Tag: ٹوئٹ

  • عافیہ صدیقی کیس حوالے کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا جارہا ہے، اسحاق ڈار

    عافیہ صدیقی کیس حوالے کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا جارہا ہے، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس حوالے کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا جارہا ہے۔

    اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کے ذریعے دورہ امریکا میں اپنی گفتگو کے حوالے موقف واضح کیا ہے، نائب وزیراعظم نے کہا کہ اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک میں بانی پی ٹی آئی کیس سے متعلق سوال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کیس کے جواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کا حوالہ دیا۔

    اسحاق ڈار آج امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے اہم ملاقات کریں گے

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ ادوار میں ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے معاونت کرتے رہے، عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تمام سفارتی، عدالتی معاونت فراہم کرتے رہے ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ حل نہ ہوجائے معاونت کرتے رہیں گے، ہرملک کے عدالتی و قانونی طریقہ کار ہوتے ہیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالتی و قانونی طریقہ کار کا احترام کیا جاتا ہے چاہے وہ پاکستان ہو یا امریکا، عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر ہماری حکومت کا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ishaq-dar-on-imran-khan/

  • امیتابھ نے ایشوریا، ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں پر غصے سے بھری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

    امیتابھ نے ایشوریا، ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں پر غصے سے بھری ٹوئٹ میں کیا کہا؟

    بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنے بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں پر ایک غصے سے بھری ٹوئٹ شیئرکردی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان نے ایک غصے سے بھرپور ٹوئٹ کی ہے، پیر کو شیئر کی جانے والی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد بالی ووڈ سپراسٹار کے مداح تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں۔

    امیتابھ نے پوسٹ کے کپیشن میں لکھا ’’T 5210 – چپ!‘‘ ساتھ ہی انھوں نے غصے سے بھرے چہرے کی ایموجی کا بھی استعمال کیا، اس کے بعد مداح یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ بگ بی نے ایسا کیوں کیا۔

    منگل کو امیتابھ بچن نے ایک اور ٹویٹ شیئر کی جس میں انھوں نے لکھا ’’T 5211 – چپ چاپ، چڈی کا باپ (ساتھ ہی انھوں نے زپ کے منہ والے چہرے کی ایموجیز بنائیں)۔‘‘

    صارفین ان کی ٹوئٹ کا مطلب یہ نکال رہے ہیں کہ ’آپ سب بولنے کے حوالے سے بہت معمولی حیثیت رکھتے ہیں‘، ان دو پوسٹس نے شائقین کو مزید الجھن میں ڈال دیا ہے اور وہ اسے ایشوریہ اور ابھیشیک کی طلاق کی افواہوں پر کی جانے والی پوسٹ سمجھ رہے ہیں۔

     

    امیتابھ بچن نے بالآخر ابھیشیک، ایشوریہ کی طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

     

    ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کی ٹوئٹ سے مایوسی یا ناامیدی کے گہرے احساس کا اظہار ہوتا ہے، اس سے لگتا ہے کہ کسی نے کچھ غلط کیا ہے‘، ایک اور شخص نے لکھا کہ ’سرجی یہ کیا ہوگیا ہے آپ کو، سب خیریت ہے نہ؟‘

    خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے بھی امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق کی جاری افواہوں پر اظہار خیال کیا تھا، کون بنے گا کروڑ پتی کے میزبان نے ایک لمبا نوٹ لکھا تھا اور بتایا تھا کہ کیوں وہ اپنے خاندان کے گرد ڈھال بنا کررکھتے ہیں۔

    امیتابھ نے اپنے بیٹے اور بہو کی طلاق کی افواہوں کے حوالے سے لکھا تھا کہ ’دوسروں سے مختلف ہونے اور زندگی میں اس چیز پر یقین رکھنے کے لیے بے پناہ حوصلے اور خلوص کی ضرورت ہوتی ہے‘۔

    بالی ووڈ اداکار نے لکھا تھا کہ ’میں خاندان کے بارے میں بہت کم ہی بات کرتا ہوں، کیونکہ یہ میرا ڈومین ہے اور اس کی پرائیویسی میرے پاس ہے، صرف قیاس آرائیاں ہیں، وہ قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں، بغیر تصدیق کے۔‘

    شعلے کے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں نجی حیثیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور اس بارے میں میڈیا میں زیادہ بات کرنا ان کے لیے پسندیدہ نہیں۔

  • چِلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا: شیخ رشید

    چِلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا: شیخ رشید

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کا احترام سب پرلازم ہے اور چِلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کی۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2023 میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں اور آج میرے خلاف عدالت میں 10 مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی ہے

