Tag: ٹوئٹر پیغام

  • بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے،  ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ٹوئٹ

    بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ٹوئٹ

    واشنگٹن : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، یو این سیکریٹری جنرل کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کے حوالے سے کیے گئئے ٹوئٹر پیغام میں ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر پر جاری بھارت کی فوجی بربریت کیخلاف ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکی حیثیت بدلنا چاہتا ہے، پاکستان ایسی ہر کوشش کی مخالفت کرے گا، جس سے ایل او سی کی صورتحال خراب ہو، یہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ یہ خط یو این سیکیورٹی کونسل کے ممبران کو بھی پہنچایا گیا، خط میں انسانی حقوق اور ایل اوسی کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

     ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا بھارتی فوج کاکلسٹربم کااستعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

  • شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے پیغامات میں کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب بھی انتخابات ہوئے عمران خان ہی کلین سویپ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک پریشان اور بکھرے ہوئے شخص ہیں، شہبازشریف کی اپنی جماعت کا شیرازہ بکھرنے کو ہے، ان حالات میں کوئی ذہنی ہیجان اور بیماری والا شخص کی مڈٹرم الیکشن کی بات کرسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے دور میں آئینی مدت پوری کرنے کی حمایت کرنے والے آج کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کی بات کر رہے ہیں، اپوزیشن کی تمام سازشوں کے باوجود وفاقی بجٹ پاس ہوا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اقتدار کی پچ پر لگاتار کھیلنے والوں کو اب سرکاری وسائل کے بغیر رہنے کی عادت ڈالنا ہو گی۔ یہ لوگ دس ماہ اقتدار کے بغیر نہیں گزار سکے، اقتدار کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی پانی کے بغیر۔ اب انہیں مزید چار سال ایسے ہی تڑپنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کا وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ اور اے پی سی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان

    ۔ان کےحکومت اور اپوزیشن کے لیے الگ الگ معیار ہیں۔شہباز شریف کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مریم صفدر کے پارٹی پر قبضہ کرنے کے بعد وہ کیا بیانیہ لیں اور کیا منجن بیچیں؟

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی بد حواسی : سری لنکا میں ہلاکتوں کی غلط تعداد لکھنے پر تنقید کی زد میں

    ڈونلڈ ٹرمپ کی بد حواسی : سری لنکا میں ہلاکتوں کی غلط تعداد لکھنے پر تنقید کی زد میں

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بدحواسیوں کی روایت تاحال برقرار رکھی ہوئی ہے سری لنکا میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں ہلاک افراد کی تعداد ایک سو اڑتیس ملین لکھ دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سری لنکا میں پے در پے ہونے والے آٹھ دھماکوں پر ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں سنگین غلطی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے غیرسفارتی رویے پرشدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے مدہوشی کی حالت میں ٹویٹ کی ہے، شاید صدر ابھی تک نیند سے پوری طرح بیدار نہیں ہوئے‘ اور ’صدر ٹرمپ کو انسانی جانوں کو بھی کاروباری اعداد و شمار سے جانچتے ہیں۔

    بعد ازاں حالات کی نزاکت کا احساس ہوتے ہی ٹرمپ نے پہلی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ بدحواسیوں کی خبریں عالمی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

  • ’’واہ لیڈر شپ واہ ‘‘ غلطی اورگناہ کسی کا سزا کسی اور کو، ماروی میمن کا ٹوئیٹ

    ’’واہ لیڈر شپ واہ ‘‘ غلطی اورگناہ کسی کا سزا کسی اور کو، ماروی میمن کا ٹوئیٹ

    کراچی : نواز لیگ سندھ کی رہنما ماروی میمن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ  واہ لیڈر شپ واہ  غلطی اور گناہ کسی اور کا سزا کسی اور کو ، جرم پر اکسانے والوں کابھی حساب ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار پھر اسحاق ڈار اور اب مسلم لیگ ن کی ایک اور رہنما ماروی میمن اپنی قیادت پر برس پڑیں، ماروی میمن نے کہا ہے کہ غلطی اور گناہ کسی اور کا سزا کسی اور کو،  واہ لیڈرشپ واہ ، یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔

