Tag: ٹوئٹر کلر

  • ٹوئٹر کلر کی دل دہلا دینے والی وارداتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    ٹوئٹر کلر کی دل دہلا دینے والی وارداتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    ٹوکیو : جاپان میں 3 سال کے وقفے کے بعد پہلی بار سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جب "ٹوئٹر کلر” کے نام سے مشہور سفاک قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    اس بے رحم اور سفاک شخص تاکا ہیرو شِرائیشی نے سال 2017 میں اپنی لالچ اور ہوس کی خاطر 8 خواتین اور 1 مرد کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

    یہ خوفناک واقعہ زامہ شہر کیناگاوا میں پیش آیا تھا، شیریشی لوگوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ذریعے اپنے جال پھنساتا تھا اسی لیے اسے "ٹوئٹر کلر” کا لقب دیا گیا۔

    قاتل کا طریقہ واردات :

    شیریشی نے مارچ 2017 میں کم از کم دو فعال ٹوئٹر اکاؤنٹس بنائے، ایک اکاؤنٹ میں وہ خود کو "ہینگ مین” یا "سوئسائیڈ گرا” کے طور پر پیش کرتا تھا اور دوسرے اکاؤنٹ میں خود کو ایسے پیش کرتا تھا جیسے اسے ایسے دوستوں کی ضرورت ہے جو خودکشی کا ارادہ یا خواہش رکھتے ہوں۔

    اس کا نشانہ یا ٹارگٹ وہ خواتین ہوتیں جو شدید مایوسی اور اپنی زندگی سے عاجز آکر خودکشی کرنے جیسے جذبات کا اظہار کرتی تھیں، اس کیلیے خاص طور پر ایک ہیش ٹیگ استعمال کیا جاتا تھا جسے "جاپان میں خودکشی” کا نام دیا گیا تھا۔

    یہ چالاک شخص ان سے ذاتی طور پر رابطہ کرکے انہیں سہارا دینے کا جھانسہ دیتا انہیں کہتا کہ “میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں یا اگر مرنا چاہتی ہو تو میں بھی تمہارے ساتھ مر جاؤں گا۔

    تاکا ہیرو شِرائیشی ان خواتین سے ملاقاتیں عوامی مقامات پر کرتا تھا جس میں زیادہ تر ملاقاتیں ریلوے اسٹیشن پر ہوتی تھی تاکہ وہ خواتین اس پر اعتماد کرسکیں، جس کے بعد وہ انہیں اپنے فلیٹ میں لے جاتا۔

    فلیٹ میں آنے کے بعد وہ انہیں شراب، کوئی نشہ آور چیز یا نیند کی گولیاں کھلا دیتا، جس کے بعد وہ ان پر جنسی تشدد کرتا اور پھر بے دردی سے قتل کر دیتا، اس نے قتل کی زیادہ تر وارداتیں گلا گھونٹ کر کیں۔

    یہ سفاک ملزم واردات کے بعد بڑے سکون سے ان لاشوں کو اس جگہ سے چھپانے کے لیے ان کے ٹکڑے کرتا، جسمانی اعضا کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر فریج یا کولرز میں محفوظ کرتا اور تعفن سے بچاؤ کیلیے ان پر مخصوص کیمیکل کا اسپرے کرتا تھا۔

    ایک مقدمے میں شیریشی نے کہا کہ سب سے پہلی قتل کی واردات اس نے ایک 21 سالہ لڑکی کی تھی، جس نے اسے فلیٹ کے کرائے کے لیے تقریباً 5لاکھ ین کی مدد کی اور جب اس نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس کو قتل کر دیا۔

    اس واردات کے بعد وہ اپنے شکار سے رقم لوٹتا اور اسے قتل کرکے لاشوں کو چھپاتا رہا۔ ایک مقتولہ کے دوست نے اس پر شک کرتے ہوئے جب پوچھ گچھ کی تو اس نے اسے بھی قتل کردیا تاکہ اس کا راز فاش نہ ہوجائے۔

    ملزم کی گرفتاری بھی 2017 میں ڈرامائی انداز سے ہوئی، جس میں ایک مقتولہ کے بھائی نے اپنی بہن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چیک کیا جس میں اس کی شیریشی سے چیٹنگ کا علم ہوا، پولیس نے معاملے کی جڑ تک پہنچنے کیلیے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ بنایا اور اسی طریقے سے اس سے رابطہ قائم کیا، اور ملاقات کیلیے بلانے پر پولیس نے اس کے فلیٹ پر چھاپہ مارا۔

    فلیٹ میں چھاپے کے وقت اہلکاروں کو گندی بدبو اور ایک کولر میں لاش کا ٹکڑا ملا جس کے بعد دوران تفتیش اس نے پچھلی تمام وارداتوں کا برملا اعتراف کرلیا۔

    مزید پڑھیں : 9 افراد کا سفاک قاتل ’ٹوئٹرکلر‘ بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا

    عدالت میں شیریشی نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان لوگوں مالی وجوہات اور اپنی جنسی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے قتل کیا۔

  • ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دے دی گئی

    ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دے دی گئی

    ‘ٹوئٹر کلر ‘ کے نام سے معروف ایک جاپانی شخص کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ملنے والے لوگوں کے قتل اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے پر پھانسی دیدی گئی۔

    جاپان نے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے 9 افراد کو قتل کرنے والے ٹوئٹر کلر کو پھانسی دے دی گئی، 30 برس کے ’ٹوئٹر کلر‘ کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا، ٹوئٹر کِلر‘ ٹاکاہیرو شیرائیشی کو 8 خواتین اور ایک مرد کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے کے اعترافِ جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    یہ ہلاکتیں اکتوبر 2017 میں اس وقت سامنے آئیں، جب پولیس کو ٹوکیو کے قریب جاپانی شہر زاما میں لاش کے اعضاء ملے تھے، پولیس نے ایک 23 سالہ خاتون کی گمشدگی کی تحقیقات کے دوران اسے حراست میں لیا گیا تھا۔

    2017 میں خاتون کے لاپتا ہونے کے بعد ان کے بھائی نے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی اور وہاں انہیں ایک مشکوک ہینڈل ملا جو انہیں تاکاہیرو شیرائیشی کی رہائش گاہ لے گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہاں 9 بوسیدہ لاشیں تھیں جس کے 240 ہڈیوں کے حصے کولرز اور ٹول باکسز میں موجود تھے جنہیں بلیوں کے فضلے کے ساتھ ملا کر جگہ جگہ پھیلایا گیا تھا تاکہ شواہد چھپائے جاسکیں۔

    جاپانی شخص کے طریقہ واردات سے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ وہ ان سوشل میڈیا صارفین کو ہدف بنانا تھا جو خود اپنی زندگی لینے سے متعلق پوسٹ کرتے تھے۔

    یہ جاپان میں تین سال بعد پہلی سزائے موت ہے۔اس سے قبل جولائی 2020 میں ایک شخص کو پھانسی دی گئی تھی۔