Tag: ٹوئٹر

  • ٹوئٹر کے سابق سی ای او نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا

    ٹوئٹر کے سابق سی ای او نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا

    نیویارک: ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک پیٹریک نے مودی سرکار کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی نے انٹرویو میں کہا کہ مودی سرکار نے کسانوں کی تحریک کے حمایتیوں کے اکاونٹ بند کرنے کیلئے دباو ڈالا۔

    ٹوئٹر کے سابق سی ای او کا کہنا ہے کہ کسان احتجاج کے دوران ٹوئٹر اکاونٹس بلاک کرنے کیلئے دھمکیاں دی گئیں جن میں ان صحافیوں کے اکاؤنٹس بھی شامل تھے جو حکومت پر تنقید کرتے تھے۔

    جیک ڈورسی نے کہا دھمکیاں دی گئیں کہ اکاونٹ بند نہیں کئے گئے تو بھارت میں ٹوئٹر کا دفتر بند کردینگے اور ملازمین کے گھر پر چھاپے مارے جائینگے۔

    اس سے قبل گزشتہ برس مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے تنقید کچلنے اور ناجائز پابندیاں لگوانے کیلئے دباؤ ڈالنے پر مودی سرکار کے خلاف مقدمہ کروا تھا۔

  • آوارہ سیاسی پرندوں میں دانہ کس کو پڑتا ہے یہ فیصلہ باقی ہے، شیخ رشید

    آوارہ سیاسی پرندوں میں دانہ کس کو پڑتا ہے یہ فیصلہ باقی ہے، شیخ رشید

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آوارہ سیاسی پرندے ادھر اُدھر بیٹھ رہے ہیں دانہ کس کو پڑتا ہے فیصلہ باقی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا الیکشن کرانےکا بار بار مشورہ دے رہی ہے لیکن حکومت خوفزدہ ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی اور اقتصادی استحکام کو جنم دے سکتا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے، پاکستانی کرنسی افغانستان سری لنکااوربنگلا دیش سے بھی  پیچھے چلی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 13جماعتوں کی سیاست  نہیں بلکہ داؤ پر صرف غریب لگا ہے، اپنی ذات کے لیے قانون بنائے اور کیسز سے نجات پائی، آوارہ سیاسی پرندے ادھر اُدھر بیٹھ رہے ہیں  دانہ کس کو پڑتا ہے فیصلہ باقی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اس جگہ پہنچ چکے کہ ہم نے 25 ارب ڈالر دنیا کے دینے ہیں، ہمارے پاس ریزرو میں صرف 4 ارب ڈالر ہیں، دیر سویر الیکشن کرانے پڑینگے، 13 اگست اسمبلیاں توڑنے کے لیے ریڈ لائن  ہے مگر الیکشن نہیں رک سکتے۔

  • ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں  بلاک کردیا

    ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا

    سان فرانسسکو : ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا ،گزشتہ برس دو بار پاکستان حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں تیسری بار بلاک کردیا، پاکستان حکومت کا ٹوئٹر ہینڈل @GovtofPakistan کے نام سے ہے۔

    ٹوئٹر نے جاری کردہ نوٹس میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے ، کمپنی کے گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔

    فی الحال ٹویٹر کے ساتھ پاکستان کی آئی ٹی وزارت کی طرف سے اکاؤنٹ بلاک ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں آیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ برس جولائی اور اکتوبر میں بھی پاکستان حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا تھا۔

  • ٹوئٹر نے وائرل ہونے کا طریقہ بتا دیا

    ٹوئٹر نے وائرل ہونے کا طریقہ بتا دیا

    ٹوئٹر نے خود ہی وائرل ہونے کا طریقہ بتا دیا ہے، اس سلسلے میں پلیٹ فارم نے 8 حصوں پر مشتمل ایک ویڈیو سیریز پیش کی ہے۔

    ٹویٹر نے ویڈیو مارکیٹنگ پر ایک نئی، آٹھ حصوں پر مشتمل تعلیمی سیریز شروع کی ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ویڈیو پروموز کیسے بنائے جائیں جس کے بعد وہ ٹویٹر فیڈ میں نمایاں ہوں۔

    یہ تعلیمی ویڈیوز تخلیق کاروں کے تیار کردہ ہیں، جن کی مدد سے ایسا ویڈیو مواد تیار کیا جا سکتا ہے جو ٹوئٹر پر وائرل ہو۔

    تدریسی کورس کے اس پہلے مرحلے میں جو ویڈیوز پیش کی گئی ہیں وہ ویڈیو مارکیٹنگ میں مدد فراہم کر سکتی ہیں، اس کورس کو ٹوئٹرنے ’Unskippable‘ کا نام دیا ہے، ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس اسپیشل کورس کی مدد سے آپ اپنی ویڈیو ایڈورٹائزنگ اسکلز میں زبردست اضافہ کر سکتے ہیں۔

