Tag: ٹوئٹر اکاؤنٹ

  • بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کون چلاتا ہے اور پوسٹ کی اجازت کہاں سے ملتی ہے؟ رؤف حسن نے بتا دیا

    بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کون چلاتا ہے اور پوسٹ کی اجازت کہاں سے ملتی ہے؟ رؤف حسن نے بتا دیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے بانی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے اور پوسٹ کی اجازت ملنے سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کے پاس تقریباً45منٹ رہا،گوہرصاحب ایک گھنٹہ رہے،ایف آئی اےنےٹوئٹ سےمتعلق سوال کیےکہ ویڈیوکس نے لگائی وغیرہ، ہم نے تمام چیزوں سےمتعلق بیان دیا۔

    بانی پی ٹی آئی کاٹوئٹرہینڈل سے متعلق سوال پر حسن رؤف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کاٹوئٹرہینڈل کون چلاتا ہے مجھے علم نہیں اور ان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی اجازت کہاں سے ملتی ہے، اس کا بھی علم نہیں۔

    اکاؤنٹ سے پوسٹ کے حوالے سے ترجما پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ویڈیودیکھ لی ہے، کور کمیٹی نےکچھ لوگوں نے کہا ویڈیو کا کچھ حصہ غیرضروری ہے، کور کمیٹی میں کچھ لوگ ویڈیو کو اون کرناچاہ رہے تھے تاہم ویڈیو کے جن حصوں پراعتراض ہو رہا ہے وہ قانونی کمیٹی کو بھیجے گئے ہیں، لیگل کمیٹی کی رائے کے بعد ویڈیو سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ قانونی کمیٹی کی رائےکی بنیادپرفیصلہ کریں گے آگے کیسے چلنا ہے ، ویڈیوپوسٹ ہونے کےبعدبانی پی ٹی آئی سے ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی تو ویڈیو سے متعلق ان سے بات کروں گا۔

    ترجمان نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی نے فائنل ویڈیو کا مواد نہیں دیکھا، میری سوشل میڈیاٹیم کےساتھ بھی تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی ،ٹوئٹ کی گئی ویڈیومیں موجودہ عسکری قیادت کی تصاویر لگانا بالکل غیرضروری عمل تھا، بیانیہ اگربیان کیا جا رہا تھا تو اس کو زہرآلود کرناغیرضروری تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں چڑیا بھی پرنہیں مارسکتی بانی ویڈیو پوسٹ کیسےکرسکتےہیں، میرے خیال میں ویڈیو پر غداری کا مقدمہ نہیں بن سکتا۔

    انھوں نے کہا کہ گزشتہ2سال سےپارٹی پرپریشر ہے اوربڑھتا جارہا ہےجس کامسئلہ نہیں، عدت کیس کوجس طرح آگے کردیا گیا اس کی کوئی منطق نہیں تھی، 1971میں بھی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا اور اب بھی نہیں کیاگیا۔

    تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹیم کازمینی حقائق سےرابطہ منقطع ہے، زمینی حقائق سےرابطہ منقطع ہونے سے نقصان ہوسکتاہے، ایسا میکنزم ہوناچاہیےجس میں زمینی حقائق چیک کیے جائیں، دیکھناہوگاکہ جوسوشل میڈیا کیلئے مواد بنا اس کو استعمال کرناچاہیے یانہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ میں چاہوں گا کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیوچلاکردکھاؤں لیکن بانی پی ٹی آئی کوویڈیوزدکھانےکاکوئی طریقہ کار نہیں ہے، انتظامیہ کو چاہیے کہ ہمیں بانی سےملاقات کیلئے اچھا ماحول دیں ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شیشے کا پارٹیشن لگانے کی کیا ضرورت ہے۔

    عدالتی فیصلوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھےخوشی ہےکہ عدالتوں نےکچھ بہترفیصلےکرناشروع کردیےہیں، ہمارےلیےسب سے اہم ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سےرہاہوں ، آج بھی کہتا ہوں چیف جسٹس کوبانی پی ٹی آئی کےمقدمات نہیں سننے چاہئیں، مقدمات کو براہ راست نشرنہ کرنے سے جانبداری نظرآتی ہے۔

    حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان سمیت سب کےساتھ کام کررہےہیں، فضل الرحمان اور پی ٹی آئی بہت جلد اکٹھےتحریک چلائیں گے، حکومت مخالف تحریک کیلئے ہم چاردیواری کے اندر کنونشنز کا انعقاد کر رہے ہیں، مولانا صاحب نے حکومت سے کوئی اجازت نہیں لی اورجلسے کیے،خوشی ہے اور ہم اجازت کے بغیر باہرن کلیں تو مقدمات درج کرکے پکڑ لیا جاتا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم عنقریب جلسے شروع کرنےجارہے ہیں، جلسوں کی اجازت نہیں دیں گے تو اس کے باوجود بھی جلسے کریں گے، پارٹی نے فیصلہ کرلیا ہےکہ ہم احتجاج کریں گے۔