    انہوں نے کہا کہ میری حلقہ 56 اور 57 کی چھوٹی سی سیاست ہے، ہم نے راولپنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا ہے، بچپن سے یہ سوچ ہے سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، چِلے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا، الیکشن کمشنر نے کہا الیکشن 8 فروری کو ہونگے ان کے بیان پر یقین کرنا چاہیے۔

  • ’رنز بنانے پر ٹول ٹیکس لگانا چاہیے‘ آئس لینڈ کرکٹ کا ٹوئٹ

    آئس لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے کراچی کی وکٹ پر طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کے اوپنر  کے زبردست کھیل کا آغاز کیا، ڈیون کانوے نے اپنی سنچری مکمل کی جبکہ لیتھم کو 71 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر تنقید کی گئی تھی اور اسے مکمل طور پر بیٹنگ وکٹ قرار دیا تھا۔

    تاہم اب آئس لینڈ کرکٹ بورڈ  نے بھی سوشل میڈیا پر کراچی کی وکٹ کے حوالے سے طنزیہ ٹوئٹ کی ہے۔

    آئس لینڈ بورڈ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی کی سڑک پر صدی کی  ایک اور ناقابل یقین سنچری کی  شراکت داری مکمل ہوگئی۔

    آئس لینڈ بورڈ نے مزید کہا کہ انہیں ٹول متعارف کراکے  رن پر ٹیکس لگانا چاہئے۔

  • ’سوچنا بھی منع ہے‘ فاسٹ بولر نے کپتان کے حق میں کیا گیا ’ٹوئٹ‘ ڈیلیٹ کردیا

    ’سوچنا بھی منع ہے‘ فاسٹ بولر نے کپتان کے حق میں کیا گیا ’ٹوئٹ‘ ڈیلیٹ کردیا

    کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے حق میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کے پوچھنے پر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ سے متعلق لاعلمی ظاہر کی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد شاہین نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’بابر اعظم پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’سوچنا بھی منع ہے‘ شاہین آفریدی نے پوسٹ شیئر کردی

    فاسٹ بولر نے مزید لکھا تھا کہ ’وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا، کچھ اور سوچنا بھی منع ہے کا انہوں نے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔‘

  • ایل اوسی پر بسنے والے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: فردوس عاشق

    ایل اوسی پر بسنے والے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: فردوس عاشق

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ایل اوسی پر بسنے والے مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں، ان بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کیا کہ ایل اوسی پر بسنے والوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ایل اوسی پر شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی سفاکی ظاہر کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم کے احساس کا مظاہرہ ہے، کابینہ نے ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے خصوصی پیکج منظور کیا، خصوصی پیکیج خاندانوں کی فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت راشن اسکیم کے ذریعے معاونت کی جائے گی، 33 ہزار498 خاندانوں میں ہر شادی شدہ خاتون کی سہ ماہی مدد کی جائے گی، جبکہ ہرسہ ماہی خاتون کو 5ہزار روپے دیے جائیں گے، رقم کی ادائیگی 4 سہ ماہی تک جاری رہے گی۔

    ایل او سی پر فائرنگ سے 2 جوان شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 3 بھارتی فوجی ہلاک

    خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مار دیے۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں بڑھتی جا رہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

  • آقاکریمﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    آقاکریمﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے حضرت محمدﷺکی ولادت باسعادت پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

    سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آقاکریمﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل نمونہ ہے، ان کی ذات اطہر ہمارے لیے رہنمائی اور دنیاوآخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نفرتوں کے خاتمے کے لیے نبیﷺکی ذات اقدس روشن ترین مثال ہے، آپ کی سیرت طیبہ کو اپنا کردنیا کو بتاسکتے ہیں اسلام کا دامن کتناوسیع اور دل کس قدر فراخ ہے، اللہ اور اس کے محبوب کی اطاعت کا مطلب انسانیت سے محبت، اس کی فلاح اور خیرخواہی ہے۔

    خیال رہے کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ملک میں امن واستحکام یقینی بنانا چاہیے۔

    عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنے اور انسانیت کی فلاح کے لیے ان کے اسوہ حسنہ کے فروغ پرزور دیا۔

    جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں اللہ کے نبیﷺ کی ولادت پر جشن کا سماں ہے، عاشقان رسول اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کررہے ہیں، لاہور میں بھی صبح بہاراں پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی، فضائیں اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں، ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  • اسلاموفوبیا کے مقابلے کے لیے ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کا انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ

