے جرائم پیشہ افراد وکلاء برادری کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

    واضح رہے چند روز قبل وکلاء برادری کی جانب سے ٹنڈو محمد خان کے ایک وکیل ابراہیم ابڑو ایڈوکیٹ کی سادہ لباس افراد کی جانب سے اغواء کیے جانے کی خبر پراحتجاج کیا گیا تھا جس میں سندھ پولیس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ابراہیم ابڑو کو فی الفوربازیاب کرایا جائے۔

  • ٹنڈو خان میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی، شہریوں کا احتجاج

    ٹنڈو خان میں ڈیڑھ کروڑ کی ڈکیتی، شہریوں کا احتجاج

    ٹندو محمد خان: میر محلہ ریوا چند گلی میں سات مسلح افراد نے ہندو ڈاکٹر اشوک کمار اور ڈاکٹر جمنا کے گھر میں گھس کر، اسلحے کے زور پراہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور ڈیڑھ کروڑ مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے اہل ِخانہ پر تشدد کیا اورگھرمیں موجود طلاعی زیورات جن کی مالیت ایک کروڑ تھی اورپچاس لاکھ روپے نقدی لے کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ڈکیتی کے واقعے کے خلاف ٹنڈو محمد خان کے تمام بازار احتجاجاً بند ہوگئے، اور شہریوں کی جانب سے قومی شاہراہ پردھرنا دیا گیا اور متعلقہ ایس ایچ او کی فوری طور پر برطرفی کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ ٹنڈو محمد خان میں ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ایس ایچ او کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