    ماروی میمن نے مزید کہا کہ ہرجرم میں جرم کرنے والا بھی ساتھ ہوتا ہے اور جرم پر اکسانے والے بھی، ان کا حساب پہلے ہونا چاہیے، انہیں پہلے بےنقاب کرنا چاہیے۔

    ایک اور ٹوئیٹ میں ماروی میمن نے یہ بھی کہا کہ سیاست انسان عزت کے لیے کرتا ہے، کوئی اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ پہلےاسے ساتھ لیا جائے،پھر بے عزتی کی جائے،
    مزید ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے داتا دربار کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ” جو بھی اس نگری پر آیا اللہ سائیں اس سے اپنے انداز میں حساب لیتا ہے “۔

    علاوہ ازیں گزشتہ دنوں ڈالر کی قدرمیں اچانک ہوشربا اضافہ کے بعد موجودہ مشیر خزانہ نے اقرار کیا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ڈالر کو اپنی قیمت تک پہنچایا، ماضی میں ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے روک کر زیادتی کی گئی۔

    جس پر اسحاق ڈار نے چیلنج کیا تھا کہ ان لوگوں کو معیشت کا اندازہ ہی نہیں ، بیٹھے بٹھائے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ، اگر ان کے پاس کوئی منتر ہے تو ڈالر کو اب بھی روک کر دکھائیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی ن لیگ حکومت پر برس چکے ہیں، اس کے علاوہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی الٹی میٹم دیا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی باتوں پر بہت چپ رہ لیے، اب چپ نہیں رہیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کو احتساب نہیں کسی اورچیز کا سامنا ہے، مریم نواز

    نوازشریف کو احتساب نہیں کسی اورچیز کا سامنا ہے، مریم نواز

     

    لندن : ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ احتساب نہیں، پھر بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز ایک بار پھر ٹویٹر محاذ پر سرگرم ہوگئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ انہیں احتساب نہیں کسی اور چیز کا سامنا ہے۔

    یہ جانتے ہوئے بھی انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، سابق وزیراعظم اسی لئے وطن واپس آرہےہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ بیس کروڑعوام کی جنگ لڑنے آرہےہیں۔

    مریم نواز کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ تبدیلی کیلئے چیلنج دینا پھرقیمت ادا کرناجرات و بہادری کا کام ہے، خوشی سے اپنے چیلنج کی بڑی قیمت ادا کرنےکی ہمت ہرشخص میں نہیں ہوتی۔


    مزید پڑھیں: ملک مشکل میں ہو تو میاں صاحب کو بلایا جاتا ہے، مریم نواز


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

     

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کو جے آئی ٹی میں بری قراردینا افسوسناک ہے، عمران خان

    وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کو جے آئی ٹی میں بری قراردینا افسوسناک ہے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کو بے قصور قرار دینا افسوسناک ہے

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ سے ناانصافی کی انتہا ہوگئی ہے، پولیس کو پیغام ملا ہے وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن طرز کے واقعات کی آڑ میں شہریوں کوآئندہ بھی قتل کرسکتی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو جے آئی ٹی میں بری قراردیناکسی دھچکے سے کم نہیں۔

  • آج پشاور اسکول کا دورہ ملتوی کروایا  گیا ہے،عمران خان

    آج پشاور اسکول کا دورہ ملتوی کروایا گیا ہے،عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پشاور اسکول کا دورہ ملتوی کروایا گیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اہلیہ ریحام خان اور وزیرِاعلی خیبرپختونخوا کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کا دورہ آج ہی کرنا چاہتا تھا لیکن دورہ ملتوی کروا دیا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ پشاور اسکول کے بہادر بچوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا، آرمی پبلک اسکول پشاور دہشت گردی کے واقعے کے بعد اٹھائیس روز بعد آج سے کھل گیا ہے۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحۂ پشاور کے بعد پہلے دن آرمی پبلک اسکول پہنچنے والے غازیوں کا خود استقبال کیا اور ان کا حال احوال پوچھا اور پُرعزم طلبہ کے حوصلے دیکھ کر انھیں خوش آمدید کہا،  انہوں نے بچوں اور ان کے والدین کے عزم اور حوصلے کو سراہا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بچوں کے حوصلے بلند ہیں اور قوم ناقابلِ شکست ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں ، انھوں نے بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے حملے کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