  • نیپالی وزیر اعظم کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

    نیپالی وزیر اعظم کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

    نیپالی وزیر اعظم پشپا کمل دہل کا آفیشل ٹویٹر ہینڈل جمعرات کی صبح ہیک کر لیا گیا۔

    وزیر اعظم پشپا کمل دہل کے ٹوئٹر  اکاؤنٹ میں ہیکر نے ان کے نام کو تبدیل کرکے بلر رکھ دیا جو کہ پرو ٹریڈرز کی ایک نان فنجیبل ٹوکن مارکیٹ پلیس اکاؤنٹ کا نام ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اکاؤنٹ کو کئی گھنٹوں کے بعد بحال کرلیا گیا، جس کے بعد ان کے اکاؤنٹ میں ایک بھی پرانے ٹوئٹ موجود نہیں جبکہ فالوروز بھی کم ہوگئے ہیں۔

    اس کے علاوہ نیپالی حکومت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کر کے پن کی گئی ٹویٹ کو بھی ہٹا دیا ہے۔

    ہیکرز نے نیپالی وزیر اعظم کے اکاؤنٹ سے این ایف ٹی کی ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ بھی کیا تھا جسے ڈلیٹ کردیا گیا ہے۔

  • وزیرِاعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو آرکائیو کر دیا گیا

    وزیرِاعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو آرکائیو کر دیا گیا

    اسلام آباد : وزیرِاعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کوآرکائیو کردیا گیا جبکہ عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بائیو بھی تبدیل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کوآرکائیو کردیا گیا، عمران خان کے وزیرِاعظم بننے کے بعد ستمبر 2018 میں اکاؤنٹ بنایا گیا تھا، اکاؤنٹ کے چونتیس لاکھ فالوورز تھے۔

    دوسری جانب عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی بائیو بھی تبدیل کرلی، چئیرمین تحریکِ انصاف اور سابق وزیرِاعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھ دیا ہے۔

    خیال رہے اقتدار سے رخصتی کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیااور سوشل میڈیا پر عمران خان ، امپورٹڈ حکومت نامنظور ، ووٹ آف نو کانفیڈنس ، واٹ اے مین کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز کر رہے ہیں۔

    دو روز قبل چند گھںٹوں میں ناقابلِ یقین تیس لاکھ سے زائد پاکستانی ٹوئٹر پر احتجاج ریکارڈ کراوچکے ہیں جبکہ شوبز اداکاروں نے بھی عمران خان سے یکہجتی کا اظہار کیا۔

  • کرونا ویکسین کی مخالفت، ٹویٹر کا بڑا قدم

    کرونا ویکسین کی مخالفت، ٹویٹر کا بڑا قدم

    سان فرانسسکو: کرونا ویکسین کی غلط معلومات دینے پر ٹویٹر نے اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے بلاک کرنے کا اسٹرائیک سسٹم متعارف کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹویٹر نے کہا ہے کہ اب ان ٹویٹس کو لیبل کیا جائے گا جو کو وِڈ 19 ویکسینز کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، تاکہ ایسے صارفین کو نکال باہر کیا جائے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ’اسٹرائیک سسٹم‘ نامی نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ان صارفین کو مستقل طور پر ٹویٹر سے نکال دیا جائے گا جو پانچویں بار ایسی ٹویٹ کریں گے۔

    ٹویٹر کمپنی نے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس سسٹم سے عوام کو ہماری پالیسیوں کے بارے میں بتانے میں مدد ملے گی اور ممکنہ طور پر نقصان دہ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے جب کسی ٹویٹ کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر لیبل کیا جائے گا تو اس صارف کو ایک اسٹرائیک دیا جائے گا اور اطلاع دی جائے گی، دوسرا اور تیسرا اسٹرائیک ملنے کے بعد اس صارف کے اکاؤنٹ کو 12 گھنٹوں کے لیے بلاک کر دیا جائے گا۔

    ٹویٹر کے مطابق چوتھی بار خلاف ورزی کے بعد اکاؤنٹ کو 7 دنوں کے لیے بند کر دیا جائے گا اور پانچویں اسٹرائیک سے اکاؤنٹ کو مستقل طور پر معطل کر دیا جائے گا۔

  • ٹوئٹراکاؤنٹ پر تبدیلی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان

    ٹوئٹراکاؤنٹ پر تبدیلی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان

    اسلام آباد: وزیراعظم منتخب ہوتے ہی عمران‌ خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی تبدیلی آگئی اور  چیئرمین پی ٹی آئی کی جگہ وزیراعظم پاکستان تبدیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اسٹیٹس تبدیل کرلیا۔

    عمران خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی جگہ وزیراعظم پاکستان لکھ لیا۔

    خیال رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہے، انھوں نے 14 اگست کو اپنے آخری ٹوئٹ میں ترک صدر سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

    یاد رہے ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان سے حلف لیا، اس موقع پر عمران خان نے سیاہ شیروانی زیب تن کی تھی۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

    واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