Tag: ٹوئٹر

  • آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کی تردید کردی

    آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کی تردید کردی

    کراچی : آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ملا عمر کے علاج کے حوالے سے خبر کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم آغاخان اسپتال کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا عمر ہمارے اسپتال میں زیر علاج نہیں رہے۔

    انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے مریض کے بارے میں کسی بھی قسم کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کرتے،اور ہمارے ریکارڈ میں ملا عمر نامی شخص کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اب ہم اس خبر کے حوالے سے کوئی وضاحت پیش نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پینیٹا نے 2011 میں اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ طالبان کمانڈر ملا عمر کراچی کے ایک اسپتال آغا خان میں زیر علاج ہیں۔

  • لندن : ٹرین مسافروں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسحور کن پیغام

    لندن : ٹرین مسافروں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسحور کن پیغام

    لندن : برطانیہ کا شہرلندن ایک ایسی جگہ ہے جہاں مختلف ممالک اور قومیتوں کے لوگ آباد ہیں اس میں زیادہ تر تعداد مسلمانوں کی ہے جن کا تعلق پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش ، صومالیہ اور دیگر مسلم ممالک سے ہے۔

    لندن میں ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت چلنے والی ایک انڈر گراؤنڈ ٹرین کی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے ایک دل کو چھو لینے والا نوٹس بورڈ آویزاں کیا گیاہے۔

    جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ’’ جو آپ کے ساتھ برائی کرے اس کے ساتھ نرمی اور معافی کا معاملہ اختیار کرو‘‘

    اس پیغام کو برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ممبر صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے،صادق خان آئندہ مئی میں لندن میں ہونے والے میئر کے انتخاب کیلئے مسلمان امیدوار ہیں۔

  • پیرس ایئر شو : پاکستانی پائلٹ نے’ٹاپ گن ‘کی یاد دلادی

    پیرس ایئر شو : پاکستانی پائلٹ نے’ٹاپ گن ‘کی یاد دلادی

    کراچی : پاکستانی پائلٹ نے پیرس ایئر شو کی ایک تصویر میں ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’’ٹاپ گن ‘‘ کی یاد دلادی۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں جاری پیرس ائیر شو کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کی گئی ہے ۔

    جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی پائلٹ جے ایف 17 طیارہ میں موجود اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو جہاز کے بارے میں آگاہی فراہم کررہاہے۔

    تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصویر 1986 میں بننے والی ایک کامیاب فلم ٹاپ گن کے ایک سین کی یاد دلاتی ہے۔  

    واضح رہے کہ پیرس میں جاری اس ایئر شو میں پاکستان ایئرفورس کے جوان اور ٹیکنیشن بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    جبکہ ایئروائس مارشل ارشد ملک نے ایئر شو میں ہونے والی ہوابازی کے مظاہروں کا جائزہ بھی لیا۔

    علاوہ ازیں مذکورہ ٹوئٹ پر لوگوں کی جانب سے کافی پسندیدگی کا اظہار کیاجا رہا ہے۔

  • پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی

    اسلام آباد : پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی منصوبوں کی حفاظت پاک فوج کرے گی۔

    اسپیشل سیکورٹی ڈویژن تشکیل دے دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چینی ورکروں کی حفاظت کےلئے فوج کی نوبٹالین مختص ہوں گی۔

     

    سول آرمڈ فورسزکےچھ ونگ بھی سیکورٹی ڈویژن کاحصہ ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل سیکورٹی ڈویژن میجر جنرل کی سربراہی میں ہوگا۔

     

  • ٹوئٹر نے صارفین کے لیے براؤزنگ فیچر متعارف کرادیا

    ٹوئٹر نے صارفین کے لیے براؤزنگ فیچر متعارف کرادیا

    نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے لیے نیا براؤزنگ فیچر متعارف کرادیا۔