    یہ کورس بطورِ خاص ان افراد کے لیے ہے جو ویڈیو بنانا تو جانتے ہیں لیکن وہ اسے مؤثر اور وائرل بنانے کے خواہاں ہیں، ٹوئٹر کی جانب سے پیش کیے گئے کورس میں ہر ویڈیو کی مدت صرف دو منٹ ہے جس میں بہترین مشورے ایک جگہ رکھے گئے ہیں۔

    یہ نئی سیریز ٹویٹر کے تعلیمی پلیٹ فارم ’فلائٹ اسکول‘ کا حصہ ہے، جو مفت میں دستیاب ہے، اور ٹویٹر پر تشہیر کے بہترین طریقوں کے بارے میں اس سیریز سے کافی مدد مل سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ٹوئٹر ایپ میں ایلون مسک نے متعدد تبدیلیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں ٹوئٹر کے تقریباً 70 فی صد سرفہرست مشتہرین نے مبینہ طور پر اپنے ٹویٹر کے اخراجات کو روک دیا ہے یا کم کر دیا ہے۔

  • بلیو ٹک کھونے کے بعد انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر کا ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان

    انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کرن نے آخری ٹوئٹ کر کے ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کرن نے بلیو ٹک سے محرومی کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اتوار کے روز آل راؤنڈر اور انگلینڈ کی 2019 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن ٹام کرن نے تصدیق کی ہے کہ وہ بلیو ٹک کھونے کے بعد مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر استعمال نہیں کریں گے۔

    ٹام کرن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر فعال تھے کیوں کہ انھوں نے تقریباً ایک سال بعد اپنا پہلا ٹویٹ کیا، ٹوئٹر پر لاگ ان ہونے کے بعد انھوں نے دیکھا کہ ان کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے، جس پر انھوں نے رد عمل ظاہر کیا۔

    ٹام کرن اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ہاہا، ابھی دیکھا کہ میرا بلیو ٹِک ختم ہو گیا ہے، یہ کوئی اہم چیز نہیں ہے، لیکن کیا یہ ایلون مسک کے 7 ڈالر والی پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے؟ ہاہا یہ مزاحیہ بات ہے۔‘‘

    ٹام کرن نے لکھا کہ وہ ابھی بھی ٹوئٹر سے نفرت کرتے ہیں، اور شاید وہ یہاں کبھی واپس نہ آئیں، انھوں نے لکھا کہ ’’ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی سے پیش آئیں، چلتا ہوں، بائے۔‘‘

    واضح رہے کہ جنوبی افریقی نژاد انگلش کھلاڑی ٹام کرن زمبابوے کے سابق کرکٹر کیون کرن کے بیٹے اور انگلینڈ کے اسٹار بولر سام کرن کے بھائی ہیں۔

    ٹام کرن کو ٹوئٹر پر 66 ہزار افراد فالو کر رہے ہیں اور خود انھوں نے 225 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔

  • ٹوئٹر کی جانب سے مزید ملازمین کو فارغ کرنے کا امکان

    ٹوئٹر کی جانب سے مزید ملازمین کو فارغ کرنے کا امکان

    ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر نے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا امکان  ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ اپنے 50 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد  اب مزید ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کچھ ہی ہفتوں میں پروڈکٹ ڈپارٹمنٹ میں سے تقریباً 50 ملازمین کو فارغ کرد ے گی۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اسی طرح ملازمین کو امریکا اور یگر دفاتر سے نکالا گیا تو وہ دن دور نہیں جب کپمنی کے مجموعی ملازمین کی تعداد 2 ہزار سے بھی کم رہ جائے گی۔

    ٹوئٹر کی کمائی میں کمی کا انکشاف

    واضح رہے کہ صرف ٹوئٹر ہی اپنےملازمین کو نہیں نکال رہی، یہ عمل ایمازون اور مائیکروسافٹ کی جانب سے بھی کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل مائیکرو سافٹ کی جانب سے بھی یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ مائیکرو سافٹ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار ہے جن میں سے 11 ہزار کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

  • ٹوئٹر کی کمائی میں کمی کا انکشاف

    ٹوئٹر کی کمائی میں کمی کا انکشاف

    ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے انتظامات سنبھالے جانے کے بعد پلیٹ فارم کی کمائی میں تقریبا چالیس فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