    اسلاموفوبیا کے مقابلے کے لیے ترکی، ملائیشیا اور پاکستان کا انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ترکی، ملائیشیا اور پاکستان مشترکہ طور پر انگریزی چینل کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ آج ان کی رجب طیب اردوان اور مہاتیر محمد سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ طور پر ایک انگریزی چینل شروع کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا انگریزی زبان کے چینل کا مقصد اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا ہے، اور دنیا کو اسلام کے بارے میں آگاہی دینا ہے، چینل کا مقصد عظیم مذہب اسلام کے بارے میں غلط تاثر کا خاتمہ ہے۔

    انھوں نے کہا ایسی تمام غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے گا جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یک جا کرتی ہیں۔

    انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اس چینل کے ذریعے مسلمانوں کے بارے میں غلط تاثرات ٹھیک کیے جائیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا چینل کے ذریعے توہین رسالت کے معاملے پر دنیا کو آگاہی، مسلمانوں کی تاریخ پر مبنی فلموں کے ذریعے دنیا کو تعلیم دی جائے گی۔

    تازہ ترین:  مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا ازالہ ضروری ہے: عمران خان

    انھوں نے لکھا چینل کے ذریعے مسلمانوں کو میڈیا پر مکمل نمایندگی ملے گی۔

    واضح رہے آج پاکستان، ملائیشیا اور ترکی نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں ’نفرت انگیز تقاریر‘ کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔

    کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، مذہبی دہشت گردی کے پیچھے حقیقت کی بہ جائے سیاست ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کا ازالہ کیا جانا ضروری ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر پر دنیا میونخ کی طرح اب محض لا علمی کا بہانہ نہیں کر سکتی: وزیر اعظم

    مقبوضہ کشمیر پر دنیا میونخ کی طرح اب محض لا علمی کا بہانہ نہیں کر سکتی: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر دنیا میونخ کی طرح اب محض لا علمی کا بہانہ نہیں کر سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی نہایت مخدوش صورت حال سے متعلق ایک اہم ٹویٹ کر کے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑا۔

    انھوں نے لکھا کہ دنیا اب محض لا علمی کا بہانہ نہیں کر سکتی جیسا کہ 1938 میں میونخ میں ہوا، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے، آج مودی کی بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا 32 واں دن ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت عالمی اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے، دنیا ان بھارتی مظالم پر کیوں خاموش ہے، کیا عالمی برادری میں انسانیت مر چکی ہے، عالمی برادری ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو دنیا میں کیا پیغام دے رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا کے عزائم دنیا پر آشکار ہو چکے ہیں، بھارتی ریاست آسام میں بھی ہندوتوا کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے، بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو قتل کیا، پیلٹ گنز سے زخمی کیا، کشمیری مردوں، خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، لوگوں کو گرفتار کر کے بھارت کی جیلوں میں ڈال دیا گیا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اسپتالوں میں دوائیں ختم ہو گئی ہیں، بنیادی ضرورت کی چیزوں کی کمی ہو چکی ہے، جب کہ بلیک آؤٹ کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے حالات دنیا سے چھپ گئے ہیں لیکن خوف ناک صورت حال کے باوجود عالمی میڈیا مظالم سامنے لا رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دوسری طرف عالمی برادری وادی میں جاری ان مظالم پر خاموش ہے۔ وزیر اعظم نے سوال کیا کہ جب مسلمانوں پر ستم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں تو کیا اقوام عالم کی انسانیت دم توڑ دیتی ہے؟

  • افتخار چوہدری کو جیل بھیجنا چاہیے: فواد چوہدری کا ٹویٹ

    افتخار چوہدری کو جیل بھیجنا چاہیے: فواد چوہدری کا ٹویٹ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کو دیگر ساتھیوں سمیت جیل بھیجنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ریکوڈک کیس کے فیصلے پر ٹویٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افتخار چوہدری کے فیصلوں کی قیمت پاکستان مسلسل ادا کر رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس شخص کے فیصلوں کا میرٹ جانچنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیشن بننا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ریکوڈک کیس: پاکستان کو 5.8 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری، حامد خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے کے جرم میں جیل بھیجا جانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ آج انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو 5.8 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    ورلڈ بینک کی ثالثی عدالت نے سات سال پرانے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ پاکستان ٹیتھیان کاپر کمپنی کو 4.08 ارب ڈالر ہرجانہ اور 1.87 ارب ڈالر سود ادا کرے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، تاہم سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2011 میں ریکوڈک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