    ٹوئٹر نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے ایک اہم فیچر کی تیاری مکمل کرلی ہے اور کچھ صارفین کیلئے اسے فراہم بھی کر دیا ہے اور جلد ہی اسے دنیا بھر میں صارفین کیلئے فراہم کر دیا جائے گا۔

    ٹوئٹر نے براؤزنگ میں آسانی کے لیے صارفین کے لیے ایپلی کیشن کے اندر ہی براؤزر فیچر پیش کیا ہے اور اسے کئی ایسے صارفین کیلئے فراہم بھی کر دیا گیا ہے جو بیٹا پروگرام کا حصہ ہیں ۔

    ٹوئٹر نے براؤزر فیچر ایڈ کرنے کیساتھ ساتھ دوسرے براؤزر میں لنک کھولنے کے آپشن کو بھی ایپلی کیشن میں موجود رہنے دیا ہے تاکہ جو صارف لنک کو براؤزر پر دیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی باآسانی ایسا کر سکیں۔

  • پیپلز پارٹی متحد ہے، بلاول بھٹو کا ٹوئیٹ

    پیپلز پارٹی متحد ہے، بلاول بھٹو کا ٹوئیٹ

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی متحد ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹویئٹر پر اپنے تازہ ٹویئٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی قیادت کے خلاف بولنے والے پارٹی کے دوست نہیں ہوسکتے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی متحد ہے، قیادت کے خلاف بولنے والے پیپلز پارٹی کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ایک بیان میں ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ وہ صرف بلاول بھٹو کو لیڈر مانتے ہیں ، بلاول بھٹو کو سیاست میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سندھ حکومت کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ بلاول بھٹو سابق آصف زرداری سے ناراض ہیں۔

  • پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی ہے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    پارلیمنٹ نے اپنی ناک کٹوالی ہے، بلاول بھٹو کا ٹوئٹ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے 21 ویں آئینی ترمیم منظور کر کے اپنی ناک کٹوا لی ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے اپنے چہرہ بچانے کیلئے یہ ترمیم منظور کی ہے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی اکثریت ارکان سمیت خود پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی بغیر کسی اعتراز کے اکیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کی ہے۔

    جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی اور اعتزاز احسن نے اکیسویں آئینی ترمیم کو غیر جمہوری قرار دیا تھا، گزشتہ روز سینیٹ کےاجلاس سے خطاب میں سینیٹر رضا ربانی آبدیدہ ہوگئے تھے ،ان کا کہنا تھا بارہ سال میں اتنا شرمندہ نہیں ہوا جتنا آج ہوں کیونکہ آج 21 ویں آئینی ترمیم میں ضمیر کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

  • نابینا افراد پر تشدد شرمناک ہے، بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ

    نابینا افراد پر تشدد شرمناک ہے، بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں نابینا افراد پر تشدد کو شرمناک قرار دیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

    سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور میں نابیناافرادپرتشددشرمناک عمل ہے جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے واقعےکی فوری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے، انصاف کی فراہمی میں تفریق سے مسائل پیدا ہوں گے۔

  • بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت نہیں کرینگے

    بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت نہیں کرینگے

    کراچی: بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت نہیں کرینگے، جلسے اور کنونشن میں شریک چیئرمین آصف زرداری شریک ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت نہیں کرینگے، تیس نومبر کو بلاول ہاؤس لاہور میں بھی ایک جلسہ ہوگا، جبکہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا کنونشن دو دسمبر کوہوگا، سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری جلسے اور کنونشن میں شرکت کرینگے۔

  • لیاری اورتھرمیں پیپلزپارٹی کامقابلہ سازشی عناصرسےہے، بلاول بھٹو

    لیاری اورتھرمیں پیپلزپارٹی کامقابلہ سازشی عناصرسےہے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیاری اور تھر میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ سازشی عناصر سے ہے۔

    سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سازشی جان لیں بھٹو میدان میں آگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ لیاری اور تھر میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ سازشی عناصر سے ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا۔