    ایلون مسک نے انتظامات سنبھالنے کے بعد سے ہی ٹوئٹر پر متعدد تبدیلیاں کی تھیں جبکہ مزید درجنوں تبدیلیاں کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کی کمائی بڑھانے کے لیے پیسوں کے عوض بلیو ٹک دینے کی سروس ’ٹوئٹر بلیو‘ کو بھی بڑے پیمانے پر متعارف کرایا تھا، تاہم اس باوجود پلیٹ فارم کی کمائی میں تقریبا نصف فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کی کمائی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک سال کے دوران پلیٹ فارم کی کمائی 40 فیصد کم ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق صرف 17 جنوری 2023 کو ہی ٹوئٹر کی کمائی 17 جنوری 2022 کے مقابلے 40 فیصد کم ہوئی تھی، ٹوئٹر کی سالانہ کمائی 5 ارب 10 کروڑ ڈالر تھی ۔

    خبر رساں ادارے نے ٹوئٹر ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایلون مسک کی جانب سے پلیٹ فارم کے انتظامات سنبھالے جانے کے بعد 500 ملٹی نیشنل برانڈز اور کمپنیوں نے ٹوئٹر کو اشتہارات دینے کا سلسلہ بند کردیا۔

    کمپنیوں نے ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے انتظامات سنبھالنے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اشتہارات دینے سے معذرت کی ہے۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک بھی گزشتہ چند ہفتوں میں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ٹوئٹر کو پیسوں کی کمی کا سامنا ہے، تاہم کمپنی دیوالیہ نہیں ہوگی۔

    لیکن رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ٹوئٹر دیوالیہ ہو سکتا ہے یا پھر ایلون مسک کو دوسری کمپنیوں کے شیئرز فروخت کرکے ٹوئٹر کو بچانا پڑ سکتا ہے۔

  • طالبان عہدے داروں کے بلیو ٹک غائب ہو گئے

    کابل: طالبان عہدے داروں کے بلیو ٹک اچانک غائب ہو گئے، کل تک دو رہنماؤں کے اکاؤنٹس آفیشلی تصدیق شدہ ظاہر ہو رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کے دو عہدے داروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ویریفائیڈ ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شدید تنقید شروع ہو گئی، جس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے ان طالبان عہدے داروں کے بلیو ٹک ہٹا دیے ہیں۔

    بہت سے لوگوں نے اس بات پر غم و غصہ کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے افغانستان کے سخت گیر اسلام پسند حکمرانوں کو اپنے نیلے رنگ کے نشانات دے دیے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے محکمہ اطلاعات تک رسائی کے سربراہ ہدایت اللہ ہدایت اور ذرائع ابلاغ کے سینئر عہدے دار عبدالحق حماد کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ روز پیر تک ویریفائیڈ تھے۔

    واضح رہے کہ ہدایت اللہ ہدایت طالبان انتظامیہ کے امور سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر معلومات شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل بی بی سی نے پیر کو رپورٹ کیا تھا کہ طالبان کے مذکورہ دونوں عہدے داروں نے کامیابی کے ساتھ ٹوئٹر کا بلیو ٹک حاصل کر لیا ہے۔

    طالبان رہنماؤں نے ٹوئٹر بلیو ٹک کیلیے ادائیگیاں شروع کر دیں

    ہدایت اللہ ہدایت کے ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، جب کہ میڈیا واچ ڈاگ کے سربراہ عبد الحق حماد کے کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار ہے۔

  • ایلون مسک کس شرط پر ٹوئٹر کا عہدہ چھوڑنے پر راضی ہو گئے؟

    ایلون مسک کس شرط پر ٹوئٹر کا عہدہ چھوڑنے پر راضی ہو گئے؟

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک شرط بھی رکھ دی۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے ایک ٹوئٹر پول کے ذریعے رائے طلب کی تھی جس کے بعد تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے کو چھوڑنے کے لیے ووٹ دیے گئے۔

    اس پول میں 57.5 فیصد افراد نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

    اکثریت ایلون مسک کو ٹوئٹر سربراہ نہیں دیکھنا چاہتی، وہ کب قیادت چھوڑیں گے؟

    اب ایلون مسک نے صارفین کا فیصلہ مانتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا کہا لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی رکھی ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اگر کوئی  بیوقوف شخص ملا جو ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹیوبننا چاہتا ہوگا تویہ عہدہ چھوڑدوں گا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ ٹوئٹرکےسی ای اوکاعہدہ چھوڑنےکےبعدمیں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیم چلاؤں گا

  • ٹوئٹر نے فیس بک کے حوالے سے بڑی پابندی لگا دی!

    ٹوئٹر نے فیس بک کے حوالے سے بڑی پابندی لگا دی!

    ٹوئٹر کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیوں اور سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اب یہ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور دیگر سوشل سائٹس کے لنکس کے حوالے سے بڑی پابندی لگانے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈن اور دیگر سائٹس کے ہینڈلز اور لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی لگا دی، تاہم تنقید کے بعد اس پالیسی پر مبنی اعلان والی پوسٹس ڈیلیٹ کر دی گئیں۔

    ٹویٹر انتظامیہ نے ٹوئٹس میں لوگوں کو دوسرے سوشل نیٹ ورکس پر ہینڈل اور لنکس پوسٹ کرنے سے منع کر دیا تھا، تاہم کمپنی نے خاموشی سے اس پالیسی کا صفحہ بھی ہٹا دیا ہے، جس میں ان اصولوں کی تفصیل دی گئی تھی۔

    دریں اثنا، ٹوئٹر سیفٹی اکاؤنٹ نے ایک پول شروع کر دیا ہے، جس میں صارفین سے پوچھا گیا ہے کہ کیا کمپنی کو ایسے اکاؤنٹس کے بارے میں پالیسی بنانی چاہیے جو صرف دوسرے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں؟

    کیا میں ٹوئٹر سربراہ کی حثیت سے عہدہ چھوڑ دوں؟ ایلون مسک کی رائے پر صارفین نے کیا جواب دیا؟

    ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا تھا کہ جو اکاؤنٹس صارفین کو متبادل پلیٹ فارم کی ہدایت کرتے ہیں اُنھیں معطل کر دیا جائے گا، تاہم پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لِنکڈ اِن اور ٹِک ٹاک کا نام پابندی کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    ٹوئٹر کی جانب سے پالیسی میں تبدیلی کے بعد اسے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ایک صارف کے جواب میں ایلون مسک نے واضح کیا کہ اس پالیسی کو اُن اکاؤنٹس کو معطل کرنے کے لیے ایڈجسٹ کیا جائے گا، جن کا واحد مقصد دوسرے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینا ہے۔ تاہم ٹوئٹر نے اس سے متعلق ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

    اصل کہانی مندرجہ ذیل ہے:

    جب دنیا بھر کے لوگ ایک سنسنی خیز فیفا ورلڈ کپ فائنل دیکھ رہے تھے، ٹوئٹر نے ایک ’دھماکا‘ کرنے کا فیصلہ کیا اور دوسرے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینے والے لنکس پر پابندی لگا دی، فہرست میں فی الحال فیس بک، انسٹاگرام، مسٹوڈن، ٹروتھ سوشل، ٹرائبل، نوسٹر اور پوسٹ شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، Link-in-bio ٹولز جیسے Linktree اور Lnk.Bio پر بھی پابندی عائد ہے، یہ خدمات عام طور پر تخلیق کار اور کاروبار دونوں استعمال کرتے ہیں۔ پابندی کے تحت صارفین اپنے دوسرے سوشل پروفائلز کے لنکس پوسٹ نہیں کر سکتے یا ٹویٹ میں اپنا ہینڈل بھی ٹائپ نہیں کر سکتے۔

    ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی ٹوئٹر نے کہا کہ ’اب کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مفت تشہیر کی اجازت نہیں‘ کمپنی نے کہا کہ وہ اُن تمام اکاؤنٹس کو ہٹا رہی ہے جو صرف دوسرے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینے کے مقصد کے لیے بنائے گئے ہیں۔

    اس سلسلے میں 18 دسمبر کو یہ ٹوئٹ کیا گیا ’’ہم ان مخصوص اکاؤنٹس کو ہٹا دیں گے جو صرف اور صرف دوسرے سوشل پلیٹ فارمز اور مواد کو فروغ دینے کے مقصد سے بنائے گئے ہیں اور جن میں درج ذیل پلیٹ فارمز کے لنکس یا صارف نام ہیں: فیس بک، نوسٹر، ٹرائبل، ٹروتھ سوشل، مسٹوڈن، انسٹاگرام۔‘‘

    پالیسی پیج پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بہت سے صارفین دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم ہو سکتے ہیں، تاہم، ٹوئٹر اب مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مفت تشہیر کی اجازت نہیں دے گا۔ ٹوئٹر آپ سے ٹوئٹس کو حذف کرنے کو کہے گا اگر آپ اپنے ہینڈلز کو لنک کرتے ہیں اور اس پالیسی کی متعدد خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اکاؤنٹ عارضی طور پر لاک ہو جائے گا۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ ٹوئٹ کی تشہیر کے لیے ادائیگی کرتے ہیں تو مسک کی قیادت والی کمپنی آپ کو اپنا ہینڈل پوسٹ کرنے دے گی۔